میت کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی
*سورۃ فاتحہ ایک بار اور تین مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھ کر قبرستان میں تمام مسلمانوں کو ایصال ثواب کرنا* پیر 22 اپریل 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ کچھ لوگ قبرستان میں قبروں پر دیکھ کر قرآن مجید پڑھ رہے ہوتے ہیں یا اکثر لوگ کم از کم ایک بار سورۃ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھ کر قبرستان میں تمام مسلمانوں کو ایصال ثواب کر دیتے ہیں۔ کیا یہ طریقہ قرآن و سنت سے ثابت ہے؟ جواب الحمدلله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده! قبرستان میں جاکر سلام اور مسنون دعاء کرنا ثابت ہے، جیسا کہ حضر ت عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے استفسار کیا تو آپ نے انہیں رہنمائی فرمائی تھی کہ یہ دعاء پڑھا کریں: “السَّلَامُ عَلٰى أَهلِ الدِّيارِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ، وَيرْحَمُ اﷲُ الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنَّا وَالْمُسْتَأْخِرِينَ، وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اﷲُ بِکُمْ لَلَاحِقُوْنَ”.[مسلم:2256] ’اے مومنو اور مسلمانوں کے گھر والو! تم پر سلامتی ہو، ﷲ تعالیٰ ہمارے اگلے اور پچھلے لوگوں پر رحم فرمائے اور اگر ﷲ تعالیٰ نے چاہا تو ہم بھی تمہیں ملنے والے ہیں‘۔ ی...