انسان کی دوبارہ پیدائش
*انسان کی دوبارہ پیدائش اور دنیاوی زندگی کا حساب کتاب* جمعہ 2 اگست 2024 تحقیق: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا رسول الله ﷺ نے فرمایا: دمچی (ریڑھ) کی ہڈی کے آخری سرے کے سوا، پورے ابن آدم (کے جسم) کو مٹی کھالے گی. اِسی سے انسان پیدا کیا گیا اور اِسی سے پھر اکھٹا کیا جائے گا. مسلم 7415، 7416 (بخاری 4814، 4935؛ ابوداؤد 4743؛ نسائی 2079؛ ماجہ 4266؛ مشکوٰۃ 5521) انسان کی دمچی یعنی ریڑھ کی ھڈی کا آخری سرے میں انسان کا سارا ڈیٹا محفوظ رہتا ہے جبکہ قبر میں سارا جسم مٹی کھا جاتی ہے مگر یہ انسانی ہارڈ ڈسک ہے اور اس کا ڈیٹا ہر حالت میں محفوظ رہتا ہے قیامت کے بعد جب ہمیں دوبارا زندہ کیا جائے گا تو مکمل انسان اسی دمچی یعنی ذنب کو بارش کا پانی لگے گا اس سے انسانی مثالی جسم دوبارہ پیدا ہو جائے گا اور اس جسم مثالی کو اسی ہارڈ ڈسک سے سارا اوریجنل ڈیٹا پورے جسم میں منتقل ہو جائے گا اور یہی ہارڈ ڈسک والا ڈیٹا انسانی حساب کتاب کے لئے استعمال ہوگا۔ ان حالات میں اپنے اعمال سے کیسے انکار کرو گے۔ *تخلیق انسان* ہم اپنے دعوے کو سچا ثابت کرنے کے لئے قسم اٹھاتے ہیں تاکہ مد مقابل ہماری بات کا یقین کرلے۔ ذرا غو...