اشاعتیں

جولائی, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

یوم عاشورہ کی بزرگیاں معہ حوالہ جات

*یوم عاشورہ کی بزرگیاں*  (ماخوذ غنیتہ طالبین) ہفتہ 30 جولائی 2023 تلخیص: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا ﷲ تعالی کی کتاب میں مہینوں کی تعداد بارہ ہے اور ان میں سے چار مہینے حرام ہیں ۔اور ماہ محرم ان مہینوں میں سے ہی ہے اور انہی میں عاشورہ کا دن واقع ہوتا ہے جو آدمی اس میں طاعت اور عبادت کرتا ہے خدا وند تعالیٰ اس کو بڑا اجر عطاء فرماتا ہے اور ابو نصر اپنے باپ سے اور وہ اپنی سند کے ساتھ مجاہد سے اور وہ ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ پیغمبر خدا نے فرمایا ہے کہ " اگر کوئی آدمی محرم کے مہینے میں روزہ رکھے تو اس کو ہر ایک روزہ کے عوض تین روزوں کا ثواب مرحمت فرمایا جاتا ہے ۔" میمون بن مہرانؓ ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ خدا کے رسول ﷺ نے فرمایا ہے کہ " اگر کوئی آدمی ماہ محرم میں عاشورہ کے دس روزے رکھے تو اس کو دس ہزار فرشتوں کو ثواب عنایت کیا جاتا ہیاور اگر کوئی خاص عاشورہ کے دن روزہ رکھے تو اس کو دس ہزار حج اور دس ہزار عمرہ کرنے والوں کا ثواب عطاء ہوتا ہے اور اگر آدمی عاشورہ کے دن کسی یتیم کے سر پر شفقت سے ہاتھ پھیرے تو اس کے عوض ﷲ تعالیٰ اس کو بہشت میں اس قدر درجے عنایت کرتا ہے جس ق...

بارش مانگنے اور بارش بند کرنے کی دعاء

*کثرت بارش کے مضر اثرات  سے حفاظت کی دعاء* پیر 24 جولائی 2023 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا آجکل وطن عزیز میں ساون کی برسات زوروں پر ہے اور ملک کے اکثر علاقے زیر آب آ گئے ہیں ندی نالوں میں طغیانی اور دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور ہزاروں ایکڑ زمینیں زیر آب آگئیں ہیں اور کھڑی فصلوں کو نا قابل تلافی تقصان پہنچ رہا ہے اس نقصان کا تخمینہ لگانا ابھی باقی ہے نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں قحط بھی پڑے اور اللہ تعالی سے نبی کریم نے بارش مانگنے کے لئے نماز استسقاء بھی پڑھی اور جب بارش بہت زیادہ ہو گئی تو بارش روکنے کیلئے دعاء  بھی اللہ سے مانگی گئی۔ جس کے نتیجے میں بارشیں تھم گئیں اور ملک سیلاب کے نقصانات سے محوظ ہو گیا۔ ملکی موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے علماء کرام  نبی کریم کی اس سنت پر عمل کیوں نہیں کرتے تاکہ وطن عزیز کو شدید بارشوں اور سیلاب کے نقصانات سے بچایا جا سکے۔ *حوالہ جات* ایک شخص ( کعب بن مرہ یا ابوسفیان ) جو مسجد نبوی کے منبر کے سامنے والے دروازے سے جمعہ کے دن مسجد نبوی میں آیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے خطبہ دے رہے تھے، اس ن...

