مطبوعہ مضامین اگست 2021

[31/07 9:34 pm] Javaid Ch. whatsapp: *اجر و ثواب جاننے کے باوجود عمل نہ کرنے والا غافل و محروم ہے*


اتوار یکم اگست 2021

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

 
*یقینا" اجر و ثواب کمانے سے محروم ہے ہر وہ شخص جو یہ سب کچھ جاننے کے باوجود غفلت میں غلطان رہے*

*محروم و غافل ہے وہ شخص*
جس کو علم ھو کہ نماز فرض ہے مگر پھر بھی نماز نہ پڑھے۔

*محروم و غافل ہے وہ شخص*
جس کو علم ھو کہ قرآن کی تلاوت فرض ہے مگر پھر بھی تلاوت نہ کرے۔

*محروم و غافل ہے وہ شخص*
 جس کو معلوم ہو کہ دو رکعت اشراق, چاشت انسانی جسم کے 360 جوڑوں کا صدقہ ھے۔ مگر پھر بھی ان نمازوں کا اہتمام نہ کرے۔

*محروم و غافل ہے وہ شخص*
جسے علم ھو کہ نماز اوابین کے دو نفل کا ثواب بارہ سال کی عبادت کے برابر ہے۔ لیکن پھر بھی اس نماز کا اہتمام نہ کرے۔

*محروم و غافل ہے وہ شخص*
جسے علم ھو کہ ایک نفلی روزہ جہنم کی آگ سے ستر سال کی دوری کا باعث ہے۔ لیکن پھر بھی یہ روزہ نہ رکھے۔
  
*محروم و غافل ہے وہ شخص*
جسے علم ھو کہ ایام بیض کے روزوں کا ثواب سارے سال کے روزوں کے برابر ہے۔ لیکن پھر بھی یہ روزے نہ رکھے۔

*محروم و غافل ہے وہ شخص*
جسے علم ھو کہ شوال کے چھ روزوں کا ثواب سارے سال کے روزوں کے برابر ہے۔ لیکن پھر بھی یہ روزے نہ رکھے۔

*محروم و غافل ہے وہ شخص*
جس کو علم ھو کہ نماز جنازہ کا ثواب ایک احد پہاڑ جتنا ہے اور تدفین کے لئے قبرستان جانے کا ثواب بھی ایک اور احد پہاڑ جتنا ہے۔ پھر بھی نماز جنازہ کو فرض کفایہ سمجھ کر چھوڑ دے

*محروم و غافل ہے وہ شخص*
جس کو علم ہو کہ ہرگناہ اللہ تعالی معاف کرسکتا مگر شرک نہیں پھر بھی انسان شرک فی الذات و شرک فی الصفات کا مرتکب ہو۔

*محروم و غافل ہے وہ شخص*
جس کو علم ہو کہ رزق حلال کھانا اور سچ بولنا دعاء کی مقبولیت کی اےشرائط ہیں مگر پھر بھی جھوٹ بولے اور حرام کھاۓ۔

*محروم و غافل ہے وہ شخص*
جس کو علم ہو کہ کبائر جن کی سزا(حدود) اللہ تعالی نے رکھی ہے وہ توبہ سے معاف نہیں ہوتے بلکہ انکی سزا بھگتنی ہوگی۔ اس کے باوجود پھر بھی ڈھٹائی سے کبیرہ گناہ کا ارتکاب کرتا ہے۔
اس کا صاف مطلب ہے کہ عادی مجرم ہے اور اللہ کے غضب سے بھی نہیں ڈرتا۔

*محروم و غافل ہے وہ شخص*
جس کو معلوم ہو کہ غاصب کا ٹھکانا جہنم ہے لیکن پھر بھی لوگوں کا مال جبرا" غصب کرے۔

*آئیں غفلت چھوڑیں اور اپنے وقت کو قیمتی بنائیں*

اللھم اجرنی من النار

*دعاۓ توبہ*
اے رب العالمین، یا اللہ تعالی میں اپنے کردہ گناہوں کا اقرار کرتا ہوں اور گذشتہ تمام گناہوں سے ندامت کے ساتھ توبہ کرتا ہوں

اے غفور الرحیم میری توبہ قبول فرما اور آئندہ زندگی میں مجھے ہر قسم کے گناہوں سے نفرت دلا اور بچنے کی طاقت و توفیق عطا فرما۔

آمین یا رب العالمین
یا حیئ و یا قیوم
برحمتک استغیث

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell: 00923008604333
[31/07 9:34 pm] Javaid Ch. whatsapp: *آئیں سنت رسول صلعم کو زندہ کریں*

ہفتہ 31 جولائی 2021

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

آئیں سنتیں رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو زندہ کریں

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی متعدد سنتیں آج اس پر فتن دور میں ہم چھوڑ چکی ہیں اب ضرورت اس امر کی ہے کہ نبی کریم کی ان فوت شدہ سنتوں کو پھر سے زندہ کیا جاۓ کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے میری اک سنت کو  زندہ کیا تو اسے سو شہیدوں کا ثواب۔

*آئیں ان سنتیں کو زندہ کریں*

1-سنت تحیۃ المسجد

2-سنت تحیۃ الوضوء

3-نماز اشراق، چاشت اور اوابین

4- جمعہ والے دن امام کے ممبر پر بیٹھنے پر حاضرین مسجد کو سلام کرنا(اسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاۃ)

5- بارش ہو رہی ہو تو موذن کا حئ الصلاۃ اور حئ الفلاح کی بجاۓ الصلاۃ فی ریحال کہنا (نماز اپنی اپنی جگہ پڑھ لو۔ کیونکہ تیز بارش برسنے پر نماز باجماعت کا واجب ساقط ہو جاتا ہے)

6- تیز بارش کی صورت میں نماز ظہر اور عصر جمع بین کرنا یعنی ایک ہی وقت پر پہلے ظہر اور پھر فورا" بعد نماز عصر اداء کرنا اور اسی طرح نماز مغرب اور عشاء کی نمازیں جمع بین کرنا (تقدیم یا تاخیر)

7- سفر میں نمازیں قصر اور جمع بین کرنا

8_ عیدین کی نمازیں اشراق کے وقت پڑھنا

9- ساتویں دن نومولود کا عقیقہ کرنا

10- آذان اور اقامت کے درمیان اتنا وقفہ دینا کہ کھانا کھانے والا کھانا کھا سکے اور رفع حاجت کرنے والا رفع حاجت کر سکے۔

(ماخوذ؛ کتب احادیث)

*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمیں سنت نبوی پر عمل کرنے والا بنا دے اور مجھے حالت اسلام میں موت دینا۔

آمین یا رحمن الرحیم 
Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell: 00923008604333
[07/08 10:58 pm] Javaid Ch. whatsapp: *تخلیق انسان*

پیر 02 اگست ،2021

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


ہم اپنے دعوے کو سچا ثابت کرنے کے لئے قسم اٹھاتے ہیں تاکہ مد مقابل ہماری بات کا یقین کرلے۔

ذرا غور کریں کہ جب اللہ تعالی قسم کھاۓ تو بات اونچی چلی جاتی ہے اور طرہ یہ کہ ایک قسم نہیں، دو نہیں، تین نہیں بلکہ چار مسلسل قسمیں کھا کر جو دعوی اللہ تعالی کر رہے ہیں وہ یقینا" بہت ہی اہم ہو گا

ذرا غور فرمائیے
اللہ تعالی فرماتے ہیں

انجیر کی قسم، 

زیتون کی قسم،

طور سینا پہاڑ کی قسم،

اور اس امن والے شہر یعنی مکہ کی قسم،

اب ان چار قسموں کے بعد اللہ تعالی نے فرمایا

کہ ہم نے انسان کو بہترین شکل(احسن تقویم)  میں پیدا کیا۔

یعنی اللہ تعالی کی کائنات میں انسان سے بہتر کوئی مخلوق نہیں۔

فرشتوں نے آدم کو سجدہ کیا یہ بھی ہمارے باپ آدم علیہ سلام کی تکریم ہے

*الدعاء*
یا اللہ تعالی آج یوم عاشورہ ہے آج کے دن کی تیرے ہاں بڑی عظمت ہے۔ تو نے اس کائنات کو اسی دن پیدہ کیا اور قیامت بھی اسی دن تو برپا کرے گا۔ 

 اس عظیم دن کی عظمت کے وسیلے سے ہماری سب خطائیں معاف فرما اور ہماری سب دعائیں قبول و منظور فرما۔

یا حیئ و یا قیوم برحمتک استعغیث


آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333
[07/08 10:58 pm] Javaid Ch. whatsapp: *مشہور صحابہ اکرام کا مختصر تعارف*

منگل 03 اگست 2021

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

    
    ابو بکر رضی الله عنہ ( 1 )

نام :         عبداللہ

کنیت :      ابو بکر

لقب :       صدیق و عتیق

ولادت :     50 قبل ھجری

والد :        عثمان

والدہ :       سلمی

پیشہ :       تجارت و سیاست

وفات :       سن 13 ھجری

مرویات :    142


  عمر رضی الله عنہ ( 2 )    

نام :           عمر

کنیت :        ابو عبداللہ

لقب :          فاروق

ولادت :       40 قبل ھجری

والد :          خطاب بن نفیل

والدہ :        ختمہ بنت ہشام

پیشہ :        جہاد و سیاست

وفات :       23 ھجری

مرویات :     537


 (3)عثمان رضی الله عنہ   


نام :           عثمان

کنیت :        ابو عمرو و ابو عبداللہ

لقب :          ذوالنورین

ولادت :       47 قبل ھجری

والد :          عفان

والدہ :         اروی

پیشہ :          تجارت

وفات :         35 ھجری

مرویات :       146


علی رضی الله عنہ ( 4          
نام :            حیدر    

کنیت :         ابوالحسن و ابواتراب

لقب :           اسداللہ و مرتضی

ولادت :        23 قبل نبوت

والد :            عمران , یعنی ابو طالب

والدہ :          فاطمہ

پیشہ :          جہاد

وفات :          40 ھجری

مرویات :       536




   عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ( 5 )          

نام :           عبداللہ

کنیت :        ابو عبدالرحمان

لقب :          خادم رسول

ولادت :       31 قبل ھجری

والد :           مسعود

والدہ :         ام عبد

پیشہ :         درس تدریس

وفات :        32 ھجری

مرویات :     848


عبداللہ بن عباس رضی الله عنہ ( 6 )          


نام :           عبداللہ

کنیت :        ابوالعباس

لقب :          حبرالامہ و ترجمان القرآن

ولادت :       3 قبل ھجری

والد :          عباس

والدہ :        ام الفضل

پیشہ :        درس و تدریس

وفات :        67 یا 68 ھجری

مرویات :     1660


 عبداللہ بن عمر رضی الله عنہ( 7 )          


نام :           عبداللہ

کنیت :        ابو عبدالرحمن

لقب :          فقیہ امت

ولادت :       11 قبل ھجری

والد :           عمر فاروق

والدہ :         زینب بنت مظعون

پیشہ :         تدریس و خطابت

وفات :        73 یا 74 ھجری

مرویات :     2630


عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہ ( 8 )          

نام :           عبداللہ

کنیت :        ابو محمد و ابو عبدالرحمان

لقب :          کاتب حدیث و فاضل حدیث

ولادت :       7 قبل ھجری

والد :          عمرو بن عاص

والدہ :        ریطہ بنت منبہ

پیشہ :        دعوت و تبلیغ

وفات :       63 یا 65 ھجری

مرویات :    760


جابر بن عبداللہ رضی الله عنہ ( 9 )         

نام :          جابر

کنیت :       ابو عبداللہ

لقب :         صاحب الشجرہ

ولادت :      19 یا 20 قبل ھجری

والد :         عبداللہ بن عمرو

پیشہ :        درس و تدریس

وفات :        74 ھجری

مرویات :    1540


انس بن مالک رضی الله عنہ ( 10 )        


نام :            انس

کنیت :        ابو حمزہ و ابو ثمامہ

لقب :          خادم رسول

والد :          عاءل بن نضر

والدہ :        ام سلیم

پیشہ :        فتوی نویسی

وفات :        93 ھجری

مرویات :     2286


ابو ھریرہ رضی الله عنہ ( 11 )        


نام :            عبدالرحمان

کنیت :        ابو ھریرہ

لقب :          فقیہ امت و حافظ حدیث

ولادت :       19 قبل ھجری

وفات :        59 ھجری

والد :          عامر بن عبدوی

پیشہ :        اشاعت حدیث

مرویات :     5374


ابو سعید خدری رضی الله عنہ ( 12 )        


نام :            سعد

کنیت :        ابو سعید خدری

لقب :          صاحب الشجرہ

ولادت :       12 قبل ھجری

والد :          مالک بن سنان

والدہ :        انیسہ بنت ابو حارثہ

پیشہ :        درس و تدریس

وفات :       74 ھجری

مرویات :    1170


 (13) عائشہ رضی الله عنہا     

نام :           عائشہ

کنیت :        ام عبداللہ

لقب :          صدیقہ

ولادت :       9 قبل ھجری

والد :          ابو بکر صديق

والدہ :        ام رومان بنت عامر

پیشہ :        دعوت و تبلیغ

وفات :       58  ھجری

مرویات :    2210


 ابو امامہ باھلی رضی الله عنہ ( 14 )       

نام :           صدی

کنیت :        ابو امامہ

لقب :          صاحب الشجرہ

ولادت :       21 قبل ھجری

والد :          عجلان بن وھب

پیشہ :        جہاد

وفات :        86 ھجری

مرویات :     250


ابو موسی اشعری رضی الله عنہ ( 15 )        

نام :           عبداللہ

کنیت :       ابو موسی

لقب :         حافظ حدیث

والد :         قیس بن مسلیم

والدہ :       ظبیہ بنت وھب

پیشہ :       تجارت و جہاد

وفات :      44 ھجری

مرویات :   360


سعد بن ابو وقاص رضی الله عنہ ( 16 )       


نام :          سعد

کنیت :      ابو اسحاق

لقب :        فاتح عراق

ولادت :     25 قبل ھجری

والد :        ابو وقاص

والدہ :       حمنہ بنت سفیان

پیشہ :        جہاد

وفات :       55 ھجری

مرویات :     271


 عقبہ بن عامر رضی الله عنہ ( 17 )       

نام :           عقبہ

کنیت :        ابو حماد

لقب :          شاعر اسلام

والد :         عامر جھنی

پیشہ :        خطابت و شاعری

وفات :       58 ھجری

مرویات :     55


میمونہ بنت حارث رضی الله عنہ ( 18 )       

نام :           میمونہ

کنیت :        ام عبداللہ

لقب :          ام المومنین

ولادت :       23 یا 29 قبل ھجری

والد :          حارث بن حزن

والدہ :        ھندہ بنت حزف

پیشہ :        دعوت و تبلیغ

وفات :       51 ھجری

مرویات :     10


ابو قتادہ انصاری رضی الله عنہ ( 19 )       


نام :           حارث

کنیت :       ابو قتادہ

لقب :         فارس رسول الله

ولادت :      16 قبل ھجری

والد :        ربعی بن سلامہ

والدہ :       کبشہ بنت مظہر

پیشہ :       جہاد

وفات :      54 ھجری

مرویات :   170


 حذیفہ بن یمان رضی الله عنہ ( 20 )       


نام :           حذیفہ

کنیت :       ابو عبداللہ

لقب :         صاحب سر رسول الله

والد :         حسیل یعنی یمان

والدہ :       رباب بنت کعب

پیشہ :       درس و تدریس

وفات :      36 ھجری

مرویات :   223


سہل بن سعد رضی الله عنہ ( 21 )      


نام :         سہل

کنیت :      ابو عباس

لقب :        ساعدی

ولادت :     6 قبل ھجری تقریبا

والد :        سعد بن مالک

پیشہ :      درس و تدریس

وفات :      100 ھجری

مرویات :   10 تقریبا


   عبادہ بن صامت رضی الله عنہ( 22 )       

نام :           عبادہ

کنیت :        ابوالولید

لقب :          قاری القرآن

ولادت :       39 قبل ھجری

والد :          صامت انصاری

والدہ :        قرةالعین بنت عبادہ

پیشہ :        دعوت و کتابت

وفات :        34 ھجری

مرویات :     181


سمرہ ( 23 )       

کنیت :         ابو سلیمان

لقب :           بصری

ولادت :       8 قبل ھجری

والد :           جندب بن ھلال

پیشہ :         جہاد

وفات :        54 یا 58 ھجری

مرویات :     130


 عباس بن عبدالمطلب رضی الله ( 24 )      


نام :          عباس

کنیت :       ابو الفضل

لقب :         ساقی حرمین

ولادت :      56  قبل ھجری

والد :        عبدالمطلب

والدہ :       نتیلہ بنت جناب

پیشہ :       دعوت و تبلیغ

وفات :      32 ھجری

مرویات :    35


زید بن ثابت ( 25 )       


نام :          زید

کنیت :       ابو خارجہ

لقب :         مفتی مدینہ

ولادت :      12 قبل ھجری

والد :         ثابت بن ضحاک

والدہ :        نوار بنت مالک

پیشہ :        قضاء و فیصلہ

وفات :       45 ھجری

مرویات :    92


معاذ بن جبل رضی الله عنہ ( 26 )        


نام :           معاذ

کنیت :        ابو عبدالرحمان

لقب :          امام الفقہاء

ولادت :      18 قبل ھجری

والد :         جبل بن عمرو

والدہ :        ھندہ بنت سہل

پیشہ :        سیاست و یدرس و تدریس

وفات :       17 یا 18 ھجری

مرویات    157

*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور صحابہ کرام کی پیروی کی توفیق عطا فرما۔

آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell:00923008604333
[07/08 10:58 pm] Javaid Ch. whatsapp: *ماہ محرم اور اسکے روزے*

بدھ 04 اگست 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

ہجری سال کے بارہ مہینے ہیں اور ان میں چار حرمت والے مہینے ہیں-محرم کا مہینہ بھی ان حرمت والے مہینوں میں شامل ہے۔اسے  اللہ کا مہینہ بھی کہا جاتا ہے اور محرم سے ہی ہجری سال کا آغاز ہوتا ہے یعنی یہ اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے۔ 

فرمان باری تعالی ہے-
 إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِندَ اللَّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِي كِتَابِ اللَّهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ۚ ذَٰلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ ۚ فَلَا تَظْلِمُوا فِيهِنَّ أَنفُسَكُمْ ۚ    
(التوبة - الآية 36)

ترجمہ: بے شک مہینوں کی گنتی اللہ کے نزدیک کتاب اللہ میں بارہ کی ہے ، اسی دن سے جب سے آسمان وزمین کو اس نے پیدا کیا ہے ،ان میں سے چار (مہینے)حرمت کے ہیں۔ یہی درست دین ہے ،تم ان مہینوں میں اپنی جانوں پر ظلم نہ کرو۔
(سورت توبہ کی ایت نمبر36-پارہ نمبر10)

حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ (ﷺ) نے فرمایا  (زمانہ گھوم کر پھر اسی حالت پر آگیا ہے جیسے اس دن تھا جس دن اللہ تعالی نے زمین واسمان بناۓ تھے سال بارہ مہینے کا ہوتا ہے ان میں چار حرمت والے مہینے ہیں تین تو مسلسل ہیں یعنی ذوالقعدہ ، ذوالحجہ محرم اور چوتھارجب
(جس کی قبیلہ مضر بہت تعظیم کرتا ہے) جو جمادی الثانی اور شعبان کے درمیان ہے – (باب ماجاء في سبع أرضين )(مختصر صحیح بخاری/صفحہ 899)

حضرت  ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا (رمضان کے بعدافضل روزے اللہ کے مہینہ محرم کے روزے ہیں اور فرض نماز کے بعد افضل نماز رات کی نماز ہے (یعنی تہجدکی نماز) رواہ مسلم-1163

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ جب رسول اللہ ﷺمدینہ منورہ تشریف لاۓ تو آپ ﷺنے یہودیوں کو عاشوراء کا روزہ رکھتے دیکھا آپ ﷺ نے پوچھا یہ روزہ کیسا ہے؟ انہوں نے جواب دیا یہ ایک اچھا دن ہے یعنی اس دن اللہ تعالی نے بنی اسرائیل کو ان کے دشمن سے نجات دی تھی تو حضرت موسی علیہ السلام نے روزہ رکھا تھا آپ ﷺ نے  فرمایا میں تم سے زیادہ حضرت موسی علیہ السلام سے تعلق رکھتا ہوں چنانچہ آپ ﷺ نے اس دن کا روزہ رکھا اور لوگوں کو بھی روزہ رکھنے کا حکم دیا -(باب صوم يوم عاشوراء )(مختصر صحیح بخاری/صفحہ نمبر/602)

عاشوراء محرم ( یعنی محرم کی دس تاریخ) کے روزہ کی فضیلت بیان کرتے ہوۓ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ( مجھے اللہ تعالی سے امید ہےکہ وہ گزشتہ سال کے گناہوں کو معاف فرمادے گا ۔
(صحیح مسلم -1162)
مسلم کی روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :کہ (آئندہ سال زندہ رہا تو) نو (9 محرم) کا  روزہ بھی رکھوں گا۔
( مسلم-1134) ایک دوسری روایت (عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مسند احمد میں ہے کہ یہود کی مخالفت کرو اور 10 محرم سے پہلے یا بعد کا روزہ بھی رکھو
(یعنی 9 اور 10 محرم کا روزہ رکھا جاسکتا ھے) یا 10 اور 11گیارہ  کا روزہ رکھا جاسکتا ہے۔

*الدعاء*
یا ہمارے رب! ہمیں تیرے احکامات پر اور تیرے نبی کریم صلی اللہ علیہ  وسلم کی سنتوں پر من و عن عمل کرنے والا بنا دے اور ہمارے نیک اعمال قبول فرما اور اپنی رحمت کے وسیلے سے ہمیں بخش دے اور ہمیں جنت فردوس عطا فرماء

آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us  at www.nazirmalik. com
Cell: 0092300860 4333
[07/08 10:58 pm] Javaid Ch. whatsapp: *تفصیل اسمائے شہدائے کربلا*


جمعرات05 اگست2021

تلخیص:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


*تفصیل اسمائے شہدائے کربلا*


السلام علیکم و رحمۃ اللہ

یہ 140 ناموں کی فہرست ہے۔ بعض کتب 108 نام اور بعض میں کم یا زیادہ نام ملتے ہیں۔ اس فہرست میں بنی ہاشم (کے 25 سے زیادہ شہدا) اور غلاموں (30 کے قریب) نیز دیگران (جیسے یوم عاشورہ سے پہلے کے شہداء وغیرہ یا دشمنوں کے لشکر سے آنے والے شہداء 10 کے قریب) کو شمار نہ کیا جائے تو مشہور تعداد 72 کے قریب ہی بنتی ہے

اگر بنی ہاشم کے شہدا کو ملا کر شمار کیا جائے تو شہدائے کربلا کی تعداد 136 ہو جائے گی۔ اور اگر قیس بن مسہر صیداوی، عبد اللہ بن بقطر اور ہانی بن عروہ جو واقعہ کربلا سے پہلے کوفہ میں شہید کیے گئے تھے کو بھی اس واقعہ سے مربوط کر کے شمار کیا جائے تو کل تعداد 139 ہو گی۔

شہدائے کربلا میں بنی ہاشم کے سب شہداء حضرت ابوطالب کے ہی پوتے اور پڑپوتے تھے۔

علی بن ابی طالب کے بیٹے(تعداد 7)

1- حسین بن علی (سالار لشکر)
2- عباس بن علی (غازی عباس علمدار)
3- جعفر بن علی
4- عبد اللہ بن علی
5- عثمان بن علی
6- عمر بن علی
7- ابو بکر بن علی

حسن بن علی کے بیٹے(تعداد 5)

1- ابو بکر بن حسن
2- بشر بن حسن
3- عبد اللہ بن حسن
4- قاسم بن حسن
5- عمر بن حسن
( حسن مثنی کربلا میں شدید زخمی ہوئے تھے مگر شہید نہیں ہوئے۔)

حسین بن علی کے بیٹے 
( تعداد 2)

1۔ علی اکبر بن حسین
2۔ علی اصغر بن حسین

عبداللہ بن جعفر و زینب بنت علی کے بیٹے (تعداد 2)

1- عون بن عبد اللہ
2- محمد بن عبد اللہ

عقیل ابن ابی طالب کی اولاد (بیٹے اور پوتے)

مسلم بن عقیل (جائے شہادت کوفہ)
(تعداد 8)

1- عبد الرحمان بن عقیل
2- عبد اللہ اکبر بن عقیل
3- جعفر بن عقیل
4- عبد اللہ بن مسلم بن عقیل
5- عون بن مسلم بن عقیل
6- محمد بن مسلم بن عقیل
7- جعفر بن محمد بن عقیل
8- احمد بن محمد بن عقیل

حسین بن علی کے اصحاب ( تعداد 109)

1- ابراہیم بن حضین اسدی
2- ابو حتوف بن حارث انصاری
3- ابو عامر نہشی
4- اسلم ترکی مولی و(خادم امام حسین)
3- ادہم بن امیہ عبدی
4- امیہ سعد طاعی
5- انس بن حارث کاہلی
6- انیس بن معقل اصبحی
7- بریر بن خضیر ہمدانی
8- بشر بن عبد اللہ حضرمی
9- بکر بن حی تیمی
10-جابر بن حجاج تیمی
11- جبلہ بن شیبانی
12- جنادہ بن حارث ہمدانی
13- جنادہ بن کعب انصاری
14- جندب بن حجیر خولانی
15- جون بن حوی مولی
16- جوین بن مالک تیمی
17- حارث بن امرؤ القیس کندی
18- حارث بن بنہان
18- حباب بن حارث
19- حباب بن عامر شعبی
20- حبشی بن قیس نہمی
21- حبیب بن مظاہر (یا ابن مظہر)
22- حجاج بن بدر سعدی
23- حجاج بن مسروق جعفی
24- حر بن یزید ریاحی دشمنوں کے لشکر    سے آئے
25- حلاس بن عمرو راسبی
27- حنظلہ بن اسعد شامی
28- حنظلہ بن عمرو شیبانی
29- رافع مولی مسلم ازدی
30- زاہر بن عمرو کندی
31- زہیر بن بشر خثعمی
32- زہیر بن سلیم ازدی
33- زہیر بن قین بجلی
34- زیاد بن عریب صادی

35- سالم مولی بنی مدینہ کلبی
36- سالم مولی عامر عبدی
37- سعد بن حارث انصاری
38- سعد مولی علی بن ابی طالب
39 سعد مولی عمرو بن خالد
40- سعید بن عبد اللہ حنفی
41- سلمان بن مظارب جبلی
42- سلیمان مولی حسین بن
43- سوار بن منعم نعمی یا سوار بن حمیر جابری (کربلا میں گرفتار ہونے کے بعد زخمی ہوئے، بعد میں شہید ہو گئے)
44- سوید بن عمرو بن ابی مطاع
45- سیف بن حارث جابری
46- شوذب مولی بنی شاکر
47- ضرغامہ بن مالک
48- عائذ بن مجمع
49- عائذیعابس بن ابی شبیب شاکری
50- عابر بن حساس بن شریح
51- عامر بن مسلم عبدی
52- عباد بن مہاجر جہنی
53- عبد الاعلی بن یزید کلبی
54- عبد الرحمن ارحبی
55- عبد الرحمن بن عبد ربہ انصاری
56- عبد الرحمن بن عروہ غفاری

