*تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو* منگل 30 جولائی 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا انتیس سال قبل اگست 1995 کاواقعہ ھے حکم ہوا تمام مردوں کو ایک جگہ اکٹھا کیا جائے فوجی شہر کے کونے کونے میں پھیل گئے۔ ماؤں کی گود سے دودھ پیتے بچے چھین لیے گئے۔ بسوں پر سوار شہر چھوڑ کر جانے والے مردوں اور لڑکوں کو زبردستی نیچے اتار لیا گیا۔ لاٹھی ہانکتے کھانستے بزرگوں کو بھی نہ چھوڑا گیا۔سب مردوں کو اکٹھا کر کے شہر سے باہر ایک میدان کی جانب ہانکا جانے لگا۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ تھے۔ عورتیں چلا رہی تھیں۔ گڑگڑا رہی تھیں۔ اِدھر اعلانات ہو رہے تھے: "گھبرائیں نہیں کسی کو کچھ نہیں کہا جائے گا. جو شہر سے باہر جانا چاہے گا اسے بحفاظت جانے دیا جائے گا۔" زاروقطار روتی خواتین اقوامِ متحدہ کے اُن فوجیوں کی طرف التجائیہ نظروں سے دیکھ رہی تھیں جن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ شہر محفوظ ہاتھوں میں ہے لیکن وہ سب تماشائی بنے کھڑے تھے۔ شہر سے باہر ایک وسیع و عریض میدان میں ہر طرف انسانوں کے سر نظر آرہے تھے۔ گھٹنوں کے بل سر جھکائے زمین پر ہاتھ ٹکائے انسان. جو اس وقت بھیڑوں کا بہت بڑا ریوڑ معلوم ہوتے تھے۔ دس ہزار ...
اشاعتیں
جولائی, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
Written By
Nazir Malik
-
*جنرل ضیاء الحق کا دور* پیر 29 جولائی 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا جنرل ضیاء ایک ملٹری ڈکٹیٹر تھا مگر ساری دنیا کا کفر اس سے کانپتا تھا اپنے ملک کےسارے شیاطین اس کے دور حکومت میں زنجیروں میں جکڑے ہوئے تھے وہ دور جب پاکستان میں تمام بھارتی میڈیا پہ پابندی تھی ۔ ٹی وی پہ ایک چینل ہوتا تھا اور نیوز کاسٹر سرپہ دوپٹہ رکھ کہ آتی تھی ٹی وی نشریات شام چار بجے سے رات گیارہ بجے تک ہوتی ۔ نشریات کا آغاز اور اختتام تلاوت کلام پاک ، حمد اور نعت سے ہوتا ۔ چوری ، زنا کی بہت سخت سزائیں تھیں اور ملک میں مکمل امن و امان تھا ۔ ایک روپے کا بن کباب ملتا تھا اور پانچ روپے کا تو بس ایسا بہترین برگر ملتا تھا کہ کھاتے رہ جاؤ ۔ تندور پر روٹی آٹھ آنے کی ملتی تھی اور دس روپے میں ایک مزدور آرام سے دو وقت کا کھانا کھا لیتا تھا ۔ دوکانوں پر سوئی سے لیکر ہاتھی تک کے نرخ نامے لگے ہوتے اور مجال کہ کوئی ایک دھیلا پیسہ بھی زیادہ لے لے ۔ تمام سیاسی پارٹیوں پہ پابندی تھی اور عوام کو گمراہ کرنے والے سیاستدان جیل میں تھے ۔ سرکاری سکول فیس 10 روپے ماہانہ تھی اور پرائیوٹ سکول فیس 30 ر...
حدیث کساء یعنی اصل اہل بیت کون
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
Written By
Nazir Malik
-
*حدیث کساء یعنی اصل اہل بیت کون* خرج النبيُّ صلَّى اللهُ عليهِ وسلَّمَ غداةً وعليه مِرْطٌ مُرحَّلٌ ، من شعرٍ أسودٍ . فجاء الحسنُ بنُ عليٍّ فأدخلَه . ثم جاء الحسينُ فدخل معه . ثم جاءت فاطمةُ فأدخلها . ثم جاء عليٌّ فأدخلَه . ثم قال " إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا " [ 33 / الأحزاب / 33 ] . الراوي: عائشة أم المؤمنين المحدث: مسلم - المصدر: صحيح مسلم - الصفحة أو الرقم: 2424 خلاصة حكم المحدث: صحيح ترجمہ شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ''حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا بیان کرتی ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح کے وقت ایک اونی منقش چادر اوڑھے ہوئے باہر تشریف لائے تو آپ کے پاس حضرت حسن بن علی رضی اﷲ عنہما آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُنہیں اُس چادر میں داخل کر لیا، پھر حضرت حسین رضی اللہ عنہ آئے اور وہ بھی ان کے ہمراہ چادر میں داخل ہو گئے، پھر سیدہ فاطمہ رضی اﷲ عنہا آئیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انھیں بھی اس چادر میں داخل کر لیا، پھر حضرت علی کرم اﷲ وجہہ آئے تو آپ صلی اللہ علیہ...