رزق حلال کمانے والا

*بیوی بچوں اور گھر والوں کے لیے( رزق حلال) کمانے والا بھی ایسے ہے جیسے اللہ کی راہ میں* جمعہ 12 مئی 2023 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا   *ملاحظہ فرمائیں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی زبان مبارک سے نکلے ہوئے الفاظ* سیّدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا تو صحابہ رضی اللہ عنہم اس کی طاقت اور چستی دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور کہنے لگے یا رسول اللہ اگر یہ اللہ کی راہ میں ہو تو کیا ہی اچھا ہو تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر یہ اپنے چھوٹے بچوں کی معیشت میں کوشش کرے تو بھی اللہ کی راہ میں ہو گا اور اگر بوڑھے والدین کے لیے محنت کرے تو بھی اللہ کی راہ میں ہو گا اگر اپنے آپ کو سوال ومحتاجی سے بچانے کے لیے کوشش کرے تو بھی فی سبیل اللہ ہو گا، اگر اپنے گھر والوں کے لیے محنت مزدوری کرتا ہے تو بھی اللہ کی راہ میں ہے ہاں اگر فخر یا مال بڑھانے کی غرض سے گھر سے نکلتا ہے تو اس کی محنت طاغوت کی راہ میں ہو گی۔‘‘ *تشریح :* (۱) معلوم ہوا اولاد کی پرورش، والدین کی خدمت اور فقر و محتاجی کے خاتمہ کے لیے محنت و مزدوری کرنا انتہائی اہم اور باعثِ اجرو ...

طلاق کا سبب

*طلاق کا سبب؟؟* بدھ 24 مئی 2023 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  کہتے ہیں ایک اعرابی (بدو) نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی کچھ لوگ اس کے پاس پوچھنے اور سبب معلوم کرنے آئے کہ اُس نے طلاق کیوں دی وہ کہنے لگا : کہ وہ ابھی عدت میں ہے ابھی تک وہ میری بیوی ہے مجھے اُس سے رجوع کا حق حاصل ہے میں اگر اس کے عیب تمہارے سامنے بیان کر دوں تو رجوع کیسے کروں گا ..؟؟ لوگوں نے انتظار کیا اور عدت ختم ہوگئی اور اس شخص نے رجوع نہیں کیا لوگ دوبارہ اُس کے پاس آئے تو ،،، اس نے کہا : اگر میں نے اب اس کے بارے میں کچھ بتایا تو یہ اُس کی شخصیت مسخ کرنے کے مترادف ہوگا اور کوئی بھی اس سے شادی نہیں کرے گا !! لوگوں نے انتظار کیا حتٰی کہ اس عورت کی دوسری جگہ شادی ہوگئی لوگ پھر اُس کے پاس آئے اور طلاق کا سبب پوچھنے لگے اس اعرابی نے کہا : اب چونکہ وہ کسی اور کی عزت ہے اور مروت کا تقاضا یہ ہے کہ میں پرائی اور اجنبی عورت کے بارے میں اپنی زبان بند رکھوں ۔۔ !! یہ تحریر اُن لوگوں کے لیۓ ہے جو اپنی بیوی کی غلطیاں اپنے دوست و احباب کو بتاتے پھرتے ہیں۔ دوسروں کے عیب چھوڑو ؛؛ کبھی اپنے سامنے بھی آئینہ رکھو ۔۔ آپ دوسروں کے عیب چھپائیں ...

ہر قسم کے غم اور تکلیف دور کرنے کی دعاء

*ہر قسم کے غم اور تکلیف دور کرنے کی دعاء* منگل 30 مئی 2023 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ: (کسی بھی بندے کو کوئی تکلیف ، اور غم لاحق ہو اور وہ کہے: اللَّهُمَّ إِنِّي عَبْدُكَ، وَابْنُ عَبْدِكَ، وَابْنُ أَمَتِكَ، نَاصِيَتِي بِيَدِكَ، مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ، عَدْلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ، أَسْأَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ هُوَ لَكَ، سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ، أَوْ أَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ، أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَداً مِنْ خَلْقِكَ، أَوِ اسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الغَيْبِ عِنْدَكَ، أَنْ تَجْعَلَ القُرْآنَ رَبِيعَ قَلْبِي، وَنُورَ صَدْرِي، وَجَلاَءَ حُزْنِي وَذَهَابَ هَمِّي یا اللہ! میں تیرا بندہ ہوں ، اور تیرے بندے اور باندی کا بیٹا ہوں میری پیشانی تیرے ہی ہاتھ میں ہے، میری ذات پر تیرا ہی حکم چلتا ہے، میری ذات کے متعلق تیرا فیصلہ سراپا عدل و انصاف ہے، میں تجھے تیرے ہر اس نام کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ جو توں نے اپنے لیے خود تجویز کیا، یا اپنی مخلوق میں سے کسی کو وہ نام سکھایا، یا اپنی کتاب میں نازل فرمایا، یا اپنے پاس علم غیب میں ہ...

