اسلام سے طاغوت تک
اسلام سےطاغوت تک
منگل 15 جون 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
جس قوم کی بیٹیاں تعلیم کے نام پر سب سے پہلے چہرے سے نقاب نوچتی ہوں اور پھر دھیرے دھیرے باقی سب کچھ لٹا کر گھر واپس آجاتی ہوں تو اس قوم میں صلاح الدین ایوبی اور محمد بن قاسم نہیں بلکہ مجرا کرنے والے ہیجڑے پیدا ہوتے ہیں۔
جس قوم کے دانشور سنجیدہ خطوط پر ارتقاء کی بنیاد رکھنے کے بجائے ارتقاء کے نام پر لڑکیوں کی نقاب اتروا کر ان کے جسم کے نشیب و فراز ناپ رہے ہوں اور جسم کی گولڈن ریشو ثابت کر رہے ہوں اور وہ لڑکیاں بھی دلدہی اور دلداری میں کوئی کسر نہ چھوڑیں تو ایسی قوم میں حضرت خدیجہ حضرت عائشہ اور حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنھما کی پیدائش کی توقع فضول ہے۔
مسئلہ یہ نہیں ہے کہ لڑکیاں غلط ہیں یا لڑکے مسئلہ یہ ہے کہ قوم کے والدین نے اپنی بیٹیوں کو پردہ کی تلقین کرنی چھوڑ دی ہے اور نتیجہ یہ نکلا کہ لڑکیاں منہ زور ہو گئی ہیں اور لڑکے نسوانی حرکات زدہ ہو کر نہ جانے کیا ثابت کرنے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں۔ ان حالات میں اخلاقی ترقی نہیں بلکہ اخلاقی تنزلی قوم کا مقدر بن جایا کرتی ہے۔
*تحذیر الناس*
معزز والدین!
اپنے بچوں اور بچیوں کو تعلیم کی دولت اور اسلامی معاشرتی اقدار سے اپنے کنبے کی آبیاری کیجئے مگر بے پردگی کو سختی سے روکیں وگرنہ کچھ عرصہ بعد آپ کی اولاد آپ کے بس سے باہر ہو جاۓ گی اور آپ ہاتھ ملتے رہ جائیں گے اور وہاں سے آپ کو اور آپکی اولاد کو واپسی کا کوئی راستہ نہ ملے گا۔
الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں اولاد صالح عطا فرما۔ ایسی اولاد جو دین کے معاملہ می ہماری رہنمائی کرے نہ کہ وہ اغیار کی تقلید کرے۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik. com
تبصرے