اپنی خواہش نفس کو اپنا خدا بنانا
کبھی تم نے اُس شخص کے حال پر غور کیا ہے
جس نے اپنی خواہش نفس کو اپنا خدا بنا لیا ہو؟ کیا تم ایسے شخص کو راہِ
راست پر
لانے کا ذمہ لے سکتے ہو؟ (25:43
*کیا تم سمجھتے ہو
کہ ان میں سے اکثر لوگ سنتے اور سمجھتے ہیں؟ یہ تو جانوروں کی طرح ہیں، بلکہ اُن
سے بھی گئے گزرے (25:44
*تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارا رب کس طرح سایہ پھیلا دیتا ہے؟ اگر
وہ چاہتا تو اسے دائمی سایہ بنا دیتا ہم نے سورج کو اُس پر دلیل بنایا (سورة فرقان
مفہوم حدیث
اگر میں کسی مسلمان
بھائی کے ساتھ
اس کی ضرورت پوری کرنے کے لئے چلوں
تو یہ مجھے اس مسجد
میں ایک ماہ اعتکاف میں بیٹھنے سے زیادہ محبوب ہے
طالب الدعاء
انجینئر نذیر ملک سرگودھا
تبصرے