اَللّٰہُ أَکْبَرُ کَبِیرًا وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیرًا وَسُبْحَانَ اللّٰہِ بُکْرَۃً وَأَصِیلًا
اَللّٰہُ أَکْبَرُ کَبِیرًا وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیرًا وَسُبْحَانَ اللّٰہِ بُکْرَۃً وَأَصِیلًا
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، ایک آدمی نے یہ ذکر کیا:
اَللّٰہُ أَکْبَرُ کَبِیرًا وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیرًا وَسُبْحَانَ اللّٰہِ بُکْرَۃً وَأَصِیلًا،
آپ نے فرمایا: یہ کلمات کس نے کہے؟ اس آدمی نے کہا: جی میں نے،آپ نے فرمایا:
اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں ان کلمات کی طرف دیکھ رہا تھا، یہ چڑھے جا رہے تھے، یہاں تک کہ اس کے آسمان کے لیے دروازے کھول دیئے گئے۔
مسند احمد 5446
آج کی خاص بات
ہمارے ہاں اکثر لوگ نوافل بیٹھ کر پڑھتے ہیں اور ان کا بیٹھ کر پڑھنا سنت سے ثابت نہیں الا عشاء کے وتروں کے بعد کے دو نفل آپ بیٹھ کر پڑھتے تھے لہذا یہ بیٹھ کر پڑھنا سنت ہے
لیکن عام حدیث ہے کہ بیٹھ کر نماز پڑھنے کا آدھا ثواب اور لیٹ کر پڑھنے کا چوتھائی ثواب۔
آج کی دعاء
اے اللہ تعالی ہماری جان، مال، ایمان، آبرو، روزی، رزق، علم، عمل، صحت، گھر بار، اھل و عیال، آل اولاد میں، کاروبار میں، دسترخوان، زندگی، عبادات، تقوی، اخلاص، اخلاق، سادگی، عاجزی، انکساری، عمر میں برکتیں، رحمتیں، وسعتیں، رفعتیں، عروج و بلندیاں عطا فرما۔
آمین ثمہ آمین یا رب العالمین۔
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
نبی کریم ﷺ جب رات کے وقت جاگتے تو یہ دعا پڑھتے
لا الہ الا انت سبحانک الھم استغفرک لذنبی وأسالک رحمتک الھم زدنی علما ولا تزغ قلبی بعد اذ ھدیتنی وھب لی من لدنک رحمۃ انک انت الوھاب
تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں، تو پاک ہے، ائے ﷲ میں تجھ سے اپنے گناہوں کی بخشش چاہتا ہوں، اور تجھ سے تیری رحمت طلب کرتا ہوں اے ﷲ میرے علم میں اضافہ فرما اور ہدایت کی بعد میرے دل کو ٹیڑھا نہ کر، مجھ کو اپنی رحمت سے نواز، تو بہت نوازنے والا ہے
جب آپ ﷺ سو کر اٹھتے تو یہ دعا پڑھتے
الحمد ﷲ الذی احیانابعد ما اماتنا والیہ النشور
تمام تعریفیں اس ﷲ کے لیے ہیں جس نے ہمیں موت(نیند)کے بعد زندگی عطاء کی اور اسی کے پاس جمع ہونا ہے
تبصرے
والحمدللہ کثیرا
وسبحان اللہ
بکرۃ واصیلا