57- عبد الرحمن بن مسعود تیمی
58- عبد اللہ بن ابی بکر
59- عبد اللہ بن بشر خثعمی
60- عبد اللہ بن عروہ غفاری
61- عبد اللہ بن عمیر بن حباب کلبی
62- عبد اللہ بن یزید کلبی
63- عبید اللہ بن یزید کلبی
64- عقبہ بن سمعان
67- عقبہ بن صلت جہنی
68- عمارہ بن صلخب ازدی
69- عمران بن کعب بن حارثہ اشجعی
70- عمار بن حسان طائی
71- عمار بن سلامہ دالانی
72- عمرو بن خالد عبد اللہ جندعی(کربلا میں زخمی ہوئے بعد میں شہید ہو گئے)
73- عمرو بن خالد ازدی
74- عمرو بن خالد صیداوی
75- عمرو بن قرظہ انصاری
76- عمرو بن مطاع جعفی
77- عمرو بن جنادہ انصاری
78- عمرو بن ضبیعہ ضعبی
79- عمرو بن کعب، ابو ثمامہ صائدی
80- قارب مولی حسین بن علی
81- قاسط بن زہیر تغلبی
82- قاسم بن حبیب ازدی
83- کردوس تغلبی
84- کنانہ بن عتیق تغلبی
85- مالک بن دودان
86- مالک بن عبد اللہ بن سریع جابری
87- مجمع جہنی
88- مجمع بن عبد اللہ عائذی
89- محمد بن بشیر حضرمی
90- مسعود بن حجاج تیمی
91- مسلم بن عوسجہ اسدی
92- محمد بن کثیر ازدی
93- مقسط بن زہیر تغلبی (یا مقسط بن عبد اللہ بن زہیر)
94- منجح مولی حسین بن علی
95- موقع بن ثمامہ اسدی( کربلا میں زخمی ہوئے بعد میں شہید ہو گئے)۔
96- نافع بن ہلال جملی
97- نصر
98- نعمان بن عمرو راسبی
99- نعیم بن عجلان انصاری
100- واضح رومی مولی حارث سلمانی
101- وہب بن حباب کلبی
102- ہفہاف بن مہند راسب
103- یزید بن ثبیط عبسقی
108- یزید بن زیاد بن مہاصر کندی
109- یزید بن مغفل جعف

تخلیص:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333
[07/08 10:58 pm] Javaid Ch. whatsapp: *جمعہ کے احکامات و فضائل*


 جمعہ 06 اگست 2021

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


بسم اللہ الرحمن الرحیم

اے وہ لوگو  جو ایمان لائے ہو! جمعہ کے دن نماز کی اذان دی جائے تو تم اللہ کے ذکر کی طرف دوڑ پڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو  یہ تمہارے حق میں بہت ہی بہتر ہے اگر تم جانتے ہو(جمعہ09)


*جمعہ سے اگلے جمعہ تک گناہ معاف*

رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :
جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور خوب اچھی طرح مقدور بھر صفائی کرے اور تیل لگائے اور اپنے گھر میں موجود خوشبو لگائے، پھر اپنے گھر سے(جمعہ کے لیے) روانہ ہو ، اور (مسجد میں آ کر) دو بیٹھے ہوئے آدمیوں کو (ان کی جگہ سے) نہ ہٹائے ، پھر جس قدر مقدور ہو نماز پڑھے اور جب امام خطبہ شروع کر دے تو پھر خاموش ہو جائے تو اس کے اس حاضر اور دوسرے جمعہ کے درمیان والے گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔  (رواہ البخاری، مشکواۃ)

*با جماعت جمعہ ادا کرنا فرض ہے*

رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ ہر مسلمان پر با جماعت جمعہ ادا کرنا فرض ہے ۔ سوائے چار کے ، عبد مملوک ، عورت ، بچے ، یا مریض کے۔ (ابوداؤد)

مشکواة المصابیح 1377


*بہترین دن ، جمعہ کا دن ہے* 

رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :"مبلال" تمام ایام سے بہترین دن ، جمعہ کا دن ہے ، اسی دن آدم ؑ پیدا کیے گئے اسی روز جنت میں داخل کیے گئے اسی روز اس سے نکالے گئے اور قیامت بھی جمعہ ہی کے روز قائم ہو گی(مسلم

مشکواة المصابیح 1356


*دوران خطبہ*

رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا : جب تم نے دوران خطبہ کسی ساتھ والے شخص سے (بس اتنا) کہہ دیا کہ خاموش ہو جاؤ تو تم نے لغو کام کیا(متفق علیہ)
مشکواة المصابیح 1385

*لغو کام*

رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :
 جو شخص وضو کرے اور اچھی طرح وضو کر کے جمعہ کے لیے آئے اور خاموشی سے غور کے ساتھ خطبہ سنے تو اس کے اس اور دوسرے جمعہ کے درمیان والے اور مزید تین دن کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں ۔ اور جو کنکریوں سے کھیلتا رہے تو اس نے لغو کام کیا
 مشکواة(1383

*فرشتوں کے رجسٹر*
رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا : جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو فرشتے مسجد کے دروازے پر کھڑے ہو جاتے ہیں اور آنے والوں کو ترتیب وار لکھتے
 جاتے ہیں۔

 *الدعاء*
یا اللہ تعالی مجھے اپنی 
رحمت کے وسیلے سے بخش دے۔

یا حیئ یا قیوم برحمتک اشتغیث
آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell: 00923008604333
[07/08 10:58 pm] Javaid Ch. whatsapp: *عورت کے لۓ بغیر محرم سفر کرنا حرام*


ہفتہ 07 اگست 2021

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


*عورت کا سفر*
               __________
عورت کے لۓ بغیر محرم سفر کرنا حرام ہے چاہے وہ گاڑی سے ہو، جہاز سے ہو یا کشتی سے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا۔
عورت صرف محرم کے ساتھ سفر کرے اور اس کے پاس کوئی آدمی اس وقت جاۓ جب اس کے ساتھ کوئی محرم ہو (متفق علیہ)

عورت کا غیر محرم سے اختلاط منع ہے، چاہے ملازمت میں یہ اختلاط ہو یا یونیورسٹی و اسپتال میں ہو یا اس کے علاوہ ہو۔

اسی طرح شوہر کے علاوہ کسی کے لۓ زیب و زینت ظاہر کرنا منع ہے کیونکہ یہ فتنہ کے اسباب میں سے ہے۔

*شرعی پردہ*
                 _________
شرعی پردہ ہر بالغ مسلمان عورت پر واجب ہے، شرعی پردہ یہ ہے کہ عورت اپنے جسم کی ہر وہ چیز چھپاۓ جسے دیکھ کر مردوں کے فتنے میں پڑنے کا اندیشہ ہو، جیسے چہرہ، ہتھیلیاں، بال، گردن، قدم، پنڈلی، ہاتھ وغیرہ۔

اللہ تعالی کا فرمان ہے
جب تم نبی کی بیویوں سے کوئی چیز طلب کرو تو پردے کے پیچھے سے طلب کرو، تمہارے اور ان کے دلوں کے لۓ کامل پاکیزگی یہی ہے (الاحزاب:53)

*انتباہ*
کتاب و سنت کی پیروی  ہی اصل اسلام ہے۔ 

قال تعالی
*دین میں پورے کے پورے داخل ہو جاؤ*

اسکا مطلب یہ ہے کہ کلمہ پڑھنے کے بعد آپ اپنی مرضی قطعا" نہیں چلا سکتے اب تو  پس اپنے رب کے حکم کے سامنے سرتسلیم خم کرنا ہو گا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے طریقے پر چلنا ہی کامیابی کی ضمانت ہے کیونکہ فرمان نبوی ہے کہ جس نے میری سنت سے اعراض کیا وہ ہم میں سے نہیں۔

فیصلہ آپ کیجیئے نبی کریم کی غلامی قبول ہے یا طاغوت کی پیروی؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی غلامی اور پیروی میں کامیابی ہی کامیابی ہے اور حصول جنت کا ذریعہ بھی یہی ہے جبکہ طاغوت کی پیروی میں ناکامی اور جہنم ٹھکانا ہو گا۔  

*الدعاء*
یا ہمارے رب! ہمیں تیرے احکامات پر اور تیرے نبی کریم صلی اللہ علیہ  وسلم کی سنتوں پر من و عن عمل کرنے والا بنا دے اور ہمارے نیک اعمال قبول فرما اور اپنی رحمت کے وسیلے سے ہمیں بخش دے اور ہمیں جنت فردوس عطا فرماء

آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell: 00923008604333
[07/08 10:58 pm] Javaid Ch. whatsapp: *کرسی پر نماز پڑھنے کے متعلق فتوی*

کاوش:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 ذو الحجة 1442ھ 07 اگست 2021 ء

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی

*سوال*

مسجدوں میں دن بدن کرسیوں میں نماز پڑھنے والوں  کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے،  دیکھا یہ گیا ہے کہ اکثریت ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوجاتے  ہیں ، پھر رکوع و سجود کرسی  پر بیٹھ کر ادا کرتے ہیں، ان کے اس عمل سے جماعت کی نماز میں صف بے ترتیب ہو جاتی ہے اور دیکھنے میں بھی بہت برا لگتا ہے۔  عرض یہ کرنا ہے کہ آیا ان کا یہ عمل کیا صحیح ہے؟ ورنہ کرسی  پر بیٹھ کرنماز پڑھنے والوں کے  لیے  کیا حکم ہے؟

*جواب*

 آج کل مساجد میں کرسیوں کے زیادہ استعمال کی وجہ یہ ہے کہ معمولی تکلیف  والا بھی کرسی پر نماز پڑھتا ہے، جب کہ کرسی پر نماز پڑھنے کا حکم شرعی حکم یہ ہے کہ:

جو شخص کسی بیماری کی وجہ سے  کھڑے ہونے پر قادر نہیں، یا کھڑے ہونے پر  تو قادر ہے، لیکن زمین پر بیٹھ کر سجدہ کرنے پر قادر نہیں، یا قیام و سجود کے ساتھ نماز  پڑھنے کی صورت میں بیماری میں اضافہ یا شفا ہونے میں تاخیر یا ناقابل برداشت شدید قسم کا درد ہونے کا غالب  گمان ہو، تو ان صورتوں میں وہ کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے۔   کسی قابلِ برداشت معمولی درد یا کسی موہوم تکلیف کی وجہ سے فرض نماز میں قیام کو ترک کردینا اور کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز  نہیں۔ زمین پر سجدہ کرنے اور قیام پر قدرت ہونے کی صورت میں اگر فرض و واجب نماز میں قیام ترک کیا تو نماز ادا نہیں ہوگی۔

اسی طرح فرض نماز  میں مکمل قیام پر تو قادر نہیں، لیکن کچھ دیر کھڑا ہو سکتا ہے، ایسے شخص کے لیے اتنی دیر کھڑا ہونا فرض ہے، اگرچہ کسی چیز کا سہارا لینا پڑے، اس کے بعد وہ بقیہ نماز بیٹھ کر پڑھ سکتاہے، پھر اگروہ زمین پر سجدہ کرسکتاہو تو زمین پر بیٹھ کرنماز پڑھے، اور اگر زمین پر بیٹھنے میں اسے ناقابلِ برداشت تکلیف ہو تو  کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے۔

جو  شخص قیام پر تو قادر ہو،  لیکن کمر یا گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے زمین پر سجدہ کرنے پر قادر نہ ہو تو اس سے قیام بھی ساقط ہوجاتا ہے۔

جو شخص قیام پر تو قادر نہیں، لیکن زمین پر بیٹھ کر سجدہ کرنے پر قادر ہے تو اس کے لیے اشارہ سے سجدہ کرنا جائز نہیں، ایسے شخص کے لیے حکم یہ ہے کہ زمین پر بیٹھ کر باقاعدہ سجدے کے ساتھ نماز ادا کرے، صرف اشارے سے  سجدہ کرنا کافی نہیں ہوگا۔

مسجد میں کرسیاں ایک جانب ہوں تو اچھا ہے ، اوراگر صف مکمل نہ ہو تو درمیان  میں بھی کرسی پر نمازجائز ہے۔مسجد انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ بقدرِ ضرورت کرسیاں مسجد میں رکھیں اور نمازیوں کو چاہیے کہ جن کو درج بالاتفصیل کے مطابق کرسی پر نمازپڑھنا جائز نہ ہو  وہ ہرگز کرسی پر نماز نہ پڑھیں۔

"وإن تعذرا لیس تعذرہما شرطا؛ بل تعذر السجود کاف لا القیام أومأ قاعداً، وہو أفضل من الإیماء قائما لقربہ من الأرض"۔ (درمختار)

وفي الشامي: "بل کلہم متفقون علی التعلیل بأن القیام سقط؛ لأنہ وسیلۃ إلی السجود؛ بل صرح في الحلیۃ: بأن ہذہ المسألۃ من المسائل التي سقط فیہا وجوب القیام مع انتفاء العجز الحقیقي والحکمي"۔ (درمختار مع الشامي ۲؍۵۶۷) فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 143909202205

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری
[07/08 10:58 pm] Javaid Ch. whatsapp: *حرمین الشریفین کے موجودہ انتظامات اور آل سعود کے خلاف پروپگندہ*

ہفتہ 07 اگست 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

*یہ دین کی تذلیل اور فتنہ انگیزی کون کر رہا ہے اور کیوں کر رہا یے*
 
قال تعالی
الفتنہ شد من القتل۔
فتنہ قتل سے زیادہ شدید ہے۔

برادران اسلام

پچھلے کئی ہفتوں سے سوشل میڈیا پر ایک مذھبی جماعت کی جانب سے ایک مکروہ منصوبے کے تحت سعودی عرب کی موجودہ حکومت کے خلاف دل کھول کر آگ اگلی جا رہی ہے۔ آخر ایسا کیوں کیا جا رہا ہے۔

*حقیقت یہ ہے کہ کائنات میں اگر کہیں دین اسلام کا نفاذ ہے تو وہ سعودی عرب میں ہی ہے*

حضرات گرامی!
یہ سب بے بنیاد پروپگنڈا ہے اور پاکستان کے ایک پڑوسی ملک کا سعودیہ کو بدنام کرنے کا ایجنڈا ہے۔
سعودی عرب میں شراب کل بھی حرام تھی اور آج بھی حرام ہے۔
میری سمجھ سے بالا ہے کہ صاحب مضمون اس قسم کے مضامین لکھ کر اسلام کی کونسی خدمت کر رہا ہے کہیں یہ یہود و نصارہ کا پیڈ ایجنٹ تو نہیں؟ 
جو پاکستانی سادہ مسلمانوں کو دین اسلام اور مرکز اسلام سے متنفر کر رہا ہے

حکومت ایسے لکھنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرے۔
 
  یا اللہ تعالی ہمیں فتنوں سے محفوظ فرماء
اور شرعیت اسلامیہ کی حفاظت فرماء

*اک لمحہ فکریہ*
ان بے سرو پا مضامین کی آخر کیا ضرورت پیش آگئ کہ برادر اسلامی ملک کے اندرونی معاملات میں اس گروپ کو دخل اندازی کرنا پڑ رہی ہے۔

ان مضمون کے  پیچھے وہ کیا محرکات ہیں کہ سعودی عرب اور السعود جیسے مخیر حضرات کی پگڑی اچھالی جا رہی ہے اور وہ وہ باتیں کی جا رہی ہیں جو دوست ممالک تو درکنار دشمن ممالک کے بارے میں بھی ایسے منفی رویے رکھنا واراہ نہیں کھاتا۔

ایسے مضامین وائرل کرنے والے حضرات بھی بغیر سوچے سمجھے اور معال پر غور کۓ بغیر آگے سے آگے فارورڈ کۓ جا رہے ہیں جبکہ رسول اللہ صلی علیہ والہ وسلم کا فرمان ہے کہ کسی شخص کے جھوٹا ہونے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ کسی کی سنی سنائی بات کو سچ مان لے۔

دوسروں تک پہنچانے سے قبل بات کی تحقیق کر لیا کرو مبادہ بعد میں خفت اٹھانی پڑے۔

یاد رہے کہ جو اسلام کا شرعی نظام سعودی عرب میں نافذ ہے اسکی نظیر دنیا کے کسی دوسرے ملک میں نہیں ملتی۔
بے دین اور بد دین تو چاہتے ہی یہی ہیں کہ مسلمانوں میں فتنہ انگیزی پھیلائی جاۓ اور مکہ مدینہ کو روم بنا دیا جاۓ اور سچ تو یہ ہے کہ یہ ایک نا عاقبت اندیش ملک کا ناپاک ایجنڈا ہے۔

ایسے مضامین جھوٹ کا پلندہ ہیں اور یہ دشمنان اسلام کا پروپیگنڈہ ہیں تاکہ مسلمانوں کو اپنے اصل مرکز سے متنفر کیا جا سکے۔
 
ایسے مضامین کا لکھاری اسلام دشمن ہے اور میں دعوے سے کہتا ہوں کہ اس نے کبھی بھی سعودی عرب نہیں دیکھا ہو گا اور نہ ہی اس نے حرمین کا نظام دیکھا ہوگا۔

کاش آپ سعودی عرب جائیں اور دیکھیں وہاں اسلام کیسے نافذ ہے

ایسا اسلام کہ ایمان تازہ ہو جاۓ۔

میری زندگی کا ایک طویل وقت وہاں گزرا ہے
لوگ سچ بولتے ہیں، رزق حلال کھاتے ہیں حکومت کے مخلص ہیں اور حکومت کی بات مانتے ہیں۔

بادشاہ اور گورنر تک عام شہری ہی نہیں بلکہ عام غیر ملکی آدمی کی بھی اعلی حکام تک رسائی ہے اور حقیقت میں ملک میں عدل و انصاف ہے 

*سعودی عربیہ میں نظام شریعت*

میرے ہموطنوں!

حرمین کے درجنوں امام اسلامیات میں پی ایچ ڈی ڈاکرز ہیں ہر نماز کے لئے ڈیوٹی کا ہفتہ وار شیڈول بنتا ہے اور امام بدلتے رہتے ہیں۔

*یہ آل سعود کا کیا چھوٹا کارنامہ ہے کی جس حرم میں چار مصلے تھے مالکی، شافعی، حنبلی اور حنفی مختلف اوقات اور جماعتوں میں اپنی اپنی نمازیں پڑھا کرتے تھے*

اور آج سبھی ایک امام کے پیچھے ایک وقت میں نماز پڑھتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ سعودی عرب کی عدلیہ نہ تو رشوت لیتی ہے اور نہ ہی سفارش سنتی ہے انصاف کتاب و سنت کے عین مطابق ہوتا ہے یاد رہے حکومت شاہ فیصل کے قاتل یعنی شاہ کے بھتیجے کو بھی نہ بچا سکی۔

آج بھی شرعی حدود کا سعودی عرب میں نفاذ ہے لیکن ہماری ہاں تو نظام الصلاۃ بھی نہ قائم ہو سکا جبکہ ہم پاکستان کو اسلام کا قلعہ سمجھتے ہیں

بدو آج بھی سچ بولتا ہے اور پورا تولتا ہے۔
 کیا ہمارے ہاں یہ ہوتا ہے؟

یہ میرا ذاتی مشاہدہ بھی ہے اور تجربہ بھی یہی ہے۔

در اصل پاکستان کا ایک مذھبی طبقہ ایسا ہے جس کے پیٹ میں سعودی حکومت کی طرف سے ہمیشہ سے درد رہتا ہے۔

اس فرقہ پرستی کا کوئی علاج نہیں۔

*حقیقت یہ ہے کہ کائنات میں اگر کہیں دین اسلام کا نفاذ ہے تو وہ سعودی عرب ہی ہے۔*

برادران!
 آپ مطمعن رہیں حرمین الشریفین محفوظ ہاتھوں میں ہیں انھیں کسی سے کوئی خطرہ نہ تھا اور نہ ہے اور ان شاء اللہ کبھی بھی نہ ہو گا

حرمین الشریفین قیامت تک قائم رہیں گے اور ان کے احترام میں کبھی بھی کمی کا کوئی بھی فرد واحد یا نا عاقبت اندیش سوچے بھی نہ کیوں کہ مسلمنان عالم حرمیں کی حفاظت کے لۓ تن من دھن کی بازی لگا دیں گے اور حرمین الشریفین کا بال بھی بینکا نہ ہونے دیں گے۔

عالم اسلام مطمعن رہیں کہ حرمین الشریفین محفوظ ترین ہاتھوں میں ہے۔

*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمیں فتنہ انگیزوں کے شر سے بچا اور اسلام کی سر بلندی فرماء۔

آمین یا رب العالمین۔

احقر العباد

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Please visit us at www.nazirmalik. com
[08/08 10:17 pm] Javaid Ch. whatsapp: *تلبینہ سے متعدد بیماریوں کا علاج*


پیر 09 اگست 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


رسول اللہ ﷺ کے اہل خانہ میں سے جب کوئی بیمار ہوتا تھا تو حکم ہوتا کہ اس کیلئے تلبینہ تیار کیا جائے۔ پھر فرماتے تھے کہ تلبینہ بیمار کے دل سے غم کو اُتار دیتا ہے اور اس کی کمزوری کو یوں اتار دیتا ہے جیسے کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کراس سے غلاظت اُتار دیتا ہے۔'' (ابن ماجہ)
رسول اللہﷺ نے حضرت جبرئیلؑ سے فرمایا کہ: جبرئیلؑ میں تھک جاتا ہوں۔ حضرت جبرئیلؑ نے جواب میں عرض کیا: اے الله کے رسولﷺ آپ تلبینہ استعمال کریں
آج کی جدید سائینسی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ جو میں دودھ کے مقابلے میں 10 گنا ذیادہ کیلشیئم ہوتا ہے اور پالک سے ذیادہ فولاد موجود ہوتا ہے، اس میں تمام ضروری وٹامنز بھی پائے جاتے ہیں
پریشانی اور تھکن کیلئے بھی تلبینہ کا ارشاد ملتا ہے۔
نبی ﷺ  فرماتے کہ یہ مریض کے دل کے جملہ عوارض کا علاج ہے اور دل سے غم کو اُتار دیتا ہے۔'' (بخاری' مسلم' ترمذی' نسائی' احمد)
جب کوئی نبی ﷺ سے بھوک کی کمی کی شکایت کرتا تو آپ اسے تلبینہ کھانے کا حکم دیتے اورفرماتے کہ اس خدا کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے یہ تمہارے پیٹوں سے غلاظت کو اس طرح اتار دیتا ہے جس طرح کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کر صاف کرلیتا ہے
۔نبی پاک ﷺ کومریض کیلئے تلبینہ سے بہتر کوئی چیز پسند نہ تھی۔ اس میں جَو کے فوائد کے ساتھ ساتھ شہد کی افادیت بھی شامل ہوجاتی تھی۔ مگر وہ اسے نیم گرم کھانے' بار بار کھانے اور خالی پیٹ کھانے کو زیادہ پسند کرتے تھے۔ (بھرے پیٹ بھی یعنی ہر وقت ہر عمر کا فرد اس کو استعمال کرسکتا ہے۔ صحت مند بھی ' مریض بھی)
نوٹ: تلبینہ ناصرف مریضوں کیلئے بلکہ صحت مندوں کیلئے بہت بہترین چیز ہے۔ بچوں بڑوں بوڑھوں اور گھر بھر کے افراد کیلئے غذا' ٹانک بھی' دوا بھی شفاء بھی اور عطا بھی۔۔۔۔خاص طور پر دل کے مریض ٹینشن' ذہنی امراض' دماغی امراض' معدے' جگر ' پٹھے اعصاب عورتوں بچوں اور مردوں کے تمام امراض کیلئے انوکھا ٹانک ہے۔
" جو " -------- جسے انگریزی میں " بارلے " کہتے ہیں - اس کو دودھ کے اندر ڈال دیں ۔ پنتالیس منٹ تک دودھ میں گلنے دیں اور اسکی کھیر سی بنائیں ۔ اس کھیر کے اندر آپ چاھیں تو شھد ڈال دیں یا کھجور ڈال دیں ۔اسے تلبینہ ( Talbeena) کہیں گے ---
ترکیب:
۔دودھ کو ایک جوش دے کر جو شامل کر لیں۔
۔ ہلکی آنچ پر ۴۵ منٹ تک پکائیں اور چمچہ چلاتے رہیں۔
۔ جو گل کر دودھ میں مل جائے تو کھجور مسل کر شامل کرلیں۔
۔ میٹھا کم لگے تو تھوڑا شہد ملا لیں۔
۔کھیر کی طرح بن جائے گی۔
۔ چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔
۔ اوپر سے بادام ، پستے کاٹ کر چھڑک دیں۔
(کھجور کی جگہ شہد بھی ملا سکتے ہیں)
طبی فوائد:
طبی اعتبار سے اس کے متعدد فوائد بیان کئے جاتے ہیں-یہ غذا:
1۔غم ، (Depression)
2۔ مایوسی،
3۔ کمردرد،
4۔  خون میں ہیموگلوبن کی شدید کمی،
4۔ پڑهنے والے بچوں میں حافظہ کی کمزوری،
5۔ بهوک کی کمی،
6۔ وزن کی کمی،
7۔ کولیسٹرول کی زیادتی،
8۔ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر لیول کے اضافہ،
9۔ امراض دل،انتڑیوں،
10۔ معدہ کے ورم،
11۔ السرکینسر،
12۔ قوت مدافعت کی کمی،
13۔ جسمانی کمزوری،
14۔ ذہنی امراض،
15۔ دماغی امراض،
16۔ جگر،
17۔ پٹھے کے اعصاب،
18۔ نڈھالی
19.وسوسے (Obsessions)
20. تشویش (Anxiety)

کے علاوہ دیگر بے شمار امراض میں مفید ہےاور یہ بھی اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ جو میں دودھ سے زیادہ کیلشیم اور پالک سے زیادہ فولاد پایا جاتا ہےاس وجہ سے تلبینہ کی اہمیت مذید بڑھ جاتی ہے۔ 

 Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell:00923008604333
[11/08 9:59 pm] Javaid Ch. whatsapp: حجامہ کی فضیلت اور طریقہ


منگل 10 اگست 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


''حجامہ'' یعنی پچھنے لگوانا ایک طریقہ علاج ہے جسے بعض اوقات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی بطورِ علاج کے اختیارفرمایا تھا۔ کئی احادیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ علاج ثابت ہے۔ بخاری ومسلم کی حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سب سے بہترین علاج قرار دیا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو بھی اس کی ترغیب دی ہے۔

چنانچہ مشکاۃ شریف کی روایت میں ہے :

'' حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شبِ معراج کے واقعات بتاتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ملائکہ کی جس جماعت کے پاس سے گزرے اس نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ حکم دیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کو پچھنے لگوانے کا حکم دیں ۔" (ترمذی ، ابن ماجہ ) ''۔

ترمذی شریف کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قمری مہینے کی  21،19،17 تاریخوں کو پچھنے لگوانے کے لیے سب سے بہترقرار دیا ہے۔ اِن 
تواریخ میں خون کا جوش، اعتدال پر ہونے کی بنا پر جسم کو زیادہ فائدہ ہو گا ۔ان تاریخوں کے علاوہ دیگر تاریخوں میں بھی بوقتِ ضرورت حجامہ کروایا جا سکتا ہے۔

ترمذی  شریف کی روایت میں ہے :

''حضرت عبد اللہ بن عباسؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: بہترین دن جن میں تم حجامہ لگواتے ہو، وہ (قمری مہینے کے) سترہویں، انیسویں اور اکیسویں دن ہیں''۔

زادالمعاد میں علامہ ابن قیم رحمہ اللہ لکھتے ہیں:

"وهذه الأحاديث موافقة لما أجمع عليه الأطباء أن الحجامة في النصف الثاني وما يليه من الربع الثالث من أرباعه أنفع من أوله وآخره، وإذا استعملت عند الحاجة إليها نفعت أي وقت كان من أول الشهر وآخره. قال الخلال: أخبرني عصمة بن عصام قال: حدثنا حنبل قال: كان أبو عبد الله أحمد بن حنبل يحتجم أي وقت هاج به الدم وأي ساعة كانت". (4/53بیروت)

فقط واللہ اعلم.

