اچھا صاف ستھرا لباس

*اچھا صاف ستھرا لباس*

اچھا اور صاف ستھرا لباس آپ کی شخصیت کو ابھارتا ہے نکھارتا ہے

اچھے لباس میں عزت ہے یہ انسان کی زینت ہے تبھی تو فرمان ربانی ہے کہ مسجد میں جاتے وقت اچھی زینت کر کے مسجد جائیں۔

کردار اندر ہے لیکن لباس باہر ہے کردار آپکی بات چیت سے آپ کو ثابت کرنا پڑتا ہے مگر لباس خود بولتا ہے۔

حوالہ:
ایک شخص نبی کریم سے مل کر جانے لگا تو آپ نے اسکے پراگندا لباس کو دیکھ کر پوچھا کہ کیا آپ کے پاس اس سے اچھا لباس نہیں ہے تو وہ شخص کہنے لگا کہ یا رسول اللہ صلی علیہ والہ وسلم میں تو مدینے کا امیر آدمی ہوں اور مدینہ میں میرے بہت سے کھجوروں کے باغات ہیں۔ تو آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالی نے اگر تمہیں اتنا دیا ہے تو اس کا اظہار بھی کرو کیوکہ یہ بھی شکر کا ایک طریقہ ہے(مفہوم حدیث)۔

گھر میں آپ جیس کیسے رہیں مگر جب گھر سے باہر نکلیں تو اچھا لباس زیب تن کر کے نکلیں۔

یہی لباس کا حکم ہے

اپنی صحت اور لباس و خوراک کا خیال رکھیں۔

کھائیں من بھاتا اور پہنیں جگ بھاتا۔

والسلام
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

تبصرے