اشاعتیں

مئی, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

تقلید کی اصلیت

السلام علیکم سب خاص و عام دین کا علم روزمرہ ضرورت کے مطابق ضرور سیکھیں تاکہ اندھی تقلید سے نکل کر دین کی اصل روح کے مطابق  سوچ سمجھ کر عمل کریں۔ سنت نبی کے مطابق کۓ ہو ۓ عمل تو قابل قبول ہونگے اور دیگر طریقوں پر کۓ ہوۓ عمل رد کر دیۓ جائیں گے۔ (القرآن) کیوں نہ ہم اپنے نبی کی سنت کو زندہ رکھیں۔ دین کی اصل اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت ہے کسی تھرڈ پرسن کی تقلید نہیں۔(سورۃ نساء آیت 59) سوال یہ ہے کہ حضرت آئمہ اربعہ کس کی تقلید کرتے تھے؟ کیا امام ابو حنیفہ مقلد تھے؟

حقوق العباد میں غلط فہمی

*حقوق العباد میں ایک غلط فہمی کا ازالہ* اتوار 15 مئی 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  حقوق العباد کی اہمیت کے پیش نظر بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ حقوق ﷲ کی نسبت حقوق العباد زیادہ اہم ہیں ، ﷲ تعالیٰ اپنے أحقوق تو معاف کر دیں گے ، لیکن بندوں کے حقوق جب تک بندے معاف نہیں کریں گے ، ﷲ تعالیٰ بھی معاف نہیں فرمائیں گے۔ یہ بات درست نہیں بلکہ درست بات یہ ہے کہ حقوق العباد اپنی تمام تر اہمیت کے با وجود حقوق ﷲ سے زیادہ اہم نہیں۔ جس کے درج ذیل دلال ہیں: i): حقوق ﷲ میں سب سے پہلا حق ﷲ تعالیٰ کی توحید کا اقرار کرنا ہے ، جو شخص ﷲ تعالیٰ کا یہ حق ادا نہیں کرتا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے جبکہ بندوں کے حقوق ادا نہ کرنے والا شخص صغیرہ یا کبیرہ گناہ کا مرتکب تو ضرور ہوتا ہے ، لیکن دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہوتا۔ ii): یہ بات بجا کے بندوں کے حقوق بندے ہی معاف کریں گے لیکن ﷲ تعالیٰ کی ذات ہر چیز پر قادر ہے وہ اپنے بنائے ہوئے قوانین کا پابند نہیں جب وہ کسی ظالم کو بخشنا چاہے گا تو مظلوم سے اس کے حقوق معاف کروانا ﷲ تعالیٰ کے لئے کچھ بھی مشکل نہیں ہوگا۔ حجۃ الوداع کے موقع پر رسول ﷲ ﷺ نے عرفات میں اپنی امت...

سعد بن ابی وقاص کی بیٹے کو نصیحت

🤍 - *عظیم باپ کی عظیم نصیحتیں ...*  سیدنا سعد بن ابى وقاص (رضی الله عنه) اپنے بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ”بیٹا! میرے بعد تجھے میرے سے بڑھ کر اپنا خیر خواہ نہیں ملے گا۔ سو : *- إذا أردت أن تصلي فأحسن الوضوء،*  جب تم نماز پڑھنا چاہو تو اچھی طرح وضو کرو، *- وصل صلاة ترى أنك لا تصلي بعدها أبدا،* اور نماز یوں پڑھو گویا پھر کبھی نماز نہیں پڑھ سکو گے، *- وإياك والطمع فإنه حاضر الفقر،* اور لالچ سے بچو، یہ فقیری کا باعث ہے، *- وعليك بالإياس فإنه الغنى،*  اور لوگوں سے بے نیاز ہو جاؤ، یہی حقیقی دولت ہے، *- وإياك وما يعتذر منه من القول والعمل،* اور ایسے قول و عمل سے بچو جس کی بعد میں صفائیاں دینی پڑیں، *- وافعل ما بدا لك.* اور وہ کرو جو تم کرنا چاہو۔ (لوگوں کو راضی کرنا چھوڑ دو)  📚 - (الزهد لأحمد : ١٠١٧، صحيح)