 *ایک ضروری بات*

صحت اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے اور تندرست رہنے کے لئے اچھی و متوازن خوراک اور بوقت ضرورت علاج معالجہ اچھی صحت کے لئے اشد ضروری ہے۔

مسلمان ہونے کے ناطے ہماری خواہش ہوتی ہے کہ علاج معالجہ میں علاج نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اختیار کیا جاۓ کیونکہ اس میں خیر و برکت بھی ہے اور سنت نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر عمل بھی ہو جاتا ہے جس سے آخروی فوائد کا حصول بھی ہو جاتا ہے

یاد رہے کہ مسنون علاج معالجہ کو حتمی نہ سمجھا جاۓ بلکہ ضرورت پڑنے پر جدید طریقہ علاج جسے انگریزی ادویات اور آپریشن کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے تو اچھی صحت کا حصول آسان ہو جاتا ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانے میں آج کے دور کی پیچیدہ بیماریاں بھی نہیں تھیں اور جدید طریقہ علاج، ادویات اور میڈیکل کی سائنٹیفک ریسرچ اور آپریشن کی سہولیات بھی نہ تھی۔

اپنی صحت کا خیال رکھیں متوازن غذا کھائیں اور اپنے معالج کی ہدایت پر عمل کریں۔

آخر میں تندرستی پر فیصلہ کن شعر عرض ہے۔

تنگدستی گر نہ ہو سالک
تندرستی ہزار نعمت ہے۔

*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمیں وہ نعمتیں عطا فرما جو نہ تو بدلیں اور نہ زائل ہوں۔

Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell:00923008604333
[11/08 9:59 pm] Javaid Ch. whatsapp: *نماز میں سلام پھیرنے کے آداب واحکام*


بدھ 11 اگست 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


سلام یہ دعائے سلامتی ورحمت ہے اور صرف مسلمانوں کے لئے عام ہے کافروں کو سلام نہیں کیا جائے گا۔ یہی سلام نماز کا آخری کام ہے، اس کے بعد نماز ختم ہوجاتی ہے ۔ نماز میں جو آخری کام سلام ہےنیچے اس کےچند آداب واحکام بیان کئے جارہے ہیں۔ 

(1)سلام کا حکم: 

حنفیہ نے سلام کو واجب کہا ہے مگر جمہور کے نزدیک رکن ہے ۔ دلیل سے سلام کا رکن ہونا ہی قوی ہے ۔ نبی ﷺ کا فرمان ہے
سیدنا علی ؓکہتےہیں کہ رسول اللہﷺنےفرمایا: مِفتاحُ الصَّلاةِ الطُّهورُ وتحريمُها التَّكبيرُ وتحليلُها التَّسليمُ(صحيح أبي داود:618)

ترجمہ: نماز کی کنجی وضو ہے، اس کی تحریم «الله اكبر» کہنا اور اس کی تحلیل «السلام علیکم» کہنا ہے ۔

اللہ اکبر کہنے ہی سے نماز شروع ہوتی ہے اور اس دوران باتیں کرنا یا نماز کے منافی دوسرے اعمال حرام ہو جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اسے تکبیر تحریمہ کہا جاتا ہے اور اس کا اختتام سلام پر ہوتا ہے یعنی سلام سے پابندی ختم ہوجاتی ہے اس لئے اسے تحلیل حلال ہونا کہا گیا ہے۔

اس حدیث کی بنیاد پر نماز میں تکبیر تحریمہ بھی رکن ہے ،اس کے بغیر نماز نہیں ہوگی اور سلام پھیرنا بھی رکن ہے اس کے بغیر نماز صحیح نہیں ہوگی۔ 

(2) سلام پھیرنے کا طریقہ: 

نماز ایک رکعت والی ہو یا ایک سے زائد رکعت والی، آخری تشہد میں التحیات، درود اور ماثورہ دعائیں پڑھنے کے بعد، سلام شروع کرتے وقت قبلہ رخ ہواور السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہتے ہوئے دائیں جانب اچھی طرح مڑے اس طرح کہ دائیں جانب والا نمازی اس کے رخسار کو دیکھ لے اور پھر قبلہ رخ ہوکر السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہتے ہوئے بائیں جانب اچھی طرح مڑے اس طور پر کہ بائیں جانب والا نمازی اس کے بائیں رخسار کو دیکھ لے ، اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ التفات کے وقت نمازی کی نظر اپنے دائیں اور بائیں کندھے پر ہو یا دائیں وبائیں نمازی کی طرف ہو۔ 

حضرت عبداللہ بن مسعود ؓسےروایت ہے:

أنَّ رسولَ اللَّهِ صلَّى اللَّهُ عليْهِ وسلَّمَ كانَ " يسلِّمُ عن يمينِهِ: السَّلامُ عليْكم ورحمةُ اللَّهِ حتَّى يُرى بياضُ خدِّهِ الأيمنِ، وعن يسارِه: السَّلامُ عليْكم ورحمةُ اللَّهِ حتَّى يرى بياضُ خدِّهِ الأيسرِ (صحيح النسائي:1324)

ترجمہ:نبی ﷺاپنیدائیں اور بائیں طرف سلام پھیرتے (اور کہتے:) [السلام علیکم ورحمۃ اللہ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ] حتی کہ دائیں طرف بھی آپ کے رخسار کی سفیدی نظر آتی اور بائیں طرف بھی آپ کے رخسار کی سفیدی نظر آتی۔

بعض لوگوں کا یہ عمل ہے کہ السلام علیکم قبلہ رخ کہتے ہیں اور ورحمۃ اللہ کہتے ہوئے التفات کرتے ہیں۔ شیخ ابن عثیمین نے اس عمل کو بے بنیاد کہا ہے اور شیخ صالح فوزان نے بھی کہا کہ سلام کے ساتھ ہی التفات ہوگا۔ 

(3) سلام پھیرتے وقت بعض غلطیاں

جب سلام کیا جائے تو بدن کو دائیں اور بائیں موڑنے کی ضرورت نہیں ہے جبکہ یہ عمل بعض لوگوں میں پایا جاتا ہے ، بالخصوص خواتین میں۔ اس عمل کی کوئی حقیقت نہیں ہے ، سلام پھیرتے وقت صرف چہرے کا التفات ہے۔ سلام کے وقت ہاتھوں کا اشارہ کرنا بھی غلط ہے جیساکہ بعض صحابہ کرام بھی ایسا کرتے تھے تو نبی ﷺ نے انہیں منع کیا۔ 

ایک اہم غلطی یہ ہے کہ عموما برصغیر ہندو پاک میں مقتدی حضرات امام کے ساتھ ہی سلام پھیرنے لگ جاتے ہیں یعنی جیسے ہی امام سلام پھیرنا شروع کرتا ہے مقتدی بھی شروع کردیتے ہیں جبکہ مقتدی کو امام کی متابعت کا حکم ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ امام کے پیچھے پیچھے چلے ، امام کے ساتھ ساتھ یا آگے آگے نہیں ۔ بعض لوگ اس عجلت میں سلام پھیرتے ہیں کہ امام کا دوسرا سلام مکمل بھی نہیں ہوتا کہ مقتدی کا دوسرا سلام ختم ہوچکا ہوتا ہے۔ سنت یہ ہےکہ جب امام سلام پھیرلے تب مقتدی سلام پھیرے۔ 

اسی طرح یہ بھی صحیح نہیں ہے کہ امام جیسے سلام پھیرنا شروع کرے مسبوق(جس کی رکعت چھوٹی ہو) فورا چھوٹی ہوئی رکعت کے لئے کھڑا ہوجائے بلکہ جب امام دونوں طرف سلام پھیرلے تب کھڑا ہو۔ بعض اہل علم نے دوسرے سلام کو مستحب کہا ہے ان کی نظر میں اگر کوئی امام کے دوسری جانب سلام پھیرنے سے قبل اتمام رکعت کے لئے کھڑا ہوجاتا ہے تو اس کی نماز درست ہے مگر اوپر میں نے ذکر کیا ہے سلام پھیرنا نماز کا رکن ہے لہذا جو کوئی امام کے دوسری جانب سلام پھیرنے سے قبل کھڑا ہوجائے تو اس کی نماز باطل ہوجاتی ہے۔ اس وجہ سے مسبوق کو چاہئے کہ امام کے دونوں سلام کا انتظار کرے پھر کھڑا ہو۔ 

مقتدی کی ایک غلطی یہ بھی ہے کہ جب امام سلام پھیر رہا ہوتا ہے اس وقت بعد میں آنے والا نمازی جماعت میں شامل ہوجاتا ہےحالانکہ سلام کے ساتھ نماز ختم ہوجاتی ہے اور سلام سے قبل امام کو پائے تو جماعت میں شامل ہونے میں کوئی حرج نہیں تاکہ جماعت سے نماز پڑھنے کا بقیہ اجر حاصل کرسکے گوکہ جماعت کا ثواب پانے کے لئے کم ازکم امام کے ساتھ ایک رکعت پانا ضروری ہے۔

جب کوئی  نمازی مسجد میں داخل ہو اس حال میں کہ امام سلام پھیر رہاہے تو رک جائے یہاں تک کہ امام سلام سے فارغ ہو جائے اور وہ الگ سے نماز ادا کرے يا کوئی دوسرا بھی نماز پڑھنے والا ہو تو جماعت بنالے۔ 

(4) سلام پھیرنے میں التفات کا حکم

نبی ﷺ سے دائیں اور بائیں دونوں جانب سلام کرتے وقت التفات کرنا ثابت ہے ، آپ ﷺ کے اس عمل سے التفات کا مسنون ہونا معلوم ہوتا ہے۔ یہاں ایک مسئلہ یہ ہے کہ اگر کوئی سلام کرتے وقت التفات نہ کرے یا التفات کرنا بھول جائے تو نماز ہوگی کہ نہیں؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ تسلیم(السلام علیکم کہنا) نماز کا رکن ہے، یہ حاصل ہوگیا تو نماز صحیح ہے لیکن چونکہ نبی ﷺ نے حکم فرمایا ہے کہ میری طرح نماز پڑھو اور سلام میں التفات کرنا سنت ہے اس لئے اس کو عمدا نہیں چھوڑا جائے گا۔ 

(5) فرض نماز میں ایک سلام یا دو سلام؟

شیخ ابن باز رحمہ اللہ سے کسی نے سوال کیا کہ میں نے ایک شخص کے پیچھے نماز پڑھی ، اس نے صرف دائیں جانب سلام پھیرا، کیا ایک سلام پر اکتفا کرنا جائز ہے اور کیا یہ سنت میں وارد ہے؟ تو شیخ نے جواب دیا کہ جمہور اہل علم ایک سلام کو کافی سمجھتے ہیں اس لئے کہ بعض احادیث ایسی وارد ہیں جو اس پر دلالت کرتی ہیں اور بہت سے اہل علم اس جانب گئے ہیں کہ دونوں طرف سلام پھیرنا ضروری ہے کیونکہ نبی ﷺ سے ایسا ہی ثبوت ملتا ہے۔ آپ ﷺ کا فرمان ہے: صلوا كما رأيتموني أصلي رواه البخاري في صحيحه ۔ ترجمہ: تم اسی طرح نماز پڑھو جس طرح مجھے نماز پڑھتے دیکھتے ہو۔ اسے بخاری نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے۔ 

یہی قول درست ہے۔ اور ایک طرف سلام پھیرنے کو کافی کہناضعیف ہے کیونکہ اس بابت وارد احادیث یا تو ضعیف ہیں یا غیرصریح ہیں ۔ اگر صحیح بھی مان لیں تو شاذ ہوگی اس لئے کہ یہ زیادہ صحیح ، زیادہ ثابت اور زیادہ صریح کے مخالف ہوگی ، البتہ جو جہالت یا احادیث کی صحت کا اعتقاد رکھتے ہوئے ایسا کرلے تو اس کی نماز درست ہے۔ (مجموع فتاوى ومقالات الشيخ ابن باز 11/166)

اور شیخ ابن عثیمین نے کہا کہ اگر ایک سلام پر اکتفا کیا جائے تو کیا کفایت کرے گا؟ شیخ کا جواب یہ ہے علماء کے درمیان اس میں اختلاف ہے ، بعض نے کہا کفایت کرے گا اور بعض نے کہا کہ کفایت نہیں کرے گا اور بعض نے کہا کہ نفل میں کفایت کرے گا مگر فرض نماز میں کفایت نہیں کرے گا۔ یہ تین اقوال ہیں اور احتیاط اسی میں ہے کہ دونوں طرف سلام پھیرا جائے اس لئے کہ اگر دونوں طرف سلام پھیرا جائے تو کوئی نہیں کہے گا کہ تمہاری نماز باطل ہے اور اگر ایک طرف سلام کرے تو بعض اہل علم کہیں گے کہ تمہاری نماز باطل ہے اور یہ بات معلوم ہے کہ نبی ﷺ نے اس امر میں احتیاط کرنے کا حکم دیا جس میں دلیل واضح نہ ہو۔ (الشرح الممتع3 /211-212) .

خلاصہ یہ ہوا کہ نماز میں دونوں طرف سلام پھیرا جائے گا اور اگر ایک طرف سلام پھیرنا کفایت نہیں کرے گا۔ 

لوگوں میں ایک غلط فہمی یہ ہے کہ بائیں جانب شیطان ہوتا ہے اس لئے صرف دائیں جانب ہی سلام کیا جائے ، یہ قول مردود و باطل ہے۔

(6)سلام پھیرتے وقت  ہم کس سے سلام کرتے ہیں؟

جب آدمی نماز سے سلام پھیرے تو وہ نماز سے باہر ہونے کی نیت کرے، ساتھ ہی حفاظت کرنے والے فرشتوں اور مسجد میں موجود نمازیوں پر سلام کی نیت کرے ۔ اس طرح یہ سلام نماز سے باہر ہونے کے ساتھ فرشتوں اور نمازیوں کے لئے ہوگا۔ اپنے دائیں بائیں بھائی کو سلام کرنے کی دلیل یہ ہے۔ 

عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: كُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْنَا: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ، وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى الْجَانِبَيْنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَامَ تُومِئُونَ بِأَيْدِيكُمْ كَأَنَّهَا أَذْنَابُ خَيْلٍ شُمْسٍ؟ إِنَّمَا يَكْفِي أَحَدَكُمْ أَنْ يَضَعَ يَدَهُ عَلَى فَخِذِهِ ثُمَّ يُسَلِّمُ عَلَى أَخِيهِ مَنْ عَلَى يَمِينِهِ، وَشِمَالِهِ»(صحيح مسلم: 431)

ترجمہ: حضرت جابر بن سمرہ سےروایت ہےانہوں نےکہاکہ جب ہم رسول اللہ ﷺکےساتھ نماز پڑھتےتوہم کہتے: السلام عليكم ورحمةالله،السلام عليكم ورحمةالله اورانہوں نےاپنے ہاتھ سےدونوں جانب اشارہ کیا، چناچہ رسول اللہ ﷺنےفرمایا: اپنےہاتھوں کےساتھ اشارہ کیوں کرتےہو، جیسےوہ بدکتے ہوئے سرکش گھوڑوں کی دُمیں ہوں؟ تم میں سے ہر ایک کے لیے بس یہی کافی ہے کہ اپنے ہاتھ اپنی ران پر رکھے، پھر اپنے بھائی کو سلام کرے جو دائیں جانب ہے اور جو بائیں جانب ہے۔

شیخ ابن عثیمین کہتے ہیں کہ اگر کہا جائے کہ سلام کس کے اوپر ہے تو جواب یہ ہے کہ اگر جماعت سے نماز پڑھنے والے ہوں تو یہ سلام ان کے لئے ہے اور اکیلے بغیر جماعت کے ہو تو یہ سلام دائیں بائیں موجود فرشتوں کے لئے ہے ۔ (الشرح الممتع:3/208).

*ایک شبہ کا ازالہ:* مسلم شریف کی مذکورہ حدیث سے احناف نماز میں عدم رفع یدین کی دلیل پکڑتے ہیں جبکہ یہ حدیث سلام کے باب میں سلام کرنے سے متعلق ہے اس کا رکوع میں جاتے ہوئے یا اٹھتے وقت رفع یدین سے کوئی تعلق نہیں ہے اس لئے امام نسائی اور امام ابوداؤد وغیرہ نے  یہ حدیث سلام کے باب میں لائی ہے۔ 

(7)سلام کے وقت ہوا خارج ہونا: 

اگر سلام پھیرنے سے قبل ہوا خارج ہوگئی تو نماز باطل ہوگئی پھر سے وضو بنا کر نئے سرے سے نماز ادا کرنی ہوگی لیکن اگر پہلا سلام پھیرنے کے بعد دوسرے سلام سے قبل ہوا خارج ہوئی تو اس میں اختلاف ہے جنہوں نے نماز میں ایک سلام کو کافی مانا ہے تو ان کی نظر میں نماز صحیح ہے اور جنہوں نے نماز میں ایک سلام کو کافی نہیں مانا ہے ان کی نظر میں نماز باطل ہوگئی۔ دلائل سے قوی یہی معلوم ہوتا ہے کہ نماز میں ایک سلام کفایت نہیں کرے گا اسی وجہ سے پہلے سلام کے بعد دوسرے سلام سے قبل ہوا خارج ہونے پر وضو بنا کر پھر سے نماز دہرائے۔

احناف کا فتوی یہ ہے کہ  سلام کے وقت یا اس سے قبل ہوا خارج ہونے یا نماز کے منافی کام کرنے سے نماز ہوجاتی ہے

(8) صرف السلام علیکم کہنا یا آخر میں برکاتہ کا اضافہ کرنا: 

تسلیم کا اطلاق کم سے کم السلام علیکم پر ہوتا ہے جیساکہ حدیث میں ہے نماز کی تحریم اللہ اکبر ہے اور اس کی تحلیل تسلیم یعنی السلام علیکم کہنا ہے اس لئے کوئی محض السلام علیکم بھی کہتا ہے تو بھی کفایت کرجائے گا ۔ مسلم شریف کے الفاظ ہیں : وَكَانَ يَخْتِمُ الصَّلَاةَ بِالتَّسْلِيمِ(صحیح مسلم:783) یعنی اور نماز کو سلام پر ختم کرتے تھے۔

اس بات کی ایک واضح دلیل سنن نسائی میں ہے جس میں صرف السلام علیکم کا ذکر ہے ۔حضرت جابر بن سمرہ ؓ سے مروی ہے، انھوں نے فرمایا: 

كنَّا نصلِّي خلفَ النَّبيِّ صلَّى اللَّهُ عليْهِ وسلَّمَ فنسلِّمُ بأيدينا فقالَ ما بالُ هؤلاءِ يسلِّمونَ بأيديهم كأنَّها أذنابُ خيلٍ شُمسٍ أما يَكفي أحدُهم أن يضعَ يدَهُ على فخذِهِ ثمَّ يقولَ السَّلامُ عليْكُم السَّلامُ عليْكُم(صحيح النسائي:1184)

ترجمہ: ہم نبی ﷺ کے پیچھے نماز پڑھتے تھے تو ہاتھوں سے سلام کرتے تھے۔ آپ نے فرمایا: انھیں کیا ہوا ہے کہ ہاتھوں سے سلام کر رہے ہیں گویا کہ وہ سرکش گھوڑوں کی دمیں ہیں؟ کیا انھیں کافی نہیں کہ اپنے ہاتھ اپنی رانوں پر رکھے رہیں اور (زبان سے) کہہ دیں: [السلام علیکم، السلام علیکم]۔

یہ روایت نیل الاوطار میں بھی ہے، اس میں علامہ شوکانی ؒ نے شیخ الاسلام ابن تیمیہ ؒ کے حوالے سے ذکرکیا ہے کہ " ثمَّ يقولَ السَّلامُ عليْكُم" دلیل ہے کہ کوئی ورحمۃ اللہ نہ کہے تو بھی کفایت کر جائے گا۔ 

جہاں تک وبرکاتہ کی زیادتی ہے تو وائل بن حجر سے ابوداؤد میں دائیں جانب سلام پھیرنے میں مکمل جملہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اور بائیں جانب سلام پھیرنے میں السلام علیکم ورحمۃ اللہ آیا ہے۔ چنانچہ جناب علقمہ بن وائل اپنے والد سے بیان کرتے ہیں: 

صلَّيتُ معَ النَّبيِّ صلَّى اللَّهُ عليهِ وسلَّمَ فَكانَ يسلِّمُ عن يمينِهِ السَّلامُ عليكم ورحمةُ اللَّهِ وبرَكاتُهُ وعن شمالِهِ السَّلامُ عليكم ورحمةُ اللَّهِ(صحيح أبي داود:997)

ترجمہ: میں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی۔ آپ ﷺ اپنی دائیں طرف سلام پھیرتے تو «السلام عليكم ورحمة الله وبركاته» کہتے اور اپنی بائیں طرف «السلام عليكم ورحمة الله» کہتے 
اسی حدیث کی بنیاد پر بعض اہل علم نے ورحمۃ اللہ کی زیادتی کا جواز تسلیم کیا ہے کیونکہ یہ حدیث  علامہ البانی سمیت حافظ ابن حجر اور علامہ نووی رحمہ اللہ نے صحیح کہا ہے۔ شیخ البانی نے صرف دائیں جانب وبرکاتہ کی زیاتی کو صحیح کہا ہے۔( دیکھیں تمام المنہ : 171 )جبکہ بلوغ المرام اور المجموع میں جس روایت کو حافظ اورامام  نووی نے صحیح کہا ہے وہاں دونوں جانب وبرکاتہ ہے۔ بہر کیف افضل واولی یہی ہے کہ سلام پھیرتے وقت السلام علیکم ورحمۃ اللہ پر اکتفا کرے کیونکہ آپ ﷺ کا اکثر و بیشتر عمل یہی ہےلیکن کبھی کبھار وبرکاتہ بھی کہہ لے تو کوئی حرج نہیں ہے۔ 

(9) نماز جنازہ میں ایک سلام اور دو سلام: 

شیخ البانی احکام الجنائز میں عطاء بن سائب سے روایت لائے ہیں اور اس کی سند کو حسن قرار دئے ہیں: 

أنَّ رسولَ اللَّهِ صلَّى اللهُ علَيهِ وسلَّمَ صلَّى علَى جنازةٍ ، فَكَبَّرَ عليها أربعًا ، وسلَّمَ تسليمةً واحدةً ۔(احكام الجنائز:163)

ترجمہ: نبی ﷺ نے جنازہ کی نماز پڑھی پس اس میں چار تکبیرات کہی اور صرف ایک طرف سلام پھیرا۔ 

ایک سلام والی روایات کی وجہ سے بعض اہل علم نے نماز جنازہ میں صرف ایک طرف سلام پھیرنے کو سنت کہا ہے تاہم یہ بھی کہتے ہیں دونوں جانب سلام پھیرنا بھی جائز ہے ۔ شیخ ابن عثیمین کہتے ہیں کہ نماز جنازہ میں صرف دائیں جانب ہی سلام پھیرنا ہے لیکن اگر کوئی دائیں اور بائیں دونوں جانب سلام پھیرتا ہے تو کوئی حرج نہیں ہے اس معاملہ میں وسعت ہے اس بابت نبی ﷺ کے متعلق اثر آیا ہے کہ آپ بائیں طرف بھی سلام پھیرتے تھے ۔ (فتاوی نور علی الدرب) 

شیخ البانی نے کہا ہے کہ نماز جنازہ میں دو سلام ہے اور بعض لوگوں نے جو ایک سلام کو نماز جنازہ کے ساتھ خاص کیا ہے سنت میں اس کی کوئی اصل نہیں ہے ۔ وہ فرض نمازوں اور جنازہ کے سلام میں فرق نہیں کرتےالبتہ مزید یہ کہتے ہیں فرض نمازوں کی طرح جنازہ کی نماز میں  ایک طرف سلام پھیرنے پر اکتفا کرنا جائز ہے لیکن فرض نماز اور نماز جنازہ میں افضل دو سلام ہے۔ (فتاوی الالبانی ، جمع وترتیب ابوعبدالرحمن عادل بن سعد)

خلاصہ یہ ہے کہ نماز جنازہ میں ایک طرف اور دونوں طرف سلام پھیرنا جائز ہے.

*الدعاء*
یا ہمارے رب! ہمیں تیرے احکامات پر اور تیرے نبی کریم صلی اللہ علیہ  وسلم کی سنتوں پر من و عن عمل کرنے والا بنا دے اور ہمارے نیک اعمال قبول فرما اور اپنی رحمت کے وسیلے سے ہمیں بخش دے اور ہمیں جنت فردوس عطا فرماء

آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell:00923008604333
[12/08 10:02 pm] Javaid Ch. whatsapp: *سیاسی نفرتیں اور اخلاقی قدریں* 


  پیر  12 اگست 2021

تحریر:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


مجھے دکھ ہے کہ وطن عزیز میں سیاسی نفرتیں اتنی بڑھ گئی ہیں کہ اکثر لوگ اپنی اخلاقی قدریں بھی بھول گئے ہیں۔

لوگو!
ہم تو اس نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی امت ہیں جن کا فرمان ہے کہ

"جس کا اخلاق اچھا ہے اس کا ایمان اچھا ہے(حدیث شریف)"

اس پر فتن دور میں سیاسی پارٹیوں سے ہمدردیاں اس قدر ہو گئیں ہیں کہ امت  کا فرقوں میں بٹنا کیا کم تھا کہ اب قوم کا سیاسی پارٹیوں میں بٹ جانے سے قوم کا شیرازہ ہی بکھر گیا ہے

اب دو قومی نظریے کو بھول جائیں اب تو سو قومی نظریے کی بات کریں۔
 
یاد رہے کہ تقسیم ہند سے پہلے ہم سب ہندوستانی ہی تھے چاہے کوئی بر صغیر کے کسی علاقے کا باسی ہو یا کوئی بھی زبان بولتا ہو۔

جب پاکستان بن گیا اور جو لوگ پاکستانی علاقے میں  پہلے سے رہتے تھے یا ہندوستان سے ہجرت کر کے پاکستان آکر آباد ہو گۓ وہ سب پاکستانی ہو گۓ۔

اب کسی پر اس وجہ سے طعن کرنا کہ وہ تقسیم ہند سے پہلے اپنے آپ کو ہندوستانی کہتے تھے یا فلاں جماعت نے پاکستان کی حمایت نہیں کی تھی تو یہ  غیر منطقی اور بے معنی سی دل جلانے والی باتیں ہیں بلکہ نا انصافی ہے ان لوگوں کے ساتھ جو ہجرت کر کے پاکستان
 آ کر آباد ہوگئے۔

ہم یا ہمارے آباؤ اجداد ہندوستان سے ہجرت کرکے پاکستان آئے ہیں ہمیں اپنی اس ہجرت پر فخر ہے

ارے پاکستان کی قدر ان سے پوچھو جن کے کنبے کے افراد دوران ہجرت ہندؤں اور سکھوں نے شہید کر دیۓ، پاکستان کی قدر پوچھیں ان خواتین سے جن کی عزتیں پامال ہوئیں، جن کے دودھ پیتے بچے بھالوں میں پرو دیۓ گۓ جن کے نازک جسمانی اجزاء کاٹ دیۓ گۓ جن ماؤں نے اپنی جوان بچیوں کو اپنی ناموس بچانے کے لئے کنوؤں میں اپنے ساتھ چھلانگیں لگا دیں۔

پرانے بزرگ یاد کریں۔۔۔۔۔
"براس کے تین کنوئیںِ" جن کی روداد 1948 میں حکومت پاکستان کے سرکاری سروے کے ریکارڈ پر آئیں اور یہ مسلمان خواتین کی لاشوں سے بھرے پڑے تھے

اے عقل و دانش والے لوگو!
ذرا سوچئے کہ پاکستان کیلئے انھوں نے کیا کھویا جو پہلے ہی اسی سر زمین پر آباد تھے اور آج بھی اپنے گھروں میں آباد ہیں۔

اصل پاکستان کے قدردان تو وہ لوگ ہیں جنھوں نے اپنے رستے بستے گھر چھوڑے صدیوں پرانی جائدادیں، لہلاتے کھیت کھلیان، چھوڑ کر صرف اپنے دین کو بچانے کے لئے ہجرت کی اور جب پاکستان پہنچے تو سڑکوں پر ٹھنڈی راتیں گزاریں، بیماریاں بھگتیں اور بھوکیں کاٹیں۔ مگر افسوس صد افسوس آج ہجرت کرکے پاکستان بسانے والوں کو ہندوستانی ہونے کا طعنہ دیا جا رہا ہے۔۔۔

کچھ شرم کرو، حیا کرو۔۔۔۔
ہمارا دل نہ دکھاؤ۔

ہمیں فخر ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کیلئے قربانیاں دیں اور مہاجر کہلاۓ۔ کبھی ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم مکہ سے مدینہ ہجرت کر کے تشریف لاۓ تھے اور نبی کریم کی اسی سنت کو ہمارے آباؤ اجداد نے زندہ کیا۔

گزارش ہے کہ ہمارے سینے کے گھاؤ پھر سے تازہ نہ کریں۔

محبتیں بانٹیں ایک دوسرے کا احترام کریں نفرتیں نہ پھیلائیں۔ سیاسی طور پر چاہے آپ کسی بھی جماعت کے ساتھ وابستہ رہیں مگر پاکستان کے ہمدرد رہیں ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کے لئے طعنہ زنی نہ کریں۔ اپنے ہم وطنوں کا احترام کریں اور ان سیاسی فصلی بٹیروں کے پیچھے لگ کر اپنے دیرینہ تعلقات خراب نہ کریں۔ نفرتیں نہیں بلکہ محبتیں بانٹیں۔

اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔

*الدعاء*

خدا کرے  کہ میری ارض پاک پر اترے

وہ فصلِ گل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کھلے وہ کھِلا رہے برسوں

یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو۔

پاکستان زندہ باد
Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell:00923008604333
[15/08 10:37 pm] Javaid Ch. whatsapp: *قیام پاکستان سے آج تک پاکستانی حکمرانوں کی مختصر کارکردگی*


ہفتہ 14 اگست 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

بابا جی کو آج بھی پاکستان بننے کی مکمل کاروائی پچھلی رات کے خواب کی طرح ازبر یاد ہے  لیکن کبھی کبھی بابا جی بھی سوچتے ہیں کہ کیا *مقاصد قیام پاکستان* حاصل ہوۓ؟

اگر مقاصد قیام پاکستان حاصل نہ ہوۓ تو کیوں؟ اور اس کا ذمہ دار کون؟

پاکستان بنانے کا مقصد یہ تھا کہ یہاں اسلامی شرعیت نافذ کی جاۓ گی مگر ان بد نیت سیاستدانوں و دیگر حکمرانوں نے آج تک مسلمانوں سے کیا ہوا وہ وعدہ پورا نہ کیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ 74 سال گزر جانے کے باوجود بھی ہم اپنے راستے کا تعین نہ کر پاۓ۔

سیاستدان اور عوام کیوں نظام اسلام کا نفاذ نہیں چاہتے کیونکہ ان کو اپنی اپنی گردن اور ہاتھ کٹتے نظر آتے ہیں۔

قائد آعظم محمد علی جناح نے مسلمانان ہند کو اسلامی ریاست پاکستان کا وجود دیا۔

لیاقت علی خان پاکستان کے پہلے وزیر اعظم بنے شہید ملت ہوۓ۔

سکندر مرزا،  آئی آئی چندری گر، سردار عبدلرب نشتر جیسے عظیم قائدین کی قابلیت نے پاکستان کو استحقام دیا۔ 

صدر محمد ایوب خان پاکستان میں پہلا مارشل لاء لگایا۔

پاکستان میں انڈسٹری کو فرغ دیا۔

مشرقی اور مغربی پاکستان کو ون یونٹ بنایا اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

پاکستان میں بنیادی جمہوری نظام متعارف کرایا۔

صدارتی الیکشن کرواۓ
1965 میں پاک بھات جنگ میں یحیی خان نے بنگلا دیش بنایا (بھٹو صاحب نے اپنی حکومت بچانے کے لئے شیخ مجیب الرحمن کو اس کا حق نہیں دیا)

جنرل اے کے نیازی نے 1971 میں پاکستان کی نوے ہزار فوج کو بنگلا دیش میں ہتھیا ڈلواۓ اور اپنی فوج کو جنگی قیدی بنوایا اور خود نیازی صاحب نے جنرل اروڑہ کے ہاتھ میں اپنا ریوالور دے کر سرنڈر کیا۔

*قائد عوام ذوالقار علی بھٹو*

ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کے جھنڈے تلے قوم کو سیاسی شعور دیا۔

قوم میں سیاسی آزادی کی روح پھونکی۔

غریبوں کے بچوں کو  میرٹ پر جاب دلواۓ۔

دستکار اور ٹیکنیکل ورکرز دوسرے ملکوں کو بھجوا کر زرمبادلہ کمانے کو رواج دیا

نوجوانوں کو روزگار دیۓ

ملک کو نیوکلئر ٹیکنالوجی دی۔

مزائیوں کو کافر قرار دیا

*بینظیر بھٹو اور آصف زرداری*

رینٹل پاور کے پروجیکٹ لگاۓ اور بجلی مہنگی کی۔
غریبوں کی مدد کیلۓ بینظیر سپورٹ پروگرام کا اجراء کیا۔

غرباء کے لئے زکواۃ کالونیاں بسائیں۔

ہیلتھ کارڈز کا اجراء کیا

*ضیا الحق صاحب نے پاکستان کو کاشنکوف کلچر دیا*

دیہی علاقوں میں رابطہ سڑکوں کا جال بچھایا۔

روس کو افغانستان  میں شکشت دی اور افغانستان چھوڑنے پر مجبور کیا

پاکستان میں افغان مہاجرین آباد کۓ۔

ضیا الحق پاکستان کا واحد سربراہ ہے جسے خانہ کعبہ میں عشا کی نماز کی امامت کا شرف حاصل ہوا۔

میاں شریف خاندان
ایٹمی دھماکہ کرکے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔

ملک کو انڈسٹریلائز کیا

شوگر ملز لگاۓ۔
سستی روٹی پلانٹ لگاۓ

ملک کے طول و عرض میں موٹر ویز کا جال بچھایا۔
نۓ بجلی گھر لگاۓ۔
کندیاں میں نیوکلیئر پاور پلانٹس لگاۓ۔

نئ رابطہ سڑکیں اور پرانی سڑکوں کی مرمت۔

غریبوں کو با عزت روزگار دیا۔ یلو کیب کا اجراء، نوجوانوں گریجویٹس کو روزگار شروع کرنے کے لئیے قرض، روزگار ریکشاء اسکیم، گریجویٹس کو لیپ ٹاپ دیۓ
پاک چائنہ دوستی CPACK  سمجھوتے کے تحت پاکستان اور چائینہ کے درمیان تجارتی راہداری کا آغاز کیا۔

محمد عمران خان نیازی
مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھر پور اجاگر کیا۔
مگر کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر کو ٹھنڈا کر دیا۔

پاکستانی روپیہ کا زر مبادلہ ریٹ 165 روپیہ کر دیا اور مہنگائی کو کبھی نہیں والی پوزیشن پر لے گیا، بے روزگاری کی انتہا، تجارتی خسارہ بڑھایا، غیر ملکی قرضے لیۓ۔ ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔
اشیاء صرف مہنگی، بجلی اور گیس کے ریٹ تاریخ کی اونچی ترین سطح پر۔

اس حکومت کی سب سے بڑی کامیابی کرونا پر کنٹرول اور کامیاب ویکسینیشن ہے۔

ابھی تو عمران خان کی حکومت چل رہی ہے نہ جانے انتہا کیسے ہوگی

کاش آج بھی ہم سیدھی راہ پر آجائیں جہاں فلاح دارین ہمارا انتظار کر رہی ہے۔

*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہماری رہنمائی فرما اور ہمارے 
دلوں کو اسلام کی طرف موڑ دے۔
ہمارے ارباب اختیار کو ملک و قوم کا مخلص بنا دے۔

آمین یا رب العالمین 
Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell: 00923008604333
[15/08 10:37 pm] Javaid Ch. whatsapp: *میرا یوم آزادی اور میری حالت زار*

اتوار 15 اگست 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

وطن عزیز کی 74 ویں سالگرہ پر "پاکستان"  کی کہانی پاکستان کی زبانی۔

دوستو۔ میں پاکستان ہوں 14 اگست 1947 کو میں پیدا ہوا اور اب میں 74 سال کا ہو گیا ہوں۔ یہ امر واقعی ہے کہ اس
دنیا کا ہر ملک جس نے غلامی کے طوق سے نجات پائی ہر سال اپنی آزادی کا جشن مناتا ہے۔ میں بھی ان میں سے ایک ہوں جس کا 74 واں یوم آزادی منایا جا رہا ہے۔ 

اس لئے کہ میرے قائد اور دیگر مسلم رہنماؤں نے ہزاروں کاوشوں کے بعد مجھے حاصل کیا۔ میں ہی اقبال کے خواب کی تعبیر ہوں۔ کروڑوں مسلمانوں کے دل کی آواز ہوں اور مجھے ہزاروں افراد کے خون سے بنایا گیا۔ یہی نہیں بلکہ ماؤں کے کڑیل جوان بیٹے میرے حصول کی خاطر قربان کر دیئے گئے۔معصوم بچوں کو والدین کے سامنے نیزوں میں پرویا گیا۔ ماؤں بہنوں کی عزتیں پامال کی گئیں۔ مسلمان بے گور و کفن جنگلی جانوروں کی خوراک بنیے۔ یہ سب خونریزی اور صعبتیں میرے حصول کے لئے ہی برداشت کی گئیں صرف اس لئے کہ آزادی حاصل کی جائے اور یہ منزل میں یعنی " پاکستان" تھا۔ جو اس دنیا کے نقشے پر ایک اسلامی نظریاتی مملکت کی حیثیت سے ظہور پذیر ہوا۔میں اپنے وجود میں آنے پر بہت خوش تھا۔ اس لئے کہ ایک تو قائد کی انتھک محنت اور بیگناہوں کا خون ضائع نہیں ہوا اور دوسرے اس لئے بھی کہ جس کا حصول ایک طویل تگ و دو کے بعد ممکن ہو اسکی قدر بھی کی جائے گی اور حفاظت بھی۔ جبکہ مجھے ترقی کی راہ پر بھی گامزن کریں گے۔لیکن یہ صرف ایک خو ش فہمی ہی رہی۔کیونکہ جب تک میرے قائد زندہ رہے مجھے مستحکم و مضبوط کرنے پر کمر بستہ رہے مگر یہ میری بد قسمتی کہ میرے محسن کی زندگی نے کچھ زیادہ وفا نہ کی اور وہ مجھے تنہا چھوڑ گئے۔ بس پھر تو کیا بتاؤں کہ مجھ پر کیا گزری ، بجائے یہ کہ میری بنیادوں کو مضبوط سے مضبوط تر کرنے کی کوشش کرتے۔ مگر انہوں نے تو دیمک کی طرح چاٹ چاٹ کے مجھے کھوکھلا کرنا شروع کر دیا۔متحد رہنے کی بجائے باہم دست و گریباں رہنے لگے۔ یہاں تک کہ مجھے اپنے وجود کی سلامتی کا خطرہ پڑ گیا۔ دشمن نے مجھے بچپن ہی میں ختم کرنا چاہا ۔ میرے محسنوں کو قتل کر دیا گیا۔ یہی نہیں بلکہ چند غداروں نے میرا دایا ں بازو ہی کاٹ دیا ۔ لیکن کسی بھی محب وطن نے میرے اس دکھ کا احساس نہ کیا، اور کوئی کرتا بھی کیوں؟ کیونکہ نہ تو ان میں کوئی قائد تھا اور نہ ہی اقبال، سب کے سب اپنے اپنے اقتدار کی جنگ لڑنے میں مصروف رہے۔ تعصبات کی آگ کو ہوا دیتے رہے اور انگریزی قانون کی جگہ بناتے رہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنی بے لوث مخلصانہ قیادت اور حب الوطنی کا بھی ڈرامہ رچاتے رہے۔ ہر سال یوم آزادی پر جھوٹے عہد و پیماں کے انبار لگاتے رہے اور میرے قائد کے مزار پر حاضری فرض اولین سمجھ کر نبھاتے رہے ۔ مگر قائد کی یہ آواز جو میری سماعت سے ٹکراتی رہی اسے سننے سے محروم رہے۔

میں تو ستم رسیدہ ہوں کیوں مجھ کو رلانے آتے ہو

گلشن تو جلایا ہے تم نے اب دل کو جلانے آتے ہو

کیونکہ علاقائی تعصب میں ڈوبے دل و دماغ، مفاد پرستی میں جکڑے دست و بازو اور ذاتی رنجش کے بھینٹ چڑھے ذہنوں نے ان کے احساسات و جذبات اور حب الوطنی کو تھپک تھپک کر اتنی گہری نیند سلا دیا ہے کہ آج انہیں اشرف المخلوقات کے دائرے سے خارج کر کے حیوانات کے زمرے میں شامل کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، کیونکہ آج میں تاریخ کے جس المناک دور سے گزر رہا ہوں انہی کے مرہون منت ہے۔

اسلام کی آڑ میں خونریزی نے میری مٹی کا رنگ لہو میں بدل کر رکھ دیا ہے۔صوبائیت پرستی مجھے ٹکڑے ٹکڑے کرنے پر تلی ہوئی ہے اقتدار کی حرص و نشے سے میری سرحدوں کو غیر محفوظ کیا جا رہا ہے۔ 

آزاد فضاؤں کو منڈلاتی موت میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ مظلوم محنت کشوں کی کمائی سے اپنے بینک بیلنس کو بڑھایا جا رہا ہے۔اقربا پروری، رشوت اور چور بازاری کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ معاشی بد حالی نے نہ صرف رشتوں کا تقدس پامال کر دیا ہے بلکہ حلال و حرام اور جائز و نا جائز کی تمیز بھی ختم کر کے رکھ دی ہے۔ معاشی بے راہ روی نے انسانیت سے بے بہرہ کر دیا ہے۔  غرض یہ کہ ہر کسی نے اپنی اپنی دنیا بسا رکھی ہے۔ کیا پاکستان کے حصول کا مقصد یہی تھا؟

کہاں گیا وہ نعرہ جب کہتے تھے پاکستان کا مطلب کیا ۔۔۔۔ کیا اپنا وعدہ یاد نہ رہا کہ وطن عزیز میں اسلام نافذ کرنا ہے اب اسلام تو دور کی بات اب تو آپ کی حرکتوں سے شرمائیں یہود و ہنود ۔ آپ اپنے ٹیلیویژن چینل کی صبح کی نشریات تو دیکھیں جو کبھی تلاوت قرآن مجید سے شروع ہوا کرتی تھیں آج ناچ گانے اور بے ہودہ مذاکرات۔ خبروں میں نیوز کاسٹر کے سر سے دوپٹہ تو کیا اب تو یہ فیشن کی ماڈل لگتیں ہیں۔ جن گھروں سے صبح تلاوت کی آواز آتی تھی اب ہندی گانوں کی دھنیں بجتی سنتی ہیں۔ سنا ہے اب تو نیا پاکستان بننے والا ہے ہم توبہ کرتے ہیں ایسی بے غیرتی سے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ یہی پاکستان اسلامی پاکستان بنے۔

دوستو! ایک وقت تھا کہ ہماری خواتین شٹل کاک برقعہ اوڑھتی تھیں پھر اس کی جگہ فینسی برقعے نے لے لی تو بڑا واویلا کیا گیا اوررفتہ رفتہ فینسی برقعہ اتر گیا اور اس کی جگہ چادر نے لے لی اور ایک وقت آیا کہ چادر بھی اتر گئی اور فقط ایک ہلکا سا دوپٹہ رہ گیا۔ اب تو صورتحال یہ ہے کہ دوپٹہ گلے سے بھی نکل گیا ہے اس طرح یہ کہ سلیو لیس (بے بازو) لمبی قمیض جس کے چاک دو دو پھٹے ہوئے اور چلتے ہوئے کوہلے، ننگے دعوت گناہ نہ سہی بے حیائی ضرور پھیلا رہے ہیں اور اس پر مزید ستم ظریفی یہ کہ شلوار تو اتر ہی گئی اور اس کی جگہ سکن ٹائٹ نے لے لی ۔آج کل بازاروں میں عورتیں کم اور بے حیائی کا سائین بورڈ زیادہ نظر آتی ہیں۔کیا یہی اسلامی پاکستان ہے۔ کیا یہی نیا پاکستان ہے؟

کہاں ہیں ان بچیوں کے والدین ، بھائی یا شوہر اور ان کی غیرت کہاں ہے مزید کتنا اپنی عزتوں کو ننگا کرنا ہے ﷲ سے ڈرو اور عقل کے نا خن لو اور اپنے عقیدوں کو سدھار لو۔ اپنے رخ سیدھے اس اپنے رب کی طرف کرلو اگر فلاح چاہتے ہو وگرنا وہ قادر ہے کہ تمہاری جگہ دوسری قوم کولے آئے۔ 

معزز خواتین میک اپ کرنا آپ کا حق ہے لیکن اپنے شوہر کے لئے۔ آپ کانان ونفقہ واخراجات توشوہر برداشت کرے لیکن آپ کے حسن سے دوسرے محظوظ کیوں ہوں؟

*معزز خواتین پردہ کریں۔ قبل اس کے کہ آپ خود پردہ میں چلی جائیں۔*

آئیں اس بے حیائی کی رفتہ یلغار کو روکیں اور اپنے اپنے گھروں کا محاسبہ کریں۔ اپنے محلوں میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو قرآن و سنت کا پیغام دیں اور حکومت وقت ایسے قوانین وضح کرے۔ جس سے آنے والے زمانے کے برے اثرات پر قابو پایا جا سکے اور اس کا بہترین حل قرآن و سنت کا نفاذ ہے دیر کیسی، کس چیز کا انتظار ہے؟

خدارا! سنبھالو اپنے آپ کو، بیدار کرو اپنے مردہ ضمیروں کو اور حفاظت کرو اپنے قائد کے تحفے کی اور قدر کرو اس آزاد وطن کی آزاد فضاؤں کی، جنہیں ہزاروں شہیدوں نے اپنے خون کا نذرانہ دے کر ان کا حصول ممکن بنایا ہے۔

 *کتنی ماؤں نے اپنی گودیں اجاڑیں اور کتنی بہنوں نے اپنی عزتیں پامال کروائیں،*

اگر ایسا نہیں کیا تو کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ بھی ایک داستان ہی رہ جائے اور اگر ایسا ہوا تو پھر کیسے مناتے پھرو گے یوم آزادی ۔ جشن آزادی۔

ایک اور بات یا رکھنا کہیں نۓ پاکستان کے چکر میں اپنی بنیاد پرستی کا سودا نہ کرنا۔

We are proud to be a fundamentalist.

*الدعاء*

یا اللہ تعالی ہمارے وطن عزیز کو تا قیامت قائم رکھنا اور اس کے بد خواہوں کو نیست و نابود فرمانا۔
آمین یا رب العالمین

پاکستان زندہ باد

Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell:00923008604333
[15/08 10:37 pm] Javaid Ch. whatsapp: *حضرت عمر کی تدفین*

پیر 16 اگست 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


جب سيدنا حضرت عمر رضى اللہ عنہ كو ابولؤلؤ فيروز مجوسى نے نيزہ مارا تو آپ رض كو دودھ پلايا گيا جو پسليوں كى طرف سے نكل گيا۔
طبيب نے كہا:
اے امير المؤمنين! وصيت كر ديجيے اسليے كہ آپ مزيد زندہ نہيں رہ سكتے۔
سيدنا عمر رضى اللہ عنہ نے اپنے بيٹے عبداللہ كو بلايا اور كہا:
ميرے پاس حذيفہ بن يمان كو لاؤ۔ حذيفہ بن يمان وہ صحابى تھے جن كو رسول اللہﷺ نے منافقين كے ناموں كى لسٹ بتائى تھى، جس كو اللہ، اللہ كے رسول اور حذيفہ كے علاوہ كوئى نہ جانتا تھا۔۔۔

حذيفہ رضى اللہ عنہ حاضر ہوئے تو امير المؤمنين سيدنا عمر رضى اللہ عنہ گويا ہوئے جبكہ خون آپ كى پسليوں سے رس رہا تھا،  حذيفہ! ميں تجھے اللہ كى قسم ديتا ہوں ، كيا رسول اللہﷺ نے ميرا نام منافقين ميں ليا ہے كہ نہيں؟
حذيفہ رضى اللہ عنہ روتے ہوئے كہنے  لگے :
اے امير المؤمنين! يہ ميرے پاس رسول اللہﷺ كا راز ہے، ميں اس كو مرتے دم تك كسى كو نہيں بتا سكتا۔۔۔
سيدنا عمر رضى اللہ عنہ كہنے لگے: حذيفہ! بلاشبہ يہ رسول اللہﷺ كا راز ہے ، بس مجھے اتنا بتا ديجيے كہ رسول اللہﷺ نے ميرا نام منافقين كے جدول ميں شمار كيا ہے يا نہيں؟
حذيفہ كى ہچكى بندھ گئى ، روتے ہوئے كہنے لگے: اے عمر! ميں صرف آپ كو يہ بتا رہا ہوں اگر آپ كے علاوہ كوئى اور ہوتا تو ميں كبھى بھى اپنى زبان نہ كھولتا، وہ بھى صرف اتنا بتاؤں گا كہ رسول اللہﷺ نے آپ كا نام منافقين كى لسٹ ميں شمار نہيں فرمايا۔

سيدنا عمر رضى اللہ عنہ يہ سن كر اپنے بيٹےعبداللہ سے كہنے لگے: عبداللہ اب صرف ميرا ايك معاملہ دنيا ميں باقى ہے۔۔۔ پِسر جانثار كہنے لگا: اباجان بتائيے وہ كون سا معاملہ ہے؟
سيدنا عمر رضى اللہ گويا ہوئے  بيٹا، میں رسول اللہ اور ابوبكر رضى اللہ عنہ كے پہلو ميں دفن ہونا چاہتا ہوں۔۔۔

اے ميرے بيٹے! ام المؤمنين عائشہ رضى اللہ عنہا كے پاس جاؤ اور ان سے اجازت طلب كرو كہ عمر اپنے ساتھيوں كے پہلو ميں دفن ہونا  چاہتا ہے۔۔۔  ہاں بيٹا، عائشہ رضى اللہ عنہا كو يہ نہ كہنا كہ امير المؤمنين كا حكم ہے بلكہ كہنا كہ آپ كا بيٹا عمر آپ سے درخواست گزار ہے۔۔۔
ام المؤمنين عائشہ رضى اللہ عنہا كہنے لگيں، ميں نے يہ جگہ اپنى قبر كے ليے مختص كر ركھى تھى، ليكن آج ميں عمر كے ليے اس سے دستبردار ہوتى ہوں۔۔۔

عبداللہ مطمعن لوٹے اور اپنے اباجان كو  اجاز ت کا بتایا، سيدنا عمر رضى اللہ عنہ يہ سن كر اپنے رخسار كو زمين پر ركھ ديا، آداب فرزندى سے معمور بيٹا آگے بڑھا اور باپ كى چہرے كو اپنے گود ميں ركھ ليا ، باپ نے بيٹے كى طرف ديكھا اور كہا اس پيشانى كو زمين سے كيوں اٹھايا۔۔۔۔
اس چہرے كو زمين پر واپس ركھ دو، ہلاكت ہوگى عمر كے ليے اگر اس كے رب نے اس كو قيامت كے دن معاف نہ كيا۔۔۔ ! رحمك اللہ يا عمر

سيدنا عمر رضى اللہ عنہ بيٹے عبدأللہ كو يہ وصيت كركے اس دار فانى سے كوچ كر گئے:
جب ميرے جنازے كو اٹھايا جائے اور مسجد نبوى ميں ميرا جنازہ پڑھا جائے، تو حذيفہ پر نظر ركھنا كيونكہ اس نے وعدہ توڑنے ميں تو شايد ميرا حيا كيا ہو، لیکن دھيان ركھنا وہ ميرا جنازہ بھى پڑھتا ہے يا نہيں؟

اگر تو حذيفہ ميرا جنازہ پڑھے تو ميرى ميت كو رسول اللہﷺ كے گھر كى طرف لے كر جانا، اور دروازے پر كھڑے ہو كر كہنا : يا ام المؤمنين! اے مومنوں كى ماں، آپ كے بيٹے عمر كا جسد خاكي آيا ہے۔۔۔  ہاں يہاں بھي ياد ركھنا امير المؤمنين نہ كہنا عائشہ مجھ سے بہت حياء كرتى ہے۔۔۔  اگر تو عائشہ رضى اللہ عنہا اجازت مرحمت فرما ديں تو ٹھيك، اگر اجازت نہ ملے تو مجھے مسلمانوں كے قبرستان ميں دفنا دينا۔

عبداللہ بن عمر رضى اللہ عنہ كہتے ہيں ابا جان كا جنازہ اٹھايا گيا تو ميرى نظريں حذيفہ پر تھيں، حذيفہ آئے اور انھوں نے اباجان كا جنازہ پڑھا۔۔۔ ميں يہ ديكھ كر مطمعن ہوگيا، اور اباجان كى ميت كو عائشہ رضى اللہ عنہا كے گھر كى طرف لے كر چلے جہاں اباجان كے دونوں ساتھى آرام فرما تھے۔۔
دروازے پر كھڑے ہو كر ميں نے كہا: يا أمّنا، ولدك عمر في الباب هل تأذنين له؟
اماں جان! آپ كا بيٹا عمر دروازے پر كھڑا ہے، كيا آپ اس كو دفن كى جازت ديتى ہيں؟
اماں عائشہ رضى اللہ عنہا نے كہا: مرحبا ، امير المؤمنين كو اپنے ساتھيوں كے ساتھ دفن ہونے پر مبارك ہو۔ رضى اللہ عنہم ورضوا عنہ

اللہ راضى ہو عمر سے جنہوں نے زمين كو عدل كے ساتھ بھر ديا ، پھر بھى اللہ سے اتنا زيادہ ڈرنے والے، اس كے باوجود كہ رسول اللہﷺ نے عمر كو جنت كى خوشخبرى دى۔۔

عزیزو!
ہمارا كيا حال ہے؟؟؟ كيا ہم ميں سے كوئى جانتا ہے كہ ہمارا رب ہم سے راضى ہے يا ناراض؟
اس كے باوجود ہم ہنستے بھى ہيں، كھيلتے بھى ہيں، كبھى يہ نہيں سوچتے كہ موت كے بعد ہمارا ٹھكانہ كيا ہوگا؟
الله يرحمنا و يرحمكم....

