لعنت کیا ہے، ملعون پر اس کے اثرات اور لعنت والے گناہ
*لعنت کیا ہے، ملعون پر اس کے اثرات اور لعنت والے گناہ* بدھ 28 دسمبر 2022 تلخیص: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا اکثر لوگ بغیر سوچے سمجھے ایک دوسرے پر لعنت بھیجتے رہتے ہیں جو کہ بذات خود ایک بہت بھاری عمل ہے۔ یاد رہے کہ جس شخص پر لعنت بھیجی گئی اور وہ قابل لعنت نہ ہوا تو وہ لعنت بھیجنے والے پر لوٹا دی جاتی ہے۔ لعنت ایک بھاری فعل ہے جس کے اثرات ملعون پر فوری واقع ہو جاتے ہیں۔ کتاب و سنت کے مطالعہ سے یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچی ہے کہ ملعون کی دعاء قبول نہیں ہوتی۔ اس کے نیک اعمال اللہ تعالی کے ہاں قبول نہیں ہوتے۔ ملعون کے کردہ گناہ کی سزا فوری اسے ملتی ہے۔ ملعون سے نعمتیں چھین لی جاتی ہیں اور اس کے رزق میں برکت ختم ہو جاتی۔ خسارہ اور بے نوائی اس سے چپکا دی جاتی ہیں ملعون کے رزق میں برکت ختم ہو جاتی ہے اور اس کے رزق میں تنگی کر دی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ یہ تو عام ملعون کی سزا ہے اور کسی پر اللہ اور اسکے رسول اور فرشتوں اور سب لعنت کرنے والوں کی لعنت ہو تو لعنت کے اثرات کا اندازہ اللہ تعالی ہی جانیں۔ استغفراللہ *لعنت والے گناہ!* قرآن وسنت میں بعض ای...