حقوق العباد کی اہمیت
*حقوق العباد کی اہمیت* جمعرات30ستمبر 2021 انجینئر نذیر ملک سرگودھا اسلام مسلمانوں کو آپس میں اس طرح مل جل کر رہنے کی تعلیم دیتا ہے کہ کوئی دوسرے پر ظلم اور زیادتی نہ کرے، کوئی کسی کو دکھ اور تکلیف نہ پہنچائے ، کوئی کسی کو نقصان اور خسارہ سے دو چار نہ کرے کوئی کسی کے ساتھ حسد، بغض اور عداوت نہ رکھے بلکہ جہاں تک ہو سکے ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی ، خیر خواہی ، نیکی، ایثار، احسان ، خداترسی اور محبت کا سلوک کرے۔اس مقصد کے لئے اسلام نے ہر فرد کے حقوق اور فرائض کا تعین کیا ہے۔ مثلاً والدین اور اولاد کے حقوق ، میاں بیوی کے حقوق ، دیگر اعزہ و اقارب کے حقوق، ہمسایوں کے حقوق، یتیموں اور بیواؤں کے حقوق ، مسکینوں اور محتاجوں کے حقوق ، بڑوں اور چھوٹوں کے حقوق ، مہمانوں اور میزبانوں کے حقوق ، مسافر اور مقیم کے حقوق ، آجر و تاجر کے حقوق ، مالک اور ملازم کے حقوق ، زمیندار اور مزارع کے حقوق ، اولی الامر اور رعایا کہ حقوق غیر مسلموں اور ذمیون کے حقوق ، قیدیوں اور غیر مقاتلین کے حقوق ، حتیٰ کہ اہل ایمان کے کے باہمی حقوق کا تعین بھی کیا گیا ہے۔ شرعی اصطلاح میں انہیں حقوق العباد کہا جاتا ہے۔ اسلام نے ان حقوق ...