یوم یکجہتی کشمیر
*یوم یکجہتی کشمیر*
ہفتہ 5 فروری 2022
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
ہر سال پانچ فروری کو ہم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کشمیر مناتے ہیں اور قوم کا یہ وعدہ ہے کہ جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی ہم پاکستانی قوم کشمیریوں کے حق میں اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے
فروری 1989 میں سویت یونین کی فورسز کا افغانستان سے جب انخلا کا عمل مکمل ہوا تو دنیا بھر کی آزادی کی تحریکوں میں سرگرم نوجوانوں کو ایک عجیب وغریب احساس نے جکڑ لیا۔
وہ سوچنے لگے کہ وہ بھی افغانوں کی طرح مسلح مزاحمت کے ذریعے آزادی کی تحریک چلا سکتے ہیں اور فاتح بھی کہلا سکتے ہیں۔
کشمیری نوجوانوں کا خیال تھا کہ جس طرح اہل مغرب افغانوں کی پشت پر کھڑے ہوئے اسی طرح وہ ان کی بھی حمایت میں صف آرا ہوں گے کیونکہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ایک متنازع اور حل طلب مسئلہ ہے
سنا ہے بہت سستا ہے خون وہاں کا
اک بستی جسے لوگ کشمیر کہتے ہیں
کشمیر کا نام زباں پر آتے ہی ہماری آنکھوں کے سامنے ہمارے پیاروں کی ہمارے کشمیری بھائیوں کی تشدد اور ظلم وستم سے بھری ہوئی لاشیں
آجاتی ہیں ماؤں اور بہنوں کی اجتماعی آبروریزی کا خوف ناک منظر نظروں کے سامنے گھوم جاتا ہیں چھوٹے چھوٹے بچوں کے آنسو ہم سے سوال کرتے ہیں کشمیر کی جنت نظیر وادی آج بھی لہو کی آگ میں جل رہی ہے
زندہ ہے پر مانگ رہی ہے جینے کی آزادی
دیو کے چنگل میں شہزادی یہ کشمیر کی وادی
5 فروری یوم یکجہتی یوم کشمیر کا دن صرف ایک سرکاری چھٹی کی حیثیت اختیار کر گیا ہیں کیا ہمارے ضمیر مردہ ہوگئیہیں یا ہم اپنے اصل کو بھول چکیہیں روز کئی کئی بچے یتیم ہو جاتی ہیں کتنی ہی بہنیں بیوہ اور کتنی ہی ماؤں کی گودخالی ہوجاتی ہیں- کشمیریوں کوٹارچر سیل میں اذیتیں دی جاتی ہیں۔الٹا لٹکا کر کھالیں اُڈھیڑی دی جاتی ہیں۔ دانت توڑدیے جاتے ہیں۔ بجلی کے جھٹکے دے دے کر نوجوانوں کو ہمیشہ کے لیے معذور کر دیا گیا۔ جیلوں میں قید نوجوانوں کو زہر دے کر ان کی زندگی کوعبرت کا نشان بنا دیا گیا۔ ہم اس جبر اور ظلم کو دیکھ کر کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لیتے ہیں یہ سوچ کرکہ ہم کیا کرسکتے ہیں اگر یہی نیت رہی ہماری تو ہم کبھی بھی کشمیر کو پاکستان کا حصہ نہیں بناسکے گے اگر ہم یہی سوچتے رہے کہ ہمارے حکمران کچھ کریں گے تو اب تک یہ حکمران کیوں سوئے ہوئے ہیں ہم کو ایک ہونا ہوگا اورکشمیری مسلمانوں کی قربانیاں جلد ان شاء اللہ رنگ لانے والی ہیں اورکشمیری شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،اور ان شاء اللہ وہ وقت قریب ہے جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا
*الدعاء*
یا اللہ تعالی کشمیر کو آزادی عطا فرما دے تاکہ کشمیریوں پر ظلم و ستم ختم ہوں۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell:00923008604333
تبصرے