اشاعتیں

مئی, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

UBL SILLANWALI Account

Dear SHABBIR AHMAD NAZEER MALIK Congratulations! Your UBL account number  31*****95  has been generated and biometrically verified. Status: Debit block till further processing. You can see the Terms and Conditions here. Your Account Opening Form will be emailed to you shortly. If you need any assisstance, please call us: 111 825 888. UBL Digital Team

موت اک نقطہ آغاز ہے ابدی زندگی کا

*موت اک نقطہ آغاز ہے ایک خوشگوار لامتناہی ابدی زندگی کا* بدھ 29 مئی 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا    اہل علم و دانش نے ہمیں موت سے اتنا ڈرا رکھا ہے کہ ہم مرنا ہی نہیں چاہتے اور دنیا کو چھوڑنے کے تصور سے ہی ہمیں موت کا تصور اتنا ڈراؤنا لگتا ہے کہ جہنم ہمیں اپنا ٹھکانا لگتا ہے لیکن یہ تصویر کا ایک ڈارک رخ ہے لیکن یاد رہےکہ  *موت نقطہ آغاز ہے ایک لا متناہی خوشگوار زندگی کا مگر اس کے لئے آپکے دنیاوی نامہ اعمال میں کردہ کرم اللہ تعالی کے احکامات اور محمد صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کے طریقہ کے مطابق ہونا ضروی ہیں*  ہم کیوں قبر کی نعمتوں کے بارے  میں   نہیں سوچتے، ہم یہ کیو‌ں نہیں کہتے کہ وہ سب سےبہترین دن ہوگا جب ہم اپنے رب سے ملیں گے۔ ہمیں یہ کیوں نہیں بتایا جاتا کہ جب ہم اس دنیا سے کوچ کریں گے تو ہم ارحم الراحمین کی لامحدود اور بیمثال رحمت اور محبت کے سائے میں ہوں گے، وہ رحمان جو ماں سے بھی زیادہ مہربان ہے۔  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جانور کو دیکھا جو اپنا پاؤں اپنےبچے پر رکھنے سے بچا رہی تھی، تو آپ نے صحابہ سے فرمایا "بے شک ہمارا رب ہم پر ا...

استغفار کے فوائد

*استغفار کے فوائد* *قرآن وسنت کی روشنی میں* بدھ 8 مئی 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  استغفار کے بہت سے فوائد ہیں جنمیں سے چند درج ذیل ہیں: *١۔استغفار گناہوں کی بخشش کا ذریعہ ہے* ارشاد باری تعالی ہے وَمَن یَعْمَلْ سُوء اً أَوْ یَظْلِمْ نَفْسَہُ ثُمَّ یَسْتَغْفِرِ اللّہَ یَجِدِ اللّہَ غَفُوراً رَّحِیْما "جو شخص کوئی برائی کرے یا اپنی جان پر ظلم کرے پھر اللہ سے استغفار کرے تو وہ اللہ کو بخشنے والا'مہربانی کرنے والا پائے گا''(سورئہ نساء:١١٠) *٢۔استغفار گناہوں کے مٹانے اور درجات کی بلندی کا ذریعہ ہے* رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''اللہ تعالی جب جنت میں نیک بندے کے درجہ کو بلند فرمائے گا تو بندہ عرض کرے گا :پروردگار یہ مرتبہ مجھے کیسے ملا؟ اللہ تعالی فرمائے گا تیرے لئے تمہارے بچوں کے استغفار کے سبب.'' (مسند احمد' شعیب ارنؤوط نے اس کی سند کو حسن قراردیا ہے) *٣۔استغفار بارش کے نزول 'مال واولاد کی ترقی اور دخول جنت کا سبب ہے* ارشاد باری تعالی ہے فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّکُمْ اِنَّہُ کَانَ غَفَّاراً ' یُرْسِلِ السَّمَاء عَلَیْْکُ...