پروین شاکر

کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کی پروین شاکر کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کی  اس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی  کیسے کہہ دوں کہ مجھے چھوڑ دیا ہے اس نے  بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی  وہ کہیں بھی گیا لوٹا تو مرے پاس آیا  بس یہی بات ہے اچھی مرے ہرجائی کی  تیرا پہلو ترے دل کی طرح آباد رہے  تجھ پہ گزرے نہ قیامت شب تنہائی کی  اس نے جلتی ہوئی پیشانی پہ جب ہاتھ رکھا  روح تک آ گئی تاثیر مسیحائی کی  اب بھی برسات کی راتوں میں بدن ٹوٹتا ہے  جاگ اٹھتی ہیں عجب خواہشیں انگڑائی کی

تلاش حق نشر مکرر

*تلاش حق* ہفتہ 14 مئی 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا یہ سچ ہے کہ دین اسلام دوسری اور تیسری صدی ہجری میں چار مذاہب میں تقسیم ہو گیا تھا جبکہ کتاب اللہ فرقوں سے باز رہنے کی تلقین کرتا ہے (سورۃ الانعام آیت 159) فرمان ربانی ہے بیشک جن لوگوں نے اپنے دین کو جدا جدا کر دیا اور گروہ گروہ بن گئے آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں بس ان کا معاملہ اللہ تعالٰی کے حوالے ہے پھر ان کو ان کا کیا ہوا جتلا دیں گے(القرآن) دوسرے مقام پر ارشاد باری تعالی ہے کہ جس فرقے کے پاس جو ہے وہ اسی میں خوش ہے(القرآن) آئمہ اربعہ کے شاگردوں کی علمی بحوث اور کوفہ کی گلی کوچوں میں مناظروں کی گہما گہمی، علمی دھینگا مشتی اورکشتی میں ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کے لیۓ اپنی تمام تر قوتوں کو بروۓ کار لاتے ہوئے نتائج سے بے خبر امت چار مسالک میں تقسیم کر دی گئی اور اس طرح اسلام کی واحدانیت کا شیرازہ بکھر گیا۔ جس کا منطقی نتیجہ یہ نکلا کہ امت آج تک ایک پلیٹ فارم پر جمع نہ ہو سکی اور کفر کے فتوؤں کی فیکٹریوں نے اسلحہ سازی کا کام کیا اور آج ہم ایک دوسرے کو مسلمان کم اور کافر زیادہ گردانتے ہیں۔ درحقیقت اندھی تقلید ایک ایسا ناسور ہے جس نے ہر ...

مفلس ہے تو تن کی قبا بیچ رہا ہے

مفلس جو اگر تن کی قبا بیچ رہا ہے واعِظ بھی تو منبر پہ دُعا بیچ رہا ہے دونوں کو ہےدرپیش سوال اپنے شِکَم کا اِک اپنی خودی ایک خدا بیچ رہا ہے (حبیب جالب)

سمندر کی گہرائیوں میّ عمیق اندھیرا

*سمندر کی گہرائیوں میں اندھیرا* جممہ 13 مئی 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا پروفیسر درگارائو (Darga Rao) دنیا کے جانے پہچانے ماہربحری ارضیات ہیں اور وہ شاہ عبد العزیز یونیورسٹی، جدہ (سعودی عرب) میں پروفیسر بھی رہ چکے ہیں۔ ان سے درج ذیل آیت مبارکہ پر تبصرہ کرنے کے لیے کہاگیا۔ اَوْکَظُلُمٰتٍ فِیْ بَحْرٍلُُّجِّیٍّ یَّغْشٰہُ مَوْج مِّنْ فَوْ قِہ مَوْج مِّنْ فَوْقِہ سَحَاب ط ظُلُمٰت بَعْضُہَا فَوْقَ بَعْضٍ ط اِذَآاَخْرَجَ یَدَہُ لَمْ یَکَدْ یَرٰ ہَا ط وَمَنْ لَّمْ یَجْعَلِ اللّٰہُ لَہُ نُوْرًافَمَالَہُ مِنْ نُّوْرٍ  ترجمہ:۔ یا پھراس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک گہرے سمندر میں اندھیرا ہوجس پر ایک موج چھائی ہوئی ہو۔ اس کے اوپر ایک اور موج آ رہی ہو اور اس کے اوپر بادل ہو، تاریکی پر تاریکی مسلط ہے۔ آدمی اپنا ہاتھ نکالے تو اسے بھی نہ دیکھنے پائے۔ اللہ جسے نور نہ بخشے اس کے لیے پھر کوئی نور نہیں۔ پروفیسر رائو نے کہا کہ سائنس دان صرف حال ہی میں جدید آلات کی مدد سے یہ تصدیق کرنے کے قابل ہوئے ہیں کہ سمندر کی گہرائیوں میں تاریکی ہوتی ہے۔ یہ انسان کے بس سے باہر ہے کہ وہ  20یا 30میٹر سے زیادہ گہرائ...

