ثواب اور گناہ کیا ہے
*ثواب‘‘ اور ’’گناہ‘‘ کیا ہے*
ہفتہ 24 جولائی 2022
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
ثواب اور گناہ کسے کہتے ہیں؟
’’ثواب‘‘ کا لغوی معنی ہے بدلہ، اور اصطلاح میں نیک کام کرنے پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملنے والے بدلے کو ثواب کہتے ہیں۔ بالفاظِ دیگر ’’ثواب ‘‘ نیک کام کا وہ بدلہ ہے جس کی وجہ سے آدمی اللہ تعالیٰ کی رحمت اور مغفرت کا مستحق بنتا ہے۔
’’گناہ‘‘ کو عربی زبان میں ’’اثم‘‘ کہتے ہیں، اور اس کا اصل معنیٰ نافرمانی اور ایسا نامناسب کام ہے جس کے کرنے پر سزا ملنی چاہیے۔ اردو میں اسی کو گناہ سے تعبیر کیا جاتاہے، نیز اس کا معنی یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ وہ عمل جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے ہاں نیک صلہ نہ ملے، یا مؤخر ہوجائے۔ اصطلاح میں شرعاً ممنوع کام کا ارتکاب کرنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملنے والے بدلہ کو گناہ کہتے ہیں۔ بالفاظِ دیگر کسی حرام یا ناجائز کام کا وہ بدلہ جس کی وجہ سے آدمی اللہ تعالیٰ کے عذاب اور غضب کا مستحق بنتا ہے
*الدعاء*
یا اللہ تعالی مجھے میرے گناہ معاف فرما دے۔ میرے گناہوں کو نیکیوں سے بدل دے اور نیکیوں کو بے حساب بڑھا دے۔
یا اللہ مجھے جنت الفردوس میں جگہ دے۔
یا اللہ تعالی میرے تمام تر گناہ صغیرہ و کبیرہ معاف فرما دے اور مذید گناہوں سے مجھے بچا لے اور میری دعائیں قبول و منظور فرما۔
آمین یا رب العالمین
یا حیئ و یا قیوم برحمتک استغیث
طالب الدعاَء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell; 00923008604333
تبصرے