ہر قسم کے غم دور کرنے کی دعاء

*ہر قسم کے غم اور تکلیف دور کرنے کی دعاء* جمعرات 09 مئی 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ: (کسی بھی بندے کو کوئی تکلیف ، اور غم لاحق ہو اور وہ کہے: اللَّهُمَّ إِنِّي عَبْدُكَ، وَابْنُ عَبْدِكَ، وَابْنُ أَمَتِكَ، نَاصِيَتِي بِيَدِكَ، مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ، عَدْلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ، أَسْأَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ هُوَ لَكَ، سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ، أَوْ أَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ، أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَداً مِنْ خَلْقِكَ، أَوِ اسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الغَيْبِ عِنْدَكَ، أَنْ تَجْعَلَ القُرْآنَ رَبِيعَ قَلْبِي، وَنُورَ صَدْرِي، وَجَلاَءَ حُزْنِي وَذَهَابَ هَمِّي یا اللہ! میں تیرا بندہ ہوں ، اور تیرے بندے اور باندی کا بیٹا ہوں میری پیشانی تیرے ہی ہاتھ میں ہے، میری ذات پر تیرا ہی حکم چلتا ہے، میری ذات کے متعلق تیرا فیصلہ سراپا عدل و انصاف ہے، میں تجھے تیرے ہر اس نام کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ جو توں نے اپنے لیے خود تجویز کیا، یا اپنی مخلوق میں سے کسی کو وہ نام سکھایا، یا اپنی کتاب میں نازل فرمایا، یا اپنے پاس علم غیب میں...

اللہ اور اسکے رسول سے آگے مت بڑھو

*اللہ اور اس کے رسول سے آگے مت بڑھو* بدھ یکم مئی 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا سورہ الحجرات آیت نمبر۔1 میں ارشاد ربانی ہے کہ  یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیِ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ اتَّقُوا اللّٰهَؕ-اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْم۔ اے ایمان والے لوگو! اللہ اور اس کے رسول سے آگے نہ بڑھو۔ (١) اور اللہ سے ڈرتے رہا کرو یقیناً اللہ تعالٰی سننے والا، جاننے والا ہے(اللہ اور اس کے رسول کا فیصلہ آخری ہے) اے ایمان والے لوگو! دین کے معاملے میں اپنے طور پر کوئی فیصلہ نہ کرو نہ اپنی سمجھ اور رائے کو ترجیح دو، بلکہ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرو۔ اپنی طرف سے دین میں اضافہ یا بدعات کی ایجاد، اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے آگے بڑھنے کی ناپاک جسارت ہے جو کسی بھی صاحب ایمان کے لائق نہیں۔ اسی طرح کوئی فتوٰی قرآن و حدیث میں غور و فکر کے بغیر نہ دیا جائے۔ مومن کی شان تو اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام کے سامنے سر تسلیم خم کر دینا ہے نہ کہ ان کے مقابلے میں اپنی بات پر یا کسی کی رائے پر اڑے رہنا۔ ١۔١ اس کا مطلب ہے کہ دین کے معاملے میں اپنے طور...

ہمارا کیا حال ہوگا

*سورہ التکاثر آیت نمبر 8 ذرا غور کیجیئے کہ ہمارا کیا حال ہو گا* جمعرات 2 مئی 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  صحابہ کرام رضی اللہ عنہم عام طور پر کھجور اور جو کی روٹی وغیرہ تناول فرمایا کرتے تھے کچےگھروں میں رہتے تھےاور چٹائیوں پہ سویا کرتے تھے لیکن اس کے باوجود انھیں خطاب کرکے اللہ سبحانہ وتعالی نے ارشاد فرمایا۔ *ثُمَّ لَتُسۡـَٔلُنَّ یَوۡمَئِذٍ عَنِ النَّعِیۡمِ* پھر تم سےاس دن نعمتوں کے بارے میں پوچھا جائے گا آج ہمیں جو نعمتیں اللہ تعالی نے عنایت فرما رکھی ہیں ان کا موازنہ صحابہ کرام کے زمانے سے کیجیئے اور پھر اس آیت مبارکہ پر غور و خود کیجیئے,.... ایک اور مقام پر ارشاد باری تعالی  ہے  کیا ایسے ہی جنت میں داخل کر دیئے جاو گے آزمائے نہ جاو گے؟؟؟ یاحئی یا قیوم برحمتک استغیث  متنبہ: انجینیئر نذیر سرگودھا  ذرا غور و فکر کیجیئے Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333

