جمعہ کے دن افضل کام

*جمعہ کے دن افضل کام*

جمعہ 26 جنوری 2024
تلخیص:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا 

*رضــائـے الٰـہـی کـی خـاطـر دیـنـی بـھــائـی کـی زیـارت کـرنا*
سيدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کسی مریض کی عیادت کی یا کسی دینی بھائی سے ملاقات کی تو اس کو ایک آواز دینے والا آواز دیتا ہے: تمہاری دنیاوی و اخروی زندگی مبارک ہو، تمہارا چلنا مبارک ہو، تم نے جنت میں ایک گھر حاصل کر لیا“-*(جامع ترمذی-٢٠٠٨)

مفہوم یہ ہے کہ اگر کوئی شخص حصول ثواب کی خاطر اپنے کسی دینی بھائی کی جو مریض ہو عیادت کرے یا کسی بھی دینی بھائی سے ملاقات کرے تو ایسا شخص اس ثواب کا مستحق ہو گا جو اس حدیث میں مذکور ہے۔

*جمعہ کی نماز کے بعد کی سنتیں*

*تصحیح فرما لیں*

نماز جمعہ کے بعد اگر مسجد میں سنتیں پڑھنی ہیں تو دو دو کر کے چار سنتیں ادا کی جائیں گی اور اگر جمعہ کے دو فرضوں کے بعد گھر آ کر سنتیں پڑھیں گے تو فقط دو سنتیں ہی پڑھنی ہیں۔

کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ایسا ہی کیا کرتے تھے
ایسا نہیں ہے کہ مسجد میں چار + دو سنتیں یعنی چھ سنتیں یا مسجد میں چار سنتیں ادا کر کے گھر میں پھر دو یعنی چھ پڑھیں یہ نبی کریم کی سنت سے ہر گز ثابت نہیں۔

نماز جمعہ کے بعد احتیاطا"
نماز ظہر پڑھنا بھی سنت سے ثابت نہیں۔

*جمعہ کے دن فجر کی باجماعت نماز"*

سيدنا عبد الله بن عمر رضي الله عنهما بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم صلى الله عليه وسلم نے فرمايا :
"اللہ تعالى كے ہاں افضل ترين نماز جمعہ كے دن فجر كى باجماعت نماز ہے."
(صحيح الجامع -1119)

*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمیں دینی احکامات پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرماء 

آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com 
Cell:00923008604333

تبصرے