خواب عالم برزخ و جنت
السلام علیکم و رحمہ الحمداللہ رب العالمین رات خواب میں مجھے اللہ تعالی نے عالم برزخ کا نظارہ کرایا یعنی سیر کرائی جب انکھ کھلی تو یہ نماز تہجد کو وقت تھا الحمدللہ میں نے اپنی روٹین کی نماز تہجد پڑھی اور شکرانے کے دو نفل بھی پڑھے کہ اللہ تعالی نے اپنے غیبی حالات کا ادراک بخشا اور اسی دوران کی ساری کیفیت مجھے روز روشن کی طرح عیان اور یاد ہے اور ذیل میں آپ کے سامنے من و عن پیش کر رہا ہوں یعنی آپ سے شیئر کر رہان ہوں تاکہ آپ اس معلومات کو قرآن و احادیث کی روشنی میں پرکھیں۔ یاد رہے کہ آج سے تقریبا" 22 سال قبل جب میں سعودی عرب سے اپنی مدت ملازمت 23 سال 4 ماہ پوری کر کے نیا نیا پاکستان آیا تھا۔ میں نے جنت کی بھی سیر کی تھی اور یہ گھنے درختوں والی سرسبز سرزمین تھی یہان کا موسم عالم برزخ سے بہتر اور پر سکون تھا مگر وہاں اس وقت کوئی بھی نہ تھا یعنی جنت تیار ہے لیکن آباد نہیں۔ میں آپکو کیفیت بتلاتا ہوں آپ قرآن و احادیث کی روشنی میں میری کیفیت کو پرکھیں اور بتائیں کہ یہ واقعی میں عالم برزخ تھا یا میرا وھم ہے وقت آج صبح تہجد سے قبل زمیں اپنی زمین جیسی موسم معتدل تھا نہ گرمی نہ...