ربنا ولک الحمد





سیدنا رفاعه بن رافع روایت کرتے ھیں که ھم ایک دن نماز پڑھ رھے تھے جب آپ نے رکوع سے سر اٹھایا تو فرمایا
سمع الله لمن حمده

پس ایک نمازی نے کها

ربنا ولک الحمد
حمدا" کثیرا" طیبا" مبارکا" فیه
پهر جب آپ نماز سے فارغ ھوۓ تو فرمایا " بولنے والا کون تھا ایک شخص نے کها یا رسول الله!
میں تھا تو آپ نے فرمایا
میں نے تیس فرشتے دیکھےجو ان کلمات کا ثواب لکھنے میں جلدی کر رھے تھے(بخاری ٨٩٩

حاصل کلام
اگر آپ امام یا مفرد ھیں تو رکوع سے قومے کے لۓ کھڑے ھوتے وقت یه ضرور پڑھیں

سمع الله لمن حمده
ربنا ولک الحمد
حمدا"کثیرا" طیبا" مبارکا" فیه
اے ھمارے رب ! تیرے ھی واسطے تعریف ھے بھت زیاده، پاکیزه اور با برکت تعریف

الله تعالی ھمیں رسول الله صلعم کی طرح نماز پڑھنے کی توفیق دے

طالب الدعاء
انجینئر نذیر ملک

تبصرے