اشاعتیں

نومبر, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

فجر کی سنتوں پر مکمل بحث

 محمد بن اسحاق بن خزیمہ نے اور وصیف بن عبداللہ الحافظ نے طاکیہ میں حدیث بیان کی انہوں نے کہا کہ ہم سے ربیع بن سلیمان نے حدیث بیان کی۔ اس نے کہا ہم سے اسد بن موسیٰ نے حدیث بیان کی۔ اس نے کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا۔ اس نے کہا ہم سے یحییٰ بن سعید نے اپنے باپ سے روایت کی اس نے اپنے دادا قیس بن قریبی اللہ سے روایت کی کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھ صبح کی نماز ادا کی اور انہوں نے فجر کی دو رکعتیں (سنتیں نہیں پڑھی تھیں تو جب رسول اللہ سی ایم نے سلام پھیرا وہ کھڑے ہو گئے اور سنتیں پڑھنے لگے اور رسول اللہ میں تعلیم ان کی طرف دیکھ رہے تھے لیکن آپ نے اسے معیوب سمجھ کر منع نہیں فرمالیا۔ یحی بن سعید اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ وہ آئے تو نبی میں یہ فجر کی نماز پڑھا رہے تھے۔ انہوں نے بھی آپ کے ساتھ نماز پڑھی پھر جب آپ نے سلام پھیرا تو وہ کھڑے ہو گئے اور فجر کی سنتیں پڑھنے لگے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ان سے دریافت فرمایا یہ کیسی رکعتیں ہیں؟ انہوں نے جواب دیا میں فجر سے پہلے انہیں نہیں پڑھ سکا تھا۔ آپ سن کر خاموش رہے اور کچھ نہ کہا۔ اس ...

نماز استسقاء یعنی بارش مانگنے کی نماز

*نماز استسقاء یعنی اللہ تعالی سے بارش مانگنے کی نماز* جمعہ 13 مئی 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا وطن عزیز میں آج کل قحط سالی کی َسی کیفیت آئی ہوئی ہے، دریاؤں میں پانی کم ہو گیا ہے اور زیر زمین پانی کے ذخائر کم ہو رہے ہیں اور بارش بھی نہیں ہو رہی۔ جب بارش نہ ہوتی تھی تو ایسے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت یہ تھی کہ صحابہ اکرام کو لے کر مدینہ منورہ سے باہر کھلے میدان میں نماز استسقاء ادا فرماتے تھے اور بارش ہو جایا کرتی تھی ہمارے ہاں  نبی کریم کی یہ سنت فوت ہو چکی ہے علماء اکرام سے التماس ہے کہ محمد رسول اللہ کی یہ سنت زندہ کرتے ہوئے نماز استسقاء یعنی بارش مانگنے کی نماز کا اہتمام کریں۔ یقین محکم ہے کہ اللہ تعالی رحمت کی بارش عطا فرمائیں گے۔ نماز استسقاء کی مشروعیت کی دلیل نماز استسقاء سنت مؤکدہ ہے۔ آپ ﷺ کے فعل کی وجہ سے جیسا کہ حدیث عبداللہ بن زید رضي الله عنه میں ہے کہ "آپ ﷺ نماز گاہ کی طرف نکلے بارش طلب کی اور قبلہ رُخ ہوئے اور اپنی چادر کو الٹا کیا اور دو رکعت نماز استسقاء ادا کی"۔[ یہ حدیث متفق علیہ ہے] نماز استسقاء کا وقت جب زمین خشک ہو جائے یا چشموں اور کنوؤ...

کمینٹس اون مریم نواز

پنجاب کی بہترین وزیر اعلی ہیں میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ ان کا یہ پروبیشنری پیریڈ ہے اور اگلی ٹرم میں یہ انشا اللہ وزیر اعظم ہوں گی۔ یہ محنتی کنبے کی بیٹی ہے اس میں کوئی شک نہیں ان سب کو پاکستان پر حکومت کرنی آتی ہے اللہ سلامت رکھے ایک کام بہت ضروری ہے کہ معاشرے سے رشوت خوروں کو نکیل ڈالیں کیونکہ یہ ہمارے معاشرے کے ناسور ہیں۔ ایک سینئر سیٹیزن  انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

ہم کہاں جا رہے ہیں

*ہم کہاں جا رہے ہیں* بدھ 05 نومبر 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا یہ چیز روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ عصر حاضر میں انسانیت مفقود ہوتی جا رہی ہے انسانوں میں حیوانیت بڑھتی جا رہی ہے اخلاقی قدریں گرتی ہوئی نہیں بلکہ یکسر بدل رہی ہیں۔ چاہے بات دین کی کریں۔ مذہب کی کریں یا خالص دنیا کی کریں محسوس ایسا ہوتا ہے کہ ہمارے قبلے یکسر فرداً فرداً مختلف نظر آتے ہیں اور ہم اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ جس مقام پر ﷲ تعالیٰ کا ارشاد مبارک ہے کہ ہم اس پر قادر ہیں کہ تمہاری جگہ اور لوگوں کو لے آئیں۔ کیونکہ ہم سدھرنے کی حد سے تجاوز کر گئے ہیں۔ حقیقت حال یہ ہے کہ ابھی کچھ وقت باقی ہے کہ ہم اپنے رخ سیدھے کر لیں مثال واضح ہے کہ اگر ہم سرگودھا سے لاہور جانا چاہیں تو ہمیں اپنا رخ لاہور کی طرف کر کے سفر پر روانہ ہونا پڑے گا لیکن حقیقتاً ہمارا رخ میانوالی کی طرف ہے اور اس رخ پر چاہے ہم ساری عمر ہی کیوں نہ چلتے رہیں ہم قطعاً لاہور نہیں پہنچ پائیں گے۔ تاوقتیکہ ہم اپنا رخ لاہورکی طرف تبدیل  کریں یا کوئی رہبر ہمیں بتلا دے کہ میاں لاہور کا راستہ اس طرف ہے آپ کہاں بھٹک رہے ہیں یہ روش ہماری دینی اوردنیاوی معاملات میں ای...