اشاعتیں

دسمبر, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں
https://fb.gg/play/658652972682550/d/1060553899159120/

ڈھیلا یا ٹیشوپیپر کے استعمال کے بعد دھونا لازم نہیں

*دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن* *پیشاب کے بعد طہارت کے لیے پورا عضو دھونا ہو گا یا صرف اس کا سرا؟* ہفتہ 30 دسمبر 2023 خصوصی کاوش: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  *سوال* *پیشاب کے بعد طہارت کے لیے پورا عضو دھونا ہو گا یا صرف اس کا سرا؟* *جواب* صورتِ مسئولہ میں  پورا عضو دھونا ضروری نہیں، بلکہ جس حصے میں نجاست لگی ہو اس حصہ کا دھونا کافی ہے،  *نیز اگر پیشاب کے بعد ڈھیلا یا ٹیشوپیپر استعمال کیا جائے تو اس کے بعد دھونا لازم نہیں بلکہ مستحب ہے* فتوی نمبر : 144408102033 *دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن* Please visit us at www.nazirmalik.com  Cell:00923008604333

جواد شاہ کے نام

اے سید زادے تیری عظمتوں کو سلام کیونکہ تیری رگوں میں حضرت علی مرتضے کے  لخت جگر حضرت حسن علیہ سلام کا خون ہے یہ تو نہیں بلکہ حضرت علی علیہ سلام کا خون بول رہا ہے خون کے رشتے نسل کی پہچان رکھتے ہیں صدا خوش رہو آباد رہو مولا آپ کا اقبال بلند کرے۔ آمین یا رب العالمین  دعاء گو شبیر احمد نذیر ملک سرگودھا

جواد شاہ کے نام

اے سید زادے تیری عظمتوں کو سلام کیونکہ تیری رگوں میں حضرت علی مرتضے کے  لخت جگر حضرت حسن علیہ سلام کا خون ہے یہ تو نہیں بلکہ حضرت علی علیہ سلام کا خون بول رہا ہے خون کے رشتے نسل کی پہچان رکھتے ہیں صدا خوش رہو آباد رہو مولا آپ کا اقبال بلند کرے۔ آمین یا رب العالمین  دعاء گو شبیر احمد نذیر ملک سرگودھا

جنتی ہمیشہ جنت میں اور جہنمی ہمیشہ جہنم میں

باب: جنتی ہمیشہ جنت میں رہیں گے اور جہنمی ہمیشہ جہنم میں رہیں گے۔ اس باب میں 2 احادیث آئی ہیں، باب سے متعلقہ تمام احادیث دیکھیں۔ حدیث نمبر: 2557 (قدسي) حدثنا حدثنا قتيبة، حدثنا عبد العزيز بن محمد، عن العلاء بن عبد الرحمن، عن ابيه، عن ابي هريرة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " يجمع الله الناس يوم القيامة في صعيد واحد ثم يطلع عليهم رب العالمين فيقول: الا يتبع كل إنسان ما كانوا يعبدونه، فيمثل لصاحب الصليب صليبه، ولصاحب التصاوير تصاويره، ولصاحب النار ناره، فيتبعون ما كانوا يعبدون، ويبقى المسلمون فيطلع عليهم رب العالمين فيقول: الا تتبعون الناس؟ فيقولون: نعوذ بالله منك نعوذ بالله منك الله ربنا هذا مكاننا حتى نرى ربنا، وهو يامرهم ويثبتهم، ثم يتوارى، ثم يطلع فيقول: الا تتبعون الناس؟ فيقولون: نعوذ بالله منك نعوذ بالله منك الله ربنا وهذا مكاننا حتى نرى ربنا وهو يامرهم ويثبتهم، قالوا: وهل نراه يا رسول الله؟ قال: وهل تضارون في رؤية القمر ليلة البدر؟ قالوا: لا يا رسول الله، قال: فإنكم لا تضارون في رؤيته تلك الساعة، ثم يتوارى، ثم يطلع فيعرفهم نفسه ثم يقول: انا ربكم فاتبعوني، فيقوم المسلم...

