شہریوں کے حقوق
*پاکستان پینل کورٹ شہریوں کے حقوق* منگل یکم مارچ 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا وطن عزیز میں، قانون کے کچھ ایسے حقائق موجود ہیں، جن سے ہم واقف ہی نہیں جس کی وجہ سے ہم اپنے حقوق حاصل ہی نہیں کر پاتے۔ آیۓ آج ایسے پانچ دلچسپ حقائق کی آپ کو معلومات فراہم کرتے ہیں، جو زندگی میں کبھی بھی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔ (1) *شام کو خواتین کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا ضابطہ فوجداری کے تحت، دفعہ 46، شام 6 بجے کے بعد اور صبح 6 بجے سے قبل، پولیس کسی بھی خاتون کو گرفتار نہیں کرسکتی، چاہے اس سے کتنا بھی سنگین جرم ہو۔ اگر پولیس ایسا کرتی ہوئی پائی جاتی ہے تو گرفتار پولیس افسر کے خلاف شکایت (مقدمہ) درج کیا جاسکتا ہے۔ اس سے اس پولیس افسر کی نوکری خطرے میں پڑسکتی ہے۔ * (2.) سلنڈر پھٹنے سے جان و مال کے نقصان پر 40 لاکھ روپے تک کا انشورینس کا دعوی کیا جاسکتا ہے۔ عوامی ذمہ داری کی پالیسی کے تحت، اگر کسی وجہ سے آپ کے گھر میں سلنڈر ٹوٹ جاتا ہے اور آپ کو جان و مال کے نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، تو آپ فوری طور پر گیس کمپنی سے انشورنس کور کا دعوی کرسکتے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ گیس کمپنی سے 40 لاکھ روپے تک کی انشورنس د...