قوم ہود، لوط اور قوم صالح کی ہلاکت
*قوم نوح، قوم ہود، قوم صالح، قوم لوط کی ہلاکت* بدھ 30 جون 2021 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا وہ قومیں جنہوں نے نبیوں کی تکذیب کی کیسے کیسے ہلاک و برباد ہوئیں؟ (1) قوم نوح کو طوفان باد و باراں میں غرق کر کے تباہ و برباد کر دیا گیا۔ (2) قوم ہود کو تیز و تند ہواؤں کے ذریعہ تہ بالا کر دیا گیا جو ہوائیں ان پر آٹھ دن اور سات راتیں مسلط رہیں۔ (3)قوم صالح کو ایک ہیبت ناک آواز کے ذریعہ ہلاک کر دیا گیاجس سے ان کے کلیجے پھٹ گئے۔ (4) قوم لوط کو ایک ہیبت ناک چیخ نے تہ د بالا کر دیا اور پھر آبادی کا تختہ اٹھا کر الٹ دیا گیا اور اوپر سے پتھروں کی بارش نے ان کا نام و نشان تک مٹا دیا اور وہی ہوا جو گزشتہ قوم کی نا فرمانی اور سر کشی کا انجام ہو چکا تھا۔ (5) قوم شعیب کو دو قسم کے عذاب نے آ گھیرا ایک زلزلہ کا عذاب اور دوسرا آگ کی بارش کا عذاب یعنی جب وہ اپنے گھروں میں آرام کر رہے تھے تو یک بیک ہولناک زلزلہ آیا اور ابھی یہ ہولناکی ختم نہ ہوئی تھی کہ اوپر سے آگ برسنے لگی اور نتیجہ یہ نکلا کہ صبح دیکھنے والوں نے دیکھا کہ کل کے سر کش اور مغرور گھٹنوں کے بل اوندھے جھلسے ہوئے پڑے ہیں۔ (6) فرعون اور اس کی قوم کو در...