گناہ کبیرہ کی سزا، توبہ سے معافی اور شفاعت محمدی ا

*بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ*
*اَلسَّلاَمُ عَلَیکُم وَرَحمَةُاللہِ وَبَرَکَاتَہُ*
اَلْحَمْدُ لِلّهِ رَبِّ الْعَالَمِيْن،وَالصَّلاۃ وَالسَّلامُ عَلَی النَّبِیِّ الْکَرِيم وَعَلیٰ آله وَاَصْحَابه اَجْمَعِيْن۔
*اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاسَیَّدِیْ یَارَسُوْلَ اللہ*
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاسَیَّدِیْ یَاحَبِیْبَ *اللہﷺ*
*اللّٰه تعالٰی* ہمیں جسمانی و روحانی طور پر عافیت و شفائے کلیہ وکاملہ وعاجلہ عطا فرمائے. ہماری، ہمارے والدین، آباو اجداد و کلہم مومین و مومنات، مسلیمین و مسلیمات کی بخشش و مغفرت فرمائے۔
*آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِجَاہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ*
السلام علیکم
میرا سوال یہ ہے کہ اگر سارے مسلمانوں کے گناہ ایک شخص کے معافی مانگنے سے معاف ہو سکتے ہیں تو۔۔۔۔

*  گناہگار کی سزا کا کیا بنے گا؟

* بے عمل شخص کی غفلت کی کیا سزا؟

جان بوجھ کر کیا ہوا ظلم اور ظالموں کے مظالم کی بغیر سزا شفاعت کیا قرینہ انصاف ہوگی؟

* نیک لوگوں کے نیک اعمال سے بخشش اور برے لوگوں کی شفاعت سے بخشش اگر ہو گئی تو گناہ گاروں کی حوصلہ افزائی نہ ہوگی؟

* حقوق العباد کی ادائیگی کون کرے گا؟

* ناحق غضب کیا ہوا مال بے ایمانی اور زور و جدال سے سمیٹے ہوئے مال کا حساب کون دیگا؟

* قتل ناحق، عورتوں کی بے حرمتی، حکومتوں کا قتل عام، ظالموں کے ظلم اور قتل عام کی سزا کا بدلہ کس سے لیآ جائے گا؟

میری سمجھ سے یہ قرینہ انصاف باہر ہے میری غلط فہمی دور کریں۔

 جذاک اللہ خیرا

تبصرے