نواز شریف ویلکم بیک ٹو پاکستان
*نواز شریف ویلکم بیک ٹو پاکستان*
*گو نواز گو* کہنے والوں نے بھی بخوبی دیکھ لیا کہ کھلاڑی اور اناڑی کی مانگی تانگی ٹیم ملک چلانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے عدالتیں بھی اپنی انتہائی کوشش کر چکی ہیں مگر وطن عزیز موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی کوئی حکمت عملی کارگر ثابت نہیں ہو رہی اور وطن عزیز دلدل میں دھنستا جا رہا ہے مگر اس کھلاڑی کے پاس بد اخلاقی بد زبانی، ضدی پن اور سب و ستم کے علاوہ کچھ نہیں۔
یاد رہے اس فتنہ انگیز نے پاکستانی پوری قوم کو بد تمیز بد زبان اور بد اخلاق بنا دیا ہے۔
*ویلکم نواز بیک ٹو پاکستان*
وطن عزیز جس کو آپ نے ایٹمی طاقت بنایا تھا، موٹر ویز کے علاوہ، ملک کے طول و عرض میں سڑکوں کا جال بچھایا تھا، سی پیک کو عملی جامہ پہنایا تھا، بجلی گھروں سے وطن عزیز کو اندھیروں سے نکال کر روشن بنایا تھا، بیمار صنعتی یونٹس کے رکے ہوئے پہیوں کو پھر سے گھمایا تھا نئے صنعتی یونٹس لگا کر مزدور کو روزی دی تھی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو کتابیں اور لیپ ٹاپ اور نوکریوں سے نوازہ تھا بے ہنر بے روزگاروں کو ٹیکسی و رکشہ دے کر صاحب روزگار بنایا تھا آج پھر یہ سب لوگ آپکو پاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ آپ اپنی سیاسی، تجارتی اور تکنکی بصیرت سے پاکستان کو واپس اپنے ترقی والے ٹریک پر لائیں اور پاکستان کی بدقسمتی کو کامیابی و کامرانی میں بدل دیں۔
قوم نے کھنگال کر دیکھ لیا اس اناڑی کھلاڑی اور اسکی پاکستانی نژادوں کی دنیا بھر سے اکٹھی کی ہوئی نا تجربہ کار ٹیم کو پاکستان سے کیا غرض یہ غیر ملکی امراہ تو اس اناڑی کھلاڑی کی دعوت پر پاکستانی خرچے پر سیر سپاٹے کے لئے آئے تھے اور چلے جانیں گے مگر اس ٹیم کی نا تجربہ کاریوں کا خمیازہ تو پوری پاکستانی قوم کو بھگتنا پڑے گا۔
کیوں کہ یہ ہمارے ہمدرد کبھی نہ تھے کیونکہ اگر ان کو اس وطن سے محبت ہوتی تو یہ پاکستان کبھی چھوڑ کر نہ جاتے اگر اچھے روزگار کے لئے چلے بھی گئے تھے تو اپنا ٹارگٹ پورا کر کے میری طرح وطن عزیز واپس آکر وطن کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے لیکن اس مانگے تانگی ٹیم کے پاس بد اخلاقی کے علاوہ کچھ بھی نہ تھا۔
*ویلکم نواز*
نواز شریف وطن عزیز کو جتنی ضرورت آپکی آج ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔
سوچو مت۔ جلد وطن واپس آجائیں کہیں دیر نہ ہو جائے
*کہیں دیر نہ ہو جائے*
عدلیہ اور پاک آرمی سے بھی دست بدستہ گزارش ہے کہ مذید نئے
نئے تجربے نہ کریں اور کہنہ مشق ٹیم کو واپس لانے میں راہ ہموار کریں وگرنہ وقت کبھی معاف نہ کرے گا۔
صاحبان دیر نہ کرو کہیں ایسا نہ ہو کہ وطن عزیز ایسے مقام پر پہنچ جائے جہاں سے کوئی واپسی کی کوئی امید نہ رہے۔
*الدعاء*
یا اللہ تعالی میرے وطن کو ہمیشہ قائم و دائم رکھنا اور اس کے خیر اندیشوں کو آباد رکھنا۔
پاکستان زندہ باد
*ایک سینیئر سٹیزن کے دل کی آواز*
تبصرے