صغیرہ و کبیرہ گناہ

*صغیرہ اور کبیرہ گناہ*   تخلیص:انجینیئر نذیر ملک   ہم گناہوں کے درمیان فرق کیسے کرسکتے ہیں؟مطلب کہ کوئی واضح فرق جس سے پتہ چلے کہ فلاں گناہ چھوٹاہے اور فلاں گناہ بڑاہے،ان کی تعریف کیاہے؟ جواب ’’گناہ ‘‘اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی حکم کی خلاف ورزی ، احکامات کی عدم تعمیل کانام ہے،اللہ تعالیٰ کی ذات کبریائی کے سامنے توانسان کی ہر غلطی ہی بہت بڑی غلطی اور سنگین جرم ہے، گویا ہر گناہ اپنی ذات کے لحاظ سے بڑاگناہ ہے،لیکن قرآن پاک اوراحادیث مبارکہ میں گناہوں پروعیداور  ممانعت کے انداز میں تبدیلی کی بناپر گناہوں کی دوقسمیں ذکرکی گئی ہیں،صغیرہ اور کبیرہ۔صغیرہ اور کبیرہ گناہوں کی کوئی قطعی تعداد نہیں ، مختلف احادیث کوسامنے رکھتے علماء نے مختلف تعداد ذکر کی ہے۔تعریف کی حد تک جس گناہ پر مجرم کے لیے  رحمت  سے دوری (لعنت)مذکور ہو، وعیدسنائی گئی ہو یاجس پر عذاب وسزایا حد کا ذکر ہو وہ کبائر ہیں۔اسی طرح جو  گناہ جرأت و بےباکی کے ساتھ کیا جائے یا جس گناہ پر مداومت کی جائے تو وہ بھی کبیرہ میں داخل ہو جاتا ہے، خواہ اس پر وعید، لعنت یا عذاب وسزا وارد نہ ہو۔...

*مسلمان کے لۓ بال، کھال اور ہڈی کے علاوہ حلال جانور کا سب گوشت حلال ہے*

*مسلمان کے لۓ بال، کھال اور ہڈی کے علاوہ حلال جانور کا سب گوشت حلال ہے* بدھ 11مئی 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا ہم پاکستانی مسلمان گدھے کے گوشت کو تو حرام گردانتے ہیں مگر دوسرے کے حق  کو مارنا اور رشوت کے حرام مال کو اپنے لئے مباح سمجھتے ہیں گویا کہ ہم اتنے آزاد خیال لوگ ہیں کہ اللہ اور رسول کے احکامات کے مقابل اپنی من مرضی کرنے  کو اپنی کاریگری سمجھتے ہیں۔ دین کے معاملے میں جب باریک بینی پر اتر آتے ہیں تو روزے کی حالت میں کلی کرتے ہوۓ اتنی احتیاط کرتے ہیں کہ پانی کا ایک قطرہ بھی پیٹ میں جانے نہیں دیتے بلکہ استعمال شدہ پانی سے کچھ زیادہ ہی تھوک دیتے ہیں مگر جب مکان بنانے لگتے ہیں تو پڑوسی کی فٹوں زمین جھگڑا کر کے ہتھیا لیتے ہیں اور اسے حرام نہیں گردانتے جبکہ کسی کا حق غصب کرنا تو نہ معاف ہونے والا گناہ کبیرہ ہے۔ ہم حقوق اللہ پر بڑا زور دیتے ہیں مگر حقوق العباد یکسر بھول جاتے ہیں۔ حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تم جانتے ہو کہ مفلس کون ہے؟ صحابہؓ نے فرمایا کہ یا رسول اللہؐ! ہمارے یہاں تو مفلس وہ ہوتا ہے جس کے پاس نہ روپیہ ہونہ پیسہ، ...

