نادانی میں سرزد گناہ کی توبہ ہے ارادتا"
*نادانی میں سرزد گناہوں کی توبہ ہے لیکن ارادتا" گناہ کی نہیں* بدھ 31 مئی 2023 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا نادانی سے سرزد گناہوں کی توبہ ہے اور جو برائیاں کرتے جائیں ان کی توبہ نہیں۔ اللہ تعالٰی صرف انہی لوگوں کی توبہ قبول فرماتا ہے جو بوجہ نادانی کوئی بُرائی کر گُزریں پھر جلد اس سے باز آجائیں اور توبہ کریں تو اللہ تعالٰی بھی اس کی توبہ قبول کرتا ہے ، اللہ تعالٰی بڑے علم والا حکمت والا ہے(النساء 17) ان کی توبہ نہیں جو بُرائیاں کرتے چلے جائیں یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کے پاس موت آجائے تو کہہ دے کہ میں نے اب توبہ کی اور ان کی توبہ بھی قبول نہیں جو کفر پر ہی مر جائیں ، یہی لوگ ہیں جن کے لئے ہم نے المناک عذاب تیار کر رکھا ہے(النساء 18) *الدعاء* اے رب العالمین، یا اللہ تعالی ہمیں ہر قسم کے گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرما۔ آمین یا غفور الرحیم *یاد دھانی:* موت کی کچھ خبر نہیں لہٰذا دیر نہ کیجئے اور فوری اپنے کردہ گناہوں کی معافی اپنے رب سے مانگ لیں اور حقوق العباد سے جس کسی کا کچھ دینا ہو اپنے کھلے دل سے دنیا میں ھی اپنا حساب چکتا کر لیں وگرنہ یاد رہے کہ مرنے کے بعد لین دین کی کرنس...