*لاَ اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ* *مُحَمَّدٌ سرور صلی اللّٰہ*

کلمہ طیبہ کسے کہتے ہیں؟ *لاَ اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ* ہفتہ 4 مئی 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  پچھلے 1446 سال سے مسلمان یہ کلمہ پڑھ رہے ہیں اور ہم اپنے بچوں کو بھی یہی کلمہ طیبہ سیکھا رہے ہیں مگر کچھ نا عاقبت اندیش پیروں، ملنگوں اور بھکاریوں اور شعراء نے جذباتی شاعرانہ انداز میں  کچھ یوں اضافہ کر لیا ہے   *لاَ اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ*  *مُحَمَّدٌ سرور صلی اللّٰہ*   برادران اسلام اور علماء اکرام بخوبی سمجھتے ہیں کہ کلمہ طیبہ کے یہ الفاظ کتب احادیث میں کہیں نہیں ملتے اور یقینا" یہ بے جا اضافہ ہے اور اس بھونڈے طریقہ سے ہمارے نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کے کلمہ کے کلمہ کی شکل بدل کر رکھ دی۔ تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ یہ غیر شرعی کام فیصل آباد سے شروع ہو ئے جہاں پر معروف اسلم دردی ایسی شاعری کرکے آڈیوز کیسٹ اور چپ پر ریکاڈ کرکے بھکاریوں کو، چھلی والے گول گپے والے، پاپڑ والے وغیرہ کو ریکارڈنگ مہیا کرتا ہے اور یہ لوگ میگا فون پر مطلوبہ ریکارڈنگ گلی کوچوں میں اونچی آواز میں چلاتے رہتے ہیں یاد رہے کہ اس شاعر نے کئی ایک غیر مسنون درود و سلام بھی گھڑ رکھے ہیں...

بے روزگاری، مہنگائی نتیجہ جرائم میں اضافہ

*بے روزگاری، مہنگائی، معاشی بد حالی کا منطقی نتیجہ، جرائم میں اضافہ* اتوار 05 مئی 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  وطن عزیز میں بے قابو مہنگائی کا جن، حرام و حلال مفقود کرتا جا رہا ہے۔ جب گھر میں کھانے کو کچھ نہ ہو گا تو کب تک ادھار پر گزر بسر کرو گے کب تک جھوٹ کا سہارا لیکر ٹائم پاس کرو گے۔ جن سہولیات کے ہم عادی ہو گئے ہیں ان یوٹیلیٹیز کا بل اب قوم کیسے ادا کرے گی۔ دوست ممالک کی مالی امداد کس حد تک اور ڈالر کے بڑھتے ہوئے ریٹ پر کون کمند ڈالے گا آئی ایم ایف تو چاہتا ہی یہی ہے کہ ہم یہود و نصارا کے پھر سے غلام بن جائیں اور ترقی کی راہ ترک کر کے افغانیون اور صحرائی بدوں کی سی زندگی بسر کریں۔ *افغانی پہاڑی زندگی پر ایک نظر* افغانی غربت پر آجکل ایک شارٹ ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک افغانی پہاڑی کنبے میں دو عورتیں ایک مرد اور تین بچے دیکھائے گئے ہیں دو خواتین پہاڑوں  سے ایندھن اکٹھا کر کے لاتی ہیں اور ایک زیر زمین تنور میں ڈال کر آگ جلاتی ہیں جب تنور دھک جاتا ہے تو ایک عورت اپنے پٹھان کو بلا کر لاتی ہے جبکہ دوسری عورت اتنے میں ایک پرات میں آٹا گوندھتی ہے  تنور کی منڈیر پر بور...

