شیما بنت حارث ھوں آپکی (رضائی) بہن
شیما بنت حارث ھوں آپکی (رضائی) بہن
حضرت قتاده کهتے ھیں که فتح ھوازن کے روز ایک عورت رسول الله
صلعم کے پاس حاضر ھوئی اور کہنے لگی یا
رسول الله میں شیما بنت حارث ھوں آپکی
(رضائ) بہن. رسول الله نے فرمایا که اگر تو سچی ھے تو ثبوت کے طور پر کوئ مستقل
علامت دیکھا جس کا تعلق میرے ساتھ ھو.
خاتون نے اپنا بازو کھولا اور عرض کیا. یا رسول الله (یه
دیکھیۓ) اس وقت آپ چھوٹے تھے اور آپ نے بازو پر دانت سے کاٹا تھا یه رھا اس کا
نشان-
رسول الله صلعم نے
(نشان دیکھ کر) اپنی چادر اس کے لۓ بچھا دی اور فرمایا" جو مانگنا چاھتی ھو ،
مانگو دوں گا اور جو شفارش کرو گی وه قبول کروں گا(رواه بیھیقی)
طالب الدعاء
انجینئر نذیر ملک
تبصرے