ہمارا کیا حال ہوگا
*سورہ التکاثر آیت نمبر 8 ذرا غور کیجیئے کہ ہمارا کیا حال ہو گا*
جمعرات 2 مئی 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم عام طور پر کھجور اور جو کی روٹی وغیرہ تناول فرمایا کرتے تھے کچےگھروں میں رہتے تھےاور چٹائیوں پہ سویا کرتے تھے لیکن اس کے باوجود انھیں خطاب کرکے اللہ سبحانہ وتعالی نے ارشاد فرمایا۔
*ثُمَّ لَتُسۡـَٔلُنَّ یَوۡمَئِذٍ عَنِ النَّعِیۡمِ*
پھر تم سےاس دن نعمتوں کے بارے میں پوچھا جائے گا
آج ہمیں جو نعمتیں اللہ تعالی نے عنایت فرما رکھی ہیں ان کا موازنہ صحابہ کرام کے زمانے سے کیجیئے اور پھر اس آیت مبارکہ پر غور و خود کیجیئے,....
ایک اور مقام پر ارشاد باری تعالی ہے
کیا ایسے ہی جنت میں داخل کر دیئے جاو گے آزمائے نہ جاو گے؟؟؟
یاحئی یا قیوم برحمتک استغیث
متنبہ:
انجینیئر نذیر سرگودھا
ذرا غور و فکر کیجیئے
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333
تبصرے