About This Blog

اسلام علیکم و رحمۃ


اعلان ھام


جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم 2016 سے روزانہ صبح نماز فجر سے قبل آپکو مختلف عناوین کے تحت اسلامی مذھبی و حالات حاضرہ پر وٹسایپ اور SMS کے ذریعے معلومات اور شرعی مسائل بہم پہنچاتے رہے ہیں اور امید واثق ہے کہ یہ ملفوظات آپ کے لۓ مفید بھی رہے ہونگے 

ہمیشہ ہماری یہ کوشش رہی ہے کہ آپ تک ہم دینی مسائل پر تحقیق کر کے اور فرقہ واریت سے پاک معلومات بڑی عرق ریزی کے بعد مہیا کریں اور الحمدللہ ہم نے فرقہ پرستی سے بالا تر ہو کر مسائل دینیہ کو اصل حوالہ جات کے ساتھ آسان پیراۓ میں دوست احباب کو ارسال کرتے رہے ہیں اور یہ امر ہمارے لۓ قابل ستائش و تحسین اور باعث افتخار ہے کہ ہماری مذہبی تحریروں پر کبھی کسی نے اعتراز نہیں کیا کیونکہ یہ کتاب وسنہ کے عین مطابق ہوتے ہیں

اسی وجہ سے ہمارا پروگرام بخوبی جاری و ساری ہے اور ترقی کی راہ پر رواں دواں ہے گامزن ہے۔

 

یہ امر میرے لیۓ باعث مسرت و افتخار ہے کہ ہم ایک قدم مزیر آگے بڑھے ہیں اور اب  وٹسایپ، SMS کے ساتھ ساتھ ہم  نے اپنا ذاتی بلاگ (BLOG)  مورخہ 21 ستمبر 2018 سے لانچ کر دیا ہے جس سے آپ کبھی بھی اور کہیں بھی ہمارے بلاگ 

www.nazirmalik.com 

پر لاگ آن ہو سکتے ہیں اور اپنے پسنددیدہ مسائل و معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔


ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم قال اللہ اور قال رسول کے علاوہ  کچھ نہ لکھا ہے اور نہ لکھیں گے اور یہی عین اسلام ہے اور ہمارہ طرہ امتیاز ہے ۔ پھر بھی مجھے اپنی کم مائیگی کا ادراک ہے اسی لِۓ علماء اکرام اور اہل علم و دانش سے گزارش ہے کہ جہاں مناسب ہو میری راہنمائ فرمائیں۔ 


اللہ تعالی ہماری اس کاوش کو اپنے فضل سے اپنے ہاں قبول کرے اور ہمارے لۓ اسے وسیلہ و توشہ آخرت بناۓ۔


آمین یا رب العالمین

وسلام علیکم و رحمۃ


احقر العباد

انجینئر نذیر ملک سرگودھا

تبصرے

آفتاب نے کہا…
ماشاءاللہ