Preface of My Compilation

تمت بالخیر

آج مورخه پندره مارچ 2018 کو الحمدلله اسلامی وٹس ایپ کا سلسله جو دسمبر 2016 میں شروع ھوا تھا اس کا حصه اؤل اپنی تکمیل کے مراحل طے کرکے اپنی کتابی شکل اختیار کر گیا

میں بنده نا چیز اپنے رب کا ممنون و مشکور ھوں که اس خاکسار سے اس پر فتن دور میں دین کی تبلیغ و ترویج کا اھم کام سوشل میڈیا کے ذریعے سے تقریبا پانچ سو سے زائد دوست احباب خواتین و حضرات کو جو دنیا کے مختلف ممالک براعظم ایشیا، ساؤتھ ایشیاء، وسطی ایشیا ، یورپ امریکه، افریکه، کینیڈا میں سکونت رکھنے  والے احباب کو صبح فجر سے قبل ارسال کرنے کا عظیم فریضه اداء کرنے کا شرف بخشنا مجھ بنده حقیر پر الله تبارک و تعالی کا خاص انعام ھے

میں اپنے دوست احباب ساتھی علماء اکرام اور گھر کے سبھی افراد کا ته دل سے شکریه اداء کرتا ھوں جن کی حوصله افزائ نے مجھ میں آکسیجن بھر دی اور شوق در شوق یه عظیم کام میں مشغلے کر طور پر انجام دیتا رھا اور ان شاء الله ابھی یه کام  جاری ھے اور جب تک جان میں جان ھے یه اپنی نئ آب و تاب اور جدید تر ٹکنالوجی کو استعمال کرتے ھوۓ جاری وساری رھے گا

آخر میں ایک بار پھر ان سبھی ساتھیوں کا شکریه اداء کرتا ھوں جن کے مثبت مشوروں اور استفسارات نے مجھے جلا بخشی.

قارئین اکرام سے گذارش ھے که اگر کوئی غلطی نظر آۓ تو مجھے درج ذیل موبائل نمبر پر مطلع کریں تاکه  طبع ثانی میں تصیح کی جا سکے.

الصالاة و اسلام علی رسول الله وسلم علی حبیب الله


واسلام علیکم رحمة الله و باراکاة.......

طالب الدعاء
انجینئر نذیر ملک سرگودھا
موبائل نمبر 4333-860-0300

تبصرے