حادثاتی اموات
*حادثاتی اموات پر اک لمحہ فکریہ*
تیز چلو گے جلد مرو گے
اکثر حادثات کا سبب ڈرائور کی لا پرواہی ہوتی ہے
حادثاتی موت میں مسافر بھی قصور وار ہیں۔
ہم تیسری دنیا کے مسلمان حادثاتی اموت پر
*اللہ کی مرضی*
کہہ کر خاموش ہو جاتے ہیں اور اپنے آپ کو قصور وار نہیں گردانتے اور نہ ہی اپنی غلطیوں سے کچھ سیکھتے ہیں۔
حادثات مکافات عمل ہوتے ہیں۔
*فرمان ربانی ہے*
جو تمہیں فائدہ پہنچتا ہے وہ ہماری طرف سے ہے اور جوتمہیں گزند پہنچتا ہے وہ تمہاری شامت اعمال سے ہے۔
یا اللہ تعالٰی ہماری راہنمائی فرما اور ہمیں ناگہانی موت سے بچا۔ بے شک ہم گناہگار ہی ہیں۔
یا ہمارے رب ہماری حفاظت فرما۔
آمین یا رب العالمین
احقر الناس
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
سابقہ سیفٹی انجینیئر آرامکو سعودیہ
تبصرے