 آمين يا رب العالمین۔

*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمیں حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ جیسا عادل حکمران عطا فرماء جو کہ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے اور اسلام کی عظمت کو زندہ و تابندہ کر دے۔۔

آمین یا رب العالمین

صحابہ کی عظمت کو سلام

الصلاۃ والسلام علی  رسول اللہ وسلم علی حبیب اللہ۔

Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333
[16/08 10:02 pm] Javaid Ch. whatsapp: *اؤلیات حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ*

منگل 17 اگست 2021

تلخیص:
انجینئر نذیر ملک سرگودھا


حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کا قول ہے کہ جب شہروں کی آبادی بڑھنے لگے تو نۓ شہر بسا لیا کرو۔ مگر افسوس ہمارے ہاں اس پر عمل نہیں ہو رہا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ کی آج شہروں پر آبادی کا دباؤ متواتر بڑھتا جا رہا ہے اور شہری آبادی کے مسائل نہ گفتہ بہ ہوتے جا رہے ہیں۔

یہ تھی حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی دور اندیشی اور لانگ ٹرم پلاننگ۔

امیرالمؤمنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے اپنے عہد خلافت میں بہت سے اچھے اور نیک کاموں کی ابتداء کی جن کو اؤلیات عمر رضی اللہ عنہ کہا جاتا ہے۔

1 – حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مشورے سے تاریخ اور سن ہجری کا آغاز کیا۔

2 – عدلیہ کو انتظامیہ سے الگ کردیا۔

3 – باقاعدہ بیت المال قائم کیا۔

4 – فوج کامحکمہ قائم کیا اور رضاکار مجاہدین کی تنخواہیں مقرر کیں

5 – کوفہ، بصرہ، موصل، فسطاس وغیرہ نئے شہر آباد کئے۔

6 – مردم شماری کرائی

7 – جرائم کے لیے جیل خانے بنائے۔

8 – فوجی گھوڑوں کوچوری سے محفوظ رکھنے اور ان کاحساب کتاب رکھنے کے لیے ان پر نشان “جیش فی سبیل اللہ ” داغے گئے۔

9 – امن و امان کے لیے پولیس کا محکمہ قائم کیا۔

10 – مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان مسافروں کے لیے سرائیں قائم کیں۔

11 -نئی نہریں کھدوائیں اورآبپاشی کا بندوبست کیا۔

12- ڈاک کا نظام قائم کیا اور ڈاک چوکیاں بنائیں۔

13- لاوارث اور بے سہارا بچوں کے لیے وظیفے مقرر کیے۔

14- چاندی کے سکے جاری کیے۔

15- رات کو گشت کا طریقہ ایجاد کیا۔

16- عشر یعنی مال تجارت پر 1/10محصول مقرر کیا۔

17- فجر کی آذان میں “الصلوۃ خیرمن النوم “کا اضافہ فرمایا۔

18- نماز تراویح کاباجماعت اہتمام کیا۔

19- شراب نوشی پر 80کوڑوں کی حد مقرر کی۔

20- مساجد میں وعظ کا طریقہ شروع کیا۔

21- امام اور مؤذنوں کی تنخواہیں مقرر کیں۔

22- قرآن و حدیث اور فقہ کی تعلیم کے لیے دینی مدارس قائم کیے اور ان میں تنخواہ دار معلمین مقرر کیے۔

23- نماز جنازہ میں چار تکبیروں کی سنت جاری فرمائی۔

اوّلیاتِ عمر فاروق رضی اللہ عنہ عمر بن خطابؓ ایسی ہستیوں میں سے تھے جنہوں نے اسلام کیلئے بے شمار خدمات سرانجام دیں۔ دوسرے خلیفہ راشد، امیرالمؤمنین، مراد رسول ﷺ، رسول اللہﷺ کے سسر اور عشرہ مبشرہ میں شامل تھے۔ انہوں نے خلافت اسلامیہ کو فتوحات کے ذریعے وسعت دی۔ آپ نے انتہائی قابل قدر اور قابل تقلید نظام حکومت قائم کیا۔ وہ بڑے دواندیش اور زیرک تھے۔ انہوں نے بہت سے جدید شعبہ جات کا آغاز کیا۔ ان امور کو ’’اولیاتِ عمرؓ ‘‘ کے نام سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ اس مضمون میں ان اولیات میں سے بعض اہم کا ذکر حسب ذیل ہے۔

1۔باقاعدہ فوجی نظام: عہد نبوی اور عہد صدیقی میں باقاعدہ فوج نہ تھی اور نہ ہی ان کی تنخواہیں مقرر تھیں۔ مالِ غنیمت میں سے مال ان کو تقسیم کیا جاتا تھا۔ عہد صدیقی میں بھی نہ کوئی فوج کا رجسٹر بنا اور نہ کوئی محکمہ جنگ قائم ہوا۔ حضرت عمرؓ کے اوائل دورِخلافت تک بھی یہی حال رہا۔ لیکن 15ھ ہی میں حضرت عمرؓ نے اس صیغے کو اس قدر منظم اور باقاعدہ کردیا کہ اس وقت کے لحاظ سے تعجب ہوتا تھا۔ اسی طرح بڑے بڑے شہروں اور مناسب مقامات پر فوجی چھاؤنیاں قائم کیں۔ تنخواہوں میں ترقی، فوج میں موسموں کے اعتبار سے تقسیم، رخصت کے ضوابط، فوج کے لباس کے ضوابط مقرر ہوئے۔ فوج کے ساتھ افسر خزانہ، محاسب، قاضی، مترجم، طبیب اور جراح ہوتا تھا۔ (فتوح البلدان، تاریخ طبری)

2۔محکمہ پولیس: حضرت عمرؓ نے پولیس کا محکمہ قائم کیا۔ پولیس افسر کو ’’صاحب الاحداث‘‘ کہتے تھے۔ حضرت عمرؓ نے ابوھریرہؓ کو بحرین میں صراحت کے ساتھ پولیس کے اختیارات دئیے جیسے دوکاندار ترازو میں دھوکہ نہ دیں ، کوئی آدمی سڑک پر مکان نہ بنائے ، جانوروں پر زیادہ بوجھ نہ لادا جائے، اعلانیہ شراب نہ بکے، حضرت عمرؓ نے حضرت عبداللہ بن عتبہؓ کو بازار کی نگرانی کیلئے مقرر کیا۔ (کنزالعمال)

3۔جیل خانہ جات کانظام: قرآن حکیم میں جیل کا ذکر ہے مگر عربوں کے ہاں جیل کا باقاعدہ نظام نہ تھا۔ زنا کی سزا کے احکام نازل ہونے سے قبل قرآن حکیم نے خواتین کو گھر میں نظر بندکرنے کا حکم دیا۔ (النور) حضرت عمرؓ نے باقاعدہ جیل خانے بنوائے۔ انہوں نے مکہ مکرمہ میں سب سے پہلے صفوان بن اُمیہ کا مکان چار ہزار درہم میں خرید کا جیل خانہ بنوایا۔ بعدازاں جیل خانہ جات اضلاع میں بھی قائم کئے گئے۔ (فتوح البلدان)


4۔بیت المال کا باقاعدہ:
عہد نبوی اور عہد صدیقی میں مالِ غنیمت کو اسی وقت تقسیم کردیا جاتا تھا۔ اس لئے بیت المال کی اتنی ضرورت نہ تھی۔ اس لئے حضرت ابوبکر صدیقؓ نے جو مکان بیت المال کیلئے مخصوص کیا تھا وہ بند رہتا تھا ۔ (طبقات ابن سعد) حضرت عمرؓ کے دور مںس بحرین سے خطیر رقم کرنے پر بیت المال کے باقاعدہ نظام کا آغاز ہوا۔ حضرت عبداللہ بن ارقم ؓ کو اس افسر مقرر کیا گیا۔ تمام صوبہ جات اور اہم مقامات پر بیت المال قائم ہوئے۔ بعدازاں حضرت عمرؓ نے بیت المال کیلئے شاندار اور مضبوط عمارتیں بنوائیں۔ (تاریخ طبری)

5۔نئے شہروں کو آباد کرنا:

حضرت عمرؓ کے اولیات میں سے یہ بھی ہے کہ انہوں نے نئے شہر بسائے۔ ان شہروں میں بصرہ، کوفہ، فسطاط، موصل، جیزہ شامل ہیں۔(معجم البلدان ؛ تاریخ الخلفاء) یہ عمرفاروق ؓ کی بصیرت کا منہ بولتاثبوت ہے۔ آج کے دور میں اس پر عمل کرتے ہوئے نئے شہر آباد کئے جائیں تاکہ بہت سے لوگوں کو سہولیات پہنچائی جائیں اور بڑے شہروں کو آبادی کی کثرت کے سبب مسائل سے بچایا جائے۔

حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کا قول ہے کہ جب شہروں کی آبادی بڑھنے لگے تو نۓ شہر بسا لیا کرو۔ مگر افسوس ہمارے ہاں اس پر عمل نہیں ہو رہا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ کی شہروں پر آبادی کا دباؤ متواتر بڑھتا جا رہا ہے اور شہری آبادی کے مسائل نہ گفتہ بہ ہوتے جا رہے ہیں۔

یہ تھی حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی دور اندیشی اور لانگ ٹرم پلاننگ۔

نوٹ:
یاد رہے کہ پاکستان کی آبادی پینتیس لاکھ افراد سالانہ بڑھتی ہے اور ہمیں ہر سال فیصل آباد جتنا بڑا شہر چاہئیے مگ افسوس کہ ہم نے پچھلے 74 سالوں میں پاکستان نے اسلام آباد، جوہر آباد اور قائد آباد نام کے تین شہر بساۓ اور یہ بھی جرنل ایوب خان کا کارنامہ تھا

6۔نہروں کا اجراء: حضرت عمرؓ نے نہروں کے اجراء کے کام کا آغاز کیا۔ ان کا مقصد لوگوں کو پینے کا پانی فراہمی اور زراعت کی ضروریات کو پورا کرنا تھا۔ حضرت عمرؓ نے نہر ابوموسیٰ، نہر معقل، نہر سعد اور امیرالمؤمنین کا اجراء کیا۔ (فتوح البلدان)

7۔مردم شماری: حضرت عمرؓ نے سب سے پہلے مردم شماری کروائی۔ زکوٰۃ اور جزیہ کی تشخیص کیلئے ہر جگہ پر مردم شماری کرائی ۔ خاص شعبہ جات کے حوالے سے بھی فہرستیں تیار کروائی گئیں جیسے قرآن پڑھنے والوں، شاعروں کی فہرست۔ (تاریخ طبری)

8۔عشر کا اجراء: حضرت عمرؓ نے عشور کا آغاز کیا۔ اس کی ابتداء یوں ہوئی کہ مسلمان غیر ملکوں میں تجارت کیلئے جاتے تو ان سے وہاں کے دستور کے مطابق مالِ تجارت پر دس فیصد ٹیکس کیا جاتا تھا۔ حضرت ابوموسیٰ اشعریؓ نے حضرت عمر کو اس واقعہ کی اطلاع دی حضرت عمرؓ نے حکم دیا کہ ان ملکوں کے تاجر ہمارے ملک میں آئیں تو ان سے بھی اس قدر محصول لیا جائے۔ بعدازاں ذمیوں اور مسلمانوں پر بھی یہ باقاعدہ کردیا گیا۔ البتہ اس کی شرح میں تفاوت تھا کہ حربیوں سے دس فیصد، ذمیوں سے پانچ فیصد اور مسلمانوں سے اڑھائی فیصد وصول کیا جاتا تھا۔ دو سو درہم سے کم قیمت پر مال پر کچھ وصول نہیں کیا جاتا تھا۔ (الفاروق)

9۔صوبے اور اضلاع بنانا: حضرت عمرؓ پہلے شخص ہیں جنہوں نے مفتوحہ علاقوں کر مختلف صوبوں اور اضلاع میں تقسیم کیا۔ ان میں انتظامات کیلئے مختلف آفیسرز مقرر کئے گئے۔ اس کا مقصد لوگوں کے مسائل کے حل کرنے میں سہولت کیساتھ ساتھ انتظامات میں آسانی تھا۔ (تاریخ طبری)

10۔سن ہجری کا آغاز: 21ھ میں حضرت عمر کے سامنے ایک تحریر پیش ہوئی جس پر شعبان کا لفظ لکھا ہوا تھا ۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ یہ کیسے معلوم ہو کہ یہ گذشتہ شعبان ہے یا موجودہ۔ اس مسئلہ پر مجلس شوریٰ منعقد ہوئی ۔ حضرت علیؓ کی رائے پر سب کا اتفاق ہوا کہ ہجرت نبوی سے سنۃ)سال( کا آغاز کیا جائے۔ (الفاروق)

11۔آئمہ اور معلمین کی تنخواہوں کا تقرر: حضرت عمرؓ نے سب سے پہلے آئمہ کی تنخواہوں کا تقرر کیا)مؤطا امام محمد( اس طرح معلمین قرآن کی تنخواہیں مقرر بھی کی گئیں۔) سیرت ابن جوزی( اس کا مقصد یہ تھا کہ وہ لوگ اپنی تمام مصروفیات ترک کرکے صرف مذہبی خدمات سرانجام دیں۔

12۔لازمی تعلیم کا حکم: حضرت عمرؓ کی اولیات میں یہ بات بھی ہے کہ انہوں نے لازمی تعلیم کا حکم دیا۔ انہوں نے ہر جگہ تاکیدی احکام بھجوائے کہ قرآن حکیم کو صحتِ اعراب کیساتھ پڑھایا جائے۔ (مسند دارمی) بدوؤں کیلئے قرآن حکیم کی جبری تعلیم کا انتظام کیا۔ قبائل میں جاکر امتحان لینے او رقرآن کا کوئی حصہ بھی یاد نہ ہونے پر سزا کا نظام رائج کیا۔ (الاصابۃ) تمام اضلاع میں بچوں کو شہسواری اور کتابت کی تعلیم کے احکام بھجوائے۔ (الفاروق

13۔باجماعت نمازِ تراویح کا اہتمام: حضرت عمرؓ نے 14 ؁ھ میں نمازِ تراویح جماعت کیساتھ مسجد نبوی میں قائم کی۔ تمام اضلاع کے افسروں کو اس پر عمل کرنے کا حکم دیا (موطاء امام مالک؛ الفاروق)اس کا مقصد یہ تھا کہ قرآن حکیم کو مکمل طور پر پڑھا اور سنا جائے جو کہ قرآن کی حفاظت کا ذریعہ ہے۔

14۔مساجد میں روشنی کا انتظام: حضرت عمرؓ سے قبل مساجد میں ر وشنی کا انتظام نہ تھا۔ حضرت علیؓ رمضان میں ایک مسجد کے پاس سے گزرے تو وہاں قندیل روشن دیکھے۔ آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت عمرؓ کی قبر کو روشن کرے کہ انہوں نے ہماری مسجدوں کو روشن کردیا۔ (ابن عساکر)

اس کے علاوہ بھی اوّلیات کا ذکر کتبِ تاریخ میں موجود ہے۔ یہ اوّلیات آپ کی فہم و فراست کی واضح دلیل ہیں۔ آج کے حکمرانوں کےلئے سبق ہے کہ وہ ان دواندیشی پر مبنی اوّلیات پر عمل کریں اور اس کیساتھ ساتھ حضرت عمرؓ کی اقتداء کرتے ہوئے انتظام حکومت اور ترویج دین کے سلسلے میں ایسے مثالی اور نئی روایات کا آغاز کریں جو کہ آئندہ نسلوں کیلئے قابل رشک اور قابل تقلید ہوں۔

*الدعاء*
یا اللہ تعالی دنیا بھر کے مسلمانوں کو حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ جیسا خلیفہ عطا فرما جو تیری زمین پر اسلام کا نظام عدل قائم کرے اور پوری کائنات پر اسلام نافذ کرے تاکہ تیری اور تیرے حبیب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی منشا تمام ہو جاۓ۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at.   www.nazirmalik. com
Cell:00923008604333
[20/08 9:58 pm] Javaid Ch. whatsapp: *سکندر اعظم کون، عمر بن خطاب یا ﻣﻘﺪﻭﻧﯿﮧ ﮐﺎ ﺍﻟﯿﮕﺰﯾﻨﮉﺭ*


بدھ 18 اگست 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


*ﻣﻘﺪﻭﻧﯿﮧ ﮐﺎ ﺍﻟﯿﮕﺰﯾﻨﮉﺭ* 20ﺳﺎﻝ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺑﻨﺎ۔ 
23 ﺳﺎﻝ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ ﻣﯿﮟ ﻣﻘﺪﻭﻧﯿﮧ ﺳﮯ ﻧﮑﻼ، ﺍﺱ ﻧﮯ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﭘﻮﺭﺍ ﯾﻮﻧﺎﻥ ﻓﺘﺢ ﮐﯿﺎ، ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻭﮦ ﺗﺮﮐﯽ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﺍ، ﭘﮭﺮ ﺍﯾﺮﺍﻥ ﮐﮯ ﺩﺍﺭﺍ ﮐﻮ ﺷﮑﺴﺖ ﺩﯼ، ﭘﮭﺮ ﻭﮦ ﺷﺎﻡ ﭘﮩﻨﭽﺎ، ﭘﮭﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﯾﺮﻭﺷﻠﻢ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺑﻞ ﮐﺎ ﺭﺥ ﮐﯿﺎ، ﭘﮭﺮ ﻭﮦ ﻣﺼﺮ ﭘﮩﻨﭽﺎ، ﭘﮭﺮ ﻭﮦ ﮨﻨﺪﻭﺳﺘﺎﻥ ﺍٓﯾﺎ، ﮨﻨﺪﻭﺳﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻧﮯ  راجہ ﭘﻮﺭﺱ ﺳﮯ ﺟﻨﮓ ﻟﮍﯼ، ﺍﭘﻨﮯ ﻋﺰﯾﺰ ﺍﺯ ﺟﺎﻥ ﮔﮭﻮﮌﮮ ﮐﯽ ﯾﺎﺩ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﺎﻟﯿﮧ ﺷﮩﺮ ﺍٓﺑﺎﺩ ﮐﯿﺎ، ﻣﮑﺮﺍﻥ ﺳﮯ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﻮﺍ ﻭﺍﭘﺴﯽ ﮐﺎ ﺳﻔﺮ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﺎ، ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﭨﺎﺋﯿﻔﺎﺋﯿﮉ ﻣﯿﮟ ﻣﺒﺘﻼ ﮨﻮﺍ ﺍﻭﺭ 323 ﻗﺒﻞ ﻣﺴﯿﺢ ﻣﯿﮟ 33 ﺳﺎﻝ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﺨﺖ ﻧﺼﺮ ﮐﮯ ﻣﺤﻞ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺘﻘﺎﻝ ﮐﺮ ﮔﯿﺎ، ﺩﻧﯿﺎ ﮐﻮ ﺍٓﺝ ﺗﮏ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ، ﻭﮦ ﺍﻧﺴﺎﻧﯽ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﮐﺎ ﻋﻈﯿﻢ ﺟﺮﻧﯿﻞ، ﻓﺎﺗﺢ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮐﺎﺭﻧﺎﻣﻮﮞ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺍﺳﮯ ﺍﻟﯿﮕﺰﯾﻨﮉﺭ ﺩﯼ ﮔﺮﯾﭧ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺳﮑﻨﺪﺭ ﺍﻋﻈﻢ ﯾﻌﻨﯽ ﺑﺎﺩﺷﺎﮨﻮﮞ ﮐﺎ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺑﻨﺎﺩﯾﺎ، ﻟﯿﮑﻦ آج میں 2021 ﻣﯿﮟ ﭘﻮﺭﯼ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﻣﻮﺭﺧﯿﻦ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﯾﮧ ﺳﻮﺍﻝ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﯿﺎ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﮐﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻟﯿﮕﺰﯾﻨﮉﺭ ﮐﻮ ﺳﮑﻨﺪﺭﺍﻋﻈﻢ ﮐﮩﻼﻧﮯ ﮐﺎ ﺣﻖ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﮯ؟

ﻣﯿﮟ ﺩﻧﯿﺎ ﺑﮭﺮ ﮐﮯ ﻣﻮﺭﺧﯿﻦ ﮐﻮ ﺳﮑﻨﺪﺭ ﺍﻋﻈﻢ ﺍﻭﺭ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﮐﯽ ﻓﺘﻮﺣﺎﺕ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﺭﻧﺎﻣﻮﮞ ﮐﮯ ﻣﻮﺍﺯﻧﮯ ﮐﯽ ﺩﻋﻮﺕ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﻮﮞ، ﺍٓﭖ ﺑﮭﯽ ﺳﻮچیے۔

ﺍﻟﯿﮕﺰﯾﻨﮉﺭ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﺎ ﺑﯿﭩﺎ ﺗﮭﺎ، ﺍﺳﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﮔﮭﮍ ﺳﻮﺍﺭﯼ ﺳﮑﮭﺎﺋﯽ، ﺍﺳﮯ ﺍﺭﺳﻄﻮ ﺟﯿﺴﮯ ﺍﺳﺘﺎﺩﻭﮞ ﮐﯽ ﺻﺤﺒﺖ ﻣﻠﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺟﺐ ﻭﮦ ﺑﯿﺲ ﺳﺎﻝ ﮐﺎ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﺗﺨﺖ ﺍﻭﺭ ﺗﺎﺝ ﭘﯿﺶ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ۔

*حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ*

ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﮐﯽ 7 ﭘﺸﺘﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﮔﺰﺭﺍ ﺗﮭﺎ، ﺍٓﭖ ﺑﮭﯿﮍ ﺑﮑﺮﯾﺎﮞ ﺍﻭﺭ ﺍﻭﻧﭧ ﭼﺮﺍﺗﮯ ﭼﺮﺍﺗﮯ ﺑﮍﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺍٓﭖ ﻧﮯ ﺗﻠﻮﺍﺭ ﺑﺎﺯﯼ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﺮﺍﻧﺪﺍﺯﯼ ﺑﮭﯽ ﮐﺴﯽ ﺍﮐﯿﮉﻣﯽ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﯿﮑﮭﯽ ﺗﮭﯽ۔

ﺳﮑﻨﺪﺭ ﺍﻋﻈﻢ ﻧﮯ ﺍٓﺭﮔﻨﺎﺋﺰﮈ ﺍٓﺭﻣﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ 10 ﺑﺮﺳﻮﮞ ﻣﯿﮟ 17 ﻻﮐﮫ ﻣﺮﺑﻊ ﻣﯿﻞ ﮐﺎ ﻋﻼﻗﮧ ﻓﺘﺢ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ، ﺟﺐ ﮐﮧ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﻧﮯ 10 ﺑﺮﺳﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍٓﺭﮔﻨﺎﺋﺰﮈ ﺍٓﺭﻣﯽ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ 22 ﻻﮐﮫ ﻣﺮﺑﻊ ﻣﯿﻞ ﮐﺎ ﻋﻼﻗﮧ ﻓﺘﺢ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺭﻭﻡ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﺮﺍﻥ ﮐﯽ ﺩﻭ ﺳﭙﺮ ﭘﺎﻭﺭ ﺑﮭﯽ ﺷﺎﻣﻞ ﺗﮭﯿﮟ۔

ﺍٓﺝ ﮐﮯ ﺳﯿﭩﻼﺋﭧ، ﻣﯿﺰﺍﺋﻞ ﺍﻭﺭ ﺍٓﺑﺪﻭﺯﻭﮞ اور ایٹمی  ﺩﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﮐﺴﯽ ﺣﮑﻤﺮﺍﻥ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺍﺗﻨﯽ ﺑﮍﯼ ﺳﻠﻄﻨﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﻮ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﻧﮯ ﻧﮧ ﺻﺮﻑ ﮔﮭﻮﮌﻭﮞ ﮐﯽ ﭘﯿﭩﮫ ﭘﺮ ﻓﺘﺢ ﮐﺮﺍﺋﯽ ﺗﮭﯽ، ﺑﻠﮑﮧ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﻡ ﻭ ﺍﻧﺼﺮﺍﻡ ﺑﮭﯽ ﭼﻼﯾﺎ ﺗﮭﺎ، ﺍﻟﯿﮕﺰﯾﻨﮉﺭ ﻧﮯ ﻓﺘﻮﺣﺎﺕ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﮯ ﺷﻤﺎﺭ ﺟﺮﻧﯿﻞ ﻗﺘﻞ ﮐﺮﺍﺋﮯ، ﺑﮯ ﺷﻤﺎﺭ ﺟﺮﻧﯿﻠﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺟﻮﺍﻧﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺳﺎﺗﮫ ﭼﮭﻮﮌﺍ، ﺍﺱ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﺑﻐﺎﻭﺗﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮨﻨﺪﻭﺳﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻓﻮﺝ ﻧﮯ ﺍٓﮔﮯ ﺑﮍﮬﻨﮯ ﺳﮯ ﺍﻧﮑﺎﺭ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﺩﯾﺎ، ﻟﯿﮑﻦ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﮐﮯ ﮐﺴﯽ ﺳﺎﺗﮭﯽ ﮐﻮ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺣﮑﻢ ﺳﮯ ﺳﺮﺗﺎﺑﯽ ﮐﯽ ﺟﺮﺍٔﺕ ﻧﮧ ﮨﻮﺋﯽ.

ﻭﮦ ﺍﯾﺴﮯ ﮐﻤﺎﻧﮉﺭ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﺍٓﭖ ﻧﮯ ﻋﯿﻦ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﺟﻨﮓ ﻣﯿﮟ ﻋﺎﻟﻢ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﮯ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﮮ ﺳﭙﮧ ﺳﺎﻻﺭ ﺣﻀﺮﺕ ﺧﺎﻟﺪ ﺑﻦ ﻭﻟﯿﺪ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﮐﻮ ﻣﻌﺰﻭﻝ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﯾﮧ ﺣﮑﻢ ﭨﺎﻟﻨﮯ ﮐﯽ ﺟﺮﺍٔﺕ ﻧﮧ ﮨﻮﺋﯽ۔ ﺍٓﭖ ﻧﮯ ﺣﻀﺮﺕ ﺳﻌﺪ ﺑﻦ ﺍﺑﯽ ﻭﻗﺎﺹ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﮐﻮ ﮐﻮﻓﮯ ﮐﯽ ﮔﻮﺭﻧﺮﯼ ﺳﮯ ﮨﭩﺎ ﺩﯾﺎ۔ ﺍٓﭖ ﻧﮯ ﺣﻀﺮﺕ ﺣﺎﺭﺙ ﺑﻦ ﮐﻌﺐ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﺳﮯ ﮔﻮﺭﻧﺮﯼ ﻭﺍﭘﺲ ﻟﮯ ﻟﯽ۔ ﺍٓﭖ ﻧﮯ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮﻭ ﺑﻦ ﺍﻟﻌﺎﺹ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﮐﺎ ﻣﺎﻝ ﺿﺒﻂ ﮐﺮﻟﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍٓﭖ ﻧﮯ ﺣﻤﺺ ﮐﮯ ﮔﻮﺭﻧﺮ ﮐﻮ ﻭﺍﭘﺲ ﺑﻼ ﮐﺮ ﺍﻭﻧﭧ ﭼﺮﺍﻧﮯ ﭘﺮ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ، ﻟﯿﮑﻦ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺣﮑﻢ ﻋﺪﻭﻟﯽ ﮐﯽ ﺟﺮﺍٔﺕ ﻧﮧ ﮨﻮﺋﯽ۔

ﺍﻟﯿﮕﺰﯾﻨﮉﺭﻧﮯ 17 ﻻﮐﮫ ﻣﺮﺑﻊ ﻣﯿﻞ ﮐﺎ ﻋﻼﻗﮧ ﻓﺘﺢ ﮐﯿﺎ، ﻟﯿﮑﻦ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﻈﺎﻡ، ﮐﻮﺋﯽ ﺳﺴﭩﻢ ﻧﮧ ﺩﮮ ﺳﮑﺎ، ﺟﺐ ﮐﮧ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﻧﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﻮ ﺍﯾﺴﮯ ﺳﺴﭩﻢ ﺩیۓ ﺟﻮ ﺍٓﺝ ﺗﮏ ﭘﻮﺭﯼ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺭﺍﺋﺞ ﮨﯿﮟ۔

1- ﺳﻦ ﮨﺠﺮﯼ ﮐﺎ ﺍﺟﺮﺍء ﮐﯿﺎ۔
✅ ﺟﯿﻞ ﮐﺎ ﺗﺼﻮﺭ ﺩﯾﺎ۔
✅ ﻣﻮٔﺫﻧﻮﮞ ﮐﯽ ﺗﻨﺨﻮﺍﮨﯿﮟ ﻣﻘﺮﺭ ﮐﯿﮟ
✅ ﻣﺴﺠﺪﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺭﻭﺷﻨﯽ ﮐﺎ ﺑﻨﺪ ﻭ ﺑﺴﺖ ﮐﺮﺍﯾﺎ.
✅ﭘﻮﻟﺲ ﮐﺎ ﻣﺤﮑﻤﮧ ﺑﻨﺎﯾﺎ۔
✅ ﺍﯾﮏ ﻣﮑﻤﻞ ﻋﺪﺍﻟﺘﯽ ﻧﻈﺎﻡ ﮐﯽ ﺑﻨﯿﺎﺩ ﺭﮐﮭﯽ۔
✅ ﺍٓﺏ ﭘﺎﺷﯽ ﮐﺎ ﻧﻈﺎﻡ ﻗﺎﺋﻢ ﮐﺮﺍﯾﺎ۔
✅ ﻓﻮﺟﯽ ﭼﮭﺎﻭٔﻧﯿﺎﮞ ﺑﻨﻮﺍﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻓﻮﺝ ﮐﺎ ﺑﺎﻗﺎﻋﺪﮦ ﻣﺤﮑﻤﮧ ﻗﺎﺋﻢ ﮐﯿﺎ۔
✅ ﺍٓﭖ ﻧﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻠﯽ ﺑﺎﺭ ﺩﻭﺩﮪ ﭘﯿﺘﮯ ﺑﭽﻮﮞ، ﻣﻌﺬﻭﺭﻭﮞ، ﺑﯿﻮﺍﻭٔﮞ ﺍﻭﺭ ﺑﮯ ﺍٓﺳﺮﺍﻭٔﮞ ﮐﮯ ﻭﻇﺎﺋﻒ ﻣﻘﺮﺭ ﮐﯿﮯ۔

*ﺍٓﭖ ﻧﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻠﯽ ﺑﺎﺭ ﺣﮑﻤﺮﺍﻧﻮﮞ، ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻋﮩﺪﯾﺪﺍﺭﻭﮞ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﻟﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﺛﺎﺛﮯ ﮈﮐﻠﯿﺌﺮ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎﺗﺼﻮﺭ ﺩﯾﺎ*

*ﺍٓﭖ ﻧﮯ ﺑﮯ ﺍﻧﺼﺎﻓﯽ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺟﺠﻮﮞ ﮐﻮ ﺳﺰﺍ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﺎ ﺳﻠﺴﻠﮧ ﺑﮭﯽ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﺎ*

