جس نے رکعت کو پا لیا اس نےنماز کو پا لیا

تشہد میں امام کے ساتھ ملنا

ہفتہ 25 اکتوبر 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا 

 سوال:
جب میں مسجد میں جاؤں اور امام نماز جمعہ میں حالت تشہد میں ہو تو کیا میں جمعہ کی نماز پڑھوں یا ظہر کی؟

جواب:
 جب کوئی شخص نماز جمعہ میں سجدہ یا تشہد میں آکر ملے تو اسے جمعہ کے بجائے نماز ظہر پڑھنا ہوگی کیونکہ جمعہ کے لئے ضروری ہے کہ کم از کم ایک رکعت ضرور پالے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے:

مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الصَّلَاةِ فَقَدْ أَدْرَكَ الصَّلاةَ» (صحيح مسلم، كتاب المساجد، باب متى يقوم الناس للصلاة، ح : ٦٠٧)

" جس نے نماز کی ایک رکعت پالی، اس نے نماز کو پالیا ۔ "

اور اسی طرح آپ  صلی اللہ  علیہ وآلہ وسلم یہ بھی ارشاد ہے کہ :

مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الْجُمُعَةِ فَلْيُضِفْ إِلَيْهَا أُخْرَى وَقَدْ تَمَّتْ صَلَاتُهُ (سنن الدارقطني (۱۳،۱۱،۱۰/۲)

جس نے جمعہ کی ایک رکعت پالی وہ اس کے ساتھ دوسری رکعت بھی ملالے، اس کی نماز ہو گئی ۔ " ان دونوں حدیثوں سے یہ معلوم ہوا کہ جو شخص جمعہ کی ایک رکعت بھی نہ پاسکے اس کا جمعہ فوت ہو گیا لہٰذا اسے ظہر
کی نماز پڑھنی چاہئے۔ واللہ ولی التوفیق

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333

تبصرے