اشاعتیں

جون, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

یوم نحر کی فضیلت

*یوم النحر کی فضیلت* بدھ 28 جون 2023 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  اس دن کی سب سے اہم عبادت قربانی ہے احادیث میں قربانی کی بڑی فضیلتیں آئی ہیں حضرت زید بن ارقمؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرامؓ نے عرض کیا کہ یہ قربانیاں کیا ہیں؟ آپ نے فرمایا  قربانی تمہارے باپ ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے صحابہ کرامؓ نے پوچھا ہمارے لئے اس میں کیا ثواب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے ایک ایک بال و اون کے عوض ایک نیکی ہے(احمد حضرت عائشہ صدیقہؓ فرماتی ہیں  رسول اللہ نے فرمایا: قربانی کے دن اس سے زیادہ کوئی عمل محبوب نہیں، قیامت کے دن قربانی کا جانور سینگوں، بالوں اور کھروں کے ساتھ لایا جائے گا اور خون کے زمین پر گرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ کے یہاں قبولیت کی سند لے لیتا ہے اسلۓ خوشدلی قربانی کرو. *الدعاَء* یا اللّٰہ تعالی ہماری قربانیاں قبول فرما۔ ہمارے حجاج کرام کا حج قبول فرما۔ ہماری دعائیں قبول و منظور فرما۔ گناہوں سے محفوظ فرما اور نیکیوں کی طرف راغب فرما۔ آمین یا رب العالمین   *رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذ...

عیدین کی نماز پڑھنے کا طریقہ

*عیدین (عید الفطر اور عید الاضحیٰ) کی نماز پڑھنے کا طریقہ* جمعرات 29 جون 2023 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  *سوال* عیدین کی  نماز کا مکمل طریقہ کیا  ہے؟ *جواب* واضح رہے کہ عیدین (عید الفطر اور عید الاضحیٰ) کی نماز دین کے شعائر میں سے  ہے،اورعیدین کی نماز سے مقصود مسلمانوں کی شان و شوکت اور قوت کا اظہار ہے، یہی وجہ ہے کہ عیدین کی نماز عید گاہ  میں پڑھنا مسنون ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ مسلمان ایک جماعت میں شریک ہوسکیں۔ شہر، فنائے شہر اور بڑا گاؤں جہاں جمعہ قائم کرنے کی شرائط پائی جاتی ہیں وہاں عید کی نماز پڑھنا واجب ہے، تاہم جمعہ اور عید کی نماز کی شرائط میں فرق یہ ہے کہ جمعہ کے درست ہونے کے لیے خطبہ شرط ہے ، جب کہ عید کی نماز کے لیے خطبہ شرط نہیں، سنت ہے،اسی طرح عید کی نماز کے لیے اذنِ عام کا ہونا بھی شرط نہیں،جمعہ اور عید کی نمازوں کے لیے جماعت کا ہونا شرط ہے، انفرادی طور پر جمعہ یا عید کی نماز ادا کرنا درست نہیں، جماعت کے ساتھ پڑھنا ضروری ہے، لیکن جمعہ اور عید کی جماعت کے لیے کتنے افراد ضروری ہیں؟ اس میں فرق ہے، جمعہ کی نماز درست ہونے کے لیے امام کے علاوہ تین مردوں ...

*استغفار کے فوائد قرآن وسنت کی روشنی میں

* استغفار کے فوائد * * قرآن وسنت کی روشنی میں * استغفار کے بہت سے فوائد ہیں جنمیں سے چند درج ذیل ہیں: * ١۔استغفار گناہوں کی بخشش کا ذریعہ ہے * ارشاد باری تعالی ہے وَمَن یَعْمَلْ سُوء اً أَوْ یَظْلِمْ نَفْسَہُ ثُمَّ یَسْتَغْفِرِ اللّہَ یَجِدِ اللّہَ غَفُوراً رَّحِیْما "جو شخص کوئی برائی کرے یا اپنی جان پر ظلم کرے پھر اللہ سے استغفار کرے تو وہ اللہ کو بخشنے والا'مہربانی کرنے والا پائے گا'' (سورئہ نساء:١١٠) * ٢۔استغفار گناہوں کے مٹانے اور درجات کی بلندی کا ذریعہ ہے * رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''اللہ تعالی جب جنت میں نیک بندے کے درجہ کو بلند فرمائے گا تو بندہ عرض کرے گا :پروردگار یہ مرتبہ مجھے کیسے ملا؟ اللہ تعالی فرمائے گا تیرے لئے تمہارے بچوں کے استغفار کے سبب.'' (مسند احمد'شعیب ارنؤوط نے اس کی سند کو حسن قراردیا ہے) * ٣۔استغفار بارش کے نزول 'مال واولاد کی ترقی اور دخول جنت کا سبب ہے * ارشاد باری تعالی ہے فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّکُمْ اِنَّہُ کَانَ غَفَّاراً ' یُرْسِلِ السَّمَاء عَلَیْْکُمْ مِّدْرَا...