*ﺍٓﭖ ﻧﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻠﯽ ﺑﺎﺭ ﺣﮑﻤﺮﺍﻥ ﮐﻼﺱ ﮐﯽ ﺍﮐﺎﻭٔﻧﭩﺒﻠﭩﯽ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯽ*

*الدعاء*
یا اللہ تعالی دنیا بھر کے مسلمانوں کو حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ جیسا خلیفہ عطا فرما جو تیری زمین پر اسلام کا نظام عدل قائم کرے اور پوری کائنات پر اسلام نافذ کرے تاکہ تیری اور تیرے حبیب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی منشا تمام ہو جاۓ۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at.   www.nazirmalik. com
Cell:00923008604333
[20/08 9:58 pm] Javaid Ch. whatsapp: *عاشورہ محرم کا روزہ رکھنے سے پچھلے ایک سال کے گناہ معاف*


بدھ 18 اگست 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

ہجری سال کے بارہ مہینے ہیں اور ان میں چار حرمت والے مہینے ہیں-محرم کا مہینہ بھی ان حرمت والے مہینوں میں شامل ہے۔ اسے  اللہ کا مہینہ بھی کہا جاتا ہے اور محرم سے ہی ہجری سال کا آغاز ہوتا ہے یعنی یہ اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے۔ 

فرمان باری تعالی ہے-
 إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِندَ اللَّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِي كِتَابِ اللَّهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ۚ ذَٰلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ ۚ فَلَا تَظْلِمُوا فِيهِنَّ أَنفُسَكُمْ ۚ    
(التوبة - الآية 36)

ترجمہ: بے شک مہینوں کی گنتی اللہ کے نزدیک کتاب اللہ میں بارہ کی ہے ، اسی دن سے جب سے آسمان وزمین کو اس نے پیدا کیا ہے ،ان میں سے چار (مہینے)حرمت کے ہیں۔ یہی درست دین ہے ،تم ان مہینوں میں اپنی جانوں پر ظلم نہ کرو۔
(سورۃ توبہ کی آیت نمبر36-پارہ نمبر10)

حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ (ﷺ) نے فرمایا  (زمانہ گھوم کر پھر اسی حالت پر آگیا ہے جیسے اس دن تھا جس دن اللہ تعالی نے زمین واسمان بناۓ تھے سال بارہ مہینے کا ہوتا ہے ان میں چار حرمت والے مہینے ہیں تین تو مسلسل ہیں یعنی ذوالقعدہ ، ذوالحجہ محرم اور چوتھارجب
(جس کی قبیلہ مضر بہت تعظیم کرتا ہے) جو جمادی الثانی اور شعبان کے درمیان ہے – (باب ماجاء في سبع أرضين )(مختصر صحیح بخاری/صفحہ 899)

حضرت  ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا (رمضان کے بعدافضل روزے اللہ کے مہینہ محرم کے روزے ہیں اور فرض نماز کے بعد افضل نماز رات کی نماز ہے (یعنی تہجدکی نماز) رواہ مسلم-1163

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ جب رسول اللہ ﷺمدینہ منورہ تشریف لاۓ تو آپ ﷺنے یہودیوں کو عاشوراء کا روزہ رکھتے دیکھا آپ ﷺ نے پوچھا یہ روزہ کیسا ہے؟ انہوں نے جواب دیا یہ ایک اچھا دن ہے یعنی اس دن اللہ تعالی نے بنی اسرائیل کو ان کے دشمن سے نجات دی تھی تو حضرت موسی علیہ السلام نے روزہ رکھا تھا آپ ﷺ نے  فرمایا میں تم سے زیادہ حضرت موسی علیہ السلام سے تعلق رکھتا ہوں چنانچہ آپ ﷺ نے اس دن کا روزہ رکھا اور لوگوں کو بھی روزہ رکھنے کا حکم دیا -(باب صوم يوم عاشوراء )(مختصر صحیح بخاری/صفحہ نمبر/602)

عاشوراء محرم ( یعنی محرم کی دس تاریخ) کے روزہ کی فضیلت بیان کرتے ہوۓ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ( مجھے اللہ تعالی سے امید ہےکہ وہ گزشتہ سال کے گناہوں کو معاف فرمادے گا ۔
(صحیح مسلم -1162)
مسلم کی روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :کہ (آئندہ سال زندہ رہا تو) نو (9 محرم) کا  روزہ بھی رکھوں گا۔
( مسلم-1134)
 
ایک دوسری روایت (عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مسند احمد میں ہے کہ یہود کی مخالفت کرو اور 10 محرم سے پہلے یا بعد کا روزہ بھی رکھو
(یعنی 9 اور 10 محرم کا روزہ رکھا جاسکتا ھے)
 یا 10 اور 11گیارہ  کا روزہ رکھا جاسکتا ہے۔

*الدعاء*
یا ہمارے رب! ہمیں تیرے احکامات پر اور تیرے نبی کریم صلی اللہ علیہ  وسلم کی سنتوں پر من و عن عمل کرنے والا بنا دے اور ہمارے نیک اعمال قبول فرما اور اپنی رحمت کے وسیلے سے ہمیں بخش دے اور ہمیں جنت فردوس عطا فرماء

آمین یا رب العالمین

Please visit us  at www.nazirmalik. com
Cell: 0092300860 4333
[20/08 9:58 pm] Javaid Ch. whatsapp: *یوم عاشورہ کی بزرگیاں*


جمعرات19اگست 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


ﷲ تعالی کی کتاب میں مہینوں کی تعداد بارہ ہے اور ان میں سے چار مہینے حرام ہیں ۔اور ماہ محرم ان مہینوں میں سے ہی ہے اور انہی میں عاشورہ کا دن واقع ہوتا ہے جو آدمی اس میں طاعت اور عبادت کرتا ہے خدا وند تعالیٰ اس کو بڑا اجر عطاء فرماتا ہے اور ابو نصر اپنے باپ سے اور وہ اپنی سند کے ساتھ مجاہد سے اور وہ ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ پیغمبر خدا نے فرمایا ہے کہ " اگر کوئی آدمی محرم کے مہینے میں روزہ رکھے تو اس کو ہر ایک روزہ کے عوض تین روزوں کا ثواب مرحمت فرمایا جاتا ہے ۔" میمون بن مہرانؓ ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ خدا کے رسول ﷺ نے فرمایا ہے کہ " اگر کوئی آدمی ماہ محرم میں عاشورہ کے دس روزے رکھے تو اس کو دس ہزار فرشتوں کو ثواب عنایت کیا جاتا ہیاور اگر کوئی خاص عاشورہ کے دن روزہ رکھے تو اس کو دس ہزار حج اور دس ہزار عمرہ کرنے والوں کا ثواب عطاء ہوتا ہے اور اگر آدمی عاشورہ کے دن کسی یتیم کے سر پر شفقت سے ہاتھ پھیرے تو اس کے عوض ﷲ تعالیٰ اس کو بہشت میں اس قدر درجے عنایت کرتا ہے جس قدر اس کے سر کے بالوں کی تعداد ہو اور اگر کوئی آدمی عاشورہ کی رات میں کسی مومن کا روزہ افطار کرائے تو وہ ایسا ہوتا ہے کہ گویا اس نے محمد ﷺ کی تمام امت کو پیٹ بھر کر کھانا کھلایا۔

صحابہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی کہ ائے ﷲ کے رسول ﷺ کیا ﷲ نے عاشورہ کو تمام روزوں پر بزرگی بخشی ہے؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں ایسا ہی ہے اس دن میں خدا نے آسمانوں کو پیدا کیا ہے۔ پہاڑوں اور دریاؤں کو پیدا کیا ہے لوح اور قلم کو اسی دن میں پیدا کیا ہے ۔ حضرت آدم علیہ السلام بھی اسی دن پیدا ہوئے اور اسی دن میں ان کو بہشت میں داخل کیا ہے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پیدائش بھی عاشورہ کے دن میں ہوئی ہے اور آپ نے اسی دن اپنے فرزند کے عوض قربانی دی اور عاشورہ کے دن فرعون کو دریا میں غرق کیا گیا اور ایوب علیہ السلام کی بلا کو اسی دن خدا نے دور کیا ، اور عاشورہ کے دن میں ہی خدا نے حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول فرمائی ،اور اسی دن میں ہی خدا نے حضرت داؤد علیہ السلام کے گناہ بخشے ، اور اسی روز میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام پیدا ہوئے اور قیامت کا دن بھی عاشورہ کا ہی دن ہو گا ۔ جیسے ابن عباس روایت کرتے ہیں کہ خدا کے رسول ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو آدمی عاشورہ کے دن روزہ رکھے اور شب بیدار رہے اس کو خداوند تعالیٰ ساٹھ سال کی عباد کا ثواب عطاء فرماتا ہے اور جو کوئی عاشورہ کے دن صرف روزہ ہی رکھے اس کو ہزار شہیدوں کا ثواب ملتا ہے اور ایک روایت میں یہ آیا ہے کہ جو آدمی عاشورہ کے دن میں روزہ رکھتا ہے اس کو اس قدر اجر عطاء کیا جاتا ہے جتنا ساتوں آسمانوں کے لوگوں کو ملتا ہے اور اگر کوئی آدمی عاشورہ کے روزہ کسی آدمی کو کھانا کھلائے تو ایسا ہوتا ہے کہ گویااس نے محمد ﷺ کی تمام امت کو پیٹ بھر کر کھلایا، اور جو عاشورہ کے روزے کسی یتیم کے سر پر شفقت سے ہاتھ پھیرتا ہے تو اس کو خداوند تعالیٰ بہشت میں اس قدر درجے دیتا ہے کہ جس اس کے سر کے بال ہوتے ہیں ۔ حضرت عمر بن خطابؓ نے عرض کیا ائے ﷲ کے رسول کیا خدا نے عاشورہ کے روزہ ہم لوگوں پر بڑا احسان اور فضل کیا ہے جواب میں فرمایا ہاں ایسا ہی کیا ہے اس روز میں خدا نے آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کیا ہے تمام پہاڑوں اور ستاروں کو اسی روز پیدا کیا ہے عرش عظیم اور کرسی اور لوح محفوظ کی پیدائش اسی روز میں ہوئی ہے ، اور جبرائیل علیہ السلام اور دوسرے فرشتوں اور حضرت آدم علیہ السلام کو اسی دن خداوند تعالیٰ نے پیدا کیا ہے۔ فرعون کو اور عاشورہ کے دن فرعون کو دریا میں غرق کیا ہے ، اسی روز میں ایوب علیہ السلام کو مرض اور دکھ سے شفاعت عطاء فرمائی ہے۔ اسی میں حضرت عسیٰ علیہ السلام پیدا ہوئے اور اسی روز حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول کی گئی۔ عاشورہ کے روز ہی حضرت داؤد علیہ السلام کے گناہ معاف ہوئے اور جب ﷲ تعالیٰ نے سلیمان علیہ السلام کو ملک عنایت کیا ہے تو وہ بھی عاشورہ کے روز ی ہوا ہے اور عرش عظیم پر اسی روز میں خداوند تعالیٰ کا استوار ہوا اور عاشورہ کے روز ہی قیامت برپا ہو گی۔پہلے پہل جب آسمان سے پانی برسا ہے تو وہ عاشورہ کا روز ہی تھا ، سب سے پہلے خداوند تعالیٰ کی رحمت عاشورہ کے دن میں ہی زمین پر نازل ہوئی ہے اور اگر کوئی آدمی عاشورہ کے روز نہائے تو وہ بیمار نہیں ہوتا مگر مرض الموت سے نہیں بچتا اور اگر کوئی آدمی عاشورہ کے روز میں اپنی آنکھوں میں سرمہ ڈالے تو سال بھر اس کی آنکھیں دکھتی نہیں اور جو آدمی اس روز کسی بیمار کی عیادت کرتا ہے تو وہ گویو تمام بنی آدم کی عیادت کر لیتا ہے۔اگر کوئی عاشورہ کے روز کسی کو ایک عام شربت پلائے تو وہ ایسا ہوتا ہے کہ جیسے کوئی خداوند تعالیٰ کی عبادت میں ایک ساعت بھی غفلت نہیں کرتا اور جو شخص اس روز میں چار رکعت نماز ادا کرتا ہے اور ہر ایک رکعت میں سورۃ فاتحہ کے پڑھتا ہے اور پچاس دفعہ سورۃ اخلاص تو اس کے عوض میں خداوند تعالیٰ اس کے پچاس گزشتہ سالوں کے گناہ اور پچاس آئندہ سالوں کے گناہ معاف کر دیتا ہے اور فرشتوں کے گروہ میں اس کے واسے نور کے پچاس محل بنائے جاتے ہیں ایک دوسری حدیث میں اس طرح آیا ہے کہ چار رکعت نماز پڑھے اور دو دو رکعت کے بعد سلام پھیر لے اور ہر ایک رکعت میں ایک دفعہ سورۃ فاتح پڑھے اور ایک دفعہ ہی اذا زلزالت الارض زلزالھا پڑھے اور ایک دفعہ ہی قل یا ایھاالکفرون پڑھے اور ایک دفعہ ہی سورۃ اخلاص پڑھے اور اس کے بعد جب نماز سے فارغ ہو تو ستر دفعہ خدا کے رسول مقبول ﷺ پر سلام بھیجے اور ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ پیغمبر رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ تمام سال بنی اسرائیل پر ایک ہی روزہ فرض کیا گیا ہے اور وہ روزہ عاشورہ ہے جو ماہ محرم کا دسواں روز ہوتا ہے۔ پس مسلمانوں کو چاہئے کہ اس روز میں روزہ رکھیں اور اپنے اہل و عیال کے واسطے کھانے پینے کی فراخی کریں کیونکہ اس دن کی برکت سے خداوند تعالیٰ سال بھر کے واسطے روزی فراخ کر دیتا ہے۔اور جو آدمی اس روز روزہ رکھتا ہے اس کو چالیس برس کا کفارہ بھی حاصل ہو جاتا ہے۔اگر کوئی آدمی عاشورہ کی شب بیداری کرے اور صبح تک خدا کی عبادت کرے تو وہ مرنے سے پہلے ہی اپنی موت پر واقف ہو جاتا ہے ۔ حضرت علی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ خدا کے رسول مقبول ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اگر کوئی آدمی عاشورہ کی رات کو شب بیدار رہے تو جب تک وہ چاہے اﷲ تعالیٰ اس کو زندہ رکھتا ہے اور سفیان بن عیینہ جعفر کوفی سے اور وہ حضرت ابراہیم بن محمد منتشر سے جو بقول اپنے زمانہ کے لوگوں کے کوفہ کے بہتر لوگوں میں سے تھے روایت کرتے ہیں کہ ہم کو یہ خبر ملی ہے کہ اگر کوئی آدمی عاشورہ کے روز اپنے اہل و عیال کی روزی فراخ کرے تو تمام سال ہی خداوند تعالیٰ اس کی روزی کو فراخ کرتا ہے۔سفیان کہتے ہیں کہ پچاس سال تک میں نے اس کا تجربہ کیا اور اس عرصے میں اپنی روزی کو ہمیشہ فراخ ہی دیکھا اور عبد اﷲ روایت کرتے ہیں کہ خدا کے رسول مقبول ﷺ نے فرمایا کہ اگر کوئی آدمی عاشورہ کے روز اپنے اہل و عیال پر روزی فراخ کردے تو اﷲ تعالیٰ اس پر تمام سال روزی کو فراخ کر دیتا ہے۔بعض پہلے زمانے کے بزرگ کہتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی عاشورہ کے روز روزہ رکھے تو اس سے اس کے سال بھر کے فوت شدہ روزوں کا کفارہ ہو جاتا ہے ، اور جو آدمی اس دن میں صدقہ کرے گا وہ وہ اس کے ایک سال کے فوت ہو گئے صدقہ کا کفارہ ہو گا اور یحییٰ بن کثیر کہتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی اپنی آنکھوں میں اس قسم کا سرمہ ڈالے کہ اس میں کستوری پڑی ہوئی ہو تو اس سے آئندہ تمام سال تک اس کی آنکھیں دکھتی نہیں اور ابو بصر اپنے باپ سے اور اپنی سند کے ساتھ ابی غلیظ بن امیہ بن خلف حجمی سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ ایک دفعہ خدا کے رسول ﷺ نے میرے گھر میں ایک چڑیا دیکھی اور فرمایا یہ پہلا جانور ہے جس نے عاشورہ کے روز روزہ رکھا اور قیس بن عبادہ کہتے ہیں کہ عاشورہ کے روز میں وحشی جانور روزہ رکھتے ہیں اور ابوہریرہؓ راوی ہیں کہ خدا کے رسول نے فرمایا کہ رمضان کے بعد افضل روزے ماہ محرم کے ہیں اور نماز فرض اور آدھی رات کی نماز کے بعد اور جس قدر نمازیں ہیں ان میں سے بہتر نماز وہ ہے جو عاشورہ کے روز پڑھی جائے اور حضرت علیؓ کہتے ہیں کہ اﷲ نے رسول ﷺ کو فرمایا کہ محرم خداوند تعالیٰ کا مہینہ ہے اور اس ماہ میں خداوندتعالیٰ نے ایک قوم کی توبہ کو قبول کیا ہے اور جو آدمی اس مہینے میں توبہ کرے گا خداوندتعالیٰ اس کی توبہ قبول فرمائے گا اور ابن عباسؓ راوی ہیں کہ اﷲ کے رسول مقبول ﷺ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی آدمہ ماہ ذی الحجہ کے اخیر دن کا اور ماہ محرم کے پہلے دن کا روزہ رکھے تو وہ ایسا ہے کہ گویا اس نے گزشتہ سال کے تمام روزے رکھ لئے اور آئندہ سال کے روزوں کو شروع کیا پچاس سال کے واسطے اس کا خداوند تعالیٰ کفارہ گناہ کرتا ہے ۔عروہؓ عائشہؓ سے روایت کرتے ہیں کہ جاہلیت کے دنوں میں عاشورہ کے دن قریش روزہ رکھا کرتے تھے ۔ 

مکہ میں اسی دن خدا کے رسول ﷺ بھی روزہ رکھا کرتے تھے اور جب خدا کے رسول مقبول ﷺ مدینہ طیبہ میں تشریف لائے تو آپ نے یہود لوگوں سے عاشورہ کے دن کی کیفیت دریافت فرمائی ، انہوں نے جواب دیا کہ اس دن میں خدا نے حضرت موسیٰ علیہ السلام اور بنی اسرائیل کو فرعون اور اس کی قوم پر غلبہ دیا اس لئے اس روز کی تعظیم کے واسطے اس دن روزہ رکھتے ہیں۔یہ سن کر خدا کے رسول مقبول ﷺ نے فرمایا جس قدر تم حضرت موسیٰ علیہ السلام کے حقدار ہو ہم اس سے زیادہ حقدارہیں کہ اپنی امت کے لوگوں کو فرمایا کہ عاشورہ کے دن روزہ رکھیں۔

تیسری یہ کہ اسی روز حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی جودی پہاڑ پر ٹھہری تھی ، چوتھی یہ کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پیدائش اسی روز میں ہوئی تھی اور اسی دن خدا نے ان کو اپنا دوست بنایا اور اسی روز میں نمرود کی آگ سے اﷲ نے ان کو نجات دی اور پانچویں یہ کہ اسی روز اﷲ تعالیٰ نے حضرت داؤد علیہ السلام کی توبہ کو اجابت کا درجہ بخشا اور حضرت سلیمان کے ہاتھ سے نکلا ہوا ملک اسی دن یں ہی پھر ہاتھ میں آیا اور چھٹی یہ کہ حضرت ایوب علیہ السلام بیماری اور دکھ میں گرفتار تھے اسی دن میں ہی اﷲ تعالیٰ نے آپ کی بیماری اور دکھ کو دور کیا، ساتویں یہ کہ اﷲ جل شانہ نے عاشورہ کے روز میں ہی حضرت موسیٰ علیہ السلام کو دریا سے پار کر دیا تھا اور فرعون کو معہ اس کی قوم کے اس مٰن غرق کر دیا اور آٹھویں یہ کہ حضرت یونس علیہ السلام کو مچھلی نگل گئی تھی اسی دن میں ہی خدا نے آپ کو مچھلی کے پیٹ سے نکالا اور نویں کرامت یہ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو جو دنیا سے آسمانوں پر اٹھا لیا تھا اسی روز میں ہی اٹھائے گئے تھے ۔

*عاشورہ کے دن کی بزرگیاں*

حضرت مام حسینؓ بن علیؓ کی وفات عاشورہ کے روز میں ہی واقع ہوئی ہے یعنی اسی دن میں آپ کو شہادت کا درجہ ملاہے اور اُمِ سلمہؓ نے روایت کی ہے کہ ایک دفعہ خدا کے رسول میرے گھر میں موجود تھے اسی اثناء میں اچانک حضرت امام حسینؓ آ گئے اور میں اس وقت دونوں کی طرف دیکھ رہی تھی اور حضرت امام حسینؓ اس وقت رسول اکرم ﷺ کے سینہ مبارک پر کھیل رہے تھے اور میں نے دیکھا کہ آنحضرت ﷺ نے اپنے ہاتھ میں تھوڑی سے مٹی لی ہوئی ہے اور آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو رہے ہیں جب امام حسینؓ چلے گئے تو میں نے آپ کی خدمت میں عرض کی کہ ائے اﷲ کے رسول میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں آپ کے ہاتھ میں یہ مٹی تھی اور آنسو جاری تھے آپ نے جواب میں فرمایا کہ جس وقت میں نے امام حسینؓ کو اپنے سینے پر کھیلتے ہوئے دیکھا تو اسی وقت مجھے خوشی ہوئی، اسی اثناء میں حضرت جبرائیل علیہ السلام میرے پاس تشریف لائے اور آکر مجھے تھوڑی سی مٹی دی اور دے کر کہا کہ اس مٹی میں امام حسینؓ شہید ہونگے اس خبر کے سننے سے میں رویا ہوں ۔ حسن بصری کہتے ہیں کہ سلیمان بن عبد الملک نے خدا کے رسول ﷺ کو خواب میں دیکھا اور اس میںآپ نے سلیمان کو خوشخبری دی اور مہربانی کے کلمات آپ نے بیان فرمائے اور جب صبح ہوئی تو سلیمان نے حسن بصری سے اس خواب کی تعبیر پوچھی حسن بصری نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تو نے رسول خدا کے اہل بیت کے ساتھ کوئی احسان اور نیک سلوک کیا ہے سلیمان نے جواب دیا کہ ہاں کیا ہے کہ یزید بن معاویہ کے خزانے میں حسین بن علیؓ کا سر مبارک میں نے دیکھا تھا میں نے اس کو لے کر دیبا کے پانچ کفن پہنائے اور اپنے دوستوں کے گرو ہ کو ساتھ لے لیا اور اس پر نماز پڑھی اور اس کے بعد اس کو دفن کر دیا گیا یہ سن کر حسن بصری نے فرمایا یہی کام خدا کے رسول کی خوشنودی کا باعث ہوا ہے اور انہوں نے آپ کو خوشخبری دی ہے اور یہ سن کر سلیمان نے حسن بصری کے ساتھ نیک سلوک کیا ان کو فاخرہ خلعت عطاء کیا اور بیش قیمت تحفہ بخشا اور حمزہ بن زیات کہتے ہیں کہ میں نے خدا کے رسول اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خواب میں دیکھا ہے کہ آپ حسین بن علی بن ابی طالب کی قبر پر درود پڑھ رہے تھے اور ابو نصر اپنے باپ سے اور جعفر بن محمد سے روایت کرتے ہیں کہ جس روز حضرت امام حسینؓ نے شہادت پائی ہے اس دن ستر ہزار فرشتے آپ کی قبر پر نازل ہوئی اور وہ آپ کی مظلومی اور حالت زار پر قیامت تک روتے رہیں گے

*یوم عاشورہ کی خاص اہمیت*

اللہ تعالی نے یہ کائینات دس محرم کو بنائی اور اسی روز قیامت برپا ہو گی

اسی روز آدم علیہ السلام کو پیدا کیا گیا

اور عالی مقام حضرت امام حسینؓ بن علیؓ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جگر گوشہ بتول حضرت فاطمہ زہرہ علیہ سلام کی شہادت عاشورہ کے روز کربلا میں ہوئی۔

*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمیں اہل بیت سے محبت کرنے والا بنا دے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت اور کتاب اللہ پر عمل کرنے والا بنا دے۔
آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء

خادم اہل بیت

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. com
[20/08 9:58 pm] Javaid Ch. whatsapp: *تبلیغ سب پر واجب ہے*

جمعہ 20 اگست 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی الله عنہما - سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا: ”میری طرف سے لوگوں کو (احکامِ الٰہی) پہنچا دو اگرچہ ایک آیت ہی ہو، اور بنی اسرائیل سے روایت کرو، ان سے بیان کرنے میں کوئی حرج نہیں، اور جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھا تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے“۔  
عن عبد الله بن عمرو بن العاص -رضي الله عنهما-: أن النبي -صلى الله عليه وسلم- قال: «بلغوا عني ولو آية، وحدثوا عن بني إسرائيل ولا حرج، ومن كذب علي متعمدا فَلْيَتَبَوَّأْ مقعده من النار».

*شرح الحديث :*

حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ وہ علم جو وراثت میں مجھ سے قرآن و سنت کی شکل میں چلتا آرہا ہے اسے لوگوں تک پہنچاؤ، اگر چہ وہ جو تم لوگوں تک پہنچاؤ قرآن کریم کی ایک آیت جتنا تھوڑا ہی کیوں نہ ہو۔ تاہم اس کے لیے شرط یہ ہے کہ پہنچانے والا عالم ہو اور جو کچھ پہنچائے اسے سمجھنے والا ہو۔ اسلامی تعلیمات کی تبلیغ کرنے کا حکم اس حال میں دیا گیا ہے جب اس پر تبلیغ کرنا واجب ہو۔ اگر اس پر اس کی تبلیغ کرنا واجب نہ ہو جیسے وہ ایسے شہر میں ہو جہاں اللہ کے دین کی طرف دعوت دینے والے دعاۃ موجود ہوں جو لوگوں کو تعلیم دیتے ہیں اور ان کے دینی معاملات میں ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں تو اس پر تبلیغ کرنا واجب نہیں، بلکہ مستحب ہے۔ بنی اسرائیل کے واقعات بیان کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں جیسے قربانی کو جلانے کے لیے آسمان سے آگ کا اترنا، اسی طرح بچھڑے کی عبادت کرنے سے توبہ میں اپنے آپ کو قتل کرنے کا واقعہ یا قرآن کریم میں مذکور وہ تفصیلی قصے جو عبرت اور نصیحت کے لیے ذکر کیے گئے ہیں۔ جو شخص آپ ﷺ پر جھوٹ بولے گا وہ آگ میں اپنا ٹھکانا بنا لے۔ اس لیے کہ آپ ﷺ پر جھوٹ بولنا عام لوگوں پر جھوٹ بولنے کی طرح نہیں، بلکہ اللہ کے رسول ﷺ پر جھوٹ بولنا اللہ تعالیٰ پر جھوٹ بولنا ہے، پھر یہ شریعت میں جھوٹ بولنا ہے۔ کیوں کہ جس چیز کی خبر اللہ کے رسول ﷺ وحی کے ذریعے دے رہے ہیں وہ اللہ کی شریعت ہے۔چنانچہ اس کی سزا بہت سخت ہے۔

*الدعاء*
 یا اللہ تعالی ہمیں دین کی صحیح سمجھ عطا فرماء تاکہ ہم اس پر عمل کر سکیں اور دوسروں کو بھی دین سیکھا سکیں۔

آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik. com
[21/08 8:16 pm] Javaid Ch. whatsapp: *سمجھو اسلام کو*

ہفتہ 21 اگست 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


برادران اسلام
السلام علیکم و رحمۃ

مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جب سے میں نے ہوش سنبھالی ہے اس وقت سے میں ثواب کمانے کی جستجو میں ہوں۔ جو ثواب کے کام مجھے میرے گھر والوں سمجھاۓ یا میرے اساتذہ نے یا مذھبی لوگوں نے مجھے تعلیم دی میں ان کے مطابق لپک لپک کر نیکیاں کرتا رہا مگر جب مجھے دینی شعور آیا تو میں سوچنے پر مجبور ہو گیا کہ آخر میرے رب نے مجھے بغیر سوچے سمجھے فقط ثواب اکٹھا کرنے کے لئے میرے رب نے مجھے پیدا کیا یا میرا مقصد حیات کچھ اور ہے۔

جب میں نے قرآن کا مطالعہ کیا تو نئ نئ جہتیں مجھ پر منعکس ہونا شروع ہو گئیں تب پتا چلا کہ میرا مقصد حیات تو قرآن مجید پر غور و خوذ کرنا ہے کیونکہ رب کائینات تو مجھے چیلنج دے رہا ہے
فرمان ربانی ہے

*اے عقل و دانش والے لوگو!*
*میری آیات پر غور کیوں نہیں کرتے*

ایک اور آیت پر نظر پڑی
 
*کوئی ہے جو میری آیات پر غور کرے*
میں سوچنے پر مجبور ہو گیا کہ یہ حافظ قرآن تو بس قرآن کا طوطے کی طرح رٹا لگا کر ڈھروں ثواب اکھٹا کر رہے ہیں مگر مقصد نزول قرآن تو یہ نہیں!

