واقعہ کربلا کے بعد

*واقعہ کربلا کے بعد*

اتوار 30 جولائی 2023
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا 

واقعہ کربلا سے امت محمدی کو جو سبق سیکھنا چاہیئے تھا وہ نہ سیکھا بلکہ امت محمدی خلفشار کا شکار ہو کر فرقوں میں بٹ گئی اور اس طرح امت کی یکجہتی پامال ہو کر پھر سے شتر بے مہار کی طرح بے ہنگم ہو کر رہ گئی۔
تاریخ بتلاتی ہے کہ ابھی کربلا کے زخم بھر نہ پائے تھے کہ ایک اور شرمناک جنگ مدینہ رسول میں چھیڑ دی گئی۔

تاریخ گواہ ہے کہ جنگ حرہ میں یزید کا دس ہزار فوج کو مدینہ بھیج کر اس کا تقدس پامال کرنا خانہ کعبہ پر سنگ ریزی کروانا اور آگ لگوانے کے واقعات  نے مسلمانوں کو نہ صرف ہلا کر رکھ دیا بلکہ شرافت اور اخوت کی سبھی حدود  پامال ہو کر رہ گئیں۔

حکمرانی کو بچانے کے لیے کس حد تک جا سکتا ہے میرے ییش نظر تاریخ کے تاریخی  حوالے  بیان کرنا نہیں بلکہ میرے پیش نظر پیغام میدان کربلا ہے

کسی اللہ کے ولی سے کسی نے سوال کیا بتاوں حضرت علی علیہ سلام کا قد کتنا تھا انہوں نے سوال کرنے والے سے کہا میں آپ کو یقین دلاتا  ھوں کہ آخرت میں تم سے یہ سوال نہیں ھوگا البتہ انکی سیرت پر کتنا عمل کیا یہ سوال ھو سکتا ہے جاو عمل کرو۔

*امام زین العابدین  کے پاس ایک شخص آیا کہا امام صاحب میں رات کو عبادت کر رہا تھا کہ مجھ سے ایک مچھر مر گیا کفارہ بتائیں آپ رو پڑے اور فرمایا امام حسین  شہید ھوگے انکا خاندان شہید ھوتا رہا اس وقت کفارہ نہ پوچھا اب مچھر کا کفارہ پو چھتے ھو؟ کسی نےکہا ہم ہاتھی نگل جاتے ہیں مچھر چھانتے ہیں*

*الدعاَء*
یا اللہ تعالی تو دلوں کے بھیت بخوبی جانتا ہے۔
ہمارے آباو اجداد نے جو غلطیاں کی ہیں انھیں معاف فرما کیونکہ تو معاف کرنے والا ہے معافی کو پسند فرماتا ہے
لہٰذا انھیں معاف فرما۔

یا اللہ تعالی ہم اسلامی تاریخ پڑھ کر پشیماں ضرور ہوتے ہیں مگر ہم بے بس ہیں کیوں کہ ہم وہاں موجود نہیں تھے۔

یا اللہ تعالی ہماری رہنمائی فرما تاکہ ہم تیرے احکامات تیرے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کے مطابق ماننے اور عمل کرنے والے بن جائیں۔ ہمیں ایسا بنا دے کہ ہم تجھے پسند آجائیں اور ہماری غلطیاں معاف فرما کر اپنی رحمت کے وسیلے سے جنت فردوس ہمیں عطا فرمانا۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com 
Cell:00928604333.
واقعہ کربلا کے بعد

تبصرے