پاک فوج کو سلام
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
Written By
Nazir Malik
-
اللہ تعالی ہماری فوج کو سلامت رکھے۔ اللہ تعالی نے پاکستانی فوج کو پاکستان کی حفاظت کا ٹاسک دیا ہے اللہ تعالی ہمارے فوجیوں کی جان کی حفاظت فرمائے۔ اگر ہماری فوج مضبوط ہے تو ہم محفوظ رہیں گے۔ اللہ ہماری فوج اور وطن ملت کو قائم دائم رکھے آمین یا رب العالمین ایک محب الوطن سینئر سٹیزن انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
شہر سلانوالی کی ترقی یا حالت زار
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
Written By
Nazir Malik
-
بھٹی صاحب کے دور میں ابھی تک تو شہر میں کوئی بھی ترقی نہیں ہوئی۔ شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹی پڑی ہیں گلیوں میں کچرے کے انبار پڑے ہیں گلیوں کی نالیاں کناروں تک بہہ رہی ہیں بچے ان نالیوں میں ڈوب کر مر رہے ہیں بس مرنے پرنے پر حاضریوں کی بنیاد پر سیاست ہو رہی ہے کیا یہی حلقے کے حقوق ہیں شہر میں کوئی انڈسٹری نہیں لگی بس لوگ سبزی پھل بیچ کر گزارا کر رہے ہیں۔ برسات کے موسم میں شہر سلانوالی کی گلیاں اور سڑکیں ندی نالے کا منظر پیش کر رہی ہوتی ہیں۔ بھٹی صاحب زندہ باد کے نعرے لگا کر چاپلوس انھیں خوش کرتے رہیں اور اپنےذاتی کام نکلواتے رہیں کیا یہی ہیں کام کرنے والے سیاست میں ۔ زندہ رہنے کے لئے عوام جاگ اٹھی ہے مہنگائی کھانا کھانے نہیں دیتی بجلی کے بل آنکھ لگنے نہیں دیتے بس قوم موت وزیست کی گومہ گوں کیفیت میں نہ مرتی ہے نہ جیتی ہے
سٹے خیراں
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
Written By
Nazir Malik
-
پنجابی میں ایک دعائیہ کلمہ مستعمل ہے“ستّے خیراں"۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا مطلب کیا ہے؟ درج ذیل ہیں وہ سات چیزیں جن کی خیریت و عافیت کا ذکر ہوتا ہے۔ 1- حال احوال۔ (جسمانی صحت) 2- گھر بار۔ (فیملی، بچے) 3- خویش قبیلہ۔ (خاندان، قبیلہ) 4- ویہڑا پاڑا۔ (علاقہ، محلہ، گاؤں) 5- دین ایمان۔ (ہمارے عقائد) 6۔ رڑھ رنگڑی۔ (فصل، کھیتی باڑی اسے "واہی رنگڑی" بھی کہتے ہیں) 7۔ مال، ڈھور ڈنگر۔ (جانور، مویشی)
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
Written By
Nazir Malik
-
حسینیت کے خفیہ درخشاں پہلو ! سن 11 ھجری جس وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی عمر 7 سال تھی ،یعنی خالص بچپن کی عمر تھی ، اس حساب سے سن 61 ھجری کو کربلا میں یزید کے مقابلے میں آکر شہید ہوتے وقت آپ کی عمر57 سال بنی ۔ گویا حضور کے وصال کے وقت سے کربلا کے معرکہ تک درمیان میں آپ کی عمر مبارک کے 50 سال کا طویل عرصہ گذرا ہے ۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ کی عمر کے یہ 50 قیمتی سال کہاں گذرے ؟ کیونکہ جب بھی حضرت حسین کا ذکر ہوتا ہے تو یا تو آپ کے بچپن کا ذکر ہوتا ہے مثلا ، 👈حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا نام خود حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے تجویز فرمایا۔ 👈حضرت حسین رضی اللہ عنہ ایک مرتبہ دوران نماز بحالت سجدہ حضور کے کاندھے پر سوار ہوئے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ طویل کردیا ۔ 👈حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرات حسنین کو کاندھوں پر بٹھایاہوا ہے ، تو میں نے کہا واہ کیا خوب سوار ہے ، میری بات سن کر حضور نے فرمایا یہ بھی تو دیکھو کہ کیا خوب سواریاں ہیں ۔ 👈حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بار دوران خطبہ حض...
