اللہ کے حکم کے بغیر پتا نہیں ہلتا غلط

اک غلط فہمی کا ازالہ

یہ کہنا غلط ہے کہ اللہ کے حکم کے بغیر ایک پتا بھی نہیں ہلتا۔
بلکہ درست بات یہ ہے کہ
"پتا نہیں گرتا لیکن اللہ تعالی کے علم میں ہے"

سورۃ انعام آیت 59 ملاحظہ فرمائیں کیا کہتی ہے

وَ عِنۡدَہٗ مَفَاتِحُ الۡغَیۡبِ لَا  یَعۡلَمُہَاۤ  اِلَّا ہُوَ ؕ وَ یَعۡلَمُ مَا فِی الۡبَرِّ  وَ الۡبَحۡرِ ؕ وَ مَا تَسۡقُطُ مِنۡ وَّرَقَۃٍ  اِلَّا یَعۡلَمُہَا وَ لَا حَبَّۃٍ  فِیۡ ظُلُمٰتِ الۡاَرۡضِ وَ لَا رَطۡبٍ وَّ لَا یَابِسٍ  اِلَّا فِیۡ  کِتٰبٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۵۹﴾

اور اللہ تعالٰی ہی کے پاس ہیں غیب کی کنجیاں(خزانے) ان کو کوئی نہیں جانتا بجز اللہ تعالٰی کے اور وہ تمام چیزوں کو جانتا ہے جو کچھ خشکی میں ہے اور جو کچھ دریاؤں
(سمندروں) میں ہے اور کوئی پتا نہیں گرتا مگر وہ اس کو بھی جانتا ہے اور کوئی دانا زمین کے تاریک حصوں میں  نہیں پڑتا اور نہ کوئی تر اور نہ کوئی خشک چیز گرتی ہے مگر یہ سب کتاب مبین میں ہیں۔

(www.theislam360.com)
دعاء
یا اللہ تعالی ہمیں قرآن مجید سمجھ کر پڑھنے اور اس کی آیات پر غور و فکر کرنے اور اس پر من و عن عمل کرنے کی توفیق عطا فرما۔
آمین یا رب العالمین

تخریج:
انجینیئر نذیر ملک
سرگودھا

تبصرے

Unknown نے کہا…
Kya Tum Ahmak ho ya ik gaday ? Teri soch choti hai Allah bohat bara hai agr gravity na bnata Allah to tera baap bi chal nhi Sakta na tu or na bol skta na likh kse engineer ho Bina dimag k...