بچے کی جنس کا انحصار باپ کے نطفے پر ہے
*بچے کی جنس کا انحصار باپ کے نطفے پر ہے* اتوار 20 اگست 2023 تلخیص: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا *جنس کاتعین* پختہ جنین( foetus) کی جنس کا تعین ( یعنی اس سے لڑکا پیدا ہوگا یا لڑکی) نُطفہ کے خلیے ( sperm) سے ہوتاہے نہ کہ بیضے (ovum) سے۔ مطلب یہ کہ رحم مادر میں ٹھہرے والے حمل سے لڑکا پیدا ہوگا یا لڑکی اسکا انحصار کروموسوم کے ٢٣ ویں جوڑے میں بالترتیب xx / xy کروموسومز کی موجودگی پرہوتاہے۔ ابتدائی طورپر جنس کا تعین بارآوری کے موقع پر ہی ہو جاتا ہے اور اس کا انحصار خلوی نطفے (sperm) کے صنفی کروموسوم (chromosomes) پرہوتاہے۔ جو بیضے کو بار آورکرتاہے۔ اگربیضے کو بارآورکرنے والے سپرم (sperm) میں صنفی کروموسوم x ہے توٹھہرے والے حمل سے لڑکی پیداہوگی۔ اس کے برعکس، اگر اسپرم (sperm) میں صنفی کروموسوم y ہے توحمل کے نتیجے میں لڑکا پیداہوگا۔ وَ اَنَّہ خَلَقَ الذَّ وْ جَیْنِ الذَّ کَرَ وَ الْاُ نْثٰی ہ مِنْ نُّطْفَةٍ اِ زَ اتُمْنٰی ترجمہ:۔ اوریہ کہ اسی نے نر اور مادہ کا جوڑا پیداکیا، ایک بوند سے جب وہ ٹپکائی جاتی ہے۔ یہاں عربی لفظ نطفہ کا مطلب تومائع کی نہایت قلیل مقدار ہے جبکہ تمُنٰی کامطلب شدت سے ہو...