اللہ اور اسکے رسول سے آگے مت بڑھو

*اللہ اور اس کے رسول سے آگے مت بڑھو*

بدھ یکم مئی 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

سورہ الحجرات آیت نمبر۔1 میں ارشاد ربانی ہے کہ 

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیِ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ اتَّقُوا اللّٰهَؕ-اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْم۔

اے ایمان والے لوگو! اللہ اور اس کے رسول سے آگے نہ بڑھو۔

(١) اور اللہ سے ڈرتے رہا کرو یقیناً اللہ تعالٰی سننے والا، جاننے والا ہے(اللہ اور اس کے رسول کا فیصلہ آخری ہے)

اے ایمان والے لوگو!
دین کے معاملے میں اپنے طور پر کوئی فیصلہ نہ کرو نہ اپنی سمجھ اور رائے کو ترجیح دو، بلکہ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرو۔ اپنی طرف سے دین میں اضافہ یا بدعات کی ایجاد، اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے آگے بڑھنے کی ناپاک جسارت ہے جو کسی بھی صاحب ایمان کے لائق نہیں۔ اسی طرح کوئی فتوٰی قرآن و حدیث میں غور و فکر کے بغیر نہ دیا جائے۔ مومن کی شان تو اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام کے سامنے سر تسلیم خم کر دینا ہے نہ کہ ان کے مقابلے میں اپنی بات پر یا کسی کی رائے پر اڑے رہنا۔

١۔١ اس کا مطلب ہے کہ دین کے معاملے میں اپنے طور پر کوئی فیصلہ نہ کرو نہ اپنی سمجھ اور رائے کو ترجیح دو، بلکہ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اطاعت کرو۔ اپنی طرف سے دین میں اضافہ یا بدعات کی ایجاد، اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے آگے بڑھنے کی ناپاک جسارت ہے جو کسی بھی صاحب ایمان کے لائق نہیں۔

حضرت براء بن عازب کا بیان ہے کہ قربانی کے دن رسول اللہ ﷺ نے ہم کو خطاب کیا اور فرمایا : آج سب سے پہلے ہم نماز ادا کریں پھر واپس آکر قربانی کریں۔ جس نے ایسا کیا اس نے ہمارے طریقہ کو پا لیا اور جس نے نماز پڑھنے سے پہلے قربانی کی تو یہ (قربانی نہیں بلکہ) معمولی گوشت ہے جو گھر والوں کے لیے اس نے پہلے سے تیار کرلیا ہے۔ قربانی سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ (متفق علیہ)
 
حضرت جندب بن عبد اللہ ؓ کی روایت کے یہ الفاظ ہیں کہ قربانی کے دن رسول اللہ ﷺ نے نماز پڑھی پھر خطبہ دیا پھر قربانی کی پھر فرمایا : جس نے نماز پڑھنے سے پہلے قربانی کی وہ اسکی جگہ اور قربانی کرے۔(متفق علیہ)

﴿وَمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ﴾ ”
اور ہمارے ذمے تو صاف صاف پہنچا دینا ہے۔

*الدعاء* 
یا اللہ تعالی ہمیں دینی احکامات پر نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کی سنت کے مطابق عمل کی توفیق عطا فرما اور بدعات سے بچا۔

آمین یا رب العالمین
 
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell:00923008604333
اللہ اور اس کے رسول سے آگے مت بڑھو

تبصرے