استغفار کے فوائد

*استغفار کے فوائد*  *قرآن وسنت کی روشنی میں*  استغفار کے بہت سے فوائد ہیں جنمیں سے چند درج ذیل ہیں: *١۔استغفار گناہوں کی بخشش کا ذریعہ ہے*  ارشاد باری تعالی ہے  وَمَن یَعْمَلْ سُوء اً أَوْ یَظْلِمْ نَفْسَہُ ثُمَّ یَسْتَغْفِرِ اللّہَ یَجِدِ اللّہَ غَفُوراً رَّحِیْما "جو شخص کوئی برائی کرے یا اپنی جان پر ظلم کرے پھر اللہ سے استغفار کرے تو وہ اللہ کو بخشنے والا'مہربانی کرنے والا پائے گا''  (سورئہ نساء:١١٠) *٢۔استغفار گناہوں کے مٹانے اور درجات کی بلندی کا ذریعہ ہے*  رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''اللہ تعالی جب جنت میں نیک بندے کے درجہ کو بلند فرمائے گا تو بندہ عرض کرے گا :پروردگار یہ مرتبہ مجھے کیسے ملا؟ اللہ تعالی فرمائے گا تیرے لئے تمہارے بچوں کے استغفار کے سبب.'' (مسند احمد'شعیب ارنؤوط نے اس کی سند کو حسن قراردیا ہے) *٣۔استغفار بارش کے نزول 'مال واولاد کی ترقی اور دخول جنت کا سبب ہے*  ارشاد باری تعالی ہے  فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّکُمْ اِنَّہُ کَانَ غَفَّاراً ' یُرْسِلِ السَّمَاء عَلَیْْکُمْ مِّدْرَاراً ' وَیُمْدِدْکُم...

موٹروے پر ٹائر کیوں پھٹتے ہیں

موٹر وے پر ٹائر کیوں پھٹتے ہیں؟ کل لاہور کے سات نوجوانوں کی سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔ وجہ گاڑی کا ٹائر پھٹنا تھا۔ اہم  نئے بننے والے ایکسپریس وے اور موٹر وے پر ان دنوں گاڑیوں کے ٹائر پھٹنے کے واقعات منظر عام پر آ رہے ہیں۔ جس میں روزانہ کئی لوگ جان کی بازی ہار رہے ہیں۔ ایک دن میرے ذہن میں سوال آیا کہ ملک کی جدید ترین سڑکوں پر سب سے زیادہ حادثات کیوں ہو رہے ہیں؟ اور حادثے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ بھی صرف ٹائر پھٹنے سے۔ ہائی وے بنانے والوں نے سڑک پر ایسی کون سی اسپائکس ڈال دی ہیں کہ سب کے ٹائر پھٹ گئے۔ دماغ طوفانی ہو گیا ہے تو میں نے سوچا کہ آج اس چیز کا پتہ لگا لینا چاہیے۔ اس لیے ٹیم کو تلاش کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ اب سنو ہم نے تجربے کے لیے ایک دوست کو بلایا اور ہم KIA SUV میں سوار ہو گئے۔  (نوٹ کریں کہ اصل مسئلہ فلیٹ ٹائر کا ہے)  پہلے ہم نے کولڈ ٹائر کا پریشر چیک کیا اور اسے بین الاقوامی معیارات کے مطابق ایڈجسٹ کیا جو 25 psi ہے۔ تمام ترقی یافتہ ممالک کی گاڑیوں میں ہوا کا ایک ہی دباؤ رکھا جاتا ہے۔ جب ہمارے ملک میں لوگوں کو اس کا علم نہیں ہوتا یا وہ ایندھن بچانے کے لیے ٹائروں ...

