یوم نحر کی فضیلت

*یوم النحر کی فضیلت*

بدھ 28 جون 2023
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا 

اس دن کی سب سے اہم عبادت قربانی ہے احادیث میں قربانی کی بڑی فضیلتیں آئی ہیں

حضرت زید بن ارقمؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرامؓ نے عرض کیا کہ یہ قربانیاں کیا ہیں؟
آپ نے فرمایا

 قربانی تمہارے باپ ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے

صحابہ کرامؓ نے پوچھا ہمارے لئے اس میں کیا ثواب ہے؟

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے ایک ایک بال و اون کے عوض ایک نیکی ہے(احمد

حضرت عائشہ صدیقہؓ فرماتی ہیں

 رسول اللہ نے فرمایا: قربانی کے دن اس سے زیادہ کوئی عمل محبوب نہیں، قیامت کے دن قربانی کا جانور سینگوں، بالوں اور کھروں کے ساتھ لایا جائے گا اور خون کے زمین پر گرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ کے یہاں قبولیت کی سند لے لیتا ہے اسلۓ خوشدلی قربانی کرو.

*الدعاَء*
یا اللّٰہ تعالی ہماری قربانیاں قبول فرما۔ ہمارے حجاج کرام کا حج قبول فرما۔
ہماری دعائیں قبول و منظور فرما۔ گناہوں سے محفوظ فرما اور نیکیوں کی طرف راغب فرما۔

آمین یا رب العالمین
 
*رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ*

Please visit us at www.nazirmalik.com 
Cell:00923008604333
یوم نحر کی فضیلت

تبصرے