یوم عاشورہ کی بزرگی (انجینئر نذیر ملک) خدا وند تعالیٰ نے فرمایا کہ اﷲ کی کتاب میں مہینوں کی تعداد بارہ ہے اور ان میں سے چار مہینے حرام ہیں ۔اور ماہ محرم ان مہینوں میں سے ہی ہے اور انہی میں عاشورہ کا دن واقع ہوتا ہے جو آدمی اس میں طاعت اور عبادت کرتا ہے خدا وند تعالیٰ اس کو بڑا اجر عطاء فرماتا ہے اور ابو نصر اپنے باپ سے اور وہ اپنی سند کے ساتھ مجاہد سے اور وہ ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ پیغمبر خدا نے فرمایا ہے کہ " اگر کوئی آدمی محرم کے مہینے میں روزہ رکھے تو اس کو ہر ایک روزہ کے عوض تین روزوں کا ثواب مرحمت فرمایا جاتا ہے ۔" میمون بن مہرانؓ ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ خدا کے رسول ﷺ نے فرمایا ہے کہ " اگر کوئی آدمی ماہ محرم میں عاشورہ کے دس روزے رکھے تو اس کو دس ہزار فرشتوں کو ثواب عنایت کیا جاتا ہیاور اگر کوئی خاص عاشورہ کے دن روزہ رکھے تو اس کو دس ہزار حج اور دس ہزار عمرہ کرنے والوں کا ثواب عطاء ہوتا ہے اور اگر آدمی عاشورہ کے دن کسی یتیم کے سر پر شفقت سے ہاتھ پھیرے تو اس کے عوض اﷲ تعالیٰ اس کو بہشت میں اس قدر درجے عنایت کرتا ہے جس قدر اس کے سر کے بالوں کی تعد...