درود شریف ہزار بار
صوفی صاحب
السلام علیکم
میرے بھائی دین کو خود ساختہ اور اپنی مرضی کا نہ بناو
دین تو فقط وہی ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم 1446 سال قبل لائے تھے اور سنت عمل وہی ہے جو بنی کریم نے اور صحابہ اکرام نے کیا
درود شریف کا پڑھنا بے شک نیکی کا کام ہے اور اگر نیکی کمانی ہے تو آپ خود پڑھیں دوسروں کو کیوں پابند کرتے ہو کہ *آج ہزار بار درو شریف پڑھیں*
کیوں بھئی کیا ہم آپ کے گماشتے ہیں ؟؟؟؟
کیا آپکو پتا ہے کہ 1000 دفعہ درود شریف پڑھنے میں کتا وقت لگتا ہے فی زمانہ اگر ہم سب مسلمان نمازی بن جائیں تو یہ بڑی بات ہے ہو گی
صوفی صاحب
کیا نبی کریم یہ بتلانا بھول گئے تھے کہ روزانہ 1000 بار مجھ پر درود بھیجنا ہے؟ اور 1446 سال کے بعد آپ کو یاد آیا کہ یہ بھی کرنا ہے دوسروں کو بھی اس کام میں الجھا دینا ہے لوگ روزی روٹی کمانا چھوڑ دیں اور آپ کا کہنا مانیں۔
صوفی صاحب
*مجھے احادیث کے جمیع مجموعہ سے ایک حدیث دیکھا دیں جس میں درود شریف پڑھنے کی نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم نے تعداد مقرر کی ہو؟*
درود شریف پڑھنے کا حکم پورے قرآن میں ایک بار آیا ہے یہی فرض کہلائے گا باقی مستحب ہے زیادہ سے زیادہ جتنا آپ آسانی سے پڑھ سکیں پڑھیں
صرف ایک حدیث ملتی ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ جتنا وقت آپ لگائیں آپ کے لئے مفید ہے
میرے بھائی دین کو دین محمدی رہنے دیں کاروبار نہ بنائیں اپنی مرضی نہ لگائیں کہ دوسرے اپنا وقت لگائیں اور تلقین کا ثواب آپ کھٹتےجائیں۔
جو اعمال دین میں مسنون ہیں بس وہی اصل دین ہے ہمیں اصل دین سکھائیں مسلمانوں کو نماز روزے پر لگائیں اور یہی تبلیغ ہے اور مطلوب ہے
امید واثق ہے کہ میرا مطلب آپ بخوبی سمجھ گئے ہونگے اور مسلمانوں کو اصل دین کی طرف لائیں گے
اگر تسلی نہ ہوئی ہو مجھے 03008604333 پر کا کریں
جزاک اللہ خیرا
داعی الخیر
انجنیئر نذیر ملک سرگودھا
تبصرے