نزول قرآن

*نزول قرآن*


جمعرات 17 جون 2021

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


سوال 1 : قرآن کس نبی پر اترا ہے ؟

جواب: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر


سوال 2 : کس مہینے میں قرآن اتارا گیا؟

جواب: ماہ رمضان میں قرآن اتارا گیا {شھر رمضان الذی انزل فیہ القرآن}(سورۃ البقرہ)


سوال 3 : کس رات میں قرآن مجید اتارا گیا؟

جواب:شب قدر میں قرآن اتارا گیا {انا انزلنا فی لیلۃ لقدر} ( سورۃ القدر آیت :1)


سوال4 : قرآن پاک کی کون سی آیت سب سے پہلے اتری ہے ؟

جواب: قرآن پاک کی سب سے پہلے اترنے والی آیت{اقرا باسم ربک الذی خلق}ہے۔


سوال 5 : قرآن مجید کی سب سے آخری آیت کون سی اتری ہے ؟

جواب: قرآن مجید کی سب سے آخری آیت جو اتری ہے وہ آیت یہ ہے {واتقو یوما ترجعون فیہ الی اللہ ثم تو فی

کل نفس ما کسبت وھم لا یظلمون }(سورۃ البقرہ)


سوال 6: نزول کے اعتبار سے قرآن مجید کی سب سے پہلی اور آخری سورۃ کون سی ہے ؟

جواب: نزول کے اعتبار سے سب سے پہلی سورت سورہ علق کی چند آیات اور سب سے آخری سورت سورہ النصر ہے۔

سوال7 : پورا قرآن کتنے برس میں نازل ہوا؟

جواب: پورا قرآن تئیس [23]برس میں نازل ہوا۔

دیکھئے ( خصائص القرآن للد کتور/فہد بن عبدالرحمٰن الرومی و حقائق حول القرآن الشیخ محمد رجب)

سوال8: فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے سات حرفوں پر قرآن اتارا گیا ہے ان سات حرفوں میں نازل کرنے کا کیا مطلب ہے ؟

جواب: سات حرفوں میں نازل کئے جانے کا مطلب ہے کہ قرآن پاک سات عربی لہجوں میں نازل کیا گیا

الدعاء
یا اللہ تعالی قرآن مجید کا پیغام ہمارے دلوں میں پختہ کر دے اور ہمیں ایسا بنا دے جو تجھے پسند آجائیں۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik. com

تبصرے