انسانی میڈیکل پیرامیٹرز

*ہر انسان کی زندگی میں اہم طبی نمبر*  1. بلڈ پریشر: 120/80  2. نبض: 70 - 100  3. درجہ حرارت: 36.8 - 37  4. تنفس: 12-16  5. ہیموگلوبن: مرد (13.50-18)   خواتین ( 11.50 - 16 )  6. کولیسٹرول: 130 - 200  7. پوٹاشیم: 3.50 - 5  8. سوڈیم: 135 - 145  9. ٹرائگلیسرائیڈز: 220  10. جسم میں خون کی مقدار:  پی سی وی 30-40%  11. شوگر: بچوں کے لیے (70-130)   بالغ: 70 - 115  12. آئرن: 8-15 ملی گرام  13. سفید خون کے خلیات: 4000 - 11000  14. پلیٹلیٹس: 150,000 - 400,000  15. خون کے سرخ خلیے: 4.50 - 6 ملین۔  16. کیلشیم: 8.6 - 10.3 ملی گرام/ڈی ایل  17. وٹامن ڈی 3: 20 - 50 این جی/ملی لیٹر (نینوگرام فی ملی لیٹر)  18. وٹامن B12: 200 - 900 pg/ml    *جو لوگ اوور پہنچ چکے ہیں ان کے لیے تجاویز:*     *40 سال*     *50*     *60*   *پہلا مشورہ:*   ہمیشہ پانی پئیں چاہے آپ کو پیاس نہ لگے یا ضرورت کیوں نہ ہو... صحت کے سب سے بڑے مسائل اور ان میں سے زیادہ تر جسم میں پانی کی...

صدقہ فطر کے مسائل

*صدقہ فطر کے مسائل* پیر 02 مئی 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا *صدقه فطر کا مقصد*  روزے کی حالت میں سرزد ھونے والے گناهوں سے خود کو پاک کرنا ھے صدقه فطر نماز عید سے قبل ادا کرنا چاھیۓ ورنه یہ عام صدقه شمار ھوگا صدقه فطر کے مستحق وھی لوگ هیں جو ذکواة کے مستحق ھیں۔ صدقه فطر کی فی کس مقدار ایک صاع ھے جو پونے تین سیر یا ڈھائی کلو گرام کے برابر ھے صدقه فطر هر مسلمان غلام هو یا آزاد سب پر فرض ھے صدقه فطر غله کی صورت میں دینا افضل ھے۔ صدقه فطر چاند رات کو دینا افضل اور مسنون ہے لیکن اس سے قبل رمضان میں کبھی بھی دیا جا سکتا ہے۔ جس اناج کا آپ زیاده استعمال کرتے ھوں وھی دینا چاھیۓ صدقه فطر ادا کرنے کا وقت، آخری افطار کرنے کر بعد شروع ھوتا ھے صدقه فطر گھر کے سرپرست کو گھر کے تمام افراد اور ملازمین کی طرف سے ادا کرنا چاهیۓ *صدقہ فطر کی حکمت*  حضرت عبداللّہ بن عبّاس رضی اللّہ عنہ سے روایت ھے کہ رسُول اللّہ صلّی اللّہُ عَلَیہِ وَسَلّم نے روزوں کو فضول اور لایعنی اور فُحش باتوں کے اثرات سے پاک و صاف کرنے کے لئے اور مسکینوں اور محتاجوں کے کھانے کے بندوبست کے لئے صدقہ فطر واجب قرار دیا(سنن ابی ...

عیدین کی نمازوں کے مسنون اوقات

*عیدین کی نمازوں کے مسنون اوقات* پیر 02 مئی 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا *عیدین کی نمازوں کے مسنون اوقات* ہمارے زمانے میں بہت سے مقامات پر عیدین کی نماز ۔بہت تاخیر سے پڑھائی جاتی ہے بلا شبہ یہ خلاف سنت ہے (بحوالہ معارف الحدیث حصہ سوئم صفحہ 242) رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عید الفطر اور عید الاضحی کے اوقات کے بارے میں سب سے واضح حدیث حضرت جندب رضی اللہ تعالی عنہ کے حوالے سے منقول ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم عید الفطر کی نماز ہم لوگوں کو ایسے وقت پڑھاتے تھے کہ آفتاب بقدر دو نیزے کے بلند ہوتا تھا اور عید الاضحی کی نماز ایسے وقت پڑھاتے تھے کہ آفتاب بقدر ایک نیزہ بلند ہوتا تھا (ایک نیزہ سے مراد طلوع شمس سے تقریبا"  20 منٹ بعد اور دو نیزے سے مراد تقریبا" 40 منٹ کے بعد) {بحوالہ تلخیص الخبیر} علماء اکرام سے گزارش ہے کہ مندرجہ بالا سیاق و سباق کی روشنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی جلد عید پڑھنے کی سنت کو زندہ کریں اور ثواب دارین حاصل کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان مبارک ہے کہ جس نے میری ایک سنت کو زندہ کیا اسے سو شہیدوں کا ثواب (الحدیث) یاد رہے ک...