اشاعتیں

نومبر, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا

*وہ جو مجھےعزیز تھا* رخصت ہوا تو بات میری مان کر گیا​ جو اُس کے پاس تھا، وہ مجھے دان کر گیا​ بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی​ اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا​ دلچسپ واقعہ ہے کل اک عزیز دوست​ اپنے مفاد پر مجھے قربان کر گیا​ کتنی سدھر گئی ھے جدائی میں زندگی​ ہاں وہ جفا سے مجھ پر احسان کر گیا​ خالد میں بات بات پہ کہتا تھا جس کو جان​ وہ شخص آخرش مجھے بے جان کر گیا​

اصلاح معاشرہ کے لیے سورہ حجرات میں بیان کردہ اصول

*اصلاحِ معاشرہ کے لیے سورہ حجرات میں بیان کردہ رہنما اصول:* ہفتہ 05 اکتوبر 2022 تلخیص: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  دین اسلام کا منشاء اعلی قسم کے معاشرے کا قیام ہے اس مقصد کے حصول کے لئے  اللہ تعالی نے سورہ حجرات میں مندرجہ ذیل اصول بیان فرمائے ہیں اور ان پر عمل کرتے ہوئے ہم بہترین معاشرے کی تشکیل کر سکتے ہیں  1: *فتبینوا:* چھان بین کرنا، تحقیق کرنا۔ یعنی جو بھی انسان کو خبر ملے  اس کو مان اور یقین کرنے سے پہلے خوب تحقیق کی جائے۔ ہو سکتا ہے کوئی حاسد دو بھائیوں ، دوستوں ، رشتہ داروں کے درمیان دراڑیں ڈالنا چاہتا ہو اور اگر اس کی خبر کی بنا تحقیق تصدیق کر دی جائے اور یقین کر لیا جائے تو لڑائی جھگڑا فتنہ و فساد کا دروازہ بڑی آسانی سے کھل جاتا ہے۔ عموماً یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ لڑائی جھگڑے کے بعد جب بات کھل کر سامنے آ جاتی ہے تب کہتے ہیں مجھے تو یہ بات فلاں آدمی نے بتائی تھی  مجھے اس نے یوں یوں کہا تھا اور معلوم ہوتا ہے کہ وہ بات سرے سے تھی ہی نہیں۔اللہ تعالی فرماتا ہے کہ تحقیق کر لیا کرو یوں نہ ہو کہ تمہیں بعد میں اپنے کیے پر پچھتانا پڑے۔ 2:*فاصلحوا:* صلح کر...