حضرت ام ھانی کهتی
حضرت ام ھانی کهتی ھیں جب رسول الله
صلعم نے بالائ مکه میں نزول فرمایا تو دو آدمی بھاگے بھاگے میرے
گھر آۓ. میرا بھائ علی بن ابی طالب بھی ان کے پیچھے تھا کھنے لگا والله! میں ان
دونوں کو قتل کر دونگا میں نے دونوں آدمیوں کو گھر کے ایک کمرے میں بند کر دیا اور
رسول الله کی خدمت میں حاضر ھوئ جھاں آپ قیام فرما تھے. آپ نے مجھے دیکھ کر فرمایا
ام ھانی! خوش آمدید، مرحبا کیسے آئ ھو؟ میں نے آپکو دو آدمیوں
کے بارے میں آگاه کیا اور حضرت علی کے اراده قتل کے بارے میں بھی بتایا آپ نے ارشاد فرمایا
جسے تو نے پناه دی اسے ھم نے پناه دی اور جسے تو نے امن دیا
اسے ھم نے امن دیا(علی سے که دو) انھیں قتل نه کرے(رواه ابن ھشام
نوٹ
حضرت ام ھانی حضرت علی کی ھمشیره تھیں اور نبی کریم کے چچا ابو
طالب کی بیٹی تھیں ایک اور خاصیت بات ان کی یه ھے که معراج مبارک کی رات آپ ام
ھانی کے گھر پر ھی سوۓ ھوۓ تھے اور انھی کا ھاں سے آپ صلعم معراج پر روانه ھوۓ.
ام ھانی تیری عظمت کو سلام
طالب الدعاء
انجینئر نذیر ملک
تبصرے