استغفار کے فوائد

*استغفار کے فوائد* *قرآن وسنت کی روشنی میں* بدھ 8 مئی 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  استغفار کے بہت سے فوائد ہیں جنمیں سے چند درج ذیل ہیں: *١۔استغفار گناہوں کی بخشش کا ذریعہ ہے* ارشاد باری تعالی ہے وَمَن یَعْمَلْ سُوء اً أَوْ یَظْلِمْ نَفْسَہُ ثُمَّ یَسْتَغْفِرِ اللّہَ یَجِدِ اللّہَ غَفُوراً رَّحِیْما "جو شخص کوئی برائی کرے یا اپنی جان پر ظلم کرے پھر اللہ سے استغفار کرے تو وہ اللہ کو بخشنے والا'مہربانی کرنے والا پائے گا''(سورئہ نساء:١١٠) *٢۔استغفار گناہوں کے مٹانے اور درجات کی بلندی کا ذریعہ ہے* رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''اللہ تعالی جب جنت میں نیک بندے کے درجہ کو بلند فرمائے گا تو بندہ عرض کرے گا :پروردگار یہ مرتبہ مجھے کیسے ملا؟ اللہ تعالی فرمائے گا تیرے لئے تمہارے بچوں کے استغفار کے سبب.'' (مسند احمد' شعیب ارنؤوط نے اس کی سند کو حسن قراردیا ہے) *٣۔استغفار بارش کے نزول 'مال واولاد کی ترقی اور دخول جنت کا سبب ہے* ارشاد باری تعالی ہے فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّکُمْ اِنَّہُ کَانَ غَفَّاراً ' یُرْسِلِ السَّمَاء عَلَیْْکُ...

ہر قسم کے غم اور تکلیف دور کرنے کی دعاء*

*ہر قسم کے غم اور تکلیف دور کرنے کی دعاء* جمعرات 09 مئی 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ: (کسی بھی بندے کو کوئی تکلیف ، اور غم لاحق ہو اور وہ کہے: اللَّهُمَّ إِنِّي عَبْدُكَ، وَابْنُ عَبْدِكَ، وَابْنُ أَمَتِكَ، نَاصِيَتِي بِيَدِكَ، مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ، عَدْلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ، أَسْأَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ هُوَ لَكَ، سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ، أَوْ أَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ، أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَداً مِنْ خَلْقِكَ، أَوِ اسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الغَيْبِ عِنْدَكَ، أَنْ تَجْعَلَ القُرْآنَ رَبِيعَ قَلْبِي، وَنُورَ صَدْرِي، وَجَلاَءَ حُزْنِي وَذَهَابَ هَمِّي یا اللہ! میں تیرا بندہ ہوں ، اور تیرے بندے اور باندی کا بیٹا ہوں میری پیشانی تیرے ہی ہاتھ میں ہے، میری ذات پر تیرا ہی حکم چلتا ہے، میری ذات کے متعلق تیرا فیصلہ سراپا عدل و انصاف ہے، میں تجھے تیرے ہر اس نام کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ جو توں نے اپنے لیے خود تجویز کیا، یا اپنی مخلوق میں سے کسی کو وہ نام سکھایا، یا اپنی کتاب میں نازل فرمایا، یا اپنے پاس علم غیب میں...