قربانی کا فلسفہ

*قربانی کا فلسفہ:* اتوار 11 جون 2023 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  درحقیقت قربانی تو جان کی قربانی ہی تھی، جیساکہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کے واقعے سے معلوم ہوتاہے، اور شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ نے بھی فرمایا ہے کہ اصل قربانی تو جان نثاری اور جان سپاری کی قربانی تھی، اللہ تعالیٰ نے اپنی بے پایاں رحمت سے یہ قربانی جان سے ٹال کر مال کی  طرف منتقل کی۔ پھر یہ بھی ہوسکتا تھا کہ مالی قربانی صدقے کی صورت میں مقرر کردی جاتی، لیکن اس طرح انسان کو اپنی جانی قربانی کی طرف توجہ اور اس کا استحضار نہ ہوتا۔ اس غرض کے لیے ایسی مالی قربانی مقرر کی گئی جس میں جانور قربان کیا جائے، تاکہ مالی قربانی میں بھی جانی  قربانی کی مشابہت موجود ہو، اور معمولی احساس رکھنے والا انسان بھی بوقتِ قربانی یہ سوچے کہ اس بے زبان جاندار کو میں کس لیے قربانی کررہا ہوں؟ اس کا خون کیوں بہا رہا ہوں؟ جب یہ احساس اس کے اندر پیدا ہوگا تو اسے استحضار ہوگا کہ درحقیقت یہ میرے نفس اور میری جان کی قربانی تھی، اللہ تعالیٰ نے اسے میرے مال کی صورت قبول کرلیا، یوں اسے مقصدِ اصلی بھی یاد رہے گا اور نفس کی قربانی کے لیے یہ...

خصی اور حاملہ جانور کی قربانی جائز ہے

*خصی اور حاملہ جانور کی قربانی کا حکم:* منگل 20 جون 2023 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  خصی جانور کی قربانی جائز ہے اور جانور کا خصی ہونا قربانی میں عیب نہیں ہے۔ سلف صالحین میں سے بعض اہل علم جانوروں کو خصی کرنا مکروہ سمجھتے تھے اور بعض اہل علم جانوروں کو خصی کرنے کی رخصت دیتے تھے۔نبی کریمﷺ سے جانور کو خصی کرنے کی ممانعت ثابت نہیں ہے۔اس بارے میں تمام روایات ضعف سے خالی نہیں ہے۔ان روایات کا ضعف جاننے کے لیے اور خصی جانور کی قربانی کے جواز پر دلائل دیکھنے کے لیے شیخ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ کا مضمون ‘‘جانور کو خصی کرنے کی شرعی حیثیت’’ اور شیخ فاروق رفیع حفظہ اللہ کی کتاب قربانی، عقیقہ اور عشرہ ذی الحجہ ص:۸۸۔۹۰ کا مطالعہ کریں۔ *حاملہ جانور کی قربانی:* حاملہ جانور کی قربانی جائز ہے اور اس کے پیٹ کا مردہ بچہ حلال ہے۔ امام ابن المنذر رحمہ اللہ (المتوفی:۳۱۸ھ) نے اس پر اجماع نقل کیا ہے: «وأجمعوا علي أن الجنين اذا خرج حياً، أن ذكاته بذكاة امه.» کہ ذبیحہ کے پیٹ سے بچہ مردہ برآمد ہو تو اُس کی ماں کی قربانی اس کے لیے کافی ہوگی۔(دیکھیے:کتاب الاجماع ، باب الضحایا والذبائح ،ص۵۲،مترجم اب...

دنیا کے بدلے آخرت

*دنیا کے بدلے آخرت* بدھ 05 جولائی 2023 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  حضرت قرہ مزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی  ﷺ  بیٹھتے تو آپ کے ساتھ آپ کے صحابہ میں سے کچھ نہ کچھ لوگ بیٹھا کرتے تھے ۔ ان میں ایک شخص تھا جس کا ایک معصوم بیٹا تھا ۔ وہ پیچھے سے آتا تو باپ اسے اپنے آگے بٹھا لیتا تھا ۔ اتفاقاً وہ بچہ فوت ہو گیا تو وہ شخص اپنے بیٹے کی یاد میں ( کئی روز تک ) آپ کی مجلس میں حاضر نہ ہوا کیونکہ اسے اس ( کی وفات ) کا شدید غم تھا ۔ جب نبی  ﷺ  نے اسے ( کئی دن ) نہ دیکھا تو فرمایا :’’ کیا وجہ ہے کہ فلاں شخص نظر نہیں آتا ؟ ‘‘ لوگوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! اس کا وہ چھوٹا سا بچہ جو آپ نے بھی دیکھا تھا ، فوت ہو گیا ہے ، پھر نبی  ﷺ  اس شخص سے ملے اور اس کے بیٹے کے بارے میں پوچھا ۔ اس نے بتایا کہ وہ تو فوت ہو چکا ہے ۔ آپ نے اسے تسلی دی ۔ آپ نے فرمایا :’’ اے شخص ! تجھے کون سی چیز زیادہ پسند ہے کہ تو اپنی ساری عمر اس سے فائدہ اٹھاتا ( آنکھیں ٹھنڈی کرتا ) یا یہ کہ تو جنت کے جس دروازے کے پاس بھی جائے ، اسے وہاں پائے کہ وہ تجھ سے پہلے پہنچ کر اسے تیرے لیے کھول دے ؟...

