اللہ تعالی نے آدم کو اپنی صورت پر پیدا فر
*اللہ تعالی نے آدم کو اپنی صورت پر پیدا فرمایا* ہفتہ 27 جنوری 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب تم میں سے کوئی (کسی کو) مارے تو وہ چہرے سے اجتناب کرے ، کیونکہ اللہ نے آدم ؑ کو اپنی صورت پر پیدا فرمایا ہے ۔‘‘ متفق علیہ ۔ *مشکوٰة المصابیح #3525* *قصاص کا بیان* یاد رہے کہ فرمان ربانی یے کہ اللہ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتا ہے۔ ذرا تصور کریں کہ انسان اللہ تعالی کی خوبصورت تخلیق ہے اور انسان کتنا خوبصورت ہے تو اس کا خالق کتنا خوبصورت ہو گا خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو حشر میں اللہ تعالٰی کی زیارت کریں گے۔ وہ کیسا نظارہ ہوگا یہ ایسا پر سرور نظارہ ہوگا کہ انسان اپنا سرور ختم ہونے کے ڈر سے اپنی آنکھ بھی نہ جھپکے گا۔ الدعاء یا اللہ تعالی مجھے تیرا دیدار کرنے والوں میں شامل فرما۔ آمین یا رب العالمین Please visit us at www.nazirmalik.com Cell:00923008604333 اللہ تعالی نے آدم کو اپنی صورت پر پیدا فریا