جہنم میں لیجانے والے 20 گناہ

*جہنم میں لیجانے والے 20 گناہ* اتوار 12 مئی 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  *1. ﷲ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا* فرمان باری تعالی ہے: یقیناًاﷲ تعالیٰ اپنے ساتھ شریک کئے جانے کو نہیں بخشتا اور اس کے سوا جسے چاہے بخش دیتا ہے۔ اور جو اﷲ تعالٰی کے ساتھ شریک مقرر کرے اس نے بہت بڑا گناہ اور بہتان باندھا۔ (النساء: 48) *2. نماز کا چھوڑنا* فرمان بای تعالی ہے: کہ وہ بہشتوں میں (بیٹھے ہوئے) گناہ گاروں سے سوال کرتے ہوں گے تمہیں دوزح میں کس چیز نے ڈالا ہے وہ جواب دیں گے کہ ہم نمازی نہ تھے۔(المدثر: 40-43) *3.  سود لینے، دینے، لکھنے اور گواہ بننے والا* فرمان باری تعالی ہے:  سود خور لوگ نہ کھڑے ہوں گے مگر اسی طرح جس طرح وہ کھڑا ہوتا ہے جسے شیطان چھو کر خبطی بنا دے یہ اس لئے کہ یہ کہا کرتے تھے کہ تجارت بھی تو سود ہی کی طرح ہے، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے تجارت کو حلال کیا اور سود کو حرام، جو شخص اپنے پاس آئی ہوئی اللہ تعالیٰ کی نصیحت سن کر رک گیا اس کے لئے وہ ہے جو گزرا اور اس کا معاملہ اللہ تعالیٰ کی طرف ہے، اور جو پھر دوبارہ ﴿حرام کی طرف﴾ لوٹا، وہ جہنمی ہے، ایسے لوگ ہمیشہ ہی اس میں رہیں گے۔ (البقر...

* *جنتی ہمیشہ جنت میں اور جہنمی ہمیشہ جہنم میں رہیں گے

*دیدار الہی ہو گا پھر* *جنتی ہمیشہ جنت میں اور جہنمی ہمیشہ جہنم میں رہیں گے* پیر 13 مئی 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمام لوگوں کو ایک وسیع اور ہموار زمین میں جمع کرے گا، پھر اللہ رب العالمین ان کے سامنے اچانک آئے گا اور کہے گا: کیوں نہیں ہر آدمی اس چیز کے پیچھے چلا جاتا ہے جس کی وہ عبادت کرتا تھا؟ چنانچہ صلیب پوجنے والوں کے سامنے ان کی صلیب کی صورت بن جائے گی، بت پوجنے والوں کے سامنے بتوں کی صورت بن جائے گی اور آگ پوجنے والوں کے سامنے آگ کی صورت بن جائے گی، پھر وہ لوگ اپنے اپنے معبودوں کے پیچھے لگ جائیں گے اور مسلمان ٹھہرے رہیں گے، پھر رب العالمین ان کے پاس آئے گا اور کہے گا: تم بھی لوگوں کے ساتھ کیوں نہیں چلے جاتے؟ وہ کہیں گے: ہم تجھ سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں، ہمارا رب اللہ تعالیٰ ہے، ہم یہیں رہیں گے یہاں تک کہ ہم اپنے رب کو دیکھ لیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں حکم دے گا اور ان کو ثابت قدم رکھے گا اور چھپ جائے گا، پھر آئے گا اور کہے گا: تم بھی لوگوں کے ساتھ کیوں نہیں چلے جا...

صدقہ کے احکامات

*صدقہ کے احکامات*   بدھ 15 مئی 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  ﷲ ورسول کی رضا کے لئے ہر نیک کام سرانجام دینا صدقہ ہے، لیکن ﷲ کی راہ میں مال خرچ کرنا صدقہ کے لئے زیادہ مشہور ومعروف ہو گیا ہے۔ صدقہ کی تین اقسام ہیں: *فرض*:  صاحب نصاب پر :زکوٰۃ اور زمین میں فصل کی پیداوار پر عشر فرض ہیں۔ *واجب:*  نذر، صدقہ فطر اور قربانی وغیرہ نفل: عام خیرات وصدقات جو کوئی بھی مسلمان اﷲ و رسول کی رضا کی خاطر مال خرچ کرے یا کوئی بھی نیک کام کرے،  *نفل*  صدقات میں شامل ہے۔ فرض اور واجب صدقات کے مصارف قرآن وحدیث میں بیان کر دئیے گئے ہیں۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: اِنَّمَا الصَّدَقٰتُ لِلْفُقَرَآءِ وَالْمَسٰکِيْنِ وَالْعٰمِلِيْنَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ قُلُوْبُهُمْ وَفِی الرِّقَابِ وَالْغَارِمِيْنَ وَفِيْ سَبِيْلِ اﷲِ وَابْنِ السَّبِيْلِ ط فَرِيْضَةً مِّنَ اﷲِ ط وَاﷲُ عَلِيْمٌ حَکِيْمٌo بے شک صدقات (زکوٰۃ) محض غریبوں اور محتاجوں اور ان کی وصولی پر مقرر کیے گئے کارکنوں اور ایسے لوگوں کے لیے ہیں جن کے دلوں میں اسلام کی الفت پیدا کرنا مقصود ہو اور (مزید یہ کہ) انسانی گردنوں کو (غلامی...