حضرت ادریس علیہ السلا

*حضرت ادریس علیہ السّلام* جمعہ 14 جولائی 2023 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  حضرت ادریس علیہ السّلام اللہ تعالیٰ کے تیسرے نبی تھے، جو حضرت آدم علیہ السّلام اور حضرت شیث علیہ السّلام کے بعد نبوّت کے جلیل القدر منصب پر فائز ہوئے۔مؤرخین کے مطابق آپؑ کی ولادت بابل(عراق) یا مِصر کے شہر ’’منفیس‘‘ یعنی’’منف‘‘ میں ہوئی۔ آپؑ کا اصل نام’’اخنوخ‘‘ تھا، جب کہ قرآنِ کریم اور احادیثِ مبارکہؐ میں آپؑ کو ’’ادریس‘‘ کے نام سے پکارا گیا ہے۔ روایات کے مطابق، حضرت ادریسؑ نے دنیا میں لوگوں کو سب سے پہلے لکھنے پڑھنے اور تعلیم حاصل کرنے کا درس دیا، بلکہ اپنی زندگی کا بیش تر حصّہ اسی درس و تبلیغ میں صَرف کیا۔ چناں چہ لوگ آپؑ کو ادریس، یعنی ’’درس دینے والا‘‘ کہہ کر پکارنے لگے۔ آپؑ کا حضرت شیث ؑکی پانچویں پُشت سے تعلق تھا اور آپؑ کا شجرۂ نسب یوں ہے، ادریسؑ بن یارد بن مہلائل بن قینن بن انوش بن شیثؑ بن آدم علیہ السّلام۔ کا قرآنِ مجید میں دو مرتبہ ذکر آیا ہے۔ سورۂ مریم میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں’’ اور اس کتاب میں ادریسؑ کا ذکر بھی کیجیے۔ بے شک، وہ بڑے سچّے نبی تھے اور ہم نے اُن کو بلند رتبے تک پہنچایا(...

نوح علیہ السلام کا وعدہ اللہ تعالی نے نبھایا

*نوح علیہ السلام کا وعدہ اللہ تعالی نے نبھایا* ہفتہ 15 جولائی 2023 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  حضرت امام سجاد علیہ السلام نے ارشاد فرمایا کہ جب حضرت نوح ؑ کشتی بنا رہے تھے تو ایک مومنہ بوڑھی خاتون روز اللہ کے نبی کے پاس اپنی گٹھڑی لے کر آتی اور کہتی اے اللہ کے نبی، کب کشتی روانہ ہوگی؟ حضرت نوح ؑ فرماتے ابھی دیر ہے۔ وہ عورت شام تک بیٹھی رہتی اور پھر اٹھ کر چلی جاتی اور اگلے دن پھر آ جاتی۔ ایک دن حضرت نوح ؑ نے فرمایا کہ اے عورت، جب جانا ہوا تو تمہیں بتا دیا جائے گا۔ یہ عورت واپس چلی گئی اور انتظار کرنے لگی کہ کب نوح بلائیں گے۔ اس دوران عذاب آگیا اور کشتی روانہ ہو گئی لیکن حضرت نوح علیہ السلام نے اس عورت کو نہ بلایا (ظاہری طور پر نوح ؑ کو اس کو بلانا بھلا دیا گیا)۔طوفان نے پوری دنیا میں ہر طرف تباہی مچا دی اور جو بھی اس کشتی میں موجود تھا، بس وہی زندہ رہا۔ جب طوفان تھم گیا توایک دن حضرت نوح ؑ کے دل میں محبت اٹھی کہ شہر کو دیکھوں جہاں سے چلا تھا۔ وہاں آئے اور قریب جا کر دیکھا تو ایک جھونپڑی میں دیا جل رہا تھا۔ حضرت نوح علیہ السلام یہ دیکھ کر چونک گئے کہ روئے زمین پر کوئی ایسا گھر بھ...