قرآن کا پڑھنا تو صرف ایک پہلو ہے

قرآن سمجھ کر پڑھنا دوسرا پہلو اور قرآن پر غور و خوذ کرنا تیسرا پہلو اور اس پر عمل کرنا اصل مقصد نزول قرآن۔

 علم دین میں جب غوطہ زنی کی تو ادراک ہوا کہ میرے حفاظ، مولوی، ملاء اور عام علماء اکرام تو دین کا سطحی سا علم رکھتے ہیں ماسوائے جید علماء اور مفتی حضرات اور  چند دینی اساتذہ کرام کے سبھی لوگ بس ثواب کے اور نان و نفقہ کمانے کے چکر میں ہیں۔ خدمت دین اور فکر قرآن اور شرعیت کے نفاذ سے تو ہم  بہت دور ہیں۔
فرمان ربانی ہے کہ میری آیات کو کم قیمت پر مت بیچو!
مگر اہل قرآن تو دین بیچ رہے ہیں۔
 کچھ سیانے لوگوں کو کہتے سنا ہے کہ اللہ تعالی نے کم قیمت بیچنا منع کیا ہے مگر زیادہ پر نہیں۔

دین اسلام کے تمام شعار پر اگر سمجھ کر عمل کیا جاۓ تو اصل کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا قول مبارک ہے کہ حکمت مومن کی کھوئی ہوئی میراث ہے جہاں سے ملے لے لو.

یاد رہے کہ دین پر عمل پیرا ہونے کے لئے دین کا جاننا ضروری ہے اور دین جاننے کے لۓ ہمیں 
علماء کرام سے علم حاصل کرنا چاہیۓ

دینی کتب سے استفادہ کیا جاۓ۔

یاد رہے کہ انٹرنیٹ پر کتب دینیہ کا ایک کثیر ذخیرہ موجود ہے ان کتب سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

جید مفتی حضرات بھی آن نیٹ ہمہ وقت موجود ہیں اور آپکی علمی تشنگی یہ پوری کر سکتے ہیں۔ 

یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ کچھ ملاؤں کی بے جا باتوں اور خود ساختہ پابندیوں کی وجہ سے ہم اسلام کو سمجھ ہی نہیں سکے اور خوف کے مارے ہم نے قرآن مجید کو اٹھا کر بالا طاق رکھ دیا۔ ہونا تو یہ چاہیۓ تھا کہ ہم قرآن و حدیث کو روزانہ اپنے مطالعہ میں رکھتے اور دین محمدی کو ہم اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیتے اور اپنی روزمرہ زندگی میں دین نافذ کر لیتے اور  اس پر  عمل کرتے تو آج ہم اسلام کو لیکر دنیا پر چھاۓ ہوتے مگر ملاں نے ہمارے ہاتھ اور پاؤں باندھ دیۓ اور سدا کے لۓ ہمیں اپنا غلام بنا لیا۔
اور عام تعلیم یافتہ لوگوں کو قرآن فہمی سے یہ کہہ کر روک دیا کہ تم قرآن کو کیا سمجھو گے کیونکہ قرآن سمجھنے کے لئے 14 علوم چاہییں۔ یہ اپنی منوپلی قائم رکھنے کے لئے سب بنائی ہوئی باتیں ہیں.

اگر قرآن مجید اور احادیث عام آدمی نہیں سمجھ سکتا اور یہ علماء تک محدود ہیں تو پھر ان قرآنی آیات کے چہ معنی؟

"قرآن ہم نے آسان زبان میں اتارا تاکہ تم سمجھ سکو"

" اے عقل و دانش والے لوگو میری آیات پر غور کیوں نہیں کرتے؟

"ہے کوئی جو میری آیات پر غور کرے؟

"جو عقل سے کام نہی لیتے وہ حیوان ہیں بلکہ حیوانوں سے بھی بد تر ہیں"

یاد رہے کہ مدرسوں سے کچی پکی تعلیم لیکر اپنے آپکو  علماء اکرام کہتے ہیں اپنی پڑھائی کو علم اور ہمارے علم کو فن کہتے ہیں۔

ان کی علمی قابلیت تو اتنی ہے کہ غیر ملکیوں کو دین بھی پیش نہیں کر سکتے کیونکہ ان کی زبان ان کو نہیں آتی اور یہ تو کالج و یونیورسٹیوں کے تعلیم یافتہ طبقے کا خاصہ ہے کیونکہ ان میں ماہر لسانیات بھی ہوتے ہیں۔ ہر کالجیٹ انگریزی بخوبی جانتا ہے جبکہ ملاں اس سے لابلد ہیں بلکہ یہ حضرات انگریزی کا پڑھنا لکھنا بھی گناہ سمجھتے ہیں اور انکے لباس کو غیر مسلم کا لباس سمجھتے ہیں مگر ان سے کوئی یہ پوچھے کہ اسلام کا مسنون لباس کیا ہے؟؟؟
 
ضرورت اس امر کی ہے کہ عام مسلمان بھی دینی تعلیم حاصل کریں اور ان ملاؤں کی موناپلی توڑیں وگرنہ یہ تو دین اسلام کو اپنا غلام بناۓ بیٹھے ہیں۔

عام پبلک سے گزاش ہے کہ ملاں کی بات پر نہیں بلکہ قرآن مجید اور احادیث نبوی پر عمل کریں۔ دین کی صرف ان باتوں پر عمل کریں جن کی کتاب و سنت سے دلیل ملتی ہو یہ صحیح دلائل جہاں سے بھی اور جس سے بھی ملیں ان کو قبول کریں۔ یہ ضد نہ کریں کہ بات بس مولوی کی ہی ماننی ہے۔

یاد رہے ہم نے کلمہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا پڑھا ہے نہ کہ کسی فرد واحد کا اور یہی اصل دین اسلام ہے۔

اب وقت آگیا ہے کہ تلاش حق کیا جائے اور اندھی تقلید نہ کی جاۓ۔ ایسا نہ ہو کہ اللہ تعالی کے ہاں ہم شرک و بدعات اور اندھی تقلید پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گنوا دیں اور آخرت میں ہمارے ہاتھ خالی ہوں کیونکہ اللہ تعالی کے ہاں فقط وہی عمل قابل قبول ہونگے جو سنت نبؤی صلی اللہ علیہ والہ وسلم  کے مطابق ہونگے۔

اے اللہ ہمیں ہدایت دے اور صحیح اسلام کا علم عطا فرما۔ آمین یا رب العلمین

وما علینا الا البلاغ المبین

Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell: 00923008604333
[24/08 8:03 pm] Javaid Ch. whatsapp: *ڈرپوک بن کر اپنا مال ڈاکوؤں کے حوالے کرنا بذدلی ہے*


اتوار 22 اگست 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


*اے عقل و دانش والے لوگو!*
*بہادر بنو بذدل بن کر اپنا مال آسانی سے ڈاکوؤں اور رہزنوں کے حوالے نہ کرو اور ان ظالموں سے لڑیں اور اگر آپ اس قضیہ میں مارے بھی جاتے ہیں تو نبی کریم کے قول کے مطابق آپ شہید ہونگے*

*کیا آپ شہادت کے رتبے کی خواہش نہیں رکھتے؟*

*کیا آپ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بات پر یقین نہیں؟*

آجکل وطن عزیز میں چھینا جھپٹی، چوری اور ڈاکے کے کیس بڑھتے جا رہے ہیں۔ ڈاکوؤں اور راہزنوں کے نڈر ہونے کی اہم وجہ یہ بھی ہے کہ ہم ڈرپوک ہیں اور اپنے مال کی خود حفاظت اور مزاحمت کرنے کی بجائے فورا" اپنا مال و متاع اسلحہ کے ڈر سے ڈاکوؤں اور رہزنوں کے حوالے کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے ڈاکوؤں کا حوصلہ بڑھتا جا رہا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کمزوری کی وجہ سے ہر عیرہ غیرا ڈاکو بن گیا ہے۔

اس معاملے میں ہمارا دین اسلام ہمیں اپنے مال کی خود بھی حفاظت کرنے کا ذمہ دیتا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ

"جو اپنے مال کی حفاظت میں مارا گیا وہ شھید اور قرآن مجید فرقان حمید شہادت کے رتبہ کی عظمت یوں بیان کرتا ہے کہ شہید جنتی ہے اور جنت میں عالی مقام و مرتبہ پاۓ گا

سورۃ آل عمران آیت 169 میں ارشاد باری تعالی ہے کہ

جو لوگ اللہ کی راہ میں شہید کئے گئے ہیں ان کو ہرگِز مُردہ نہ سمجھیں ، بلکہ وہ زندہ ہیں اپنے رب کے پاس روزیاں دیئے جاتے ہیں۔

ملاحظہ فرمائیں فرامین

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم۔

سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر کوئی آدمی ظلم کرتے ہوئے میرا مال لینا چاہے تو میں کیا کروں؟

آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:

اسے اللہ کا واسطہ دے۔

اس نے کہا:

اگر وہ نہ مانے تو؟

آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:

تو اسے اللہ کا واسطہ دے۔

اس نے کہا:
اگر وہ پھرنہ مانے تو؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:

تیسری بار اسے اللہ کا واسطہ دے۔

اس نے کہا: اگر وہ پھر بھی نہ مانے تو؟

آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اب کی بار اس سے لڑائی کر، اور اگر اس لڑائی میں تو قتل ہو گیا تو تو جنت میں جائے گا اور اگر وہ مارا گیا تو وہ دوزخ میں جائے گا۔(رواہ مسند احمد 6216)

ایک اور حدیث میں حکم ہے کہ تو پھراس سے لڑ، یہاں تک کہ تو اپنے مال کی حفاظت کر لے یا آخرت کے شہداء میں سے ہو جائے (رواہ احمد)

سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:

جو اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے قتل ہو جائے، وہ شہید ہے(مسند احمد 6218)

سبحان اللہ شہادت آپکا مقدر اور جنت آپ کا مقام ہوا چاہتا ہے مگر آپ ڈر کر اپنی زندگی کی جمع پونجی اپنے ہاتھوں سے ظالموں کے حوالے کر رہے ہیں؟

ہم عجب ڈرپوک لوگ ہیں۔ مرنے سے بھی ڈرتے ہیں اور جنت بھی چاہتے ہیں۔ کیا موت اور زندگی اللہ کے اختیار میں نہیں؟

ہو سکتا ہے کہ ابھی آپکی موت کا وقت ہی نہ ہو؟ ذرا سوچو!

کیا آپکو اللہ تعالی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے وعدوں پر یقین نہیں؟

جس جنت کے لئے آپ زندگی بھر دعائیں مانگتے ہیں اور دن رات نیک اعمال کرتے ہیں ان سب دعاؤں کی مقبولیت کا وقت آن پہنچتا ہے اورجنت کی کامیابی آپ سے چند لمحے دور، بس اسے حاصل کرنے کا حوصلہ چاہیۓ۔

اگر ہم میں یہ حوصلہ پیدا ہو جاۓ تو ممکن ہی نہیں بلکہ یقینا" ڈاکو بھاگ جائیں گے کیونکہ انھیں اپنی جان بھی پیاری ہے اور پکڑے جانے کا خوف بھی اور ان شاء اللہ وہ بھاگنے پر مجبور ہوجائیں ہے۔

*حرف آخر۔*

میرے ہم وطنو!

یاد رکھو جب تک ہم ظلم کے خلاف مقابلہ نہ کریں گے تو ہم لٹتے رہیں گے ظالم دندناتے پھرتے رہیں گے ان ظالموں کا ہاتھ روکنا ہوگا انھیں زیر کرنا ہو گا وگرنہ سارے بے روزگار لوگ ڈاکو بن جائیں گے کیوں کہ ملک میں بے روزگاری انتہا پر چلی گئ ہے اور حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

ملک میں جنگل سا قانون ہے جس کی لاٹھی اسکی بھینس۔

موت تو آخر آنی ہی ہے تو پھر شہادت کی موت کیوں نہیں؟

الدعاء
اللہ تعالی سے دعاء ہے کہ لوگ عاقبت سے ڈریں اور :-)ہم ظلم کو ہاتھ سے روکنے والے بن جائیں اور ہماری حکومت عوام کی محافط بن جائے۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell: 00923008604333
[24/08 8:03 pm] Javaid Ch. whatsapp: *تقویٰ کیا ہے؟*


پیر 23 اگست 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


*یہ کبیرہ گناہوں سے بچنے کا نام ہے*

*تقویٰ کا مفہوم*

تقویٰ کے لفظی معنی ہیں (پرہیزگاری ، ﷲ تعالی سے ڈرنا اور اپنے آپ کو گناہوں سے بچانا کے ہیں) تقویٰ کا مفہوم یہ ہے کہ ﷲ تعالیٰ کا خوف رکھتے ہوئے اپنے آپ کو گناہوں سے بچانا اور پرہیزگاری اختیار کرنا " تقویٰ" کہلاتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں تقویٰ ایمان لانے کے بعد فرائض و واجبات کو ادا کرنا اور ممنوعات و مکروہات کو ترک کرنا یعنی نیکیوں کا اختیار کرنا اور گناہوں، برائیوں سے بچنا تقویٰ کہلاتا ہے۔ تقویٰ اختیار کرنے والے کو " متقی" اور پرہیزگار کہتے ہیں۔

*تقویٰ کا حکم:*

اصل تقویٰ سے مراد خوف خدا ہے ، ﷲ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے " ائے لوگو! اپنے رب سے ڈرتے رہو" (سورۃ النساء)، ایک اور جگہ ارشاد فرمایا: " ائے ایمان والو! ﷲ سے ڈرتے رہو جیسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے۔" (آل عمران) 

*قرآن کی روشنی میں تقویٰ کی اہمیت:*

قرآن پاک کی تلاوت اور اس کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ﷲ تبارک و تعالیٰ نے اہل ایمان کو بیشمار صفاتِ جلیلہ سے مزین فرمایا ہے اور قرآن پاک میں جگہ جگہ مومنوں کی ان صفات کو بیان کیا گیا ہے اور اہل ایمان سے تقاضا کیا گیا ہے کہ اہل ایمان اور صاحبان تقویٰ کی جن خصوصیات کو قرآن کریم میں بیان کیا گیا ہے اہل ایمان کو ان صفات جمیلہ اور اوصاف حمیدہ سے متصف ہونا چاہئے۔ 

اہل ایمان تقویٰ کے لئے مندرجہ ذیل خصوصیات اور اعلیٰ صفات کو قرآن مجید میں بیان فرمایا گیا ہے۔

قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے " (الف ، لام، میم) (یہ) وہ عظیم الشان کتاب ہے جس میں کسی شک کی گنجائش نہیں ہے۔ یہ ان متقین کے لئے ہدایت ہے اور جو غائب پر ایمان لاتے ہیں او نماز قائم کرتے ہیں اور ہماری دی ہوئی روزی میں سے (ہماری راہ میں) خرچ کرتے ہیں اور وہ جو ایمان لائے ہیں اس پر جو آپ ﷺ پر نازل کیا گیا ہے آپ ﷺ سے پہلے (انبیاء پر) اور آخرت پر (بھی) وہ یقین رکھتے ہیں۔" (سورۃ البقرہ)

اس آیت مبارکہ میں مومنین مخلصین اور متقین و مومنین کی پانچ جامع صفات بیان کی گئی ہیں۔ جو آدمی ان پانچ صفات پر ایمان و یقین نہیں لائے گا ، وہ اس وقت تک مومن نہیں کہلا سکتا ، چہ جائے کہ اس کو متقی کہا جائے ، کیونکہ متقی وہی ہو سکتا ہے جو ایمان والا ہو اوران امور پرعمل کرے۔ 

سورۃ آل عمران میں ہے: "تم ﷲ سے تقویٰ اختیار کرو جتنا تم سے ہو سکے۔" تقویٰ کی اہمیت کا اندازہ اس سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن مجید میں 236 سے زائد آیات ایسی ہیں جس میں مختلف انداز میں تقویٰ ہی کا بیان ہے۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ دنیا میں جتنے بھی انبیاء کرام تشریف لائے سبھی نے اپنی اپنی امتوں کو تقویٰ اختیار کرنے کا حکم دیا ۔ قرآن مجید میں ایک مقام پر ﷲرب العزت نے مومنوں کو خطاب کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: " ائے ایمان والو! تم ﷲ سے تقویٰ اختیار کرو جیسا کہ اختیار کرنے کا حق ہے۔(آل عمران

بہت سی آیات ایسی ہیں جن میں بڑے پُر زور انداز میں خالق کائنات نے بندوں سے تقویٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ کئی آیات ایسی ہیں جن میں تقویٰ اختیار کرنے پر اجر و ثواب کا وعدہ ہے اور کہیں ترک تقویٰ پر عذاب کی وعید، کہیں ترغیب ہے تو کہیں ترتیب۔" تقویٰ " کا لغوی معنی ہے نفس کو اس چیز سے محفوظ رکھنا جس سے اس کو ضرر کا خوف ہو۔ اصطلاح شریعت میں انسان کا ان کاموں سے بچنا ھے جو اس کے لئے آخرت میں غضب خداوندی کا باعث ہوں۔

حضرت عبد ﷲ بن عباسؓ فرماتے ہیں: " تقویٰ یہ ہے کہ انسان شرک، گناہ کبیرہ اور بے حیائی کے کاموں سے بچے۔ " 

حضرت سری سقطی ؒ فرماتے ہیں کہ "متقی وہ ہے جو اپنے نفس سے دشمنی کرتے ہوئے ، اس کے خلاف چلتا ہے۔ ایک قول یہ ہے کہ تقویٰ ہر اس چیز سے بچنے کا نام ہے جو ﷲ تعالیٰ سے دور کرے۔
حضرت ابو ذر غفاریؓ نے فرمایا: " تقویٰ ہر قسم کی بھلائی جامع ہے یہ وہ چیز ہے جس کا ﷲ تعالیٰ نے اولین اور آخرین کو حکم دیا ہے۔" علامہ سید شریف جرجانی ؒ اپنی مشہور و معروف کتاب "التعریفات میں لکھتے ہیں کہ آداب شریعت کی حفاظت کرنا اور ہر وہ کام تمہیں ﷲ تعالیٰ سے دور کرے اس سے خود کو باز رکھنا تقویٰ ہے۔

تقویٰ کے عام طور پر تین بڑے درجات ہیں۔
(۱)اول۔ادنیٰ درجہ 
(۲) دوئم۔متوسط طبقہ (۳) سوئم۔ اعلیٰ درجہ

ادنیٰ درجہ دائمی اور ابدی عذاب سے بچنا ہے، یعنی کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوجانا۔ یہ درجہ ہر کلمہ گو مسلمان کو حاصل ہے۔

 *تقویٰ کی فضیلت اور اہمیت احادیث مبارکہ کی روشنی میں:*

تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو متقی اور پرہیزگار ہے۔ (القرآن)

سیدنا ابن مسعودؓ سے روایت ہے کہ نبی مکرم ﷺ یہ دعا فرمایا کرتے تھے: 
" ائے میرے پروردگار میں تجھ سے ہدایت کا، پرہیزگاری (تقویٰ) کا، پاکدامنی کا اور لوگوں سے بے نیازی کا سوال کرتا ہوں۔ (مسلم)

رسول ﷲ ﷺ فرمایا کرتے تھے: جو شخص کسی بات پر قسم کھا لے ، پھر اس میں زیادہ پرہیزگاری والی بات دیکھے تو اس کو چاہئے کہ وہ پرہیزگاری والا عمل اختیار کرے۔ (مسلم)

رسول ﷲ ﷺ نے حجتہ الوداع کے موقع پر ارشاد فرمایا: " ﷲ سے ڈرو، اپنی پانچوں نمازوں کو ادا کرو، اپنے رمضان المبارک کے روزے رکھو، اپنے مالوں میں سے زکوٰۃ ادا کرو اور اپنے حاکموں کی اطاعت کرو یقیناً تم اپنے پروردگار کی جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔ (ترمذی)

رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا "ﷲ اس دنیا میں تمہیں جانشین بنانے والا ہے کیونکہ دنیا شیریں اور سر سبز و شاداب ہے۔ وہ دیکھے گا تم کام کیسے کرتے ہو؟ اگر تم کامیاب ہونا چاہتے ہو تو دنیا کے دھوکے سے بچو اور عورتوں کے فتنے میں مبتلاء ہونے سے بچو کیونکہ بنی اسرائیل کی پہلی آزمائش عورتوں ہی کے بارے میں تھی۔ (مسلم)

رسول ﷲ ﷺ کی دعاؤں میں سے اپنے نفس کی اصلاح کی بھی دعائیں تھیں۔ آپ ﷺ یہ دعاء مانگا کرتے تھے 
" ائے میرے ﷲ میرے نفس کو تقویٰ سے آراستہ فرما اور اس کا تزکیہ فرما دے۔ تو ہی اس کا بہترین تزکیہ فرمانے والا ہے تو ہی اس کا ولی (نگہبان) اور تو ہی اس کا آقا ہے۔(حصن حصین)

رسول ﷲ ﷺ دل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں " تقویٰ یہاں ہے۔ تقویٰ یہاں ہے۔
 (حصن حصین)

حضور ﷺ ارشاد فرماتے ہیں " متقی وہ شخص ہے جو بعض جائز چیزوں کا نا جائز کے خوف سے چھوڑ دے۔ یعنی نا جائز سے اتنا ڈرتا ہے کہ جائز چیزوں کو ترک کر دیتا ہے۔" (متفق علیہ)

حضور پاک ﷺ ارشاد فرماتے ہیں " عبادت کی زیادتی سے علم کی زیادتی بہتر ہے۔
" بہترین دین تو تمہارا تقویٰ ہے۔ (طبرانی)

حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جب بندے نے نکاح کر لیا تو اس کا نصف دین محفوظ ہو گیا ۔ باقی نصف کو بچانے کے لئے ﷲ سے تقویٰ اختیار کرے۔ (بیہقی)

نبی ﷺ ارشاد فرماتے ہیں کہ " ایک مومن بندے کے لئے تقویٰ کے بعد نیک بیوی سے بہتر کوئی شے نہیں ۔ نیک عورت کی صفات یہ ہیں کہ جب اس کو حکم دیا جائے تو وہ تعمیل کرے۔ جب خاوند اس کی طرف دیکھے تو اس کو خوش کر دے۔ اگر کبھی اس کو قسم دی جائے تو اس کو پورا کرے۔ اگر خاوند کہیں چلا جائے تو خاوند کے پیچھے سے اپنے خاوند کے مال اور اپنی عصمت کی حفاظت کرے۔ (ابن ماجہ)

رسول ﷲ ﷺ ارشاد فرماتے ہیں کہ " ﷲ نے مجھ کو اطلاع دی ہے کہ تم لوگ خاکساری کیا کرو اور کوئی شخص کسی شخص پر فخر نہ کیا کرے (مسلم)

نبی ﷺ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے عاجزی و انکساری اختیار کی ﷲ تعالیٰ اس کا مرتبہ بلند کرتا ہے۔ یہاں تک کہ اس کا اعلیٰ علییین میں سب سے اونچے مقام پر پہنچا دیا جاتا ہے۔ (ابن حبان)

ﷲ کے نبی ﷺ نے حجتہ الودع کے موقع پر ارشاد فرمایا کہ " تمہارا باپ ایک، عربی کو عجمی پر ، کالے کو گورے پر کوئی فوقیت حاصل نہیں ہے۔ اب تو بزرگی صرف تقویٰ اور پرہیزگاری سے حاصل ہو سکتی ہے اور ﷲ کے نزدیک بزرگ وہ ہے جو تم میں سب سے زیادہ متقی اور پرہیزگار ہو گا۔ (بیہقی)

دوزخ اور جنت میں ایک دفعہ مناظرہ ہوا ، دوزخ نے کہا مجھ میں تو مغرور اور متکبر لوگ داخل ہونگے۔ جنت نے کہا کہ مجھ میں تو ضعیف اور کمزور مسلمان داخل ہونگے۔ ﷲ ان دونوں کے درمیان اس طرح فیصلہ کیا کہ دوزخ تو میرا عذاب ہے۔ میں جس کو چاہوں گا تیرے ذریعے عذاب علیم دوں گا۔ جنت سے کہا تو میری رحمت ہے۔ میں جس کو چاہوں گا تیرے ذریعے رحمت دوں گا۔ مناظرے کی ضرورت نہیں میں تم دونوں کا مالک ہوں۔ (متفق علیہ)

نبی ﷺ کا ارشاد مبارک ہے کہ " ﷲ تعالیٰ ایسے بندوں کو دوست رکھتا ہے جو متقی ہوں، اس کا نفس مطمئن ہو اور وہ گوشہ نشین ہو۔" (مسلم)

ظاہر ہے تقویٰ کا تعلق باطن سے ہے اور باطن کی اصلاح ہی اعمال کی قدر و قیمت بڑھاتی ہے ۔ آج ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے نفس میں تقویٰ پیدا کریں اور اپنے دلوں میں، عاجزی و انکساری کو اپنا شعار بنا لیں۔
ہمیں چاہیئے کہ ہم لوگ اعمال وہ کریں جس میں ﷲ رب العزت کی رضا شامل ہو۔ نیک صالح اعمال کرنے سے انسان میں تقویٰ، عاجزی و انکساری پیدا ہوتی ہے۔ کیونکہ ﷲ رب العزت نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے کہ " تم میں سے بہترین شخص و ہ ہے جو سب سے زیادہ متقی و پرہیزگار ہو گا۔ اس لئے ائے ایمان والو! اپنے اندر عاجزی و انکساری کی راہ کو ہموار کرو۔" (القرآن)

کیونکہ ﷲ تعالیٰ متقی و پرہیزگار لوگوں کا اپنا دوست رکھتے ہیں۔ﷲ رب العزت سے دعاء ہے کہ کہ ﷲ تعالی ہمیں نیک و صالح اعمال کرنے کی توفیق عطاء فرمائے اور ہمارے دلوں میں تقویٰ اور عاجزی و انکساری سے ہمارے دلوں کو روشن کرے۔ (آمین)
تاکہ کل ہم جب ﷲ رب العزت کی بارگاہ میں حاضر ہوں تو ہم بالکل پاک صاف ہوں متقی و پرہیزگار بن کر آپ کی بارگاہ میں پہنچیں نا کہ اپنے دلوں کو گناہوں کی دلدلوں سے گرد آلود کئے ہوئے حاضر ہوں۔ ایسا نہ ہو کہ ہمیں اس کی بارگاہ میں شرمندہ ہونا پڑے۔ ﷲ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ ﷲ تعالی ہمیں صحیح معنوں میں قرآن و سنت پر عمل پیرا ء ہونے کی توفیق عطاء فرمائے۔

 آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell: 00923008604333
[24/08 8:03 pm] Javaid Ch. whatsapp: *توحید کی فضیلت*

منگل 24 اگست 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


کلمۂ توحید کا اقرار دین اسلام کا سب سے بنیادی رکن ہے:

