نواز شریف ویلکم بیک ٹو پاکستان
*نواز شریف ویلکم بیک ٹو پاکستان* *گو نواز گو* کہنے والوں نے بھی بخوبی دیکھ لیا کہ کھلاڑی اور اناڑی کی مانگی تانگی ٹیم ملک چلانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے عدالتیں بھی اپنی انتہائی کوشش کر چکی ہیں مگر وطن عزیز موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی کوئی حکمت عملی کارگر ثابت نہیں ہو رہی اور وطن عزیز دلدل میں دھنستا جا رہا ہے مگر اس کھلاڑی کے پاس بد اخلاقی بد زبانی، ضدی پن اور سب و ستم کے علاوہ کچھ نہیں۔ یاد رہے اس فتنہ انگیز نے پاکستانی پوری قوم کو بد تمیز بد زبان اور بد اخلاق بنا دیا ہے۔ *ویلکم نواز بیک ٹو پاکستان* وطن عزیز جس کو آپ نے ایٹمی طاقت بنایا تھا، موٹر ویز کے علاوہ، ملک کے طول و عرض میں سڑکوں کا جال بچھایا تھا، سی پیک کو عملی جامہ پہنایا تھا، بجلی گھروں سے وطن عزیز کو اندھیروں سے نکال کر روشن بنایا تھا، بیمار صنعتی یونٹس کے رکے ہوئے پہیوں کو پھر سے گھمایا تھا نئے صنعتی یونٹس لگا کر مزدور کو روزی دی تھی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو کتابیں اور لیپ ٹاپ اور نوکریوں سے نوازہ تھا بے ہنر بے روزگاروں کو ٹیکسی و رکشہ دے کر صاحب روزگار بنایا تھا آج پھر یہ سب لوگ آپکو پاکستان میں دیکھنا چاہت...