رسول اللہ صلعم کی وفات سے چار دن پہلے

رسول اللہ صلعم کی وفات سے چار دن پہلے

رسول اللہ صلعم مرض
کی شدت کے باوجود اس دن تک یعنی وفات سے چار دن پہلے (جمعرات) تک تمام نمازیں خود ہی پڑھایا کرتے تھے اس روز بھی مغرب کی نماز آپ ہی نے پڑھائ اور اس میں سورۃ والمرسلات عرفا" پڑھی (بخاری )۔

لیکن عشا کے وقت مرض کا ثقل اتنا بڑھ گیا کہ مسجد جانے کی طاقت نہ رہی۔ حضرت عائشہ کا بیان ہے کہ نبی صلعم نے دریافت فرمایا کہ کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی ہم نے کہا نہیں یا رسول اللہ سب آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔آپ نے فرمایا میرے لیۓ لگن میں پانی رکھو۔ ہم نےایسا ہی کیا۔

آپ نے غسل فرمایا اور اس کے بعد اٹھنا چاہا لیکن آپ پر غشی طاری ہو گئ پھر افاقہ ہوا آپ نے دریافت فرمایہ کی کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی ہم نے کہا نہیں یا رسول اللہ سب آپ کا انتظار کر رہے ہیں اس کے بعد دوبارہ اور پھر سہ بارہ وہی بات پیش آئی جو پہلی بار پیش آچکی تھی کہ آپ نے غسل فرمایا پھر اٹھنا چاہا تو پھر آپ پرغشی طاری ہو گئ بالآخر آپ نے حضرت ابو بکر کو کہلوا بھیجا کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں چناچہ ابو بکر نے ان ایام میں نماز پڑھائ ۔ نبی صلعم کی حیات مبارکہ میں ان کی پڑھائ ہوئ نمازوں کی تعداد سترہ ہے (متفق علیہ)
حوالہ:  الرحیق المختوم
صفحہ 627

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک

تبصرے