بے روزگاری، مہنگائی نتیجہ جرائم میں اضافہ

*بے روزگاری، مہنگائی، معاشی بد حالی کا منطقی نتیجہ، جرائم میں اضافہ*

اتوار 05 مئی 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا 

وطن عزیز میں بے قابو مہنگائی کا جن، حرام و حلال مفقود کرتا جا رہا ہے۔
جب گھر میں کھانے کو کچھ نہ ہو گا تو کب تک ادھار پر گزر بسر کرو گے کب تک جھوٹ کا سہارا لیکر ٹائم پاس کرو گے۔
جن سہولیات کے ہم عادی ہو گئے ہیں ان یوٹیلیٹیز کا بل اب قوم کیسے ادا کرے گی۔

دوست ممالک کی مالی امداد کس حد تک اور ڈالر کے بڑھتے ہوئے ریٹ پر کون کمند ڈالے گا آئی ایم ایف تو چاہتا ہی یہی ہے کہ ہم یہود و نصارا کے پھر سے غلام بن جائیں اور ترقی کی راہ ترک کر کے افغانیون اور صحرائی بدوں کی سی زندگی بسر کریں۔

*افغانی پہاڑی زندگی پر ایک نظر*

افغانی غربت پر آجکل ایک شارٹ ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک افغانی پہاڑی کنبے میں دو عورتیں ایک مرد اور تین بچے دیکھائے گئے ہیں دو خواتین پہاڑوں  سے ایندھن اکٹھا کر کے لاتی ہیں اور ایک زیر زمین تنور میں ڈال کر آگ جلاتی ہیں جب تنور دھک جاتا ہے تو ایک عورت اپنے پٹھان کو بلا کر لاتی ہے جبکہ دوسری عورت اتنے میں ایک پرات میں آٹا گوندھتی ہے 
تنور کی منڈیر پر بوری کا ٹاٹ بچھا دیا جاتا ہے اور ایک عورت بڑے سے آٹے کا پیڑا تقریبا" آدھا کلو آٹے کا پیڑا اپنے پٹھان کو دیتی ہے اور وہ پٹھان بڑی مہارت سے تپے ہوئے تنور میں ایکے لمبوتری سے روٹی لگاتا ہے اور یکے بعد دیگرے پانچ روٹیاں لگاتا ہے اسی اثنا میں ایک خاتوں جنگلی خود رو جڑی بوٹیاں پتیلی میں ابلتے پانی میں ابالتی ہے اور حسب ذائقہ اس میں چینی ڈالتی ہے اور کنبے کے تینوں بچوں اور تینوں بڑے افراد کو پیالیوں میں قہواہ ڈال کے دیتی ہے اور یہ کنبہ اپنا کھانا کھا لیتا ہے۔
یہ ہے ایک مثالی افغانی کنبے کا رہین سہن۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نہ اس کنبے کا کوئی بجلی کا بل ہے اور نہ ہی گیس اور پٹرول کا خرچہ۔

انکی بلا سے کہ ڈالر کیا ہوتا ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پاکستانی قوم ایسے گزر بسر کر سکتی ہے تو ان کو یورپ اور امریکہ یا ڈالر ریٹ سے کوئی خوف و خطر نہ ہو گا۔
اور اگر اسی طرح عیاشیاں کرنی ہیں تو مجھے افسوس سے کہتے ہوئے اللہ سے ڈر لگتا ہے کہ اپنے بڑھائے ہوئے اخراجات پورے کرنے کے لئے اپنی غیرت اور حمیت کھونی پڑے گی۔ 
بس اتنا سمجھ لو کہ انڈیا میں تین کروڑ سے زائد لوگ سکس ورکرز ہیں جنھوں نے پوری قوم کو بے غیرت بنا رکھا ہے
سوچ لو کیا ہم اتنا نیچے گر سکتے ہیں؟؟

ہیرا منڈی کے پرانے ایام اور حکومت کا اس محلہ پر کریک ڈاؤن کے گھناونے نتائج جو سب نے دیکھے اور اس محلے کے لوگوں کا سوسائیٹیوں اور محلات میں سرایت کر جانے سے جو نتائج نمودار ہوئے وہ سب آپ کی نظر میں ہیں۔

میرا قلم آگے چلنے کی سکت نہیں رکھتا۔۔۔

جس کھیت سے دہقاں کو میسرّ نہیں روزی
اُس کھیت کے ہر خوشۂ گندم کو جلا دو

بے بس ہو کر اپنے رب کریم سے دعاء پر اکتفا کرنا پڑتا ہے کیونکہ کوئی دوسرا در نظر نہیں آتا۔

وما علینا الا البلاغ المین

*الدعاء*
اے اہل وطن پاکستان کے معاشی۔ معاشرتی اور سیاسی مسائل کا واحد حل نفاذ شرعیت میں ہے۔

اے اہل وطن پاکستان میں فوری نظام شرعیت نافذ کر دو کیونکہ ہمارے اکابرین نے یہ وطن اسلام کے نام پر لیا تھا مگر ہم اپنا وعدہ بھول گئے لہٰذا 
اللہ تعالی نے ہمیں بھی بھلا دیا۔

ابھی بھی وقت ہے کہ اپنی اصل کی طرف لوٹ آئیں اور راہ فلاح پائیں۔

یا اللہ تعالی ہماری خطائیں معاف فرما دے اور ہمیں سیدھی راہ پر چلا دے۔

آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com 
Cell:00923008604333
بے روزگاری، مہنگائی، معاشی بد حالی

تبصرے