قرآن سے تو نے مرنا سیکھا کاش جینا سیکھتا
علامہ محمد اقبال نے فرمایا۔
------------------------------
تو جاہل صوفی اور کامل ملا کے پھندے میں ایسا پھنسا ہے کہ تو نے قرآن مجید سے ہدایت لینا چھوڑ دی۔ قرآن کے آیتوں سے تجھے بس اتنا ہی کام رہ گیا کہ جب تیرے بوڑھےکی روح اٹک گئ تو تو سورۃ یاسین لے کر بیٹھ گیا۔ اس میں کوئ شک نہیں کہ اس کی روح آسانی سے نکل جاۓ گی۔
مجھے تو افسوس تجھ پر ہے کہ جس کا ایک ایک لفظ زندگی دیتا ہے اس سے بھی تو نے مرنا ہی سیکھا۔
جس قرآن سے تو نے مرنا سیکھا۔ کاش! اسی قرآن سے تو جینا بھی سیکھ لیتا۔۔۔
فکر اقبال
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
تبصرے