حضرت عبد ﷲ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے حضرت معاذؓ کو حاکم یمن بنا کر بھیجا تو فرمایا: " لوگوں کو (پہلے) لا الہ الا ﷲ اور پھر یہ کہ میں یعنی (محمد ﷺ) اﷲ کا رسول ہوں ، اس کی طرف دعوت دینا، اگر وہ اسے مان لیں تو پھر انہیں بتانا کہ ﷲ تعالیٰ نے ہر دن رات میں ان پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں ، اگر وہ اسے مان لیں تو پھر انہیں بتانا کہ ﷲ تعالیٰ نے ان کے مالوں پر زکوٰۃ فرض کی ہے ، جو ان کے مالداروں سے وصول کی جائے گی اور ان کے فقراء کو دی جائے گی۔ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے)

) غیر مسلم کلمہ توحید کا اقرار کرلے تو اسے قتل کرنا منع ہے:

حضرت اسامہ بن زیدؓ کہتے ہیں کہ رسول ﷲ ﷺ نے ہمیں ایک لشکر میں بھیجا، حرقات (ایک گاؤں کا نام) میں ہم نے جہینہ (قبیلہ کا نام) سے صبح کے وقت جنگ کی۔ایک آدمی سے میرا سامنا ہوا، تو اس نے لا الہ الا ﷲ پڑھا لیکن میں نے اسے برچھی سے مار ڈالا(بعد میں) میرے دل میں تشویش پیدا ہوئی (کہ میں نے غلط کیا یا صحیح؟) تو میں نے نبی اکرم ﷺ نے اس کا ذکر کیا۔آپ ﷺ نے فرمایا " کیا اس نے لا الہ الاﷲ کہا اور تو نے اسے قتل کر ڈالا؟" میں نے عرض کیا " یا رسول ﷲ ﷺ ! اس نے ہتھیار کے ڈر سے کلمہ پڑھاتھا۔" آپ ﷺ نے فرمایا: " کیا تو نے اس کا دل چیر کر دیکھ لیا تھا کہ تجھے پتہ چل گیا کہ اس نے خلوص دل سے پڑھا تھا یا نہیں ؟" پھر آپ ﷺ بار بار یہی ارشاد فرماتے رہے یہاں تک کہ میں نے آزرو کی کہ کاش ! میں آج کے روز مسلمان ہوتا ۔ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے)۔

) کلمہ توحید پر ایمان گناہوں کے کفارہ کا باعث بنے گا:

حضرت ابو ذرؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ ﷺ ایک سفید کپڑے میں سو رہے تھے ۔ میں دوبارہ حاضر ہوا تب بھی آپ سو رہے تھے ، یں تیسری بار آیا تو آپ ﷺ جاگ رہے تھے، میں آپ ﷺ کے پاس بیٹھ گیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: " جس شخص نے لا الہ الا ﷲ کہا اور اسی روز مرا، وہ جنت میں داخل ہو گا۔" میں نے عرض کیا " خواہ زنا کیا ہو یا چوری کی ہو۔" آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا " خواہ زنا کیا ہو خواہ چوری کی ہو۔" ، " میں نے عرض کیا " خواہ زنا کیا ہو یا چوری کی ہو۔" آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا " خواہ زنا کیا ہو خواہ چوری کی ہو۔" ، ۔" میں نے عرض کیا " خواہ زنا کیا ہو یا چوری کی ہو۔" آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا " خواہ زنا کیا ہو خواہ چوری کی ہو۔" یہ بات آپ ﷺ نے تین بار فرمائی ۔ پھر چوتھی مرتبہ آپ ﷺ نے فرمایا " خواہ ابوزر کی ناک خاک آلود ہو۔" پس جب حضرت ابو زرؓ (آپ کی مجلس سے اٹھ کر) باہر آئے تو کہہ رہے تھے " خواہ ابوزر کی ناک خاک آلود ہو۔" (اسے مسلم نے روایت کیا ہے)

حضرت عبد ﷲ بن عمر بن عاصؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول ﷲ ﷺ کو فرماتے ہوئے سناکہ " قیامت کے دن ﷲ تعالیٰ ساری مخلوق کے سامنے میری امت کے ایک آدمی کو لائے گا اور اس کے سامنے (گناہوں کے) ننانوے دفتر رکھ دیئے جائیں گے۔ہر دفتر حد نگاہ تک پھیلا ہوا ہو گا پھر ﷲ تعالیٰ اس آدمی سے پوچھے گا " تو اپنے ان اعمال میں سے کسی کا انکار کرتا ہے؟ کیا 
( نامہ اعمال تیار کرنے والے میرے کاتبوں نے تجھ پر ظلم تو نہیں کیا؟ " وہ آدمی کہے گا " نہیں ﷲ! " پھر ﷲ تعالیٰ پوچھے گا( ان گناہوں کے بارے میں ) " تیرے پاس کوئی عذر ہے؟" وہ آدمی کہے گا " نہیں یا ﷲ! " ﷲ تعالیٰ پھر ارشاد فرمائے گا اچھا ٹھہرو ! ہمارے پاس تمہاری ایک نیکی بھی ہے اور آج تم پر کوئی ظلم نہیں ہو گا۔ چنانچہ ایک کاغذ کا ٹکڑا لایا جائے گا جس میں (اشھد ان لا الہ الا ﷲ واشھد ان محمد عبد ہ رسولہ )تحریر ہو گا۔ ﷲ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا ، نامہ اعمال وزن ہونے کی جگہ لے جاؤ ۔ بندہ عرض کرے گا ، یا ﷲ ! اس چھوٹے سے کاغذ کے ٹکڑے کو میرے گناہوں کے ڈھیر سے کیا نسبت ہو سکتی ہے؟ ﷲ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا، بندے! آج تجھ پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا۔(یعنی ہر چھوٹے بڑے عمل کا حساب ضرور ہوگا)رسول اکرم ﷺ نے فرمایا، گناہوں کے ڈھیر ترازو کے ایک پلڑے میں اور کاغذ کا ٹکڑا دوسرے پلڑے میں رکھ دیا جائے گا۔گناہوں کے دفتر ہلکے ثابت ہونگے اور کاغذ کا ٹکڑا بھاری ہو جائے گا۔(پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا) ﷲ تعالیٰ کے نام سے کوئی چیز بھاری نہیں ہو سکتی۔ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے)

حضرت انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول ﷲ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے، ﷲ تعالیٰ فرماتا ہے کہ (اے ابن آدم ! تو جب تک مجھے پکارتا رہے گا اور مجھ سے بخشش کی امید رکھے گا میں تجھ سے سرزد ہونے والا ہر گناہ بخشتا رہوں گا۔اے ابن آدم! مجھے کوئی پرواہ نہیں اگر تمہارے گناہ آسمان کے کنارے تک پہنچ جائیں اور تو مجھ سے بخشش طلب کرے تو میں تجھے بخش دوں گا۔ ائے ابن آدم! مجھے کوئی پرواہ نہیں اگر تو روئے زمین کے برابر گناہ لے کر آئے اور مجھے اس حال میں ملے کہ کسی کو میرے ساتھ شریک نہ کیا ہو تو میں روئے زمین کے برابر ہی تجھے مغفرت عطاء کر دوں گا
 (یعنی سارے گناہ معاف کر دوں گا) (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے)

) خلوص دل سے کلمہ توحید کا اقرار کرنے والے کے لئے رسول اکرم ﷺ سفارش کریں گے:

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: " قیامت کے روز میری سفارش سے فیض یاب ہونے والے لوگ وہ ہیں جنہوں نے سچے دل سے یا (آپ ﷺ نے فرمایا) جی جان سے لا الہ الا ﷲ کا اقرار کیا ہے۔" ( اسے بخاری نے روایت کیا ہے) ۔ 

حضرت بوہریدہؓ کہتے ہیں کہ رسول ﷲﷺ نے فرمایا " ہر نبی کے لئے ایک دعا ایسی ہے جو ضرور قبول ہوتی ہے، تمام انبیاء نے وہ دعا دنیا میں ہی مانگ لی ہے لیکن میں نے اپنی دعا قیامت کے دن اپنی امت کی شفاعت کے لئے محفوظ کر رکھی ہے۔میری شفاعت انشاء ﷲ ہر اس شخص کے لئے ہو گی جو اس حال میں مرا کہ اس نے کسی کو اﷲ کے ساتھ شریک نہ کیا۔ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے) 

) عقیدہ توحید پر مرنے والا جنت میں داخل ہو گا:

حضرت عثمانؓ کہتے ہیں کہ رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا " جو شخص اس حال میں مرا کہ اسے لا الہ الا ﷲ کا علم (یقین) ہو تو وہ جنت میں جائے گا۔" اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ 

) خلوص دل سے کلمہ توحید کا اقرار عرش الٰہی سے قربت کا ذریعہ ہے:

حضرت ابوذر ؓ کہتے ہیں کہ رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا " جب بندہ سچے دل سے لا الہ الا ﷲ کہتا ہے تو اس کے لئے آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں یہاں تک کہ وہ عرش تک پہنچ جاتا ہے ، بشرطیکہ کبیرہ گناہوں سے بچتا رہے۔" اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔

) خلوص دل سے کلمہ توحید کی گواہی دینے والے پر جہنم حرام ہے:

حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ حضرت معاذ بن جبلؓ رسول اکرم ﷺ کے پیچھے سواری پر بیٹھے تھے۔ آپ ﷺ نے فرمایا " اے معاذ! " حضرت معاذ ؓ نے عرض کیا "یا رسول ﷲ ﷺ آپ کا فرمانبردار حاضر ہے۔" ، آپ ﷺ نے فرمایا " اے معاذ! " حضرت معاذ ؓ نے عرض کیا "یا رسول ﷲ ﷺ آپ کا فرمانبردار حاضر ہے۔" ، آپ ﷺ نے فرمایا " اے معاذ! " حضرت معاذ ؓ نے عرض کیا "یا رسول ﷲ ﷺ آپ کا فرمانبردار حاضر ہے۔" رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا " جو شخص گواہی دے کہ ﷲ کے سوا کوئی الٰہ نہیں اور محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں ، ﷲ تعالیٰ اس کو جہنم پر حرام کر دیگا۔ حضرت معاذ ؓ نے عرض کیا " یا رسول ﷲ ﷺ کیا میں لوگوں کو اس سے آگاہ نہ کروں تا کہ وہ خوش ہو جائیں ؟ " آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: " پھر تو لوگ صرف اسی پر تکیہ کر لیں گے۔" (اعمال کی فکر نہیں کریں گے) چنانچہ حضرت معاذ ؓ گناہ سے بچنے کے لئے مرتے وقت یہ حدیث بیان کی ۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔

) خلوص دل سے کلمہ توحید کا اقرار کرنے والا جنت میں جائے گا:

حضرت انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا " جو شخص اس حال میں مرا کہ سچے دل سے گواہی دیتا تھا ، کہ ﷲ کے سوا کوئی الٰہ نہیں اور محمد ﷺ اس کے رسول ہیں ، وہ جنت میں داخل ہو گا ۔ اسے احمد نے روایت کیا ہے۔

(وضاحت)
توحید کی فضیلت کے بارے میں مذکورہ بالا تمام احادیث میں مؤحد کے جنت میں جانے کی ضمانت کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ مؤحد جیسے عمل چاہے کرتا رہے، وہ گناہوں کی سزا پائے بغیر سیدھا جنت میں چلا جائے گا ، بلکہ ان تمام احادیث کا مفہوم یہ ہے کہ کہ مؤحد اپنے گناہوں کی سزا بھگتنے کے بعد، یا ﷲ تعالیٰ کی طرف سے گناہ معاف کئے جانے کے بعد جنت میں ضرور جائے گا اور جس طرح مشرک کا دائمی ٹھکانہ جہنم ہے، اسی طرح مؤحد کا دائمی ٹھکانہ جنت ہو گا۔

*الدعاء*
یا اللہ تعالی مجھے بغیر حساب کے جنت الفردوس عطاء فرما۔

آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell:00923008604333
[30/08 9:21 pm] Javaid Ch. whatsapp: *کامیاب ازدواجی زندگی کے مجرب نسخے*


پیر 30 اگست 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


 کسی جگہ ایک بوڑھی مگر سمجھدار اور دانا عورت رہتی تھی جس کا خاوند اُس سے بہت ہی پیار کرتا تھا۔

 دونوں میں محبت اس قدر شدید تھی کہ اُسکا خاوند اُس کیلئے محبت بھری شاعری کرتا اور اُس کیلئے شعر کہتا تھا۔

 عمر جتنی زیادہ ہورہی تھی، باہمی محبت اور خوشی اُتنی ہی زیادہ بڑھ رہی تھی۔

 جب اس عورت سے اُس کی دائمی محبت اور خوشیوں بھری زندگی کا راز پوچھا گیا کہ

 آیا وہ ایک بہت ماہر اور اچھا کھانا پکانے والی ہے؟

 یا وہ بہت ہی حسین و جمیل اور خوبصورت ہے؟

یا وہ بہت زیادہ عیال دار اور بچے پیدا کرنے والی عورت رہی ہے؟

 یا اس محبت کا کوئی اور راز ہے؟

تو عورت نے یوں جواب دیا کہ خوشیوں بھری زندگی کے اسباب اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی ذات کے بعد خود عورت کے اپنے ہاتھوں میں ہے۔ اگر عورت چاہے تو وہ اپنے گھر کو جنت کی چھاؤں بنا سکتی ہے اوراگر یہی عورت چاہے تو اپنے گھر کو جہنم کی دہکتی ہوئی آگ سےبھی بھر سکتی ہے۔

 مت سوچیئے کہ مال و دولت خوشیوں کا ایک سبب ہے۔ تاریخ کتنی مالدار عورتوں کی کہانیوں سے بھری پڑی ہے جن کے خاوند اُن کو اُنکے مال متاع سمیت چھوڑ کر کنارہ کش ہو گئے۔

 اور نا ہی عیالدار اور بہت زیادہ بچے پیدا کرنے والی عورت ہونا کوئی خوبی ہے۔ کئی عورتوں نے دس دس بچے پیدا کئے مگر نا خاوند اُنکے مشکور ہوئے اور نا ہی وہ اپنے خاوندوں سے کوئی خصوصی التفات اور محبت پا سکیں بلکہ طلاق تک نوبتیں جا پہنچیں۔

 اچھے کھانا پکانا بھی کوئی خوبی نہیں ہے، سارا دن کچن میں رہ کرمزے مزے کے کھانے پکا کر بھی عورتیں خاوند کے غلط معاملہ کی شکایت کرتی نظر آتی ہیں اور خاوند کی نظروں میں اپنی کوئی عزت نہیں بنا پاتیں۔

 تو پھر آپ ہی بتا دیں اس پُرسعادت اور خوشیوں بھری زندگی کا کیا راز ہے؟

اور آپ اپنے اورخاوند کے درمیان پیش آنے والے مسائل اور مشاکل سے کس طرح نپٹا کرتی تھیں؟

 اس نے جواب دیا:

 جس وقت میرا خاوند غصے میں آتا تھا اور بلا شبہ میرا خاوند بہت ہی غصیلا آدمی تھا، میں اُن لمحات میں نہایت ہی احترام کے ساتھ مکمل خاموشی اختیار کر لیا کرتی تھی۔ یہاں ایک بات واضح کر دوں کہ احترام کے ساتھ خاموشی کا یہ مطلب ہے کہ آنکھوں سے حقارت اور نفرت نا جھلک رہی ہو اور نا ہی مذاق اور سخریہ پن دکھائی دے رہا ہو۔ آدمی بہت عقلمند ہوتا ہے ایسی صورتحال اور ایسے معاملے کو بھانپ لیا کرتا ہے۔

 اچھا تو آپ ایسی صورتحال میں کمرے سے باہر کیوں نہیں چلی جایا کرتی تھیں؟

اُس نے کہا:

خبردار ایسی حرکت مت کرنا، اس سے تو ایسا لگے گا تم اُس سے فرار چاہتی ہو اور اُسکا نقطہ نظر نہیں جاننا چاہتی، خاموشی تو ضروری ہے ہی، اس کے ساتھ ساتھ خاوند جو کچھ کہے اُسے نا صرف یہ کہ سُننا بلکہ اُس کے کہے سے اتفاق کرنا بھی اُتنا ہی اشد ضروری ہے۔ میرا خاوند جب اپنی باتیں پوری کر لیتا تو میں کمرے سے باہر چلی جایا کرتی تھی، کیونکہ اس ساری چیخ و پکار اور شور و شرابے والی گفتگو کے بعد میں سمجھتی تھی کہ اُسے آرام کی ضرورت ہوتی تھی۔

 کمرے سے باہر نکل کر میں اپنے روزمرہ کے گھریلو کام کاج میں مشغول ہو جاتی تھی، بچوں کے کام کرتی، کھانا پکانے اور کپڑے دھونے میں وقت گزارتی اور اپنے دماغ کو اُس جنگ سے دور بھگانے کی کوشش کرتی جو میری خاوند نے میرے ساتھ کی تھی۔

تو آپ اس ماحول میں کیا کرتی تھیں؟ کئی دنوں کیلئے لا تعلقی اختیار کرلینا اور خاوند سے ہفتہ دس دن کیلئے بول چال چھوڑ دینا وغیرہ؟

اُس نے کہا:

نہیں، ہرگز نہیں، بول چال چھوڑ دینے کی عادت انتہائی گھٹیا فعل اور خاوند کے ساتھ تعلقات کو بگاڑنے کیلئے دو رُخی تلوار کی مانند ہے۔ اگر تم اپنے خاوند سے بولنا چھوڑ دیتی ہو تو ہو سکتا ہے شروع شروع میں اُس کیلئے یہ بہت ہی تکلیف دہ عمل ہو۔ شروع میں وہ تم سے بولنا چاہے گا اور بولنے کی کوشش بھی کرے گا۔ لیکن جس طرح دن گزرتے جائیں گے وہ اِس کا عادی ہوتا چلا جائے گا۔ تم ایک ہفتہ کیلئے بولنا چھوڑو گی تو اُس میں تم سے دو ہفتوں تک نا بولنے کی استعداد آ جائے گی اور ہو سکتا ہے کہ تمہارے بغیر بھی رہنا سیکھ لے۔ خاوند کو ایسی عادت ڈال دو کہ تمہارے بغیر اپنا دم بھی گھٹتا ہوا محسوس کرے گویا تم اُس کیلئے آکسیجن کی مانند ہو اور تم وہ پانی ہو جس کو پی کر وہ زندہ رہ رہا ہے۔اگر ہوا بننا ہے تو ٹھنڈی اور لطیف ہوا بنو نا کہ گرد آلود اور تیز آندھی۔

 اس کے بعد آپ کیا کیا کرتی تھیں؟

اُس عورت نے کہا:

میں دو گھنٹوں کے بعد یا دو سے کچھ زیادہ گھنٹوں کے بعد جوس کا ایک گلاس یا پھر گرم چائے کا ایک کپ بنا کر اُس کے پاس جاتی، اور اُسے نہایت ہی سلیقے سے کہتی، لیجیئے چائے پیجیئے۔ مجھے یقین ہوتا تھا کہ وہ اس لمحے اس چائے یا جوس کا متمنی ہوتا تھا۔ میرا یہ عمل اور اپنے خاوند کے ساتھ گفتگو اسطرح ہوتی تھی کہ گویا ہمارے درمیان کوئی غصے یا لڑائی والی بات ہوئی ہی نہیں۔

جبکہ اب میرا خاوند ہی مجھ سے اصرار کر کے بار بار پوچھتا تھا کہ کیا میں اُس سے ناراض تو نہیں ہوں۔جبکہ میرا ہر بار اُس سے یہی جواب ہوتا تھا کہ نہیں میں تو ہرگز ناراض نہیں ہوں۔ اسکے بعد وہ ہمیشہ اپنے درشت رویئے کی معذرت کرتا تھا اور مجھ سے گھنٹوں پیار بھری باتیں کرتا تھا۔

تو کیا آپ اُس کی ان پیار بھری باتوں پر یقین کر لیتی تھیں؟

 ہاں، بالکل، میں اُن باتوں پر بالکل یقین کرتی تھی۔ میں جاہل نہیں ہوں۔ کیا تم یہ کہنا چاہتی ہو کہ میں اپنے خاوند کی اُن باتوں پر تو یقین کر لوں جو وہ مجھ سے غصے میں کہہ ڈالتا تھا اور اُن باتوں پر یقین نا کروں جو وہ مجھے پر سکون حالت میں کرتا تھا؟

تو پھر آپکی عزت اور عزت نفس کہاں گئی؟

کاہے کی عزت اور کونسی عزت نفس؟ کیا عزت اسی کا نام ہے تم غصے میں آئے ہوئے ایک شخص کی تلخ و ترش باتوں پر تو یقین کرکے اُسے اپنی عزت نفس کا مسئلہ بنا لومگر اُس کی اُن باتوں کو کوئی اہمیت نا دو جو وہ تمہیں پیار بھرے اور پر سکون ماحول میں کہہ رہا ہے!

میں فوراً ہی اُن غصے کی حالت میں دی ہوئی گالیوں اور تلخ و ترش باتوں کو بھلا کر اُنکی محبت بھری اور مفید باتوں کو غور سے سنتی تھی۔

جی ہاں، خوشگوار اور محبت بھری زندگی کا راز عورت کی عقل کے اندر موجود تو ہے مگر یہ راز اُسکی زبان سے بندھا ہوا ہے.

 Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell:00923008604333
[30/08 9:21 pm] Javaid Ch. whatsapp: میت کے لئے ایصال ثواب کے مشروع طریقے

منگل 31 اگست 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


منطقی قاعدہ تو یہی ہے کہ میت کو اصلا" اپنے ہی عمل کا ثواب ملتا ہے جیساکہ چند بنیادی اصولوں کے تحت ہم نے دلائل سے اندازہ لگایا ہے اور پھر مسلم شریف کی حدیث سے معلوم ہوا کہ میت نے خود اپنی زندگی میں صدقہ جاریہ ، نفع بخش علمی کام کیا ہو یا صالح اولاد چھوڑی ہو جو اپنے والدین کے حق میں دعاء کرے، صدقہ خیرات کرے تو اس کا ایصال ثواب میت کو 
ملتا ہے۔ 
شریعت میں ایسے بھی بعض کام ہیں جن کو میت نے خود نہیں کیا ہے کوئی دوسرا میت کی جانب سے انجام دے اور ان کا اجر بھی میت کو ایصال ثواب کے طور پر پہنچے گا ۔ وہ چند کام ایسے ہیں جنہیں ہم ایصال ثواب کے مشروع طریقے کہہ سکتے ہیں۔

رسول اللہ صلعم نے فرمایا کہ جب آدمی مر جاتا ہے تو اس کے سارے اعمال رک جاتے ہیں مگر تین عمل جاری رہتے ہیں

صدقہ جاریہ
وہ فلاحی کام جن سے عوام فائدہ اٹھاتے رہیں

علم نافع
کسی کو علم سیکھا دیا جس سے وہ شخص خود فائدہ اٹھاۓ اپنی روزی روٹی کماۓ یا دوسروں کو فائدہ پہنچاۓ۔مثال کے طور پر کسی کو قرآن پڑھنا سیکھا دیا، لکھنا پڑھنا سیکھا دیا، درزی کا کام سیکھا دیا وغیرہ۔۔۔
جب تک لوگوں کو فائدہ پہنچتا رہے گا مردے کو ایصال ثواب ملتا رہے گا

اولاد صالح
نیک اولاد جو والدین کےلۓ صدقہ خیرات کرتی رہتی ہے، ان کے حق میں دعاء کرتی ہے اور خود دین پر عمل پیرا رہتی ہے۔ ان کے نیک کاموں کا اجر و ثواب بھی مردے کو پہنچتا ہے اور یہ نیک اولاد ایصال ثواب کا بہت بڑا ذریعہ ہے

وصیت کئے گئے نیکی کے  کاموں کا نفاذ۔

وصیت دوچیزوں سے متعلق ہوتی ہے ، ایک مال سے متعلق اور دوسری اعمال سے متعلق ۔
مال سے متعلق ایک وصیت تو یہ ہے کہ آدمی کے اوپر لوگوں کے حقوق ہوں اس کی وصیت کرے مثلا" قرض ، امانت وغیرہ ۔مال سے متعلق دوسری وصیت عام ہے وہ کسی غیر وارث کو دینے کے لئےتہائی مال یا اس سے کم کی وصیت کرنا ہے مثلا" بیٹے کی موجودگی میں بھائی کوکچھ مال کی وصیت کرنا۔

اعمال سے متعلق ایک وصیت مال کے ساتھ معلق ہے یعنی وصیت کرنے والا اپنی وفات کے بعد اللہ کے راستے میں مال خرچ کرنے کی وصیت کرجائے مثلا" مسجد بنانے، یتیم خانہ تعمیر کرنے ، جہاد میں پیسہ لگانے ، غیر متعین مسکین وفقراء میں متعین مال تقسیم کرنے کی وصیت کرنا۔ اعمال سے متعلق ایک دوسری وصیت بغیر مال کے ہے ، وہ اس طرح کہ وصیت کرنے والا اپنی اولاد، اعزاء واقرباء کو نمازکی وصیت، تقوی کی وصیت، شرک سے بچنے کی وصیت اور دیگر اعمال صالحہ کی وصیت کرے اور یہ عظیم وصیت ہے۔
لقمان علیہ السلام اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے کہتے ہیں :
وَإِذْ قَالَ لُقْمَانُ لِابْنِهِ وَهُوَ يَعِظُهُ يَا بُنَيَّ لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ ۖ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ (لقمان:13)
ترجمہ: اور جب کہ لقمان نے وعظ کرتے ہوئے اپنے لڑکے سے فرمایا کہ میرے پیارے بچے! اللہ کے ساتھ شریک نہ کرنا بےشک شرک بھاری ظلم ہے۔
میت کے وارثین کو چاہیئے کہ میت نے جن چیزوں کی وصیت کی ہے اگر ان میں کوئی شرعی مخالفت نہیں ہے تو اسے نافذ کرے۔ 

حضرت ثرید بن سوید ثقفی ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا:
أتيتُ رسولَ اللهِ صلَّى اللهُ عليْهِ وسلَّمَ ، فقلتُ : إنَّ أمي أوصتْ أن تُعتقَ عنها رقبةٌ ، وإنَّ عندي جاريةً نوبيَّةً ، أفيُجزئُ عني أن أعْتِقَها عنها ؟ قال : ائْتِني بها . فأتيتُه بها ، فقال لها النبيُّ : من ربك . قالت : اللهُ ! قال : من أنا . قالت : أنت رسولُ اللهِ ! قال : فأعتِقْها فإنها مؤمنةٌ(النسائي3655)
ترجمہ: میں رسول اللہﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میری والدہ نے (وفات کے وقت) وصیت کی تھی کہ میری طرف سے ایک غلام آزاد کیا جائے۔ میرے پاس ایک حبشی لونڈی ہے۔ اگر میں اسے آزاد کرادوں تو کیا میری ذمہ داری ادا ہوجائے گی؟ آپ نے فرمایا: اسے میرے پاس لے کر آ۔‘‘ میں لے کر آیا نبیﷺ نے اسے فرمایا: تیرا رب کون ہے؟ اس نے کہا: اللہ۔ آپ نے فرمایا میں کون ہوں؟ اس نے کہا: آپ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں۔ آپ نے فرمایا: اسے آزاد کردے۔ یہ مومن ہے۔
ایصال ثواب کے ان مشروع طریقوں کے علاوہ میت کی طرف سے اور کوئی عمل انجام نہیں دینا چاہئے ۔ سب سے بہتر یہ ہے کہ کثرت سےاس کے حق میں دعاء کرے اور جس قدر صدقہ کرسکتا ہے صدقہ کرے ۔ میت کی جانب سے قربانی اور عقیقہ کا بھی ثبوت نہیں ہے اس لئے ان دو کاموں اور پہلے بیان کردہ ایصال ثواب کے ناجائز طریقے سے بچے ۔ دین میں نئی ایجاد بدعت کہلاتی ہے اور ہر بدعت گمراہی کا نام ہے اور ہرگمراہی جہنم میں لے جانے والی ہے۔

یاد رکھیں بدعتی شخص  کبھی بھی اپنی بدعت چھوڑنے پر راضی نہیں ہوتا کیونکہ یہ اسے نیکی
سمجھ کر رہا ہوتا ہے

  اے اللہ ہمیں نبی کریم کی سنتوں پر عمل کرنے والا بنا دے اور ہمیں بدعات سے دور رکھ۔
آمیں یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik. com
00923008604333

تبصرے