اللہ تعالٰی سے مدد کی طلبی کیلئے بہترین دعاء*

*مشکل وقت میں اللہ تعالٰی  سے مدد کی طلبی کیلئے بہترین دعاء* جمعہ 17 مئی 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  *يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغيثُ أَصْلِحْ لِي شَأْنِيَ كُلَّهُ وَلاَ تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ*  سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو فرمایا: (جو تاکیدی بات میں تمہیں اب کرنے لگا ہوں اسے سننے سے تمہیں کوئی چیز نہ روکے، یا اسے صبح و شام پڑھنے سے کوئی چیز مانع نہ ہو:    يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغيثُ أَصْلِحْ لِي شَأْنِيَ كُلَّهُ وَلاَ تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ   ترجمہ: اے ہمیشہ سے زندہ ذات! اے ہر چیز کو قائم رکھنے والی ذات! میں تجھ سے تیری ہی رحمت کا واسطہ دے کر مدد طلب کرتا ہوں، میرے سارے معاملات سنوار دے، اور مجھے آنکھ جھپکنے کے برابر بھی میرے اپنے سپرد مت فرما۔)  اس روایت کو امام نسائی رحمہ اللہ نے "السنن الكبرى" (6/147) ، اسی طرح "عمل اليوم والليلة" (46) میں اور امام حاکم نے "المستدرك" (1/730) میں جبکہ امام بیہقی نے ...

لعنت کیا ہے، ملعون پر اس کے اثرات اور لعنت والے گناہ*

*لعنت کیا ہے، ملعون پر اس کے اثرات اور لعنت والے گناہ* (قسط دوئم)  بدھ 22 مئی 2024 تلخیص: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا *لعنت والے گناہ!* قرآن وسنت میں بعض ایسے اعمال کا ذکر ہے جن کے کرنے والے پر اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم  نے لعنت فرمائی ہے۔البتہ یہ واضح رہے کہ قرآن وحدیث میں جس لعنت کا ذکر ہے وہ مسلمان اور کافر کے حق میں یکساں نہیں، بلکہ دونوں میں فرق ہے۔ مسلمان کے حق میں لعنت سے مراد یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی اُس رحمت سے محروم ہوگا جو رحمت اللہ تعالیٰ کے نیک اور فرمانبردار بندوں کے ساتھ خاص ہے، اور عدالت وشرافت کا مرتبہ اس سے ختم ہوجائے گا، اور مؤمنین کی زبان سے اس کے حق میں اچھی بات نہیں نکلے گی، نیز جنت میں دخولِ اوّلی سے محروم ہوگا، اگرچہ اپنے گناہوں کی سزا بھگت کر ایمان کی وجہ سے کسی نہ کسی وقت جنت میں داخل ہوگا اور اللہ تعالیٰ کی رحمت کے سایہ میں آجائے گا۔ جب کہ کافر کے حق میں لعنت سے مراد یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور جنت سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دور اور محروم ہوجائے گا ذیل میں ایسے چند گناہ لکھے جاتے ہیں، تاکہ ان سے بچنے کا خاص طور پر اہتمام کیاجائ...