Dua qanoot

*دعا* اَللّٰھُمَّ اھْدِنِیْ فِیْمَنْ ھَدَیْتَ وَعَافِنِیْ فِیْمَنْ عَافَیْتَ وَتَوَلَّنِیْ فِیْمَنْ تَوَلَّیْتَ وَبَارِکْ لِیْ فِیْمَآ اَعْطَیْتَ وَقِنِیْ شَرَّ مَا قَضَیْتَ فَاِنَّکَ تَقْضِیْ وَلَا یُقْضٰی عَلَیْکَ اِنَّہٗ لَا یَذِلُّ مَنْ وَّالَیْتَ (وَلَا یَعِزُّ مَنْ عَادَیْتَ) تَبَارَکْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَیْتَ ’’اے اللہ! تو مجھے ہدایت دے کر ان میں (داخل کر) جنہیں تونے ہدایت دی اور مجھے عافیت دے کر ان میں (شامل کر) جنہیں تونے عافیت دی اور میری سرپرستی فرما ان لوگوں میں جن کی تونے سرپرستی فرمائی اور میرے لیے ان چیزوں میں برکت فرما جو تونے عطا کیں اور مجھے ان فیصلوں کے شر سے بچا جو تونے کیے، اس لیے کہ تو ہی فیصلے کرتا ہے اور تیرے (فیصلے کے) خلاف کوئی فیصلہ نہیں ہوسکتا۔ واقعہ یہ ہے کہ وہ ذلیل نہیں ہوسکتا جس کا تو دوست بن جائے اور وہ معزز نہیں ہوسکتا جس سے تو دشمنی کرے اے ہمارے رب! تو بہت بابرکت اور نہایت بلند ہے۔‘‘

جنت میں لیجانے والے چند اعمال

جنت میں لیجانے والے چند اعمال   ہفتہ 09 دسمبر 2023 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  عقیدہ توحید پر ایمان کامل رکھتے ہوئے ارکان اسلام پر عمل پیرا ہوتے ہوئے، اللہ تعالی اور اس کے رسول محمد ﷺ کی اطاعت اور فرمابرداری کرتے ہوئے مندرجہ ذیل چند اعمال کو بجا لانے سے حصول جنت کی اللہ تعالی  سے امید واثق کی جا سکتی ہے۔ *1. ایمان اور عمل صالح* فرمان باری تعالی ہے: اور جو لوگ ایمان لائیں اور نیک کام کریں وه جنتی ہیں جو جنت میں ہمیشہ رہیں گے۔ (البقرۃ: 82) نیز فرمایا: جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے کام بھی اچھے کیے یقیناً ان کے لئے الفردوس کے باغات کی مہمانی ہے۔ (الکہف: 107) *2. تقوی اور پرہیزگاری* فرمان باری تعالی ہے: اور اپنے رب کی بخشش کی طرف اور اس جنت کی طرف دوڑو جس کا عرض آسمانوں اور زمین کے برابر ہے، جو پرہیزگاروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔ (آلعمران: 133) نیز فرمایا: پرہیزگار جنتی لوگ باغوں اور چشموں میں ہوں گے۔ (الحجر: 45) ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آ پ سے جنت میں سب سے زیادہ داخل کرنے والے اعمال کے بارے میں پوچھا گیا، تو آپ ﷺنے فرمایا:  تقوی (اللہ کا ڈر)، اور ...

جہنم میں لیجانے والے 20 گناہ

* جہنم میں لیجانے والے 20 گناہ * * 1. ﷲ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا * فرمان باری تعالی ہے: یقیناًاﷲ تعالیٰ اپنے ساتھ شریک کئے جانے کو نہیں بخشتا اور اس کے سوا جسے چاہے بخش دیتا ہے۔ اور جو اﷲ تعالٰی کے ساتھ شریک مقرر کرے اس نے بہت بڑا گناہ اور بہتان باندھا۔ (النساء: 48) * 2. نماز کا چھوڑنا * فرمان بای تعالی ہے: کہ وہ بہشتوں میں (بیٹھے ہوئے) گناہ گاروں سے سوال کرتے ہوں گے تمہیں دوزح میں کس چیز نے ڈالا ہے وہ جواب دیں گے کہ ہم نمازی نہ تھے۔(المدثر: 40-43) * 3.  سود لینے، دینے، لکھنے اور گواہ بننے والا * فرمان باری تعالی ہے:  سود خور لوگ نہ کھڑے ہوں گے مگر اسی طرح جس طرح وہ کھڑا ہوتا ہے جسے شیطان چھو کر خبطی بنا دے یہ اس لئے کہ یہ کہا کرتے تھے کہ تجارت بھی تو سود ہی کی طرح ہے، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے تجارت کو حلال کیا اور سود کو حرام، جو شخص اپنے پاس آئی ہوئی اللہ تعالیٰ کی نصیحت سن کر رک گیا اس کے لئے وہ ہے جو گزرا اور اس کا معاملہ اللہ تعالیٰ کی طرف ہے، اور جو پھر دوبارہ ﴿حرام کی طرف﴾ لوٹا، وہ جہنمی ہے، ایسے لوگ ہمیشہ ہی اس میں رہیں گے۔ (البقرۃ: 275) * 4. پاک دامن عورت پر تہ...