دنیا کے بدلے آخرت

*دنیا کے بدلے آخرت*

بدھ 05 جولائی 2023
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا 

حضرت قرہ مزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی  ﷺ  بیٹھتے تو آپ کے ساتھ آپ کے صحابہ میں سے کچھ نہ کچھ لوگ بیٹھا کرتے تھے ۔ ان میں ایک شخص تھا جس کا ایک معصوم بیٹا تھا ۔ وہ پیچھے سے آتا تو باپ اسے اپنے آگے بٹھا لیتا تھا ۔ اتفاقاً وہ بچہ فوت ہو گیا تو وہ شخص اپنے بیٹے کی یاد میں ( کئی روز تک ) آپ کی مجلس میں حاضر نہ ہوا کیونکہ اسے اس ( کی وفات ) کا شدید غم تھا ۔ جب نبی  ﷺ  نے اسے ( کئی دن ) نہ دیکھا تو فرمایا :’’ کیا وجہ ہے کہ فلاں شخص نظر نہیں آتا ؟ ‘‘ لوگوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! اس کا وہ چھوٹا سا بچہ جو آپ نے بھی دیکھا تھا ، فوت ہو گیا ہے ، پھر نبی  ﷺ  اس شخص سے ملے اور اس کے بیٹے کے بارے میں پوچھا ۔ اس نے بتایا کہ وہ تو فوت ہو چکا ہے ۔ آپ نے اسے تسلی دی ۔ آپ نے فرمایا :’’ اے شخص ! تجھے کون سی چیز زیادہ پسند ہے کہ تو اپنی ساری عمر اس سے فائدہ اٹھاتا ( آنکھیں ٹھنڈی کرتا ) یا یہ کہ تو جنت کے جس دروازے کے پاس بھی جائے ، اسے وہاں پائے کہ وہ تجھ سے پہلے پہنچ کر اسے تیرے لیے کھول دے ؟ ‘‘ اس نے کہا : اے اللہ کے نبی ! مجھے یہ بات زیادہ پسند ہے کہ وہ مجھ سے پہلے جا کر میرے لیے جنت کا دروازہ کھولے ۔ آپ نے فرمایا :’’ بس ! یہ چیز تجھے مل جائے گی ۔‘‘(رواہ سنن نسائی 2090)

*الدعاَء* 
یا رب کریم ہمیں آخرت میں اپنے بہترین انعامات سے نوازنا۔

آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com 
Cell:00923008604333
دنیا کے بدلے آخرت

تبصرے