اللہ اکبر کبیرا پڑھنے کا حکم
*نماز میں "اَللّٰہُ اَکْبَرُ کَبِیْرًا وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیْرًا وَّسُبْحَانَ اللّٰہِ بُکْرَۃً وَّاَصِیْلاً" پڑھنے کا حکم* پیر 18 دسمبر 2023 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا : ایک دفعہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے کہ لوگوں میں سے ایک آدمی نے کہا : اللہ اکبر کبیرا ، والحمد للہ کثیرا ، وسبحان اللہ بکرۃ واصیلا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : فلاں فلاں کلمہ کہنے والا کون ہے؟ لوگوں میں سے ایک آدمی نے کہا : اللہ کےرسول ! میں ہوں، آپ نے فرمایا:’ مجھے ان پر بہت حیرت ہوئی، ان کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے گئے۔ ابن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا : میں نے جب سے آپ سے یہ بات سنی ، اس کےبعد سے ان کلمات کو کبھی ترک نہیں کیا۔ (صحیح مسلم حدیث نمبر ١٣٥٨) تکبیر تحریمہ اور تلاوت کے درمیان پڑھی جانے والی دعاء کو "دعائے افتتاح" کہا جاتا ہے، احادیث صحیحہ میں کئی دعاؤں کا ذکر ملتا ہے، مذکورہ دعا بھی ان میں سے ایک ہے، اس پر اتفاق ہے کہ ان میں سے کوئی بھی دعا نماز میں پڑھنا جائز ہے، اور اس سے نفس سنت ا...