اشاعتیں

اگست, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

قطع رحمی کرنے والا جنت میں داخل نہ ہو گا

*حضرت رسول کریم ﷺ نے فرمایا : قطع رحمی کرنے والا جنت میں داخل نہ ہوگا* جمعرات یکم ستمبر 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا نبی اکرم ﷺ نے اِرشاد فرمایا کہ " میدانِ محشر میں رحم (جو رشتہ داری کی بنیاد ہے) عرشِ خداوندی پکڑ کر یہ کہے گا کہ جس نے مجھے (دُنیا میں) جوڑے رکھا آج اللہ تعالیٰ بھی اُسے جوڑے گا (یعنی اُس کے ساتھ انعام وکرم کا معاملہ ہوگا) اور جس نے مجھے (دُنیا میں) کاٹا آج اللہ تعالیٰ بھی اُسے کاٹ کر رکھ دے گا (یعنی اُس کو عذاب ہوگا)"۔ (بخاری ٥٩٨٩، مسلم ٢٥٥٥) نیز احادیث سے یہ بھی ثابت ہے کہ دُنیا میں بالخصوص دو گناہ ایسے شدید تر ہیں جن کی سزا نہ صرف یہ کہ آخرت میں ہوگی، بلکہ دُنیا میں بھی پیشگی سزا کا ہونا بجا ہے: ایک ظلم، دُوسرے قطع رحمی۔ (ابن ماجہ ٤٢١١، ترمذی ٢٥١١) ہمارے معاشرے میں قطع رحمی بڑھتی جا رہی ہے، اچھے بھلے دین دار لوگ بھی رشتہ داروں کے حقوق کا خیال نہیں کرتے۔ جب کہ رشتہ داروں کے شریعت میں بہت سے حقوق بتائے ہیں ”سو (اے مخاطب) تو قرابت دار کو اس کا حق دیا کر اور (اسی طرح) مسکین اور مسافر کو۔ ان لوگوں کے حق میں بہتر ہے جو اللہ کی رضا کے طالب رہتے ہیں اور یہی لوگ تو...

مطبوعہ مضامین اگست 2022

[01/08, 04:43] Nazir Malik: *ماہ محرم کی اہمیت* پیر یکم اگست 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا ہجری سال کے بارہ مہینے ہیں اور ان میں چار حرمت والے مہینے ہیں-محرم کا مہینہ بھی ان حرمت والے مہینوں میں شامل ہے۔ اسے  اللہ کا مہینہ بھی کہا جاتا ہے اور محرم سے ہی ہجری سال کا آغاز ہوتا ہے یعنی یہ اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے۔  فرمان باری تعالی ہے-  إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِندَ اللَّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِي كِتَابِ اللَّهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ۚ ذَٰلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ ۚ فَلَا تَظْلِمُوا فِيهِنَّ أَنفُسَكُمْ ۚ     (التوبة - الآية 36) ترجمہ: بے شک مہینوں کی گنتی اللہ کے نزدیک کتاب اللہ میں بارہ کی ہے ، اسی دن سے جب سے آسمان وزمین کو اس نے پیدا کیا ہے ،ان میں سے چار (مہینے) حرمت کے ہیں۔ یہی درست دین ہے ،تم ان مہینوں میں اپنی جانوں پر ظلم نہ کرو۔ (سورت توبہ کی ایت نمبر36-پارہ نمبر10) حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ (ﷺ) نے فرمایا  (زمانہ گھوم کر پھر اسی حالت پر آگیا ہے ج...