جامن کے 18 فوائد

*جامن کے 18 ناقابل یقین فوائد* اتوار 16 جولائی 2023 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  جامن فوری طور پر ہمیں موسم گرما کی تفریحی شاموں کی یاد دلاتے ہیں جو خاندان کے ساتھ طویل گفتگو کے دوران اس چھوٹے پھل کے پیالوں کو ختم کرنے میں گزارتے ہیں۔ جامن یا کالا بیر ایک ناقابل یقین حد تک صحت بخش پھل ہے اور جامن کے بیج بھی اس خاصیت سے پیچھے نہیں رہتے۔ *جامن کے فوائد*  ۔1 ہیموگلوبن کو بہتر کرتا ہے  ۔2 جلد اور آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے  ۔3 آپ کے مسوڑھوں اور دانتوں کو مضبوط کرتا ہے ۔4 انفیکشن کو روکتا ہے  ۔5 ذیابیطس کا علاج کرتا ہے ۔6 جلد کو صحت مند رکھتا ہے  ۔7 آپ کے دل کو صحت مند رکھتا ہے  ۔8 وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے  ۔9 معدے کی صحت کو بہتر بناتا ہے  ۔10 قوت مدافعت بڑھانے والے کے طور پر کام کرتا ہے  ۔11 زبانی صحت کو برقرار رکھے ۔12 خون کو صاف کرتا ہے ۔13 خون کی کمی اور تھکاوٹ سے لڑتا ہے ۔14 بالوں کے لیے جامن کے فوائد ۔15 جامن کے پتے السر کا علاج کرتے ہیں ۔16 کینسر سے بچاتا ہے  ۔17 جامن سے دمہ کا علاج 18- بڑھاپے کو روکتا ہے جامن وہ چھوٹے چھوٹے ...

ابراہیم علیہ السلام کامل سوانح

*حضرت ابراہیم علیہ السلام* منگل 18 جولائی 2023 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  حضرت ابراہیم علیہ السلام اللہ تعالی کے برگزیدہ پیغمبرتھے۔ آپ کا وقت پیدائش 1810قبل مسیح ہے، یہ قدیم عراق کا شہر”ار(UR) ہے جہاں آپ علیہ السلام نے جنم لیا۔انجیل مقدس سے لیے گئے نسب نامے کے مطابق چند پشتوں بعد آپ کاشجرہ حضرت نوح علیہ السلام سے آن ملتاہے، گویا آپ حضرت نوح علیہ السلام کی قریبی پشت سے تھے۔عہدنامہ قدیم میں آپ کے اسم مبارک کے کئی تلفظ آئے ہیں،جن میں ”ابرام“،”ابراہام“اور”ابراہم“کثیرالاستعمال ہیں جبکہ قرآن مجید نے آپ کو”ابراہیم“علیہ السلام کے نام سے یاد کیاہے۔محققین کے مطابق یہ لفظ دراصل ”ابورھام“ہے جس کا مطلب بہت سی اولادوں کا باپ ہے،لیکن کثرت استعمال کے باعث اب ”ابراہام“ یا” ابراہیم“کہلاتاہے۔آپ علیہ السلام کا لقب مبارک ”خلیل اللہ“ ہے ایک اورلقب”ابوالضیفان“بھی ہے کیونکہ آپ بہت مہمان نواز تھے اور بغیرمہمان کے کھانا نہیں کھاتے تھے۔دنیاکے تین سب سے بڑے مذاہب یہودیت،مسیحیت اور اسلام آپ کو اپنا روحانی و مذہبی پیشوامانتے ہیں اور اپنے آپ کو ملت ابراہیمی پر گردانتے ہیں۔اللہ تعالی نے آپ کی اولاد میں بھی نبوت و...