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
Written By
Nazir Malik
-
آج فاطمہ جناح کی برسی ہے اور یہ وہ عظیم لوگ تھے جو مسلمان ہند کو ایک آزاد مملکت پاکستان کی صورت میں دے گئے وگرنہ ہم ہندو کی جاگیر ہوتے ہندوستان کے مسلمان بادشاہوں نے اسلام کے لئے 800 سالہ دور حکوت میں کچھ نہ کیا بس عالی شان محلات بنوائے اور اپنی عیاشیوں میں مصروف رہے اگر انھوں نے اسلام کو پروموٹ کیا ہوتا تو آج سارا ہندوستان مسلمان ہوتا آج 13 جولائی ہے اور
فخرِ موجودات رسولِ کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
Written By
Nazir Malik
-
*فخرِ موجودات رسولِ کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم* ہفتہ 06 جولائی 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا جناب رسالت مآب محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات گرامی خالق ارض و سما رب العلیٰ نے نسلِ انسانی کے لیے نمونہٴ کاملہ اور اسوہٴ حسنہ بنایا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے طریقہ کو فطری طریقہ قرار دیا ہے۔ اور امتیوں کے لۓ سنت ٹھہرایا اور آخرت میں اسی سنت محمدی کو مقبولیت اعمال کا معیار قرار دیا اور کامیابی کا زینہ بتایا ہے۔ عبادات وطاعات سے متعلق آپ کی سیرت طیبہ اور عادات شریفہ پر برابر لکھا اور بیان کیا جاتا رہتا ہے۔ دنیا میں ہر لمحہ ہر آن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکرِ خیر کہیں نہ کہیں ضرور ہو رہا ہوتا ہے آپ کی سیرت سنائی اور بتائی جاتی رہے گی پھر بھی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عنوان پُرانا نہیں ہوگا۔ یہی معجزہ ہے سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا اور یہی تفسیر ہے ”ورفعنالک ذکرک“ کی۔ *خالق ارض و سما رب العلیٰ نے نسلِ انسانی کے لیے نمونہٴ کاملہ اور اسوہٴ حسنہ بنایا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے طریقہ کو فطری طریقہ قرار ...
پاکستانی قوم کی خامیاں
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
Written By
Nazir Malik
-
*پاکستانی قوم کی خامیاں* منگل 09 جولائی 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا مجھے افسوس سے تحریر کرنا پڑ رہا ہے کہ پاکستانی قوم میں مندرجہ ذیل سبھی خامیاں اتم بھری پڑی ہیں جنت کی امید سب رکھتے ہیں مگر عمل سے غافل ہیں نماز پڑھتے نہیں قرآن پڑھتے نہیں سچ بولتے نہیں حلال کھاتے نہیں خلوتیں پاک رکھتے نہیں نگاہیں نیچی رکھتے نہیں شرم گاہوں کی حفاظت کرتے نہیں اللہ تعالی کے احکام مانتے نہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرتے نہیں دوسروں کا حق غصب کرتے ہیں۔ ایک بار اپنی سرچ ہسٹری تو چیک کرلیں۔ اور پھر ایمانداری سے بولیں کہ کیا آپ جنت کے حقدار ہیں ہیں؟؟؟ *شفاعت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم* امت محمدی پر میرے رب کا احسان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم, صاحب شفاعت نبی ہیں مگر ہماری جھولی بھی خالی نہ ہو وگرنہ پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو کس منہ سے ہم شفاعت کی درخواست کریں گے؟ یاد رہے کہ آپ صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کاقول مبارک ہے کہ ملاوٹ کرنے والا ہم میں سے نہیں۔ نبی کریم ایسے لوگوں کو اپنی امت سے خارج گردانتے ہیں اور ہم بڑی ڈھٹائی سے اپنے آپ کو مو...