حادثاتی اموات

*حادثاتی اموات پر اک لمحہ فکریہ*  تیز چلو گے جلد مرو گے  اکثر حادثات کا سبب ڈرائور کی لا  پرواہی ہوتی ہے     حادثاتی موت میں مسافر بھی قصور وار ہیں۔ ہم تیسری دنیا کے مسلمان حادثاتی اموت پر  *اللہ کی مرضی* کہہ کر خاموش ہو جاتے ہیں اور اپنے آپ کو قصور وار نہیں گردانتے اور نہ ہی اپنی غلطیوں سے کچھ سیکھتے ہیں۔ حادثات مکافات عمل ہوتے ہیں۔ *فرمان ربانی ہے* جو تمہیں فائدہ  پہنچتا ہے وہ ہماری طرف سے ہے اور جوتمہیں گزند پہنچتا ہے وہ تمہاری شامت اعمال سے ہے۔ یا اللہ تعالٰی  ہماری راہنمائی فرما اور ہمیں ناگہانی موت سے بچا۔ بے شک ہم گناہگار ہی ہیں۔ یا ہمارے رب ہماری حفاظت فرما۔ آمین یا رب العالمین احقر الناس انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  سابقہ سیفٹی انجینیئر  آرامکو سعودیہ

اپنی مروجہ نماز جنازہ پر لمحہ فکریہ

*لمحہ فکریہ* ہم نماز جنازہ میں یہ دعاء کیوں نہیں  پڑھتے *اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلَهُ وَارْحَمْهُ وَعَافِهٖ وَاعْفُ عَنْهُ وَاَکْرِمْ نُزُلَهُ وَسِّعْ مُدْخَلَهُ وَاغْسِلْهُ بِالْمآءِوَالثَّلجِ وَالْبَرْدِوَنَقِّهٖ مِنَ الْخَطَایَا کَمَانَقَّیْتَ الثَّوبَ الْاَبْیَضَ مِنَ الدَّنَسِ وَاَبْدِلْهُ دَارََخَیْرََا مِّنْ دَارِہٖ وَاَھْلََاخَیْرََا مِّنْ زَوْجِهٖ وَاَدْخِلْهُ الْجَنَّةَوَاَعِذْہُ مِنْ عَذابِ الْقَبْرِوعَذابِ النَّارِ___* *اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَّبُھَاوَاَنْتَ خَلَقْتَھَاوَاَنْتَ ھَدَیْتَھَالِلْاِسْلاَم__وَاَنْتَ قَبَضْتَ رُحَھَاوَاَنْتَ اَعْلَمُ بِسِرِّھَاوَعَلَانِیَتِھَاجِئنَاشُفَعَآءَفَاغْفِرْلَھَا____* *آمــــــــــين يا رب العالمين* جبکہ یہ دعاء سنت سے ثابت بھی ہے۔ نماز جنازہ میں جو مروجہ دعاء  پڑھی جارہی ہے اس میں ہم ساری دعائیں  زندوں کے لئے مانگتے ہیں لیکن جس کی نماز جنازہ پڑھی جا رہی ہے اسے ہم یکسر بھولے ہوئے ہیں *یا اللہ  ہمارے مردوں کو بخش دے* کیا آپ یہ کافی سمجھتے ہیں کہ آپ کے جنازے پر بھی بس آپکے لئے لوگ اتنی سی دعاء دیں کیا آپ مطمعن یا خوش ہونگے۔ آج ا...